ایل جی نے بڈگام میں مہلوک ٹی وی آرٹسٹ کے گھر کا دورہ کیا

سری نگر// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اتوار کے روزوسطی ضلع بڈگام کے حشرو چاڈورہ پہنچے اور وہاں پانچ روز قبل ملی ٹینٹوں کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والی خاتون آرٹسٹ امرین کے اہل خانہ سے ملاقی ہوئے۔   موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے مہلوک خاتون کے والدین و دیگر اہلخانہ کو تعزیت پیش کی۔   اس موقع پر ضلع کے دیگر اعلیٰ عہدیدارن بھی ان کے ہمراہ تھے۔   اس موقع پر ایل جی نے ٹی وی آرٹسٹ کے والد خضر محمد کو یقین دلایا کہ انتظامیہ اُن کی ہر سطح پر مدد فراہم کرئے گی۔   بتادیں کہ وسطی ضلع بڈگام کے حشرو چاڈورہ علاقے میں 25 مئی کو ملی ٹینٹ رہائشی مکان میں داخل ہوئے اور وہاں ٹی وی آرٹسٹ امرین پر پستول سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اُس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ فائرنگ کے اس واقعے میں دس سالہ فرہان زبیر بھی زخمی ہوئے تھے۔

ہندوستان اسٹارٹ اپس کی دنیا میں ایک نیا مقام حاصل کرے گا: مودی

نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک میں اسٹارٹ اپس کے شعبے میں ایک منظم نظام کارتیار کیا جا رہا ہے اور یونیکارن کی تعداد 100 تک پہنچنے سے یہ یقینی ہے کہ ہندوستان ایک نئی جگہ ہے اور یہ اسٹارٹ اپس کی دنیا میں مقصد حاصل کرے گا۔   اتوار کو یہاں اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات میں مسٹرمودی نے کہا کہ 5 مئی کو ملک میں یونیکارن کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے اور یہ کامیابی سبھی کو متاثر کرتی ہے۔ ہندوستان کی صلاحیت میں ایک نیا اعتماد پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا”آپ لوگ کرکٹ کے میدان پر ٹیم انڈیا کے بلے باز کی سنچری سن کر خوش ہوں گے، لیکن، ہندوستان نے ایک اور گراونڈ میں سنچری بنائی ہے اور یہ بہت خاص ہے۔   انہوں نے کہا کہ ایک یونیکارن کا مطلب ہے کم از کم ساڑھے سات ہزار کروڑ روپے کا اسٹارٹ اپ۔ ان کی کل قیمت 330 بلین ڈالر یعنی 25 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہ

پولیس نے کٹھوعہ میں ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا

جموں//جموں وکشمیر پولیس نے اتوار کی صبح کٹھوعہ کے تالی ہریا چیک علاقے میں ایک پاکستانی ڈرون کو مارگرایا جس کے بعد بی ڈی ایس اسکارڈ کو بھی طلب کیا گیا ہے ۔   سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کٹھوعہ کے پولیس اسٹیشن راجباغ کے تحت آنے والے تالی ہریا چیک علاقے میں سیکورٹی فورسز نے سرحد پار سے ایک ڈرون کو اس طرف آتے ہوئے دیکھا۔   انہوں نے بتایا کہ سلامتی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ڈرون کو مار گرایا گیا۔   پولیس ذرائع نے بتایا کہ مستعد اہلکاروں نے ایک بڑی دہشت گردانہ کارروائی کو ٹالتے ہوئے ایک پاکستانی ڈرون مار گرایا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرون سے ایک مشتبہ شئے بھی ملی ہے جس کی جانچ پڑتال کی خاطربم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کیا گیا ہے۔   دریں اثنا اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے بتایا کہ کٹھوعہ کے تالی ہریا

سری نگر میں ٹرک سے کنڈ یکٹر کی لاش برآمد

سری نگر//جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے کوہن کھن ڈلگیٹ علاقے میں کنڈیکٹر کی لاش ٹرک سے برآمد کی گئی ہے۔   سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے کوہن کھن ڈلگیٹ میں کنڈیکٹر کونیم مردہ حالت میں پایا گیا چنانچہ اُس کو فوری طورپر صدر ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُس سے مردہ قرار دیا۔   متوفی کی شناخت 27 سالہ ٹرک کنڈیکٹر سندیپ سنگھ ساکن جموں کے بطور ہوئی ہے۔   پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔  

