تازہ ترین

شوپیاں میں فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم کا آغاز

شوپیاں// جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے نوگام چیک گاؤں میں بدھ کو عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ایک تصادم شروع ہوا ہے۔   ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مخصوص اطلاع پر محاصرے اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔   انہوں نے کہا کہ جب فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کی جس کی جوابی کارواٸی سے انکاؤنٹر شروع ہوا۔   پولیس کے مطابق علاقے میں دو عسکریت پسندوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

سوپور میں آگ کی پُر اسرار واردات کے دوران معمر شہری از جان

سری نگر//شمالی کشمیر کے نور باغ سوپورعلاقے میں 75 سالہ معمر شہری آگ کی واردات کے دوران جھلس جانے سے از جان ہوا ہے۔   سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سو پور کے نور باغ علاقے میں درمیانی شب آگ کی ایک پُر اسرار واردات کے دوران ایک رہائشی مکان کے دون کمرے اور سازو سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا۔   انہوں نے بتایا کہ بدھ کی صبح کو وہاں سے 75 سالہ حبیب ا ﷲ کانا ولد غلام محمد کی لاش برآمد کی گئی ۔   اُن کے مطابق آگ لگنے کی واردات کے دوران متوفی شخص گھر میں اکیلا تھا ۔   پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی ہے۔   آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔  

ٹرین کی زد میں آ کر عدم شناخت شخص ہلاک، ریلوے اہلکار زخمی

پلوامہ// جموں وکشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں بدھ کے روز تیز رفتار ریل گاڑی نے ایک نامعلوم شخص کو ٹکر ماری جس وجہ سے اُس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز کاکہ پورہ پلوامہ میں ایک شخص ریلوے ٹریک کے نزدیک چل رہا تھا کہ اسی اثنا میں ریلوے گاڑی بڑی تیزی کے ساتھ اُس کی اور آئی ۔     انہوں نے بتایا کہ موقع پر تعینات ریلوے پولیس اہلکار شبیر احمد نے مذکورہ شخص کو بچانے کی انتھک کوشش کی جس دوران وہ زخمی ہوا تاہم ریل گاڑی کی ٹکر سے نامعلوم شخص موقع پر ہی از جان ہوا۔     اُن کے مطابق زخمی ایس پی او کو علاج ومعالجہ کی خاطر سری نگر منتقل کیا گیاہے۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

ٹرین کی زد میں آ کر عدم شناخت شخص ہلاک، ریلوے اہلکار زخمی

پلوامہ// جموں وکشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں بدھ کے روز تیز رفتار ریل گاڑی نے ایک نامعلوم شخص کو ٹکر ماری جس وجہ سے اُس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز کاکہ پورہ پلوامہ میں ایک شخص ریلوے ٹریک کے نزدیک چل رہا تھا کہ اسی اثنا میں ریلوے گاڑی بڑی تیزی کے ساتھ اُس کی اور آئی ۔     انہوں نے بتایا کہ موقع پر تعینات ریلوے پولیس اہلکار شبیر احمد نے مذکورہ شخص کو بچانے کی انتھک کوشش کی جس دوران وہ زخمی ہوا تاہم ریل گاڑی کی ٹکر سے نامعلوم شخص موقع پر ہی از جان ہوا۔     اُن کے مطابق زخمی ایس پی او کو علاج ومعالجہ کی خاطر سری نگر منتقل کیا گیاہے۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

محض فوٹو شوٹ کے لئے ترنگے کی توہین کی جا رہی ہے: عمر عبداللہ

سری نگر// نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہنا ہے کہ محض فوٹو شوٹ کے لئے قومی پرچم کی توہین کی جا رہی ہے۔     انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا ہماری قوم پرستی اور حب الوطنی اسی ڈگر پر پہنچ گئی ہے۔     موصوف نے ان باتوں کا اظہار سری نگر کے لالچوک میں واقع تاریخی گھنٹہ گھر پر یوم جمہوریہ کے موقع پر ایک غیر سرکاری تنظیم کے کارکنوں کی طرف سے ترنگا لہرانے کے چند گھنٹے بعد غائب ہونے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کیا۔     انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا: ’ترنگا (گھنٹہ گھر پر) دو گھنٹوں کے بعد ہی غائب ہوگیا ایک دن کو بھی یہ وہاں نہیں رہاُ‘۔     ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: فوٹو شوٹ کے لئے قومی پرچم کی توہین کیوں کی جاتی ہے کیا ہماری قوم پرستی اور حب الوطنی اسی ڈگر پر پہنچ

