تازہ ترین

برفباری کے بیچ تودے گر آنے کے بعدسرینگر۔جموں شاہراہ بند

سری نگر//حکام نے پیر کو بتایا کہ برفباری کے بعد تودے گر آنے کے نتیجے میں سرینگر۔جموں شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق موسم کی شدید خرابی کے بیچ رام بن ضلع میں شاہراہ پر تودے گر آنے سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب سے ہی برف و باراں کا ایک اور سلسلہ شروع ہوا ہے۔ برف و باراں کے اس تازہ سلسلے سے جہاں ایک طرف شبانہ درجہ حرارت میں بہتری تو واقع ہوئی وہیں دوسری طرف سری نگر – جمو ں، سرینگر۔ لیہہ شاہراہیں اور تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل ایک بار پھر معطل ہوگئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی کے بالائی علاقوں بالخصوص شہرہ آفاق سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں بھاری برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔  

مسئلہ ٹالنے سے نہیں حل تلاش کرنے سے ختم ہوتا ہے: مودی

نئی دہلی// وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ مسئلہ ٹالنے سے نہیں بلکہ حل تلاش کرنے سے سے ختم ہوتا ہے اور ان کی حکومت نے ملک میں برسوں سے زیر التوا پروجیکٹوں کو اسی اصول پر چلتے ہوئے پورا کیا ہے۔  مودی نے دارالحکومت کے لٹین زون میں وشمبھر دت روڈ پر ارکان پارلیمنٹ کےلئے نئی کثیر منزلہ رہائش گاہوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا”دہائیوں سے چلے آرہے مسئلوں کو ٹالنے سے نہیں ،ان کا حل تلاش کرنے سے وہ ختم ہوتے ہیں۔صرف ارکان پارلیمنٹ کی رہائش گاہ ہی نہیں بلکہ یہاں دہلی میں ایسے متعداد پروجیکٹ تھے،جو کئی کئی برسوں سے ادھورے تھے۔“ اس احاطے میں آٹھ پرانے بنگلوں کو توڑ کر ارکان پارلیمنٹ کے لئے 76 نئی کثیر منزلہ رہائش گاہیں بنائی گئی ہیں۔اس موقع پر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور کئی دیگرشخصیات بھی موجود تھیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے پختہ عزم کے ساتھ کئی پروجیکٹوں کی تعمیر

تخریبی عناصر کو الگ تھلگ کرنے کی ضرورت،دفعہ370کی واپسی ناممکن: نقوی

سری نگر// مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو تخریبی عناصر کو الگ تھلگ کر کے ترقی کی راہ پر چل کر ایک خوشحال زندگی گزر بسر کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کو خصوصی پوزیشن عطا کرنے والی آئین ہند کی دفعہ 370 کو پارلیمان نے ختم کیا ہے اور اس کی واپسی اب ناممکن ہے۔ مختار عباس نقوی نے یہ باتیں یو این آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کہیں۔ انہوں نے کہا”آج کا جموں و کشمیر ایک خوشحال ماحول میں آگے بڑھ رہا ہے۔ کچھ لوگ ہیں جو پھر سے تباہ کن ماحول پیدا کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں ان کو الگ تھلگ کیا جانا چاہیے۔ لوگوں کو ترقی کی راہ پر چلتے ہوئے ایک خوشحال زندگی گزر بسر کرنی چاہیے“۔ نقوی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں مستقبل قریب میں ترقی اور لوگوں کو با اختیار بنانے کے میدان میں انقلابی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔

جموں کشمیر کے اطراف و اکناف میں بارش اور برفباری

سرینگر//جموں کشمیر میں پیر کے روز بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اطلاعات میں بتایا جارہا ہے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے بالائی علاقوں میں گذشتہ شب سے بھاری سے درمیانہ درجہ کی برفباری جبکہ میدانی علاقوں ،بشمول شہر سرینگر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بادل برسنے کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنا متوقع ہے۔ بارش اور برفباری کی وجہ سے تاریخی مغل کو بند کیا گیا ہے تاہم سرینگر۔جموں شاہراہ آکری اطلاعات موصول ہونے تک کھلی تھی۔ اس دوران سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت1-5ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیاجبکہ جموں میں گذشتہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت11-7ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔

