سرینگر میں جنگجوﺅں کے حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک

سرینگر//شہر سرینگر کے مضافاتی علاقہ میں جمعرات کو جنگجوﺅں کے حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔یہ واقعہ شہر کے پارمپورہ میں اُس وقت پیش آیا جب جنگجوﺅں نے فوج کی ایک پارٹی پراندھادُھند گولیاں چلائیں۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق جنگجوﺅں نے ایچ ایم ٹی پارمپورہ  خوشی پورہ علاقے میں فورسز پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے۔ آئی جی کشمیر وجے کمار نے کے این او کو بتایا کہ ابتدائی اطلاعات میں بتایا جارہا ہے کہ ایک گاڑی میں سوار تین جنگجو ﺅں نے فوج کی پارٹی پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک ہوگئے۔ واقعہ کے فوراً بعد علاقے کی طرف اضافی فورسز اہلکار روانہ کئے گئے جنہوں نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میںفورسز کا تلاشی آپریشن جاری تھا۔

لوگ سوشل میڈیا پر فرقہ ورانہ تناﺅ کا سبب بننے والا مواد مشتہر نہ کریں: جموں پولیس

جموں// جموں پولیس نے لوگوں کو سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ تناﺅ کا موجب بننے والا مواد مشتہر کرنے سے احتراز کرنے کی اپیل کی ہے۔ جموںپولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا”لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ سوشل میڈیا یا دوسرے کسی بھی پلیٹ فارم پر ایسی ویڈیو، آڈیو یا تصاویر مشتہر نہ کریں جس سے فرقہ وارانہ تناﺅ بھڑکنے کا اندیشہ ہو“۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سوشل میڈیا سائٹس پر مسلسل نظر رکھی ہوئی ہے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جو ایسا کرنے کے مرتکب پائے جائیں گے۔

پارمپورہ سرینگر میں جنگجوﺅں کا حملہ، ایک فورسز اہلکار زخمی

سرینگر//شہر سرینگر کے مضافاتی علاقہ میں جمعرات کو جنگجوﺅں کے حملے میں کم سے کم ایک فورسز اہلکار زخمی ہوگیا۔یہ واقعہ شہر کے پارمپورہ میں پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جنگجوﺅں نے خوشیپورہ پارمپورہ علاقے میں فورسز پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ واقعہ کے فوراً بعد علاقے کی طرف اضافی فورسز اہلکار روانہ کئے گئے جنہوں نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔  

کشمیر کے موسم میں نمایاں بہتر ی ،لداخ شاہراہ اور مغل روڑ مسلسل بند

سری نگر// محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جموں کشمیر خاص کروادی میں جمعرات کو موسم میں بہتری واقع ہوئی اور دن میں سورج نے بھی بادلوں کی اوٹ سے باہر آنے کی کئی کامیاب کوششیں کیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں ماہ دسمبر کی 2 تاریخ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔ تاہم وادی کشمیر کو لداخ کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ جمعرات کو چوتھے روز بھی بند رہے۔  

پڈوچیری میں’نوار‘طوفان سے تباہی

پڈوچیری // سمندری طوفان ’نوار‘نے پڈوچیری میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا ئی ہے ،طوفان سے متعدد مقامات پر درختوں اور بجلی کے کھمبے اکھڑنے کی اطلاعات ہیں۔ سمندری طوفان ’نوار‘نے بدھ کی رات تمل ناڈو کے ضلع ولپورم کے مرکنم کو عبور کیا۔ پڈوچیری کے ایجل نگر ، وینکٹ نگر ، بالاجی نگر اور دیگر نشیبی علاقوں میں سیلاب آ گیا ہے۔ کچھ مکانات سیلاب کی زد میں ہیں ، جس کی وجہ سے لوگ گھروں سے نکلنے سے قاصر ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی نے واٹس ایپ پوسٹ میں بتایا ہے کہ صرف گرینڈ بازارپولیس ایریا سے سات درخت گرنے کے واقعات کی اطلاع ملی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رینبو نگر میں ایک گھر میں بے ہوشی کی حالت میں ایک بوڑھی خاتون اور بچے کو بچایا گیا ہے۔ بارش کے دوران پڈوچیری کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں خلل پڑا، جسے بحال کردیا گیا ہے۔ سمندری طوفان کے نتیجے میں جان و مال کے

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد92.66لاکھ،135223 اموات

نئی دہلی// جمعرات کو صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44489نئے کیس رپورٹ ہوئے جس سے کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 92.66 لاکھ سے زائد ہوگئی۔ وہیں، صحت مند مریضوں کی تعداد 86.79 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے ، جبکہ 524 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد135223 ہوگئی۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے 4،52،344 ایکٹیو کیس موجود ہیں۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے سب سے زیادہ ہلاکتیں دہلی ، مہاراشٹر اور مغربی بنگال میں ہوئی ہیں۔ اسی عرصہ کے دوران قومی دارالحکومت دہلی میں کووڈ 19 سے سب سے زیادہ(99) افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اسی مدت کے دوران مہاراشٹر میں 65 اور مغربی بنگال میں 51 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں اس مہلک وبا سے 524 افراد لقمہ اجل بن

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

نئی دہلی// آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کے روز ایک دن کے استحکام کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں ڈیزل 20 سے 22 پیسے اور پٹرول 11 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل پانچ دن تک اضافے کے بعد بدھ کے روز دونوں ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہی تھیں۔ ان پانچ دنوں میں ڈیزل 95 اور پٹرول 53 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔ 20 نومبر کو 48 دن تک مستحکم رہنے کے بعد پہلی بار دونوں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ دہلی میں پٹرول 11 پیسے اور ڈیزل 21 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔ دہلی میں پٹرول 81.70 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 71.62 روپے فی لیٹر ، ممبئی میں پٹرول 88.40 روپے اور ڈیزل 78.12 روپے ، کولکتہ میں پٹرول 83.26 روپے اور ڈیزل 75.19 روپے جبکہ چنئی میں پٹرول 84.74 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 77.08 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے

ہمارے پاس الیکشن جیتنے کے کافی ثبوت ہیں: ٹرمپ

واشنگٹن // امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پنسلوینیا میں عوامی سماعت کے دوران فون پر کہا کہ ان کے پاس انتخابات جیتنے کے کافی ثبوت موجود ہیں اور اب دلائل سننے کے لئے صرف ایک اچھے جج کی ضرورت ہے۔ ٹرمپ نے کہا”ہمیں انتخابی نتائج کو درست کرنا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہمارے پاس اپنی بات ثابت کرنے کے لئے تمام شواہد موجود ہیں۔ ہمیں صرف ایک اچھے جج کی ضرورت ہے جو ہمارے تمام دلائل کسی بھی قسم کی سیاسی بددیانتی کے بغیر سنے“۔ صدر ٹرمپ نے نئی انتظامیہ کو منتقلی کا عمل شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ صدارت کے امیدوار کے انتخاب جیتنے اور حلف برداری کی تقریب کی مدت کے وقت کو ’ٹرانزکشن‘ کہا جاتا ہے۔ امریکہ میں حلف برداری کی تقریب 20 جنوری کو ہے۔ ٹرمپ نے کہا” ہم نے یہ الیکشن بہت آسانی اور بہتر سے جیت لیاتھا۔ پوری دنیا ہمیں دیکھ رہی ہے۔ امریکہ دنیا کو دیکھ رہا ہے اور

تازہ ترین