جموں و کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشیں| 29 جنوری تک موسم میں نہیں ہو گی تبدیلی

سری نگر//کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں درمیانی رات کو ہلکی برف باری ہوئی ہے ۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ اور پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالترتیب قریب 0.4 ملی میٹر اور 1.1ملی میٹر بارش ہوئی ہے محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وادی میں 29 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران دن کے درجہ حرارت میں بہتری جبکہ رات کی سردیوں میں اضافہ درج ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 30 جنوری کو موسم ابر آلود رہے گا جبکہ 31 جنوری کو کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 29جنوری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ وادی میں سردیوں کا بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے جو ٹھٹھرتی سردیوں او

جموں و کشمیر امن و ترقی کی راہ پر گامزن ہے: منوج سنہا

جموں//جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ یونین ٹریٹری امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔ ان کا ساتھ ہی کہنا تھا کہ بعض لوگ جموں وکشمیر کی ترقی سے خوش نہیں ہیں وہ لوگوں کو اکسانے میں مسلسل مصروف عمل ہیں۔ موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں مولانا آزاد اسٹیڈیم میں ملک کے 73 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا: ’وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر ترقی، امن اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے اور یونین ٹریٹری کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں تمام تر کوششیں جاری ہیں کسی کا نام لئے بغیر ان کا کہنا تھا: ’بعض لوگ جموں وکشمیر کی ترقی کو دیکھ کر خوش نہیں ہیں اور وہ لگاتار لوگوں کو اکسا رہے ہیں‘۔ سنہا نے کہا کہ میں یونین ٹریٹری کے نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ تعمیر و ترقی کا ح

سروسز سلیکشن بورڈ کو مزید 20 ہزار 323 اسامیاں ریفر کی گئی ہیں: منوج سنہا

جموں//جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یوم جمہوریہ کے موقع پر تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو نوید سناتے ہوئے کہا کہ 20 ہزار 323 خالی پڑی اسامیوں کو پُر کرنے کی خاطر سروسز سلیکشن بورڈ کو احکامات صادر کئے گئے ہیں۔     لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا کہ جموں وکشمیر میں پچھلے ڈیڑھ برس کے دوران 11ہزار اسامیوں کو منصفانہ اور شفاف طریقے سے پُر کیا گیا ہے۔     انہوں نے بتایا کہ سروسز سلیکشن بورڈ کو مزید 20 ہزار 323 اسامیاں ریفر کی گئی ہیں اور بہت جلد اُنہیں بھی پُر کیا جائے گا۔     بتادیں کہ جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں ضم ہونے کے بعد موجودہ انتظامیہ نے ایک سال کے اندر 15ہزار سے زائد اسامیوں کو پُر کرنے کی خاطر آن لائن درخواستیں طلب کیں اور ابتک لگ بھگ 11 ہزار اسامیوں کو پُر کیا گیا جبکہ باقی اسام

جموں و کشمیر میں بنیادی سطح کی جمہوریت دگرگوں:عمر عبداللہ

سری نگر// نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں بنیادی سطح کی جمہوریت دگرگوں ہے۔یونین ٹریٹری میں ڈی ڈی سی انتخابات منعقد کرنے کوکہا گیا تھا کہ یہاں اب نئی نسل کے سیاست داں معرض وجود میں آئیں گے لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کیا۔   انہوں نے یہ ٹویٹس اس میڈیا رپورٹ کے رد عمل میں کیا جس میں کہا گیا کہ ضلع شوپیاں کے ڈی ڈی سی ممبران اپنے چیئر پرسن کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے والے ہیں جبکہ قبل ازیں بڈگام، سری نگر اور گاندربل اضلاع میں ڈی ڈی سی چیئر پرسنز کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جا چکی ہے۔   عمر عبداللہ نے کہا: ’جموں و کشمیر میں بنیادی سطح کی جمہوریت دم توڑ رہی ہے، ڈی ڈی سی انتخابات کو اس کامیابی کی کہانی کے بطور پیش کی

