تازہ ترین

برطانیہ میں فائزر/ بائیوٹیک کوکورونا ویکسین کے عارضی استعمال کی منظوری

لندن// برطانیہ نے بدھ کو فائزر اوربائیو ٹیک نامی دوا ساز کمپنیوں کی کورونا ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی عبوری منظوری دے دی اور اس کے ساتھ ہی وہ اس طرح کی اجازت دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ فارمااسٹیکل کمپنی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ فائزر اور بائیوٹیک کو آنے والے دنوں اور ہفتوں میں پوری دنیا میں اس سلسلے میں باقاعدہ فیصلوں کی امید ہے اور وہ ممکنہ باقاعدہ منظوری اوراس کے بعد ویکسین کی خوراک دینے کے لئے تیار ہے۔  

دنیامیں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 14 لاکھ 85 ہزار سے متجاوز

جنیوا// دنیا بھر میں مہلک ترین اور جان لیوا عالمی وبا کوروناوائرس ’کووڈ19‘ سے مرنے والوں کی تعداد 14لاکھ 85 ہزار سے اور اور 6 کروڑ 41 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر کورونا وائرس سے سب سے زیادہمتاثر امریکہ ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ڈھائی ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئیں ہیں اور پونے دو لاکھ مریض سامنے آئے۔ اٹلی میں تقریباً آٹھ سو، برطانیہ میں600 اور فرانس میں 450 سو سے زائد ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔  

بالی ووڈاداکاراوررکن پارلیمان سنی دیول کورونا مثبت

نئی دہلی// بالی ووڈ اداکاراور گورداس پورحلقہ سے رکن پارلیمنٹ سنی دیول کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔  دیول نے خود سوشل میڈیا پر اس بات کی اطلاع دی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ وہ ’سیلف آئسو لیشن‘ میں ہیں اورفی الحال بہترمحسوس کررہے ہیں۔ رکن پارلیمنٹ نے ان لوگوں سے کورونا ٹیسٹ کرانے کی اپیل کی ہے جو گزشتہ کچھ دنوں کے رابطے میں آئے ہیں۔  

کشمیر میں موسم خشک لیکن درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج

سری نگر// وادی کشمیر میں شدید سردیوں کے لئے مشہور چالیس روزہ 'چلہ کلان' کے آغاز سے قبل ہی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے سے سردیوں کی شدت روز افزوں زور پکڑ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کی وجہ سے گذشتہ شب درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں پانچ دسمبر تک مطلع صاف رہنے کی توقع ہے اور اس کے بعد برف و باراں کا ایک اور مرحلہ متوقع ہے۔  

ملک میں 36604 نئے کورنا کیس،متاثرین کی تعداد بڑھ کر9499413

نئی دہلی// ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے اس کی شرح بڑھ کر 94 فیصد سے زیادہ ہوگئی ،جبکہ فعال کیسز کی شرح بھی ساڑھے چار فیصد رہ گئی۔ مسلسل تیسرے دن بھی کورونا وائرس کے کیسز 40 ہزاربھی سے کم رہے۔  مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران36604 کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد9499413 ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران43062 مریضوں نے جان لیوا وبا کو شکست دی .  اسی عرصے میں مزید 501 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر138122 ہوگئی۔  

وسطی ضلع بڈگام میں گذشتہ شام سے لاپتہ کمسن بچے کی لاش بر آمد

سرینگر//وسطی ضلع بڈگام کے چیو ڈارا گاوں میں گذشتہ شام جو تین سالہ بچہ لاپتہ ہوا تھا، بدھ کو اُس کی لاش بر آمد ہوگئی۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق مذکورہ کمسن بچہ اپنے گھر سے گذشتہ شام لاپتہ ہوا تھا اور تب سے اُس کے گھر والے اس کی تلاش میں تھے۔ اطلاعات کے مطابق تلاش کے دوران آج صبح مذکورہ بچے کی لاش چیوڈارا گاوں میں ہی بر آمد ہوئی۔ پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے کے این او نے لکھا ہے کہ بچے کے لاپتہ اور موت واقع ہونے کے ضمن میں تفصیلات جمع کرکے تحقیقات شروع کی جارہی ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری

نئی دہلی// آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ کے روز پٹرول کی قیمتوں میں 15 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔ آج دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 15 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 23 پیسے فی لیٹرکے اضافہ سے دونوں ایندھن کی قیمتیں بالترتیب 82.49 روپے اور72.65 روپے ہوگئیں۔ ممبئی میں پٹرول 14 پیسے کے اضافے سے 89.16 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 25 پیسے اضافے کے ساتھ 79.22 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ کولکتہ میں پٹرول کی قیمت میں 15 پیسے کے اضافے سے 84.02 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 23 پیسے کے اضافے کے بعد 76.22 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ چنئی میں بھی پٹرول ڈیزل کے داموں میں اضافہ کیا گیاہے جہاں پٹرول کی قیمت 13 پیسے کے اضافے سے 85.44 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 22 پیسے کے اضافے سے 78.06 روپے فی لیٹر ہوگئی۔  

