تازہ ترین

شوپیان معرکہ آرائی میں 2 جنگجوجاں بحق:پولیس

سرینگر//پولیس نے پیر کو بتایا کہ جنوبی ضلع شوپیان میں جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے مابین معرکہ آرائی کے دوران دو جنگجو جاں بھق ہوگئے۔ پولیس نے تاہم فوری طور جاں بحق جنگجوﺅں کی شناخت نہیں کی۔ یاد رہے کہ یہ معرکہ آرائی ضلع کے زیپوری گاوں میں پیش آگئی۔ اطلاعات کے مطابق پولیس اور فوج نے زیپورہ میں جنگجومخالف آپریشن شروع کیا جس کے دوران جنگجوﺅں اور فورسز کا آمنا سامنا اور طرفین نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں جس کے دوران دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔  

بڈگام کورٹ کمپلیکس میں پولیس اہلکار کی بندوق سے حادثاتی طور گولی چلی

سرینگر//وسطی ضلع بڈگام کے کورٹ کمپلیکس میں پیر کو ایک پولیس اہلکار کی بندوق سے حادثاتی طور گولی چلی تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق پولیس تھانہ بڈگام میں تعینات ایک پولیس اہلکار، جو کورٹ کمپلیکس میں تھا، کی بندوق سے اچانک گولی چلی۔مذکورہ اہلکار اس پولیس پارٹی میں شامل تھا جس نے کورٹ میں کسی ملزم کو لایا تھا۔ پولیس اہلکار کی بندوق سے نکلنے والی گولی ایک وکیل کی کھڑی گاڑی میں جالگی اور اس سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔  

شمالی ضلع کپوارہ کے جمگنڈ جنگل میں سرکاری ملازم کی لاش بر آمد

سری نگر// شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے جمگنڈ جنگل میں پر اسرار طور پر ایک سرکاری ملازم کی لاش بر آمد کی گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے جمگنڈ جنگل میں گذشتہ شب دیر گئے مقامی لوگوں نے ایک لاش دیکھی جس کی خبر پھیلتے ہی ہیہامہ علاقے میں سرا سیمگی پھیل گئی۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے فوری طور پولیس کو مطلع کیا جس کے بعد پولیس کی ایک پارٹی جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لیا۔

دنیامیں کورونا وائرس سے30.19 لاکھ سے ز ائد افراد ہلاک

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا دن بہ دن خوفناک شکل اختیار کرتی جارہی ہے اور اب تک 30.19 لاکھ سے زیادہ افراد وائرس کی وجہ سے ہلاک جبکہ 14.14 کروڑ سے زیادہ لوگ اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 141404847 ہوگئی ہے ، جبکہ اب تک اس جان لیوا وبا سے ، 3019330 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جان لیواعالمی وبا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اور بری طرح متاثرامریکہ میں کورونا کا قہر لگاتار بڑھتا جارہا ہے ، اور متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 16 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 5 لاکھ 67 ہزار 217 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ہندوستان دنیا میں دوسرے نمبر پر

جموں ہوائی اڈے پر منگل سے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع ہوگا

جموں// جموں ہوائی اڈے پر منگل سے پروازوں کی آمد روانگی کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا۔ یاد رہے کہ جموں ہوئی اڈے پر رن وے کی توسیع اور دیگر متعلقہ کاموں کے پیش نظر یہ سلسلہ بند تھا۔ جموں ائر پورٹ کے ڈائریکٹر پی آر بیوریہ نے بتایا کہ 20 اپریل یعنی منگل سے ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشنز دوبارہ بحال ہوں گے اور آخری پرواز کی رونگی 4 بجکر 20 منٹ پر ہوگی۔  

جنوبی ضلع شوپیان میں فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین معرکہ

سرینگر//پولیس نے پیر کو بتایا کہ جنوبی ضلع شوپیان میں جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے مابین معرکہ آرائی شروع ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ معرکہ آرائی ضلع کے زیپوری گاوں میں پیش آگئی۔ اطلاعات کے مطابق پولیس اور فوج نے زیپورہ میں جنگجومخالف آپریشن شروع کیا جس کے دوران جنگجوﺅں اور فورسز کا آمنا سامنا اور طرفین نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں۔ آخری اطلاعات ملنے تک تصادم جاری تھا۔  

دلی میں آج رات سے چھ روزہ لاک ڈاون کا اعلان

نئی دہلی// دلی میں کورونا انفیکشن انتہا پر پہنچنے کے بعد حکومت نے پیر رات دس بجے سے چھ دنوں کے لئے لاک ڈاون نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلی اروند کیجریوال نے لیفٹننٹ گورنر انل بیجل کے ساتھ میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں آج رات دس بجے سے آئند پیر کی صبح پانچ بجے تک لاک ڈاون کا اعلان کیا ۔  اس دوران سبھی ضروری خدمات کو لاک ڈاون سے مسثنیٰ رکھا گیا ہے۔ کھانے پینے، میڈیکل اور شادی کی تقاریب منعقد ہوں گی۔ شادی کی تقاریب میں 50 لوگ شرکت کرسکیں گے اور اس کے لئے پاس جاری کئے جائیں گے۔  