سری نگر : مزید 23 علاقے بندش والے زون قرار

  سری نگر//کورونا کی تیسری لہر کے پھیلاؤ کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے ضلع سری نگر میں مزید 23 علاقوں کو بندش والے زون قرار دیا گیا ہے۔   ضلع مجسٹریٹ سری نگر محمد اعجاز اسد جو ضلع ڈزاسٹر منیجمٹ اتھارٹی کے چیئرمین بھی ہیں ، کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ضلع سری نگر کے کئی علاقوں میں کورونا کیسز درج ہونے کے پیش نظر مروجہ گائیڈ لائنز کے مطابق مزید 23 علاقوں کو بندش والے زون قرار دیا گیا ہے۔   حکمنامے میں کہا گیا کہ ضلع کنٹرول روم روزانہ بنیادوں پر بندش والے علاقوں کی موجود صورتحال کا جائزہ لیتا ہے اور یہ فیصلہ لیا جاتا ہے کہ کس علاقے کو کنٹینمنٹ زون قرار دینا ہے اور کس کو ڈی نوٹیفائی کرنا ہے۔   حکمنامے کے مطابق گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تحت قانون کارروائی کی جائے گی۔   موصوف ضلع مجسٹریٹ نے ح

وزیرِ اعظم کی ’توہین آمیز‘ ویڈیوفیس بک پر اپ لوڈ کرنے پر ایک شخص گرفتار

  جموں// جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے ایک شخص کو منگل کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ’تضحیک آمیز‘ تبصرہ کرنے کے پاداش میں گرفتار کیا گیا۔   سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے دہریاں گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف تضحیک آمیز تبصرہ کیا گیا ہے۔   انہوں نے کہا کہ پولیس نے مذکورہ ملزم کے خلاف پولیس اسٹیشن راجوری میں ایک کیس درج کیا ہے۔   ملزم کی شناخت شوکت حسین ولد محم سلیم ساکن دہریوں راجوری کے بطور کی گئی ہے۔   ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔    

شام: داعش اور امریکی حمایت یافتہ باغیوں کے درمیان خونریزجھڑپیں،200سے زائد ہلاک

  دمشق// شورش زدہ شام کے شمال مشرقی علاقے میں داعش اور امریکی حمایت یافتہ باغیوں کے درمیاں خونریز جھڑپیں جاری ہیں ان جھڑپوں میں پانچ روز میں دو سو سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔   شام میں داعش اور باغیوں کے درمیان 5 روز سے جاری لڑائی میں200 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اب تک 45 ہزار افراد علاقے سے نکل مکانی کرچکے ہیں۔   داعش کے سلیپر سیلز نے شہر حسکہ میں امریکی حمایت یافتہ باغیوں کی قید سے اپنے کارندے چھڑانے کے لئے حملہ کیا تھا، جس کے بعد کالعدم دولت اسلامیہ اور ایس ڈی ایف کے باغیوں کے درمیان شدید لڑائی کا آغاز ہوا۔   کرد ملیشیا ایس ڈی ایف نے کہا ہے کہ داعش کے 300 سے زائد کارندوں نے ہتھیارڈال دیئے ہیں جبکہ چند جنگجو مضافاتی عمارتوں میں چھپے ہوئے ہیں، علاقے کو صاف کرانے کے لئے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے، شام

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 82ویں روز بھی کوئی تبدیلی نہیں

