سری نگر کے گھنٹہ گھر لالچوک میں بپن راوت کو خراج عقیدت ادا کیا گیا

سری نگر//جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے معروف گھنٹہ گھر کے نزدیک بپن راوت کو خراج عقیدت ادا کیا گیا ۔ اس موقع پر 15 کارپس کمانڈر لفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے اور آئی جی کشمیروجے کمار بھی موجود رہے ۔ ضلع سری نگر میں جمعرات کی شام کو گھنٹہ گھر لالچوک کے نزدیک متعدد افراد جمع ہوئے جنہوں نے چیف آف ڈیفنس سٹاف بپن راوت کو خراج عقیدت ادا کیا اور اُن کی تصویر پر گلباری کی ۔ آئی جی کشمیر وجے کمار نے اس موقع پر بتایا کہ چیف آف ڈیفنس سٹاف لیٹنت جنرل بپن راوت میں کئی خوبیاں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ جب میں ایس ایس کپواڑہ تھا تو اس دوران اُن کے ساتھ کئی ملاقاتیں کیں ۔ آئی جی نے بتایا کہ بپن راوت کے ساتھ ملاقات کے دوران بہت کچھ سیکھنے کو ملتا تھا اور وہ ہمیشہ مثبت سوچ کے ساتھ بات کیا کرتے تھے۔ وجے کمار کے مطابق بپن راوت کی وفات سے ایک بہت بڑ ا خلا پیدا ہو گیا ہے جس کو پُر ک

جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ انصاف کیا جائے: ڈاکٹر فاروق عبدا ﷲ

جموں// نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبدا ﷲ کا کہنا ہے کہ آئین ہند ہر کسی کو آزادی اور حقوق کی ضمانت دیتا ہے اور ہم اپنے حقوق کی بحالی چاہتے ہیں انہوں نے کہا جموں وکشمیر کے عوام سے چھینے گئے حقوق کی بحالی کی خاطر نیشنل کانفرنس اپنی پُر امن جدوجہد جاری رکھے گی ان باتوں کا اظہارموصوف نے شیر کشمیر بھون میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ’جموں وکشمیر میں اس وقت افسر شاہی مسلط کی گئی ہے جس وجہ سے لوگوں کے مسائل حل ہی نہیں ہو رہے ہیں‘۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم کسی ریاست کا حق نہیں مانگتے، ہم وہ مانگتے ہیں جو ہم سے جبری طورپر چھینا گیا‘ ۔ڈاکٹر فاروق عبدا ﷲ نے کہا کہ دفعہ 370 کی بحالی کی خاطر نیشنل کانفرنس ہر محاز پر اپنی آواز بلند کرتے رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ اس قانون کی واپسی کو لے کر پُر امن جدوجہد جاری رکھی ج

محکمہ جنگلات کی مختلف اسامیوں کے لئے درخواستیں جمع کرنے والے امیداروں کا سری نگر میں احتجاج

سری نگر//محکمہ جنگلات کی مختلف اسامیوں کے لئے درخواستیں جمع کرنے والے امیداروں نے جمعرات کو یہاں پریس کالونی میں جمع ہوکر احتجاج درج کراتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فاسٹ ٹریک بنیادوں پر بھرتی کاعمل شروع کیا جائے۔ انہوں نے سرکار کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آنے والے دنوں میں ان کے مطالبے کو پورا نہیں کیا گیا تو صوبہ جموں اور کشمیر کے امیدوار سری نگر میں جمع ہو کر تا مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے۔احتجاجی محکمہ جنگلات اور سروس سیلکشن بورڈ کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے محکمہ جنگلات میں فارسٹر اور فارسٹ انسپکٹر کی اسامیوں کے لئے سال2004،2010 اور سال2013 میں درخواستیں جمع کی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ سال 2013 میں ہمارا ایک ٹیسٹ بھی لیا گیا اور سلیبس بھی فراہم کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ تب سے ہم متعلقہ محکمے اور سرو

