دفعہ 370 کی بحالی کے مطالبے پر ہمیں ڈرایا اور دھمکایا جارہا ہے: فاروق عبدا ﷲ

جموں//جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فارورق عبدا للہ نے منگل کے روز کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ دل کی دوری اور دہلی کی دوری کو ختم کیا جائے گا لیکن آج تک اس سمت میں کچھ نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی بحالی کی خاطر نیشنل کانفرنس ہر محاز پر اپنی آواز بلند کرتی رہیں گی۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے شیر کشمیر بھون جموں میں یک روزہ کنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم جموں وکشمیر کے لوگوں کے اُن حقوق کی بحالی چاہتے ہیں جو اُن سے 5 اگست 2019 کو چھینے گئے۔ فاروق عبدا ﷲ نے کہا کہ لوگوں کے حقوق کی واپسی پر ہمیں ڈریا اور دھمکایا جارہا ہے لیکن ہم ڈرنے والوں میں سے نہیں بلکہ ہم اس کا ایمانداری کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کھبی بندوق اور گرینیڈ نہیں اُٹھائے اور ہماری جدوجہد پُر امن ہوگی۔ ن

پارلیمنٹ میں جموں کشمیر کا مسئلہ پھر گونجا

سرینگر// لوک سبھا میں جموں وکشمیر سے افسپا کی منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان برائے جنوبی کشمیر جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے کہا کہ اس قانون کی آڑ میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں سرد ہوئیں اور وقت کا تقاضا ہے کہ اس کالے قانون کو یکسر ختم کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق اپنی تقریر میں اس کے علاوہ انہوں نے وادی میں بجلی کی سپلائی پوزیشن میں بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ محکموں کی ناکامیوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔  ایوان کی توجہ جل جیون مشن کی ناکامی کی اور مرکوز کرائی اور کہا کہ لوگوں تک پینے کے صاف پانی کی سپلائی کے دعوے صرف اخباروں اور ذرائع ابلاغ تک ہی محدود ہیں جبکہ زمینی سطح پر لوگوں کو پینے کے صاف پانی کیلئے ترسایا جارہا ہے۔   

سری نگر-لہہ شاہراہ پردو دن بعد آمد ورفت بحال

سرینگر//434 کلومیٹر طویل سری نگر-لہہ قومی شاہراہ ہفتے کو برف باری کی وجہ سے بند ہو گئی تھی، جو دو دن تک بند رہنے کے بعد منگل کو دوبارہ آمد و رفت کے لیے دوبارہ کھول دی گئی۔  ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ٹریفک، گاندربل، مہراج الدین رینہ نے گریٹر کشمیر کو بتایا کہ شاہراہ پر آج ٹریفک بحال کر دی گئی اور تقریباً 150 گاڑیوں کو بشمول 120 بڑی گاڑیوں کو سونمرگ سے لداخ کی طرف جانے کی اجازت دی گئی جب کہ پھنسے ہوئے گاڑیوں کو بھی کرگل سے سری نگر جانے کی اجازت دی گئی۔  ڈپٹی ایس پی ٹریفک گاندربل، پولیس اور بیکن کے اہلکاروں کو برف باری کے بعد زوجیلا میں ٹریفک کی بحالی کی نگرانی کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔  محکمہ ٹریفک کے مطابق، بدھ کو کرگل سے سری نگر کی طرف یک طرفہ ٹریفک کو سری نگر-سونامرگ-گمری روڈ پر چلنے کی اجازت ہوگی۔  

دفعہ 370 کی بحالی کا خواب دیکھنے والے دراصل خیالوں کی دنیا میں رہ رہے ہیں: بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر

سری نگر// بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں وکشمیر یونٹ کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے واضح کیا کہ دفعہ 370 کی واپسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی 370 کی بحالی کا خواب دیکھ رہی ہیں۔ ان باتوں کا اظہار بی جے پی ترجمان نے پانپور ٹاون ہال میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ لوگوں کے جذبات و احساسات کو مد نظر رکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے دفعہ 370 کی منسوخی کا فیصلہ لیا جس وجہ سے آج جموں وکشمیر کے لوگ آزاد فضاوں میں سانسیں لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اپنے چھ رفقا کے ہمراہ جنتر منتر پر ڈراما کیا ہے اور اُن کی جانب یہ کہنا کہ اس قانون کو واپس لایا جائے گا سفید جھوٹ ہے ۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ محبوبہ مفتی اس طرح کے بیانوں سے لوگوں کو اب گمراہ نہیں کرسکتی ہیں کیونکہ وہ وقت چلا گیا جب لوگوں کو ک