  نئی دہلی//بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل کے قریب رہنے کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 82 ویں روز بھی گھریلو سطح پر مستحکم رہیں۔   دونوں ایندھن کی قیمتوں میں 4 نومبر 2021 کو کمی کی گئی تھی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیاتھا۔    اس کے بعد ریاستی حکومتوں کی جانب سے ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (ویٹ ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں ویٹ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔    اس کے بعد قومی راجدھانی میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔   سنگاپور میں صبح کے وقت لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.50 فیصد اضافے کے ساتھ 86.70 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ کی قیمت 0.31 فیصد

ہفتہ بھر کی بارشوں اور برف باری کے بعد کشمیر میں دھوپ نکلی

سری نگر// وادی کشمیر میں سردیوں کے بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلان کا دور اقتدار آخری سانسیں لینے کے بیچ ٹھٹرتی سردیوں کا زور بھی تھمنے لگا ہے۔   بتادیں کہ ٹھٹھرتی سردیوں کے لئے مشہور چالیس روزہ چلہ کلان کا دور حکومت 21 دسمبر سے شروع ہو کر31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے تاہم گذشتہ دو برسوں کے مقابلے امسال چلہ کلان نے اپنے طاقت کا بھر پور مظاہرہ نہیں کیا۔   وادی کشمیر میں دوران شب کہیں کہیں ہلکے درجے کی بارشیں ہوئیں جبکہ بعض علاقوں بشمول گلمرگ میں ہلکی برف باری ہوئی۔   محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وادی میں 29 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔   انہوں نے کہا کہ اس دوران دن کے درجہ حرارت میں بہتری جبکہ رات کی سردیوں میں اضافہ درج ہو سکتا ہے۔   ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 30 ج

ملک میں کورونا معاملات میں گراوٹ، ایک روز میں 2.55لاکھ کیسز رپورٹ

  نئی دہلی// ملک میں کئی دنوں کے بعد کورونا کے نئے معاملوں کی تعداد 3 لاکھ سے کم ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 2 لاکھ 55 ہزار 874 مریضوں کی تصدیق کی گئی۔    تاہم ہلاکتوں کی تعداد اب بھی تشویشناک ہے۔ اس وقت ملک میں کووڈ انفیکشن کی شرح 15.2 فیصد ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے 22 لاکھ سے زیادہ معاملے فعال ہیں۔   واضح رہے کہ پیر کے روز ملک بھر سے کورونا کے 3.06 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے تھے یعنی آج کورونا کے 50190 کیسز کم رپورٹ ہوئے ہیں۔    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2,67,753 افراد نے شفایابی حاصل کر لی ہے، جبکہ 614 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔    ملک میں اب تک 490462 افراد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 37071898 لوگوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔   کورونا ٹیسٹنگ کی

لوگ اجازت کے بغیر کرناہ کپواڑہ شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں

سرینگر //ایس ڈی ایم کرناہ ڈاکٹر گلزار احمد راتھر نے لوگوں سے تلقین کی ہے کہ وہ انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کرناہ کپواڑہ شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں، کیونکہ شاہراہ پر پسیاں اور پتھر گر آنے کے سبب اُن کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔   ایس ڈی ایم نے کہا کہ علاقے کے لوگوں کےلئے لگاتار ایڈوائزری جاری کی جاتی ہے، کہ وہ سفر کرنے سے قبل انتظامیہ کے کنٹرول روم نمبرات سے رابطہ قائم کریں، لیکن اس کے باوجود بھی کچھ ایک لوگ ہدایات پر عمل نہیں کرتے ہیں ۔   انہوں نے لوگوں سے کہا کہ جو بھی شخص حکام کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل نہیں کرے گا اُس کے خلاف ضابطہ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کپواڑہ سے کرناہ کےلئے چاپر سروس موسم کی بہتری کے ساتھ بحال ہو گی اور کل ہیلی کاپٹر کے زریعے مسافروں کو اپنی اپنی منزلوں تک پہنچایا جائے گا۔  