پونچھ سائبر پولیس نے کھوئے ہوئے موبائیل فون مالکان کے حوالے کئے

پونچھ//صوبہ جموں کے ضلع پونچھ میں سائبر پولیس نے 26لوگوں کے کھوئے ہوئے موبائیل فون بر آمد کرنے کے بعد پیر کو مالکان کے حوالے کئے۔ پولیس کے مطابق یہ موبائیل فون مختلف لوگوں سے مختلف اوقات پرکھو گئے تھے اور ان سے متعلق کیس تھانہ پونچھ میں درج کروائے گئے تھے۔ ان موبائیل فونوں کی بازیابی کے بعد سائبر پولیس نے مذکورہ فون ان ے مالکان کو لوٹادئے۔  

کشمیرمیں ایک ہفتے بعد موسم میں بہتری، 20 سے22 اپریل تک موسم پھر خراب ہونے کی پیش گوئی

سری نگر// وادی کشمیر میں بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہنے کے بعد موسم میں بہتری واقع ہونا شروع ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 19 اپریل کو موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بعد ازاں 20 اور21 اپریل کو کہیں کہیں بارشیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 22 اپریل کو موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں جبکہ 23 اپریل کو بھی موسم قدرے ناساز ہی رہے گا تاہم 24 اپریل سے موسم بہتر ہونے کا امکان ہے۔  

ملک میں تقریباً پونے تین لاکھ نئے کورونا کیس،1619ہلاکتیں

 سرینگر//ملک میں کورونا وائرس کے کیسوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 273810 نئے کیس سامنے آگئے ۔اس طرح ملک میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 15061919 ہوگئی ہے۔ ملک میں اسی عرصہ کے دوران کورونا سے 1619 سے نئی اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 178769 ہوگئی ہے۔  اعداد و شامر کے مطابق ملک میں ایکٹیو کورونا کیسز کی کل تعداد 1929329 ہے اور کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 12953821 ہے۔  

جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے1145نئے کیس

سرینگر//جموں کشمیر میں سنیچر کو کورونا وائرس کے1145نئے کیس سامنے آئے۔ان میں 642کا تعلق وادی کشمیر جبکہ 503کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔ اس طرح جموں کشمیر میں کورونامتاثرین کی تعداد145166تک پہنچ گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع سرینگر میں آج319،بارہمولہ میں112،بڈگام میں55،پلوامہ میں30،کپوارہ میں17،اننت ناگ میں26،بانڈی پورہ میں17،گاندر بل میں44،کولگام میں21اور شوپیان ضلع میں 1کیس سامنے آئے۔ اسی طرح صوبہ جموں کے جموں ضلع میں264، ادھمپور میں22،راجوری میں28،ڈوڈہ میں9،کٹھوعہ میں47،سانبہ میں35،کشتواڑ میں5،پونچھ میں9،رام بن میںاورضلع ریاسی میں80کیس سامنے آئے۔  

کورونا مخالف ویکیسن لگوانے سے روزہ باطل نہیں ہوتاہے: مفتی اعظم

سری نگر// جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے لوگوں سے کورونا مخالف ویکسین لگوانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ویکسین کے لگوانے سے روزہ باطل نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ویکیسن دفاع کے لئے ہے اس میں غذائی اجزا شامل نہیں ہیں لہذا اس کے استعمال سے روزوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔  مفتی اعظم نے ان باتوں کا اظہار اپنے ایک ویڈیو بیان میں کیا۔  

اونتی پورہ میں مشتبہ گاڑی پر سی آر پی ایف اہلکاروں کی فائرنگ ، خاتون زخمی

اونتی پورہ//جنوبی ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں سنیچر کو سی آر پی ایف اہلکاروں نے ایک مشتبہ گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک خاتون زخمی ہوگئی۔  پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار نے اونتی پورہ میں ایک ویگن آر گاڑی زیر نمبرJK01J-8038کو مین چوک کے قریب رکنے کا اشارہ کیا لیکن مذکورہ گاڑی کا ڈرائیور اشارے کونظراندازکر کے فرار ہوا۔اس موقع پر ایک اہلکار کو مذکورہ گاڑی نے دھکا دیکربھی گرایا ۔ پولیس نے کہا کہ گاڑی کو پھر پدگام پورہ پل کے نزدیک رکنے کا اشارہ دیا گیا لیکن وہ نہیں رکا اور پھر بھاگ گیا ۔  اس دوران وہاں تعینات سی آر پی ایف اہلکاروں نے پہلے ہوا میں اور بعد ازاں گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوارایک خاتون ،جاسیہ پرویز دخترپرویز احمد ساکن مرن پلوامہ زخمی ہوگئی ، جس کو پہلے اونتی پورہسپتال اور بعد میں بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال سرینگر منت

سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کی پاداش میں بڈگام میں دو مرغ فرشوں کی دوکانیں سربمہر

بڈگام//وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے علاقہ چاڈورہ میں سرکار کی جانب سے منظور شدہ نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے پر حکام نے ہفتے کے روز دو مرغ فروشوں کی دوکانیں سربمہر کیں۔  نائب تحصیلدار چاڈورہ نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی اور مہنگے داموں مرغ فروخت کرنے پر چاڈورہ میں دو دوکانیں سربمہر کی گئی ہیں۔   

راجوری قصبہ کے نزدیک فورسز کا تلاشی آپریشن

سرینگر//سیکورٹی فورسز نے سنیچر کو راجوری قصبہ کے نزدیک علاقے کو محاصرے میں لیکر وہاں تلاشی آپریشن شروع کیا۔ اطلاعات کے مطابق فوج اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو محاصرے میں لیکر وہاں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ علاقے میں آخری اطلاعات موصول ہونے تک تلاشی آپریشن جاری تھا۔  

کٹھوعہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے دو نوجوان از جان

جموں// جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں ہفتے کی صبح بجلی کا کرنٹ لگنے سے موٹر سائیکل پرسوار دو نوجوانوں کی موت واقع ہوئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کٹھوعہ کے جسروتہ قلعے کے نزدیک ہفتے روز موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گئے۔ متوفی نوجوانوں کی شناخت 26 سالہ ادیناش شرما ولد کلدیپ راج اور 27 سالہ سریش شرما ولد مدن لال ساکنان کٹھوعہ کے بطور ہوئی ہے۔

کورونا بحران؛ گیارہویں جماعت کے امتحانات ملتوی

سرینگر//جموں کشمیر حکومت نے سنیچر کو بورڈ آف سکول ایجو کیشن کے ذریعے لئے جانے والے گیارہویں جماعت کے طے شدہ امتحانات ملتوی کردےئے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ایک ٹویٹ کے مطابق یہ فیصلہ کورونا وائرس سے پیدا صورتحال کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔ حکومت نے سبھی قسم کی تقریبات میں شامل ہونے کیلئے 200کے بجائے100 افراد کی حد بھی مقرر کی۔ واضح رہے کہ جموں کشمیر میں کورونا وائرس کا انفیکشن انتہائی تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے جس سے ہر خاص و عام میں تشویش پائی جارہی ہے۔  

وادی کشمیرمیں چار روز سے موسمی حالات مسلسل ناساز

سری نگر// وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق گذشتہ چار روز سے موسم مسلسل ناساز ہے اور میدانی علاقوں بارشوں اور بالائی علاقوں میں ہلکے درجے کی برف باری کا سلسلہ رک رک کر جاری ہے۔ تاہم ہفتے کو دن میں کئی بار آفتاب بھی گہرے بادلوں کی اوٹ سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوا۔ ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 23 اپریل تک موسم کم و بیش خراب رہنے کا امکان ہے۔  

ملک میں کورونا وائرس کے 2.34 لاکھ نئے معاملے

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا کے قہر میں روز بروز تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ملک کے مختلف حصوں میں 2.34 لاکھ نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 234692 نئے کیس درج ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 45 لاکھ 26 ہزار 609 ہوگئی ہے۔ وہیں اس دوران ریکارڈ 123354 مریض صحتمند بھی ہوئے ہیں جنہیں ماکر اب تک 12671220 مریض کورونا نجات پا چکے ہیں۔ ملک میں کورونا کے سرگرم معاملے 16 لاکھ کو عبور کرکے 1679740 ہوچکے ہیں۔ اسی دوران مزید 1341 مریضوں کی موت کے ساتھ ، اس بیماری سے اموات کی تعداد بڑھ کر 175649 ہوگئی ہے۔ ملک میں شفا یابی کی شرح 87.23 فیصد اور فعال کیسوں کی شرح 11.56 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.21 فیصد رہ گئی ہے۔ مہا

سوپور میں غیر قانونی طور چل رہے پانچ ٹیوشن مراکز بند

سرینگر//چیف ایجو کیشن آفیسر بارہمولہ نے گذشتہ شام زینہ گیر سوپور علاقے میں قائم پانچ پرائیویٹ ٹیوشن مراکز کوغیر قانونی طور کام کرنے کی پاداش میں بند کرنے کے احکامات صادر کئے۔ سی ای او بارہمولہ کے آرڈر کے مطابق جن ٹیوشن مراکز کو بند کیا گیا ان میں حمیدیہ ہل ٹاپ پبلک سکول رام پورہ،گرین ووڈس راجپورہ، نسرین ایجو کیشنل انسٹی چیوٹ بومئی،کشمیر ماڈرن سکول زالورہ اور سیلیسٹیل پبلک سکول ہردہ شیوہ شامل ہیں۔ مذکورہ اداروں کے منتظمین کو بتایا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے اداروں کو بند کریں۔  

تازہ ترین