سنجواں حملہ : این آئی اے نے گرفتار جنگجو معاون کار کا تین روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا

جموں// این آئی اے کی خصوصی عدالت نے سنجواں حملے کلیدی ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) کی تحویل میں دے دیا ہے۔   سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) کی ٹیم نے سنجواں جموں حملے کے ایک کلیدی ملزم کو پاتری گام پلوامہ سے گرفتار کرکے جموں منتقل کیا۔   معلوم ہوا ہے کہ کلیدی ملزم کو جموں کے این آئی اے کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں تفتیشی ایجنسی نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا ہے۔   بتادیں کہ 22 اپریل کو جموں کے سنجوا میں سیکورٹی فورسز اور جیش فدائین کے مابین تصادم ہوا جس دوران ایک سی آئی ایس ایف اہلکار از جان اور دس زخمی ہوئے تھے جبکہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو فدائین بھی مارے گئے۔   یہ بھی یاد رہے کہ اس کیس کو این آئی اے کی سپرد کیا گیا ہے اور ابھی تک ایجنسی نے

سری نگر میں دریائے جہلم سے لاش برآمد

سری نگر// جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے ملک صاحب صفا کدل علاقے میں دریائے جہلم سے 51 سالہ شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔   سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی صبح مقامی لوگوں نے ملک صاحب صفا کدل میں دریائے جہلم میں ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو آگاہی فراہم کی۔   پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کی خاطر صدرہسپتال سری نگر منتقل کیا۔   بتادیں کہ 24 مئی 2022 کو سری نگر کے بڈشاہ پل سے ایک شخص نے دریا جہلم میں چھلانگ لگائی تھی اورتب سے اُس کی تلاش جاری تھی۔  

پونچھ سڑک حادثے میں پولیس اہلکار ہلاک، پانچ دیگر زخمی

پونچھ// پونچھ ضلع کے کلائی علاقے میں اتوار کو ایک سڑک حادثے میں ٹریفک پولیس اہلکار کی موت ہو گئی جب کہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔   تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح ایک کار پونچھ سے سرنکوٹ کی طرف جاتے ہوئے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک سے لڑھک کر نیچے ندی میں گر گئی۔   اس واقعہ میں جموں و کشمیر ٹریفک پولیس کے ایک کانسٹیبل ، جس کی شناخت بشیر احمد شیخ ولد احمدا شیخ ساکن بیدر منڈی کے طور پر ہوئی ، ٹریفک پولیس دیہی جموں میں کام کر رہے تھے، موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے جن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔   زخمیوں کی شناخت غلام قادر ولد احمد شیخ بیدار منڈی، 16 سالہ نسیم اختر دختر عبدالرشید ، 7 سالہ آفرین کوثردختر غلام قادر ، گلزار احمد، 17 سالہ بشیر احمد اور 21 سالہ گلشن اختر دختر بشیر احمد گاﺅں بیدار کے طورہوئی ہے۔ جنہیں علاج کے لیے ضلع

اننت ناگ کے جنگلات سے لاپتہ شہری کی لاش برآمد

اننت ناگ// جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں اتوار کی صبح ایک 22 سالہ نوجوان کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی۔   تفصیلات کے مطابق، کچھ مقامی لوگوں نے اننت ناگ کے براریگن اترسو گاو¿ں کے جنگلاتی علاقے میں لاش پڑی دیکھی اور فوری طور پر اس کی اطلاع پولیس کو دی۔   اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔   متوفی کی شناخت محمد اشرف بوکاد ولد محمد صادق ساکن سرسر جموں موجودہ گڈویل لارنو کے طور پر ہوئی ہے۔   دریں اثنا، ایک پولیس اہلکار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات کے لیے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔  