ترال:ریچھ کے حملے میں دوشیزہ زخمی

سری نگر//جنوبی ضلع پلوامہ کے بٹہ نور ترال علاقے میں بھاری برکم ریچھ نے 13سالہ لڑکی پر حملہ کرکے اُس کو زخمی کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ’13سالہ اقرا رسول دختر غلام رسول ڈار ساکن بٹہ نور ترال رہائشی مکان کے صحن میں ٹہل رہی تھی کہ اس دوران اچانک ریچھ نے اُ س پر حملہ کیا‘۔ انہوں نے کہا کہ چیخ و پکار کی صدائیں بلند ہونے کے ساتھ ہی اہل خانہ نے ریچھ کو وہاں سے بھگا دیا اوربعد ازاں زخمی لڑکی کو علاج ومعالجہ کی خاطر سب ضلع اسپتال ترال پہنچایا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی مرہم پٹی کے بعد دوشیزہ کو مزید علاج ومعالجہ کی سری نگر منتقل کیا گیا ہے۔ بتادیں کہ وائلڈ لائف محکمہ نے ترال اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں گزشتہ کچھ دنوں سے آٹھ جنگلی ریچھوں کو پکڑ کر وائلڈ لائر سنچری منتقل کیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں جنگلی جانوروں کا آبادی والے علاقوں میں گھومنا پھ

ناچلانہ رام بن میں ٹرولر گہری کھائی میں جاگرا, تین افراد زخمی

جموں//سری نگر جموں شاہراہ پر ناچلانہ رام بن کے نزدیک ایک ٹرولر ڈرائیور کے قابوسے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں تین افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔ ڈی ایس پی ٹریفک نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ ’جمعرات اعلیٰ الصبح ناچلانہ رام بن کے نزدیک ٹریفک حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوج، پولیس، مقامی این جی او اور ٹریفک عملے نے امدادی کارروائی شروع کی‘۔ انہوں نے کہا کہ دو زخمیوں کو فوری طورپر علاج ومعالجہ کی خاطر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈرائیور ملبے کے نیچے پھنس ہوا تھا جس کو باہر نکالنے میں کافی وقت لگا۔بعد ازاں اُس کو بھی باہر نکال کر ہسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے ۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ تینوں زخمیوں کی حالت اسپتال میں قدرے مستحکم بتائی جاتی ہے۔ بتادیں کہ سری نگر جموں شاہراہ پر آئے روز ٹریفک حادثات رونما ہو رہے ہیں جس وجہ سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہونے کا نہ تھم

بپن راوت کا کشمیری عوام کے ساتھ گہرا تعلق تھا: لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے

سری نگر//چنار کور کے جی او سی لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے کا کہنا ہے کہ چیف آف ڈیفنس سٹاف (سی ڈی ایس) بپن راوت کا کشمیر سے گہرا تعلق رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بپن راوت کی جدائی کشمیری عوام کیلئے ایک بڑاسانحہ ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے شیر وانی ہال بارہ مولہ میں ایک تعزیتی تقریب کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ’نہ صرف بارہ مولہ بلکہ پوری کشمیری عوام کے ساتھ اُن کی والہانہ محبت تھی‘۔ فوجی کمانڈر کے مطابق بپن راوت بارہ مولہ میں 5 سیکٹر کے کمانڈر رہ چکے ہیں اور اُن کا یہاں کے لوگوں کے ساتھ قریبی رابط تھا اور لوگ بھی اُنہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ کسی دوسرے آرمی آفیسر کی اتنی گہری وابستگی یہاں کے لوگوں کے ساتھ رہی ہوگی جتنی بپن راوت کی تھی‘۔ 15کور کماندر لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے

کشمیر بھر میں سردی کی لہر جاری، سری نگر میں منفی 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ

سری نگر// کشمیر میں درجہ حرارت لگاتا کم ہوتا جا رہا ہے، جمعرات کو پوری وادی میں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا۔   عہدیداروں نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے گلمرگ سیاحتی مقام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔   ان کا کہنا تھا کہ یہ گلمرگ وادی میں ریکارڈ کی گئی سرد ترین جگہ ہے۔   حکام نے بتایا کہ سری نگر میں بدھ کی رات کو منفی 2.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو منگل کی رات کے منفی 0.4 ڈگری سے ایک ڈگری سے زیادہ کم ہے۔   پہلگام، جو سالانہ امرناتھ یاترا کے بیس کیمپ کے طور پر کام کرتا ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔   شمالی کشمیر کے کپواڑہ میں پارہ منفی 2.4 ڈگری سیلسیس پر رہا۔   قاضی گنڈ، وادی کے گیٹ وے ٹاو¿ن میں کم سے کم درجہ حرارت من