سونہ مرگ میں بجلی اور پانی کی عدم دستیابی،بی ایس این ایل ٹاور بھی بند

کنگن//وسطی ضلع گاندربل کے سیاحتی مقام سونہ مرگ میں بجلی اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے باعث وہاں تعینات سرکاری ملازمین اور دکانداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔  کشمیر عظمیٰ کو دکانداروں اور ایمرجنسی محکموں کے ملازمین نے فون کرکے بتایا کہ اگرچہ ابھی تک سرینگر ۔لداخ شاہراہ کو سرکاری طور پر آمدورفت کے لئے بحال رکھا گیا ہے اور سونہ مرگ میں کئی ایمرجنسی محکموں کو تعینات رکھا گیا ہے لیکن وہاں بجلی اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے باعث انہیں شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ دو روز سے سونہ مرگ میں بی ایس این ایل ٹاور بھی بند پڑا ہے ۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ سونہ مرگ میں بجلی اور پینے کے پانی نیز بی ایس این ایل ٹاور کی جلد بحالی کا مطالبہ کیا تاکہ ایمرجنسی محکموں کے ملازمین اور دکانداروں کو مزید مشکلات کا سامنا ن

ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 91.39 لاکھ

نئی دہلی// ملک میں ایک بار پھر کورونا کیس بڑھ رہے ہیں اور پچھلے کچھ دنوں سے روزانہ 45 ہزار سے زیادہ نئے کیس سامنے آرہے ہیں ، حالانکہ اس بیماری کو شکست دینے والے افراد کی تعداد میں بھی اوسطاً اضافہ ہوا ہے۔ زیر علاج مریضوں کی شرح پانچ فیصد سے کم ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران44059 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 91.39 لاکھ ہوگئی ہے۔  

بھاری برفباری کے بعدتاریخی مغل روڑ گاڑیوں کی آوا جاہی کیلئے بند

سرینگر//اطلاعات کے مطابق پیر کو برفباری کے پیش نظر تاریخی مغل روڑ کو گاڑیوں کی آوا جاہی کیلئے بند کیا گیا ہے۔ حکام نے کہا کہ مغل جنوبی ضلع شوپیان کی طرف سے روڑ علاقے میں آج صبح سے باری برفباری ہورہی ہے جس کے نتیجے میں اس شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حمل ممکن نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ پیر کی گلی علاقے میں کم و بیش ایک فٹ برف جمع ہوئی ہے اور آخری اطلاعات موصول ہونے تک وہاںموسم مسلسل خراب تھا۔ مغل روڑ جنوبی ضلع شوپیان کو پونچھ ضلع سے ملاتا ہے۔  

شمالی کشمیر کے مژھل سیکٹر میں ایل او سی پر مختصر معرکہ آرائی:بی ایس ایف

سرینگر//حکام نے پیر کو بتایا کہ گذشتہ شب شمالی کشمیر میں ضلع کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر اُس وقت ایک مختصر معرکہ آرائی ہوئی جب فوج اور بارڈر سیکورٹی فورسز نے مشکوک نقل حرکت دیکھی۔ حکام کے مطابق مشکوک نقل و حرکت دیکھتے ہی مشترکہ فورسز نے گولیاں چلائیں۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) آر متھو کرشنن نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ گذشتہ شب مژھل سیکٹر میں مشکوک نقل و حمل دیکھنے کے بعد فورسز نے گولی چلائی جس کے رد عمل میں بھی گولیاں چلیں۔ انہوں نے کہا کہ تاہم بھاری برفباری کے باعث تلاشی آپریشن ہاتھ میں نہیں لیا گیا۔  

تازہ برفباری کے باعث سرینگر۔لداخ شاہراہ اور بانڈی پورہ۔گریز روڑ بند

سرینگر//حکام نے پیر کو بتایا کہ تازہ برفباری کے بعد سرینگر ۔لداخ شاہراہ اوربانڈی پورہ۔گریز روڑ کو ایک بار پھر سے گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند کیا گیا ہے۔ گریز وادی میں گذشتہ شام دیر گئے برفباری شروع ہوگئی جس سے چاروں طرف برف کی سفید چادر بچھ گئی۔ایس ڈی ایم گریز کے مطابق بانڈی پورہ۔گریز روڑ کو برفباری کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔ حکام نے کہا کہ وادی گریز میں میں کم و بیش پانچ انچ برف جمع ہوئی ہے۔بارہ ہزار فٹ بلندی پر واقع رازدان ٹاپ پر 12انچ برف جمع ہوئی ہے۔ ادھرمحکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق سونہ مرگ، گنڈ، گگن گیر، زوجیلا، منی مرگ، گومری،مٹاین،دراس، میں اتوار اور سوموار کی درمیانی رات کو تازہ برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر 434کلو میٹر سرینگر ۔لداخ شاہراہ کو احتیاطی طور پر آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔  تازہ برفباری کی وجہ سے کلن گ

تازہ ترین