شمالی ضلع بانڈی پورہ میں آگ کی واردات،رہائشی مکان اور چار دکان خاکستر

سرینگر//شمالی ضلع بانڈی پورہ کے رکھ حاجن گاوں میں منگل کو آگ کی واردات میں ایک رہائشی مکان اور چار دکانیں خاکستر ہوئیں۔ آگ کی اس واردات میں غلام محمد گنائی کا رہائشی مکان اور دو دکانیں متاثر ہوئیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق آگ رہائشی مکان سے ظاہر ہوئی اور اس نے چار دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔آگ لگنے کی وجہ تاہم معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ تحصیلدار حاجن، غلام محمد بٹ کے مطابق اُنہوں نے جائے واردات کا دورہ کیا اور نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔  

سرما کے پیش نظر کورونا کیسوں میں اضافے کا خطرہ: اتل ڈلو

جموں// محکمہ صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اتل ڈلو نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں موسم سرما کے پیش نظر کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حکومتی مشینری کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ اتل ڈلو نے ان خیالات کا اظہار منگل کے روز یہاں ایک تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے کیا۔

راجوری میں ایل او سی پر پاکستانی فائر نگ سے بی ایس ایف افسر ہلاک

جموں// جموں و کشمیر میں ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول پر منگل کے روز پاکستانی فوج کے ایک سنائپر فائر سے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک سب انسپکٹر ہلاک ہوا۔ بی ایس ایف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ضلع راجوری میں ایل او سی پر منگل کے روز پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں بی ایس ایف کا ایک سب انسپکٹر ہلاک ہوا۔ بیان میں کہا گیا کہ مہلوک افسر نے پاکستانی حملے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنے کئی ساتھیوں کی جانیں بچائیں۔  

ڈی ڈی سی الیکشن :ایک بجے تک40.31فیصد ووٹنگ ریکارڈ

سرینگر//حکام نے منگل کو بتایا کہ ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جموں کشمیرکے اندر دن کے ایک بجے تک 40.31فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایک بجے تک کپوارہ ضلع میں34.44فیصد،بانڈی پورہ میں60.99،بارہمولہ میں24.69،گاندر بل میں39.05،سرینگر میں28.41،بڈگام میں37.72،پلوامہ میں6.96،شوپیان میں13.08کولگام میں24.34اور ضلع اننت ناگ میں28.13فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح جموں صوبے کے کشتواڑ میں50.47،ڈوڈہ میں55.82،رام بن میں57.31،ریاسی میں53.67،اُدھمپور میں45.31،کٹھوعہ میں50.71،سانبہ میں57.42جموں میں61.10،راجوری میں53.27اور پونچھ ضلع میں 59.90فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔  

ڈی ڈی سی انتخابات :اُدھمپور میں تازہ شادی شدہ جوڑا شادی کے لباس میں ہی پولنگ بوتھ پر پہنچا

سری نگر// جموں و کشمیر میں ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے کے ایک دور افتادہ گاو¿ں ہلجارہ میں منگل کے روز ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات میں ایک 135 سالہ شخص نے ووٹ ڈالا۔ ادھر سرحدی ضلع کپوارہ میں بھی سردی کے باوجود 105 سالہ بزرگ نے پولنگ بوتھ پر پہنچ کر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ صوبہ جموں کے ضلع اُدھمپور کے پنچھاری علاقے میں ایک تازہ شادی شدہ جوڑا شادی کے لباس میں ہی پولنگ بوتھ پر پہنچا اور ووٹ ڈالا۔  

ڈی ڈی سی انتخابات :اُدھمپور میں تازہ شادی شدہ جوڑا شادی کے لباس میں ہی پولنگ بوتھ پر پہنچا

سری نگر// جموں و کشمیر میں ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے کے ایک دور افتادہ گاو¿ں ہلجارہ میں منگل کے روز ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات میں ایک 135 سالہ شخص نے ووٹ ڈالا۔ ادھر سرحدی ضلع کپوارہ میں بھی سردی کے باوجود 105 سالہ بزرگ نے پولنگ بوتھ پر پہنچ کر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ صوبہ جموں کے ضلع اُدھمپور کے پنچھاری علاقے میں ایک تازہ شادی شدہ جوڑا شادی کے لباس میں ہی پولنگ بوتھ پر پہنچا اور ووٹ ڈالا۔  

ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 94.62 لاکھ

نئی دہلی// ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں صحت مند افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کی شرح کم ہوکر 4.60 فیصد ہوگئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31118 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 94.62 لاکھ ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران41945 مریض صحتمند ہوگئے اور اس کے ساتھ ہی مستقل طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 88.89 لاکھ تھی۔ اسی عرصے میں ، مزید 482 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 1،37،621 ہوگئی ہے۔  

راجوری میں ایل او سی پر آر پار گولہ باری

سری نگر// جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر منگل کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم فی الوقت کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر کے بابا کھوری علاقے میں ایل او سی پر منگل کی صبح پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری شروع کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ کئی گولے بابا کھوری علاقے کی متصل بستوں میں بھی جا گرے جس سے علاقے میں خوف ودہشت پھیل گیا۔  

ڈی ڈی سی الیکشن کا دوسرا مرحلہ: پہلے چار گھنٹوں میں23.67فیصد ووٹنگ درج

سرینگر//حکام نے منگل کو بتایا کہ ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جموں کشمیرکے اندر پہلے چار گھنٹوں میں23.67فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ گیارہ بجے تک کپوارہ ضلع میں16فیصد،بانڈی پورہ میں39.89،بارہمولہ میں14.45،گاندر بل میں15.65،سرینگر میں18.26،بڈگام میں25.29۔پلوامہ میں6.08333شوپیان میں3.95کولگام میں14.37اور ضلع اننت ناگ میں15.56فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح جموں صوبے کے کشتواڑ میں28.47،ڈوڈہ میں35.86،رام بن میں24.75،ریاسی میں32.27،اُدھمپور میں26.39،کٹھوعہ میں29.75،سانبہ میں38.34جموں میں39.65،راجوری میں32.09اور پونچھ ضلع میں 38.42فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وادی کشمیر میں گیارہ بجے تک15.64فیصد جبکہ جموں صوبے میں32.54فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔  

ترال میں سخت سیکورٹی انتظامات کے بیچ ووٹنگ جاری، انٹرنیٹ سروس معطل

ترال// جنوبی کشمیر کے ترال بلاک میں ڈی ڈی سی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت منگل کو ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ووٹنگ کو پر امن طور انجام دینے کے لئے علاقے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ آج صبح سے جاری ووٹنگ میں ابتدائی طور کم لوگ گھروں سے باہرنکلے تاہم سردی میں کمی اور دھوپ نکلنے کے ساتھ ہی کارمولہ، بٹ نور اور دودھ مرگ علاقوں میں پولنگ مراکز کے باہر لمبی قطاریں دیکھنے کو ملےں۔ علاقے میں گزشتہ شام سے انٹرنیٹ سروس کو معطل کیا گیا ہے۔قصبے میں کئی آزاد امیدواروں کے ساتھ ساتھ کل 10 دس امیدوار حصہ مقابلے میں ہیں۔ بلاک میں کل 26ہزار سے زیادہ ووٹران ان امیدواروں کے قسمت کا فیصلہ کریں گے۔  

ڈی ڈی سی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ جاری

سرینگر//جموں کشمیر میں منگل کو ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ کا آغاز منگل کو ہوگیا۔ اس سلسلے میں حفاظت کے کڑے انتظامات کئے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ ووٹنگ کا آغاز صبح سات بجے ہوگیا اور یہ سلسلہ دو بجے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ووٹنگ کا آغاز اگر چہ سست رہا تاہم اُمید ہے کہ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ اس میں اضافہ ہوگا۔  آج 321اُمیدوار میدان میں ہیں جن کیلئے2142بوتھ قائم کئے گئے ہیں اور جن کے اندر 9.70لاکھ ووٹران کو اپنی رائے کا اظہار کرنا ہے۔  

جموں کشمیر میں رواں موسم سرما بہت سرد ہونے کاامکان: محکمہ موسمیات

سری نگر// محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں رواں موسم سرما کے دوران شدید سردی رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمہ کی ایک پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 3 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے تاہم اس کے بعد برف و باراں کا ایک اور سلسلہ متوقع ہے۔ محکمہ کے مطابق جموں وکشمیر میں رواں موسم سرما (ماہ دسمبر سے ماہ فروری تک) کے دوران درجہ حرارت معمول سے نیچے درج ہونے کی توقع ہے۔  

دنیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے 14.59 لاکھ افراد ہلاک

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی//عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وجہ سے اموات کی تعداد 14.59 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ اب تک 6.27 کروڑ لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے پوری دنیا کے 191 ممالک میں 62739306 افراد کو متاثر کیا ہے اور1459317 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