حسنین مسعودی کا مرکزی وزیر خزانہ کو تحریری خط

سری نگر//جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے ممبر پارلیمنٹ جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے مرکزی وزیر خزانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ڈیلی ویجر اور کنٹریکچول ملازمین کی مستقلی اور ان کی تنخواہوں میں تفاوت دور کیا جائے۔   مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کو لکھے ایک خط میں مسعودی نے جموں و کشمیر کے مختلف سرکاری محکموں، بلدیاتی اداروں، پبلک سیکٹر کے اداروں اور دیگر محکموں میں خدمات انجام دینے والے ڈیلی ویجروں، عارضی، کیجول، کنٹریکٹ، نیڈبیسڈ، سیزنل اور دیگر ورکروں کو درپیش سنگین مسائل اور مشکلات اُجاگر کئے۔   اس معاملے پر اپنی اپیلوں کے بعد متعلقہ وزارت کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مسعودی نے کہایہ بات قابل اطمینان ہے کہ یکم دسمبر 2021 کو وقفہ صرف کے دوران میرے ذریعہ اٹھائے گئے مسئلے پر وزارتِ داخلہ نے ضروری معلومات کے حصول کے

سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل بحال

سری نگر//وادی کشمیر کو زمینی راستے سے بیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی واحد قومی شاہراہ پر پیر کے روز ٹریفک کی نقل وحمل بحال ہوئی۔ پسیاں او ر مٹی کے تودے گر آنے کے باعث شاہراہ کو احتیاطی طور پر ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند رکھا گیا تھا۔   محکمہ ٹریفک کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ سری نگر۔جموں قومی شاہراہ کو پیر کے روز ٹریفک کی آواجاہی کے لئے کھول دیا گیا ہے۔   انہوں نے بتایا کہ پچھلے دو روز سے شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کو سری نگر کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ۔   اُن کے مطابق پنتھال کے نزدیک گذشتہ روز ایک ٹرک پھنس کر رہ گئی تھی جس سے کافی مشقت کے بعد پیر کے روز باہر نکالا گیا اور اُس کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال ہوئی۔   بتادیں کہ پچھلے دو روز سے سری نگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت معطل رہنے سے سینکڑوں گاڑیاں اُ

مودی حکومت نے کورونا بحران میں امیر اور غریب کے درمیان خلیج بڑھا دی ہے: راہل گاندھی

نئی دہلی// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دور میں حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے غریب اور امیر کے درمیان فاصلہ بڑھ گیا ہے اور اس دوران جو بھی قدم اٹھائے گئے ان کا فائدہ صرف مودی حکومت کے چند پسندیدہ سرمایہ داروں کو حاصل ہوا ہے۔   کانگریس لیڈر نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران غریبوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے اور اس عرصے میں ان کی آمدنی میں 53 فیصد کمی آگئی ہے، جب کہ امیروں کی آمدنی میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔     راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ "پورا ملک کووڈ کے بحران سے دوچار ہواہے لیکن غریب اور متوسط ​​طبقہ کو مودی حکومت کی 'اقتصادی وبا' کا بھی شکار ہونا پڑاہے۔ امیر اور غریب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کو بڑھانے کا سہرا مرکزی حکومت کو جاتا ہے"۔   اس کے ساتھ ہی ایک اخبار میں شائع ہونے وا

اسرائیلی وزیراعظم اگلے سال ہندوستان کا دورہ کریں گے

نئی دہلی// اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پراگلے سال ہندوستان کا دورہ کریں گے۔   یہ جانکاری ہندوستان میں اسرائیل کے سفیر ناؤر گیلن نے ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر آج یہاں ایک لوگو کے اجراء کے موقع پر دی۔   لوگو کو گیلن اور اسرائیل میں ہندوستان کے سفیر سنجیو سنگلا نے ایک ورچوول تقریب میں مشترکہ طور پر جاری کیا۔ یہ لوگو احمد آباد کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن کے طالب علم نکھل کمار رائے نے ڈیزائن کیا ہے۔   خیال رہے ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان رسمی سفارتی تعلقات 29 جنوری 1992 کو قائم ہوئے تھے۔   اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر گیلن نے کہا کہ ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان ایک منفرد اسٹریٹجک شراکت داری ہے جو کاغذ پر نہیں ب

تازہ ترین