راجوری پونچھ میں لوہڑی کا تہوار مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

 پونچھ//پورے ملک کی طرح سرحدی ضلع پونچھ اور راجوری میں لوہڑی کا تہوار مذہبی جوش و خروش کیساتھ منایا گیا ۔اس سلسلہ میں عقیدت مندوں کی جانب سے مختلف مقامات پر تقریبا ت کا اہتمام کیا گیا تھا جبکہ مندوروں میں بھی خصوصی پوجا کی گئی ۔سرحدی ضلع پونچھ میںلوہڑی کا تہوار جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ اس دوران حسب روایت قصبہ پونچھ کے مختلف مقامات پر عقیدت مندوں کی جانب سے لوہڑی(الائو) جلا کراس میں میٹھی ریوڑیاں پھینکی اور لو ہڑی کے گیت گاتے ہوئے ایک دوسر ے کو لوہڑی کی مبارکباد دی گئی۔ واضح رہے کہ لوہڑی سردی کے آخری ایام میں منایا جانے والا پنجاب کا روایتی تہوارہے جوہر سال 13 جنوری کو منایا جاتا ہے۔نئی شادی اور بچے کی پیدائش والے گھر میں یہ تہوار اور بھی خوشی کے ساتھ منایا جاتا ہے۔اس دوران ایک دوسرے کو مکی ،ریوڈی،گڑ اور مونگ پھلی کی شیرنی تقسیم کی گئی۔ لوڑی کے تہوار پر لوگوں نے کرو

برفباری کے بعدانتظامیہ راحت پہنچانے میں ناکام

کوٹرنکہ //خطہ پیر پنچال میں ہوئی شدید برفباری کے کم از کم ایک ہفتے بعد کئی ضلع راجوری کئی کئی ایسے دیہات ہیں جن کا ضلع ہیڈ کوارٹر راجوری سے زمینی رابطہ بحال ہی نہیں ہو سکا ۔ان پسماندہ علاقوں میں عوام لگ بھگ ہر طرح کی بنیادی سہولیات سے محروم زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔ضلع میں 8جنوری سے ہوئی شدید برفباری کے بعد سے ہی کوٹرنکہ تا خواص 30کلو میٹر رابطہ سڑک بند پڑی ہوئی ہے جس کی وجہ سے تحصیل خواص کا ضلع ہیڈ کوارٹر اجوری سے زمینی رابطہ منقطع ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ گزشتہ لگ بھگ دس دنوں سے تحصیل خواص کا زمینی رابطہ منقطع ہوا ہے لیکن اس کی بحالی کیلئے زمینی سطح پر کوئی کام نہیں کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے جہاں علاقہ میں بجلی سپلائی بحال نہیں ہو ئی ہے وہائیں عام لوگو ں کو ضروری کاموں کیلئے بھی ضلع ہیڈکوارٹر جانے میں شدید مشکلات درپیش ہیں ۔غور طلب ہے کہ مذکو

برفباری سے کلر کٹل میں رہائشی مکان منہدم

سرنکوٹ// سرنکوٹ کی کلرکٹل پنچایت اپر کے وارڈ نمبر 1 میں ہوئی  شدیدبرفباری کی وجہ سے ایک پختہ رہائشی مکان منہدم ہو گیا ہے۔ مالک مکان محمد رشید کھٹانہ نے بتایا کہ ان کاپختہ رہائشی مکا ن علاقہ میں ہوئی شدید بارش اور برفباری کی وجہ سے متاثر ہو ا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ رہائشی مکان کی چھت رفتہ رفتہ منہدم ہو گئی تاہم اس دوران جانی نقصان نہیں ہوا ۔انہوں نے بتایا کہ رہائشی مکان منہدم ہو نے کی وجہ سے گیس سلنڈر سمیت دیگر ساز و سامان ملبے تلے دب گیا ۔اہل خانہ نے بتایا کہ اس حادثے میں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص نے محنت مزدور ی کر کے پختہ رہائشی مکان تعمیر کیا تھا لیکن برفباری کی وجہ سے اس کا مکان پوری طرح سے تباہ ہو گیا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ نقصان کا مکمل جائزہ لے کر متاثرین کو معاوضہ دیا جائے ۔  

