جموں کشمیر میں رواں موسم سرما بہت سرد ہونے کاامکان: محکمہ موسمیات

سری نگر// محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں رواں موسم سرما کے دوران شدید سردی رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمہ کی ایک پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 3 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے تاہم اس کے بعد برف و باراں کا ایک اور سلسلہ متوقع ہے۔ محکمہ کے مطابق جموں وکشمیر میں رواں موسم سرما (ماہ دسمبر سے ماہ فروری تک) کے دوران درجہ حرارت معمول سے نیچے درج ہونے کی توقع ہے۔  

دنیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے 14.59 لاکھ افراد ہلاک

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی//عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وجہ سے اموات کی تعداد 14.59 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ اب تک 6.27 کروڑ لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے پوری دنیا کے 191 ممالک میں 62739306 افراد کو متاثر کیا ہے اور1459317 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔  

جنوبی ضلع کولگام میں سی آر پی ایف اہلکار کی دوران ڈیوٹی موت

سرینگر//جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں پیر کو دوران ڈیوٹی ایک سی آر پی ایف اہلکار کی موت واقع ہوگئی۔ ایس آئی شاباد کمار، جو سی آر پی ایف کی93ویں بٹالین سے وابستہ تھا ،دنیو کنڈی مرگ ہایئر سیکنڈری میں تعینات تھا جس کے دوران وہ اچانک گر کر بے ہوش ہوگیا۔ مذکورہ اہلکار کو فوری طور نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا تاہم اُس کی موت کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی گئی ہے۔  

کتے کے ساتھ کھیلتے ہوئے بائیڈن کی ٹانگ میں فریکچر

واشنگٹن // امریکہ کے نومنتخب صدرجوبائیڈن کا پیر اُس وقت فریکچر ہوا جس وہ کتے کے ساتھ کھیل رہا تھا۔ اس کی تصدیق بائیڈن کے ڈاکٹر کیون اوکونر نے کی ہے۔ ڈاکٹر اوکونر نے اتوار کے روز کہا ”سی ٹی اسکین سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ بائیڈن کی ٹانگ میں فریکچر آیا ہے۔ اب بائیڈن کو کئی ہفتوں تک چلنے کے لئے واکنگ بوٹ کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ “ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن کے پاو¿ں فریکچرہونے کے بعد ٹویٹ کیا ”بائیڈن کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گوہوں“۔  

شمالی ضلع کپوارہ میں جیش جنگجووں کا اعانت کار گرفتار:پولیس

سرینگر//پولیس نے پیر کو دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے شمالی ضلع کپوارہ کے درگمولہ علاقے میں جیش سے وابستہ جنگجووں کے ایک اعانت کار کو گرفتار کیا ہے۔ نیوز ایجنسی جی این ایس نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ جنگجو وں کے مذکورہ اعانت کار کو ایک چیک پوئنٹ پر ایک چینی ساخت کے گرینیڈ سمیت دھر لیا گیا اور اس کی تحویل سے بھاری رقم بھی بر آمد کی گئی۔  گرفتار شدہ کی شناخت ساحل مشتاق ولدمشتاق احمد ڈار ساکن بب گنڈ ہندوارہ کے طور کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار شدہ سوپور سے ہتھیار خریدنے کیلئے کپوارہ پہنچا تھا۔ اس ضمن میں ایف آئی آر نمبر333کے تحت معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔  

ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 94.31 لاکھ

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ سے اس کی تعداد بڑھ کر 88 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ فعال کیسز ڈیڑھ فیصد سے بھی کم ہوکر پونے پانچ فیصد رہ گئےہیں۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 38772نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 94.31 لاکھ ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران45333 مریض صحتمند ہوئے جس سے اس کی مجموعی تعداد 88.47 لاکھ سے زائد ہوگئی۔ ایکٹیو کیسز میں 7004 عدد کی کمی کے ساتھ یہ تعداد 4.46 لاکھ رہ گئی۔ اسی عرصے میں مزید 443 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 137139ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 93.81 فیصد ایکٹیو کیسز کی شرح 4.74 اور اموات کی شرح 1.45 فیصد ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست مہاراشٹر میں سب سے زیادہ (1097) فعال کیسز رپورٹ ہوئے ، ا

اوڑی میں سڑک حادثہ، خاتون جاں بحق،تین دیگر زخمی

سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے اُوڑی میں پیر کو ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں ایک45سالہ خاتون جاں بحق جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ اُوڑی کے نورکھاہ علاقے میں پیش آیا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق ایک گاڑی سڑک سے لڑھک گئی جس کے نتیجے میں خاتون کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی اور تین افراد زخمی ہوگئے حکام نے جاں بحق خاتون کی شناخت نذیرا بیگم ساکن دارا گتلیان کے طور کی ۔انہوں نے کہا کہ زخمی افراد کو نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں اُن کا علاج و معالجہ جاری ہے۔  