کنور ہیلی کاپٹر حادثہ: انڈین ائیر فورس نے بلیک باکس برآمد کر لیا

  چنئی// کنور ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد انڈین ایئر فورس کے ہیلی کاپٹر کا فلائٹ ریکارڈر، جسے 'بلیک باکس' کے نام سے جانا جاتا ہے، وہ جمعرات کی صبح برآمد کر لیا گیا ہے۔ جو اوٹی میں کنور کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ کی مادھولیکا راوت اور 11 دیگر مسلح اہلکاروں کی موت واقع ہوگئی۔ حادثے کا شکار ہونے والے ایم آئی 17 وی ایچ ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس دفاعی حکام کی جانب سے جائے حادثہ سے 300 میٹر سے ایک کلومیٹر تک پھیلانے کے بعد مل گیا۔   فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر یا بلیک باکس بدھ کے روز پہاڑیوں پر پیش آنے والے سانحات کے سلسلے کے بارے میں اہم ڈیٹا فراہم کرے گا۔ اس حادثے کے دوران ملک کے پہلے سی ڈی ایس 63 سالہ راوت، ان کی اہلیہ اور 11 دیگر افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ کل 17VH ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا اور شعلوں کی لپیٹ میں آ

ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز میں ایک بار پھر اضافہ

نئی دہلی،// ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے فعال معاملات میں ایک بار پھر اضافہ سامنے آیا ہے اور انفیکشن کے 9419 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔ جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا انفیکشن کے 9419 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد تین کروڑ 46 لاکھ 66 ہزار 241 ہو گئی ہے۔ اس دوران 8 ہزار 251 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور اب تک تین کروڑ 40 لاکھ 97 ہزار 388 افراد کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔ اس عرصے کے دوران ایکٹو کیسز 1009 بڑھ کر 94742 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 159 مریض زندگی کی جنگ ہار گئے اور اب تک اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 74 ہزار 111 ہو گئی ہے۔ دریں اثنا، بدھ کو 80 لاکھ 86 ہزار 910 کووِڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور اس کے ساتھ ویکسینیشن کی کل تعداد ایک ارب 30 کروڑ 39 لاکھ 32 ہزا

کووڈ ویکسینیشن میں 130.39 کروڑ ٹیکے لگائے گئے

نئی دہلی//کووڈ ویکسینیشن مہم میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 80.86 لاکھ ٹیکے لگائے گئے ۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ ویکسینیشن 130.39 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 80 لاکھ 86 ہزار 910 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 130 کروڑ 39 لاکھ 32 ہزار 286 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 9419 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں کووڈ کے 94742 مریض زیر علاج ہیں۔ یہ متاثرہ معاملوں کا 0.27 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 0.73 فیصد ہے۔ اسی مدت میں 8251 لوگ کو کووڈ سے نجات پانے میں کامیاب ہوئےہیں۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 40 لاکھ 47 ہزار 388 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.36 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کل 12 لاکھ 8

صارفین کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی راحت نہیں

  نئی دہلی//عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل پر برقرار رہنے کے باوجود آج لگاتار 35ویں دن ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 35 ویں دن مستحکم رہیں۔ ویٹ میں کمی کی وجہ سے 2 دسمبر کو دہلی میں پٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 8 روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی تھی اور اس کے بعد سے دہلی میں پٹرول 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ آج کاروبار کا آغاز سنگاپور میں اچھی شروعات کے ساتھ ہوا۔ لندن برینٹ کروڈ 0.62 فیصد اضافے کے ساتھ 76.29 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 1.30 فیصد اضافے کے ساتھ 73.30 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں دیوالی کے موقع پر بالترتیب 5 اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی سے ملک میں ا ن دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کمی آئی تھی۔ اس کے بعد اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مر

تازہ ترین