میجر امت کمار کرکٹ ٹورنا منٹ اختتام پذیر

مینڈھر //فوج کی جانب سے مینڈھر میں منعقدہ شہید امت کمار ٹھینگا کرکٹ ٹورنا منٹ اختتام پذیر ہو گیا جس میں فائیو سٹار کرکٹ ٹیم نے کامیابی حاصل کر لی ۔2جنوری کو شروع ہوئے اس ٹورنامنٹ میں مختلف علاقوں کی کئی کرکٹ ٹیموں نے شرکت کی جبکہ اس ٹورنامنٹ کو منعقد کرنے کا اصل مقصد مقامی نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کیساتھ ساتھ میجر امت کمار کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا ۔ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے دوران پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جٹ الیون کرکٹ ٹیم 42رنز بنا کر آئو ٹ ہو گئی ۔فائیو سٹار مینڈھر کی جانب سے تباہ کن بالنگ کرتے ہوئے تو قیر جعفری نے 4جبکہ ریاست خان نے 3وکٹیں حاصل کیں ۔جواب میں فائیو سٹار الیو ن نے 7اوروں میں ہی مقررہ ہدف حاصل کرلیا ۔توقیر جعفری کو مین آف دی میچ اعزاز سے نوزا گیا ۔فوج کی جانب سے جیت حاصل کر نے والی ٹیم کو 25ہزار اور ہارنے والی ٹیم کو 15ہزار روپے بطور انعام دیا گیا ۔  

آگ لگنے سے رہائشی مکان خاکستر

مینڈھر //مینڈھر کے اچھاد علاقہ میں آگ لگنے کی وجہ سے دو بھائیوں کا رہائشی مکان خاکستر ہو گیا ۔مکینوں نے بتایا کہ رہائشی مکان میں آگ لگنے کی وجہ سے لاکھوں روپے کا ساز و سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز محمد فرید اور محمد یونس ولد غلام حسین کا رہائشی مکان میں آگ لگنے کی وجہ سے دو کمرے جل کر راکھ ہو گئے جبکہ دونوں کمروں میں رکھا گیا لاکھوں روپے کا ساز و سامان تباہ ہو گیا ۔مکینوں نے مقامی سیول انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی آفیسر موقعہ پر نہیں پہنچا اور نہ ہی اس سلسلہ میں نقصان کا کوئی تخمینہ لگایا گیا ہے ۔انہوں نے پولیس حکام کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کی ایک ٹیم نے موقعہ پر جاکر مکینوں کی مدد کی ۔معززین نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ نقصان کا تخمینہ لگاکر متاثرین کو معاوضہ دیا جائے ۔اس دوران بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئر مین امان اللہ چوہدری نے

غیر قانونی پارکنگ مسافروں کیلئے پریشانی کا باعث

پونچھ// پونچھ کے لوگ قصبہ پونچھ کی سڑکوں پر غیر قانونی پارکنگ سے پریشان ہیں۔ چھوٹی گاڑیوںکے ڈرائیوروں و مالکان کی جانب سے ناخواں والی روڈ، بس اسٹینڈ تا عیدگاہ چوک، ڈسٹرکٹ جیل پونچھ کے قریب، پوسٹ آفس سے ہسپتال پونچھ، بس اسٹینڈ سے قلعہ اور دیگر مقامات پر غیر قانونی طور پر اپنی گاڑیاں پارکنگ کی جاتی ہیں جس سے گاڑیوں کی آمدرفت بری طرح متاثر ہو جاتی ہے اور عام لوگوں کو خاص طور پر مریضوں اور ہنگامی مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس سلسلے میں ایڈووکیٹ معروف خان صدر بار ایسوسی ایشن پونچھ نے کہا ہے کہ قصبہ پونچھ، سرنکوٹ اور اور مینڈھر میں اہم سڑکوں و متعدد مقامات پر غیر قانونی طور پر گاڑیاں کھڑی کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہو جاتا ہے اور لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں حکام بالکل خواب غفلت میں ہیں کہیں بھی حکام سنجید

پونچھ میں شعبہ صحت کی ’کووڈ بوسٹر ڈوز ‘مہم مسلسل جاری

پونچھ//محکمہ صحت کی جانب سے ضلع پونچھ میں جہاں 18 سال سے کم عمر کے نوجوانوں کو ویکسین کے انجکشن لگائے جا رہے ہیں وہی ضلع بھر میں شروع کی گئی مہم میں کرونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کا آغاز کیا گیا ہے۔اس دوران جہاں پر عام شہریوں کو یہ ویکسین کے پوسٹر ڈوز لگانے کو کہا جا رہا ہے وہی ضلع انتظامیہ کے آفیسر خود ضلع ہسپتال پہنچ کر یہ ڈوز لگوا رہے ہیں اور لوگوں سے بھی اپیل کر رہے ہیں کہ وہ یہ ڈوز اپنی باری پر ضرور لگائیں۔محکمہ صحت کے مطابق ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کرونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایسا دنیا میں کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاؤ کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔جنرل منیجر محکمہ ڈی آئی سی پونچھ ڈاکٹر ذاکر حسین جو ضلع ہسپتال پونچھ میں بوسٹر ڈوزلگانے پہنچے نے کشمیر عظمی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کی گائیڈ لائنز کے مطابق ہیلتھ ورکرز اور 50 سال سے زائد عم