سوپور میں 12سالہ لڑکی مبینہ طور پر لٹکتی ہوئی پائی گئی

سری نگر// سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کی شام بارہمولہ ضلع کے سوپور کے ہانجی پورہ ہیگام میں ایک 12 سالہ لڑکی مبینہ طور پر لٹکتی ہوئی پائی گئی۔   نیوز ایجنسی کشمیر نیوز ٹرسٹ نے سرکاری زرائع کے حوالے سے بتایا کہ لڑکی کو اس کے خاندان کے کسی فرد نے ایک گائے کے گودام میں لٹکا ہوا پایا۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔   ایک پولیس اہلکار نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی جارہی ہے۔   

پونچھ میں ایل او سی کے قریب44 کلو مشتبہ ہیروئن برآمد

پونچھ// فوج نے جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ مل کر ہفتہ کو پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ واقع بگیلدرا گاو¿ں میں تقریباً 44 کلو گرام منشیات برآمد کی جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ہیروئن ہے۔   فوج کے ایک ترجمان کے مطابق، سرحد پار سے اسمگل کی جانے والی منشیات کو فوج اور جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ ٹیم نے تلاشی آپریشن کے دوران برآمد کیا۔ فوج کے ترجمان نے بتایا کہ تلاشی آپریشن تین دن پہلے شروع کیا گیا تھا۔   انہوں نے مزید کہا کہ یہ کھیپ علاقے میں کچھ گھروں کے قریب رکھی ہوئی پائی گئی تھی اور اس کا مقصد اندرونی علاقوں میں اسمگل کیا جانا تھا۔ تاہم علاقے میں مزید تلاشی ابھی جاری ہے۔    واضح رہے کہ ماضی میں بھی پونچھ ضلع میں سیکورٹی فورسز کی اسی طرح کی کارروائیوں کے دوران منشیات کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی ہے۔

محبوبہ مفتی نے پلوامہ میں وحید پرہ کی رہائش گاہ کا دورہ کیا

پلوامہ//جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ہفتہ کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے علاقے نائرہ میں پی ڈی پی کے نوجوان صدر وحید الرحمان پارہ کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے ملاقات کی۔    واضح رہے کہ این آئی اے کے ذریعہ مبینہ طور پر دہشت گردانہ روابط کے الزام میں گرفتاری کے 18ماہ بعد پی ڈی پی یوتھ ونگ لیڈر وحید الرحمن پارا کو بدھ کے روز ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی۔   پرے کو این آئی اے نے 25 نومبر کو جموں و کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل کے پہلے انتخابات کے لیے پلوامہ سے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے تین دن بعد گرفتار کیا تھا۔   تاہم اُنہوں نے زیرِ حراست ہی جیت حاصل کر لی تھی۔  

یاسین ملک کے معاملے پراو آئی سی کا تبصرہ بھارتی وزارتِ خارجہ نےمسترد کر دیا

سری نگر// وزارت خارجہ نے یاسین ملک کی سزا اور عمر قید کے حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ٹویٹر بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔   بھارتیہ وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا، "بھارت کواوآئی سی-آئی پی ایچ آر سی کی طرف سے یاسین ملک کے معاملے میں فیصلے پر تنقید کرنے والے تبصرے ناقابلِ قبول ہیں،ان تبصروں کے ذریعے، اوآئی سی نے واضح طور پر یاسین ملک کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی حمایت کا اظہار کیا ہے، جنہیں دستاویزی شکل میں عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ دنیا دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس چاہتی ہے اور ہم او آئی سی پر زور دیتے ہیں کہ وہ اسے کسی بھی طرح سے جائز قرار نہ دے"۔   بتا دیں کہ او آئی سی نے ایک ٹویٹ کر کے لکھا، "من گھڑت الزامات" میں یاسین ملک کی "غیر قانونی سزا" کی ہم مذمت کرتے ہیں"۔   وزارتِ خارجہ