پونچھ میں کنٹرول لائن کے نزدیک مشتبہ پاکستانی طیارے کی پرواز کے بعد الرٹ جاری

سرینگر//ضلع پونچھ میں پیر کی صبح ایک مشتبہ پاکستانی طیارے کی کنٹرول لائن کے نزدیک پرواز کے بعد ہائی الرٹ جاری کریا گیا ہے۔بعد ازاں یہ معاملہ فضائیہ کے ساتھ اٹھایا گیا تاکہ اس بات کا پتہ لگایا جاسکے کہ پاکستانی طیارے نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے یا نہیں۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ آج صبح پیش آیا اور اس کا پتہ اُس وقت چلا جب کنٹرول لائن کے نزدیک شہپور اور سوجیان کے درمیان دھوئیں کی ایک لکیر بن گئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے مشتبہ طیارے نے کنٹرول لائن کے نزدیک کم و بیش ساڑھے تین کلو میٹر تک پرواز کی۔ انہوں نے مزید کہا چونکہ یہ بات طے ہے کہ کسی بھارتی طیارے نے وہاں سے کوئی اڑان نہیں بھری اس لئے جو دھوئیں کی لکیر پائی گئی ہے وہ پاکستانی طیارے کی پرواز سے ہی پیدا ہوئی تھی۔  حکام نے اس معاملے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے فضائیہ کے ساتھ معاملہ اٹھایا ہے تاکہ فضائی حدود کی خل

نائیجیریا میں قتل عام ، 110 افراد ہلاک

ابوجا// نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں ایک قتل عام میں کم از کم 110 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر کسان شامل ہیں۔  موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ ہلاکتیں گذشتہ روز دوپہرسے قبل تشدد زدہ صوبے بورنو کے علاقے میدوگوری کے قریب کوشوبے نامی گاو¿ں میں ہوئیں۔اس واقعہ میں بنیادی طور پر کسانوں کونشانہ بنایا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکلوں پر سوار کچھ بندوق برداروں نے کھیتوں میں کام کرنے والے مرد اور خواتین کسانوں پر حملہ کیا۔ حملے کے بعد بہت ساری خواتین کو اغوابھی کرلیا کیا گیا۔ ابھی تک کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ نائجیریا میں عام طور پر بوکو حرام اوراسلامک اسٹیٹ ان ویسٹ افریقہ (آئی ایس ڈبلیواے پی) کہلانے والی تنظیموں نے حالیہ برسوں میں ایسے حملے کیے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ دونوں گروہ افریقی خطے میں کافی سرگرم ہیں اور انہوں ن

افغانستان میں خونین جھڑپیں، 30 جنگجو جاں بحق

کابل// افغانستان کے مشرقی صوبہ لغمان میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپوں میں کم سے کم 30 جنگجو جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔ افغان فوج کے مشرقی کمانڈ 201 سیلاب کارپس نے گذشتہ روز جاری ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ افغان فوج کے مطابق ہفتے کے روزجنگجوﺅں نے صوبہ لغمان کے ضلع دولت شاہ میں سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ کیاتھا۔  قابل ذکر ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ستمبر سے افغان رہنماو¿ں اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان امن بات چیت کے باوجود ملک میں تشدد جاری ہے۔  

ایرانی پارلیمنٹ میں جوہری سرگرمیاں بڑھانے کے بل کو منظوری

تہران//ایران کی پارلیمنٹ نے ملک کے جوہری پروگرام کو مزید تیز کرنے کے بل کو منظوی دے دی ، جس میں ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی حکمت عملی کا بھی خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ یہ اعلان ایران کی پارلیمانی کمیٹی کے ترجمان ابوالفضل آموئی نے کیا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی نے گذشتہ روز اس بل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اس کے تین دفعات کو منظوری دے دی۔ اس بل کی پارلیمنٹ میں 232 ممبران نے حمایت کی جبکہ صرف 14 نے اس کی مخالفت کی۔ ایران کے اعلی ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کے بعد اس بل کو ملک کی جوہری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے بہت اہم سمجھا جارہا ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ جمعہ کے روز ایران کے دماوند کاو¿نٹی کے شہر ابسرد میں سینئر جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کو مسلحافراد نے گولی مار کر جاں بحق کیاتھا۔  

تازہ ترین