خطہ پیر پنچال میں عوام چوروں سے پریشان ،پولیس سے رات کی گشت بڑھانے کا مطالبہ

چوری کا معاملہ حل ،ملزم گرفتار  رمیش کیسر  نوشہرہ //راجوری ضلع میں پولیس نے چوری کا ایک کیس حل کرتے ہوئے پونچھ کے ایک چور کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ اس واقعہ میں چوری شدہ ساز و سامان کو بھی ضبط کرلیا گیا ہے ۔ایس ایس پی راجوری محمد اسلم نے بتایا کہ ایف آئی آر 07/2022 میں سیکشن 457، 380 آئی پی سی کے تحت 05/01/2022 کو پولیس اسٹیشن راجوری میں چوری کا ایک معاملہ درج کیا گیا تھا ۔ایس ایس پی نے مزید کہا کہ ایس ایچ او راجوری فرید احمد کی سربراہی میں پولیس ٹیم کے ذریعہ چوری کے معاملے کی تحقیقات کے دوران ایک مشتبہ شخص کا نام سامنے آیا جسے پوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لیا گیا۔ملزم کی شناخت محمد شوکت ولد میر محمد سکنہ کھڑی کرماڑہ پونچھ کے طور پر ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ پوچھ تاچھ کے دوران چور نے اعتراف کیا کہ وہ چوری کے مذکورہ معاملہ میں ملوث ہے ۔پولیس نے بتا

تھنہ منڈی میں سڑکوں سے برف ہٹانے کا عمل مکمل

 تھنہ منڈی// سب ڈویژن تھنہ منڈی میں کئی سڑکوں پر بھاری برفباری کو ہٹانے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے ۔تحصیل انتظامیہ کی ہدایت پر محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی جانب سے سڑکوں پر پڑی بھاری برفباری کو ہٹانے کا عمل پچھلے کئی دنوں سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں جونیئر انجینئر سفیر چوہدری نے بتایا کہ سب ڈویژن ت کے منگوٹہ، ڈہوک اور بھنگائی گاؤں کی سڑک سے برف ہٹانے کا عمل مکمل کر لیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ عوام کو ہر ممکن بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی کوششیں کررہا ہے ۔انھوں نے واضح کیا کہ تحصیل انتظامیہ کی پوری کوشش ہے کہ عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے وہیں مذکورہ دیہات کے لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ گزشتہ کئی سالوں میں پہلی بار تمام علاقوں کی رابطہ سڑکوں سے پی ایم جی ایس وائی اور دوسرے محکموں نے برف ہٹائی ہے جس کیلئے وہ متعلقہ محکمہ و آفیسران کے شکر گزار ہیں ۔

مزید خبریں

رومیو فورس نے طبی کیمپ لگایا  راجوری// ’آپریشن سدبھاونا‘ کے تحت فوج کی جانب سے پونچھ ضلع کے سلوتری گاؤں میں مقامی آبادی اور ان کے مویشیوںکیلئے ایک طبی ڈینٹل وویٹرنری کیمپ کا اہتمام کیاگیا۔فوج نے کہا کہ دور دراز کے علاقوں میں محدود سڑک رابطوں کی وجہ سے چیلنجز مزید بڑھ گئے ہیں، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو بنیادی طبی اور ویٹرنری سہولیات حاصل کرنے کیلئے لمبی دوری کاطے کرنا پڑتی ہے۔انہوں نے کہاکہ مکینوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے فوج اور سیول ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے 13 ڈاکٹروں اور معاون عملے کی ایک مشترکہ ٹیم بشمول ماہر پریکٹیشنر نے سرحدی علاقوں کے غریبوں کیساتھ ساتھ ان کے مویشیوں کیلئے کیمپ کا اہتمام کیا ۔اس طبی کیمپ کے دوران دور دراز علاقوں کے کل 557 شہریوں اور 985 مویشیوں کا طبی معائینہ کرنے کیساتھ ساتھ ان کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں ۔   لاپتہ

تازہ ترین