دفعہ370 کی بحالی کے لیے قربانی بھی دینی پڑے تو گریز نہیں کیا جائے گا: ڈاکٹر فاروق عبد ﷲ

سری نگر// نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبد ﷲ کا کہنا ہے کہ جس طرح سے ملک کے کسانوں نے اپنے حقوق کی بحالی کے لیے قربانیاں پیش کیں، 370 کی بحالی کی خاطر ہمیں بھی ایسی قربانیاں دینے کیلئے اپنے آپ کو تیار کرنا چاہئے انہوں نے بتایا کہ حیدر پورہ مبینہ تصادم میں مارے گئے رام بن کے نوجوان کی لاش ابھی تک وارثین کے حوالے نہیں کی گئی ہے ان باتوں کا اظہار موصوف نے درگاہ حضرت بل میں مرحوم شیخ محمد عبد ﷲ کی برسی کے موقع پر پارٹی کارکنان سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’نیشنل کانفرنس کے سبھی کارکنان اور لیڈران کو اب تیار رہنا چاہئے کیونکہ جو حقوق ہم سے چھینے گئے اُن کی بحالی کی خاطر ہمیں اگر قربانیاں بھی دینے پڑیں تو کوئی گریز نہیں کیا جائے گا‘۔ ڈاکٹرفاروق عبد ﷲ نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے متنازعہ ذرعی قوانین لاگو کرنے کے بعد ملک کے کسانوں

تازہ ترین