مغل شاہراہ پر پسیوں میں پھنسے 10مسافروں کو ریسکیو کیا گیا

راجوری//فوج اور پولیس کی کوئیک ری ایکشن ٹیموں نے مغل روڈ پر دس مسافروں کو بچا لیا جو جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے علاقے میں پھنس گئے تھے۔   حکام نے بتایا کہ گزشتہ رات تقریباً 11بجے، چٹا پانی کے قریب مغل روڈ پر مٹی کا تودہ گرنے سے سڑک بلاک ہو گئی اور کئی گاڑیاں سڑک پر پھنس گئیں۔   فوج نے کہا کہ اس رکاوٹ کی اطلاع ملتے ہی فوج اور پولیس کی ٹیمیں حرکت میں آگئیں اورجائے وقوعہ پر پہنچنے پر ٹیم نے چھ گاڑیوں کے ساتھ مسافروں کو وہاں پھنسے ہوئے پایا۔   فوج نے کہا کہ صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے، امدادی کارکنوں نے فوری طور پر ملبہ ہٹانا شروع کیا اور دس شہریوں بشمول ایک خاتون اور ایک بچے کو بچا لیا، جنہیں بعد ازاں حرارتی انتظامات اور گرم کھانا فراہم کیا گیا۔   فوج نے مزید کہا کہ مقامی لوگ مشترکہ ریسکیو ٹیم کے بے حد مشکو

کپواڑہ میں7کلو منشیات، 2آئی ای ڈیز برآمد| خاتون سمیت3گرفتار

کپواڑہ//پولیس نے ہفتے کے روز کہا کہ شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے سادھنا ٹاپ علاقے میں منشیات اور گولہ بارود کی برآمدگی پر تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔   پولیس کے ایک ترجمان نے ایک بیان میں کہا، "نشہ کے خلاف ایک بڑی کامیابی میں، کپواڑہ پولیس اور فوج 7آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے سادھنا ٹاپ پر معمول کی جانچ کے دوران ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات اور آئی ای ڈی برآمد کی ہے"۔   تفصیلات کے مطابق،27مئی 2022کی شام دیر گئے، ادھنا پاس پر پولیس اور فوج کی طرف سے معمول کے ناکے کی چیکنگ کے دوران، ایک ایل پی ٹرک کی تلاشی کے دوران تین افراد امتیاز احمد ولد حبیب اللہ خان، غلام نبی ولد عاشق علی اور ایک خاتون کے قبضے سے 07 پیکٹ ہیروئن جیسے نشہ آور چیز جس کا وزن تقریباً 07 کلوگرام تھا اور دو عدد آئی ای ڈیز برآمد ہوئیں۔ چتر کو

ایل جی کا اوڑی دورہ| مہلوک پولیس اہلکار کے اہل خانہ سے ملاقات کی

  بارہمولہ//جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو مقتول پولیس اہلکار مدثر شیخ کے گھر کا دورہ کیا، جو گزشتہ بدھ کو بارہمولہ میں عسکریت پسندوں کے ساتھ ایک تصادم آرائی کے دوران مارا گیا تھا۔   ایک اعلیٰ عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ایل جی نے دیگر عہدیداروں کے ساتھ بارہمولہ ضلع کے اوڑی قصبے میں مقتول مدثر کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اس کے والدین اور خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت کا اظہار کیا۔   گزشتہ بدھ کو ضلع بارہمولہ کے کریری علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک تصادم میں جیش محمد تنظیم کے تین پاکستانی جنگجو مارے گئے تھے جس کے دوران ایک پولیس اہلکار مدثر احمد بھی اپنی جان گنوا بیٹھے تھے۔  

گاندربل میں نوجوان کی لاش برآمد

سری نگر//وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں ہفتہ کو ایک 28سالہ نوجوان مردہ پایا گیا۔   تفصیلات کے مطابق مقامی لوگوں نے گڈورہ میں دھان کے کھیتوں میں لاش دیکھی اور اس کے مطابق متعلقہ پولیس تھانہ کو اطلاع دی۔ فوری طور پر ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔    اہلکار نے مزید کہا، " ایک پولیس اہلکار نے جی این ایس کو بتایا کہ لاش کی شناخت گدورہ کے رہنے والے شاہد تانترے کے نام سے ہوئی ہے۔مزید تحقیقات کے لیے اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا گیا ہے"۔  

جموں و کشمیر میں ہلکی بارش اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان

سری نگر//وادی کشمیر میں موسمی صورتحال مسلسل دگرگوں ہیں اور گذشتہ شام بھی وادی میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں۔   محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں یکم جون تک موسمی صورتحال جوں کی توں رہنے کا امکان ہے۔   انہوں نے کہا کہ وادی میں یکم جون تک موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور اس دوران رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی بھی توقع ہے۔   ادھر وادی کے بیشتر علاقوں میں گذشتہ شام بھی موسلا دھار بارشیں ہوئیں جس سے بعض مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں کمی درج کی گئی۔   گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 12.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت13.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے0.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔   وادی کے مشہور زم

جموں، ادھم پور میں الگ الگ سڑک حادثات| 2 افراد ہلاک، 27 زخمی

جموں// جموں کے بکرم چوک علاقے میں توی پل سے ایک میٹاڈور توی میں گرنے سے اس کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر لقمہ بن گئے۔ وہیں اودھم پور میں ایک بس الٹ جانے سے 27 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے چھ کی حالت تشویشناک ہے۔   ایک پولیس افسر نے بتایا کہ بکرم چوک کی طرف سے آنے والی میٹاڈور 27 اور 28 مئی کی درمیانی شب توی پل سے نیچے گر گئی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور کنڈکٹر کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ان میں سے ایک کی شناخت انکش کمار ولد مرحوم وید پرکاش ساکن پونی ریاسی کے طور پر ہوئی ہے۔ دوسرے شخص کی شناخت ابھی تک معلوم نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔   دریں اثنا، 27 مسافر اس وقت زخمی ہوئے جب ایک بس جموں سے ڈوڈہ جا رہی تھی، اور بلیاں ادھم پور کے مقام پر سڑک کے کنارے سے ٹکرا گئی۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر باہر نکالا گیا اور بعد میں مقامی لوگوں اور پولیس نے ا

ادھم پور میں بس الٹنے سے 26 مسافر زخمی،6جموں منتقل

سری نگر//جموں و کشمیر کے ادھم پور ضلع میں قومی شاہراہ پر بٹل بالیاں علاقے میں ہفتہ کے روز ایک بس کے الٹ جانے سے 26 مسافر زخمی ہو گئے۔   ایک پولیس اہلکار بتایا کہ والی بس جموں سے ڈوڈہ جا رہی تھی کہ بٹل بالیاں کے مقام پر پھسل کر سڑک پر الٹ گئی۔   حکام نے بتایا کہ حادثے میں 26 مسافر زخمی ہوئے جنہیں قریبی طبی مرکز میں لے جایا گیا جہاں سے چھ زخمیوں کو جی ایم سی جموں ریفر کر دیا گیا ہے۔   زخمیوں کی شناخت 25 سالہ جلال الدین، 55 سالہ سپورا بیگم، 4 سالہ شہزاد احمد، 4 سالہ ارشد حسین، 50 سالہ اختر حسین، 34 سالہ فاطمہ بیگم، 42 سالہ رنجنا، 55 سالہ غلام حسین، منیر احمد 32، کوشال کمار، 40، فاروق احمد، 30، محمد اشفاق، 21، محمد عرفان، 22، منیر احمد، 18، بی بی بیگم، 35، محمد شفیع، 31، رحمت علی، 18، شکینہ، 14، روشن بی بی، 18 سالہ نازیہ، 17، اقبال بانو، 40، شکورا، 18

وائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

  سری نگر// کشمیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر خان نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔   نومنتخب وائس چانسلر نے لیفٹیننٹ گورنر کو علمی اور انتظامی اہمیت کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔   لیفٹیننٹ گورنر نے وی سی کو مشورہ دیا کہ وہ جدید ترین اور اصلاحی اقدامات اپنائیں تاکہ حالیہ پیش رفت پر تدریس، تحقیق اور توسیعی سرگرمیوں میں عمدگی کو فروغ دیا جا سکے۔   انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے طلبہ کی استعداد کار میں اضافے پر خصوصی توجہ دی جائے اور طلبہ کے فیڈ بیک کلچر کو شامل کیا جائے۔  

تازہ ترین