ڈبل انجن کی حکومت ہوتی ہے تو کام بھی دوگنی رفتار سے ہوتا ہے:مودی

گورکھپور//وزیر اعظم نریندر مودی نے اترپردیش کے گورکھپور میں گذشتہ 20سال سے کھاد کارخانہ بند پڑے رہنے کے لئے گذشتہ حکومتوں کی منشی کو خاطی قرار دیتے ہوئے منگل کو کہا کہ مفاد عامہ کے کاموں کے لئے حکومت کی سوچ جب ایماندار ہوتی ہے تو کوئی بھی روکاوٹ نہیں ڈال سکتا مودی نے یہاں کھاد کارخانہ، نو تعمیر شدہ ایمس اور آئی سی ایم آر کے جدید ریسرچ سنٹر سمیت دیگر ترقیاتی پروجکٹوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا’ جب غریب۔ استحصال زدہ۔محروم طبقات کی فکر کرنے والی حکومت ہوتی ہے تو وہ محنت بھی کرتی ہے نتائج بھی لا کر دکھاتی ہے۔   انہوں نے کہا کہ گورکھپور میں کھاد کارکھانہ، ایمس اور میڈیکل ریسرچ سنٹر کا شروع ہونا یہ پیغام دے رہا ہے کہ جب ڈبل انجن کی حکومت ہوتی ہے تو کام بھی تیز ہوتا ہے ۔جب سوچ ایماندار ہوتی ہے تو کوئی بھی روکاوٹ نہیں ڈال سکتا ہے۔ اس موقع پر اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل،

جموں وکشمیر امپلائیز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا سری نگر میں احتجاج

سری نگر// جموں وکشمیر امپلائیز جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے کے ای جے اے سی) نے منگل کے روز یہاں پریس کالونی میں اپنے مطالبات خاص طور پر عارضی ملازمین کی نوکریوں کی مستقلی کے حق میں احتجاج درج کیا۔احتجاجی ’انقلاب زندہ باد‘، ’ایل جی تیری سرکار میں بچے بھوکے مرتے ہی‘ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم یہاں پریس کالونی میں اس لئے احتجاج کر رہے ہیں کہ سرکار عارضی ملازمین کی نوکریوں کی مستقلی کے لئے ایک واضح پالیسی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ عارضی ملازمین اپنی زندگیوں کو داؤ پر لگا کر کام کرتے ہیں لیکن ان کے مسائل کو حل نہیں کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری ملک میں رہتے ہیں اور ہم اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ احتجاجی نے کہا کہ ملازمین سماج کا ایک اہم حصہ ہوتے ہیں اور وہ اپنے حقوق کی حفاظت

منوج سنہا کا فلیگ ڈے کے موقعے پر مسلح افواج کو خراج

سری نگر// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یوم پرچم (فلیگ ڈے) کے موقع پر منگل کے روز مسلح افواج کو شاندار خراج پیش کرتے ہوئے ان کے لئے اظہار ممونیت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج کا نا قابل تسخیر جذبہ پوری قوم کو عظمت کے حصول کی طرف ثابت قدمی سے آگے بڑھنے کی تحریک دیتا ہے۔ انہوں نے جموں وکشمیر کے لوگوں سے آرمڈ فورسز فلگ ڈے فنڈ کے لئے دل کھول کر مدد کرنے کی اپیل کی۔ موصوف نے باتوں کا اظہار اپنے ایک ٹویٹر ہینڈل پر پوسٹ ایک پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا: ’آرمڈ فورسز فلیگ ڈے کے موقع پر میں ممونیت کا اظہار کرتے ہوئے مسلح افواج کی بہادری اور ملک کے لئے ان کی بے لوث خدمات کو سلام پیش کرتا ہوں‘۔ ان کا کہنا تھا: ’ہماری مسلح افواج تواتر کے ساتھ بہادری کے اعلیٰ معیارات قائم کر رہے ہیں ان کے ناقابل تسخیر جذبہ قوم ہر روز عظمت کے حصول کی طر

حالات کو بہتر بنانے کے لئے کانگریس کا ساتھ دینا لازمی: غلام احمد میر

سری نگر// جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے موجودہ حالات کو بہتر بنانے کے لئے کانگریس کا ساتھ دینا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ’پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو‘ کی پالیسی پر گامزن ہے اور کانگریس وہ پارٹی ہے جس نے کبھی بھی سیکولرزم کے اپنے موقف سے منہ نہیں موڑا۔ موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں پارٹی ممبرشپ مہم کا آغاز کرنے کے موقع پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا: ’ہم آج پارٹی ممبر شپ مہم کا آغاز کر رہے ہیں جو پارٹی آئین کے مطابق ہر چار سال کے بعد کیا جاتا ہے اور ملک میں یہ مہم یکم نومبر سے شروع ہوئی ہے‘۔ ان کا کہنا تھا: ’ملک کا کوئی بھی 18 سال سے اوپر کی عمر کا شہری پانچ روپے فیس ادا کرکے کانگریس کا ممبر بن سکتا ہے اور پھر اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر آگے

کولگام کے بیگام علاقے میں کشمیریت کی مثال زندہ: مسلمانوں نے پنڈت خاتون کی آخری رسومات انجام دیں

کولگام// جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے بیگام علاقے کے لوگوں نے کشمیر میں صدیوں سے چلی آ رہی روایت آپسی بھائی چارے اور ہمدردی و اخوت کی شاندار مشعل کو اس وقت مزید فروزاں کیا جب وہ نہ صرف ایک عمر رسیدہ راجپوت ہندو خاتون کی موت پر رات بھر غمزدگان کی ڈھارس بندھاتے رہے بلکہ ان کی آخری رسومات سر انجام دینے میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ بتادیں کہ کولگام کے بیگام گاؤں میں رہائش پذیر ایک عمر رسیدہ راجپوت ہندو خاتون لاجونتی دیوی کی پیر کی شام قریب سات بجے موت واقع ہوئی۔ مختار احمد کھانڈے نامی ایک مقامی باشندے نے یو این آئی اردو کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں ہمیشہ بھائی چارے سے رہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا: ’پیر کی شام جب مذکورہ خاتون کی موت واقع ہونے کی خبر گاؤں میں پھیل گئی تو گاؤں کے سارے لوگ ان کے گھر پر جمع ہوئے اور ہم

راجوری میں فوجی گاڑی اور کار میں تصادم، ریٹائرڈ پولیس اہلکار ہلاک، کمسن لڑکی سمیت چار زخمی

راجوری// جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرا علاقے میں نجی کار اور فوجی گاڑی کے درمیان ٹکرہونے کے باعث سابق پولیس آفیسر ہلاک جبکہ چھ سالہ بچی سمیت چار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’منگل کے روز جموں پونچھ شاہراہ پر نوشہرا کے نزدیک فوجی گاڑی اور نجی کار کے درمیان شدید ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں ریٹائرڈ پولیس سب انسپکٹر سمیت پانچ افراد زخنی ہوئے‘۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے ریٹائرڈ سب انسپکٹر جس کی شناخت محمد مشتاق خان کے بطور ہوئی ہے کو مردہ قرار دیا۔ سرکاری ذرائع نے زخمیوں کی شناخت عتا ا ﷲ، چھ سالہ بچی ماریا، سلیمہ بی اور اقرا پٹھان ساکنان سالوا مینڈھر پونچھ کے بطور کی ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ عتا ا ﷲ اور اقرا پٹھان کی حالت ڈاکٹروں نے نازک قرار دے کر اُنہیں م

شمالی کشمیر کے سنگھ پورہ میں عدم شناخت لاش بر آمد

سری نگر//شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سنگھ پورہ علاقے میں منگل کی صبح ایک عدم شناخت لاش بر آمد کی گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ کے سنگھ پورہ علاقے میں منگل کی صبح جیل پل کے قریب مقامی لوگوں نے ایک لاش دیکھی اور پولیس کو اس کے متعلق مطلع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لاش کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے۔  

کشمیر: مطلع صاف رہنے سے سردی میں پھر اضافہ، گلمرگ سرد ترین جگہ

سری نگر//وادی کشمیر میں مطلع صاف رہنے سے درجہ حرارت ایک بار پھر نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا گیا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ سرد ترین جگہ رہی جہاں مسلسل دوسری شب بھی کم سے کم درجہ حرارت منفی7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر محکمہ موسمیات کے سربراہ سونم لوٹس کا کہنا ہے کہ وادی میں اگلے دس دنوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں 8 اور 9 دسمبر کو موسم ایک بار پھر کروٹ بدل سکتا ہے تاہم بعد ازاں موسم پھر خشک رہنے کا ہی امکان ہے۔ دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سری نگر میں یکم دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5

تازہ ترین