جموں وکشمیر میں مزید 6253 افراد کورونا میں مبتلا، سات فوت

سری نگر//جموں وکشمیر میں اتوار کے روز مزید 6253 افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے جبکہ سات مریض فوت ہوئے ۔   سرکاری ذرائع نے اعدادوشمار ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ سری نگر میں اتوار کے روز 1464افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے، بارہ مولہ میں 564، بڈگام میں 590، پلوامہ میں 150، کپواڑہ میں 344، اننت ناگ میں 578، بانڈی پورہ میں 261، گاندربل میں 320، کولگام میں 174اور شوپیاں میں 54افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔   جموں ضلع میں 1075افراد کی رپورٹ اتوار کے روز مثبت آئی ہے، اُدھم پور میں 114، راجوری میں 35، ڈوڈہ میں 140، کٹھوعہ میں 83، سانبہ میں 47، کشتواڑ میں 26، پونچھ میں 10، رام بن میں 176اور ریاسی میں 48افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔   دریں اثنا لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ اُنہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مش

وادی کشمیر کو بیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی قومی شاہراہ بند

سری نگر// وادی کشمیر کو بیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر۔جموں قومی شاہراہ اتوار کے روز ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بند رہی۔   ٹریفک حکام کی وساطت سے یو این آئی کومعلوم ہوا ہے کہ قومی شاہراہ پرپنتھال اور دوسرے کئی مقامات پر پسیاں گر آنے اور دیگر کئی مقامات پر مٹی کے تودے گرنے کے باعث شاہراہ کو اتوار کے روز ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ۔   انہوں نے کہا کہ مسافروں کے تحفظ کے پیش نظر اتوار کو شاہراہ پر کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔   اُن کے مطابق رام بن اور رامسو کے درمیان کئی مقامات پر بھی مٹی کے تودے گر آئے ہیں جن کو ہٹانے کی خاطر کام جنگی بنیادوں پر شروع کیا گیا ہے۔   ذرائع نے بتایا کہ پنتھال کے نزدیک پسیاں گر آنے کے سبب ایک مال بردار ٹرک پھنس کر رہ گئی ہے جس کو وہاں سے نکالنے کی خاطر ہنگامی بنیادو

اب ماہ رواں کے آخر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے : سونم لوٹس

سری نگر//محکمہ موسمیات کے سربراہ کا کہنا ہے کہ 24 جنوری سے موسم میں بہتری آئے گی اور ایک ہفتے تک موسم خشک رہے گا۔   یو این آئی اردو کے ساتھ گفتگو کے دوران محکمہ موسمیات کے سربراہ سونم لوٹس نے کہاکہ اتوار کے روز جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی ہے۔   انہوں نے بتایا کہ پہاڑی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری ریکارڈ ہوئی جبکہ شہر سری نگر سمیت وادی کے دیگر میدانی علاقوں میں بارشیں ہو ئی ہیں۔   اُن کے مطابق 24 جنوری سے موسم میں بہتری آنے کا امکان ہے ۔   انہوں نے بتایا کہ وادی کشمیر میں ایک ہفتے تک موسم خشک رہے گا، فی الحال موسم میں تبدیلی آنے کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا ہے۔   بتادیں کہ جنوبی کشمیر میں سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات کو برف باری ہوئی جس وجہ سے کئی علاقوں میں معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی

دل کا دورہ پڑنے سے سیاح کی موت

گلمرگ// مہاراشٹر کے ایک سیاح کی وادی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ کے ایک لگژری ہوٹل میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔      پولیس ذرائع نے بتایا کہ ممبئی کے ایک 65 سالہ سیاح نے سینے میں درد کی شکایت کی۔ اسے ہوٹل سے پرائمری ہیلتھ سنٹر گلمرگ منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔    اس کی شناخت تیج پال ولد امبالال شا کے طور پر ہوئی ہے۔ 

کورونا وایرس کے مزید 3 لاکھ 33 ہزار سے زیادہ نئے کیسز، 525 افراد فوت

نئی دہلی//ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے اور ہر روز تین لاکھ سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔    مرکزی وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوان کوران کے 3 لاکھ 33 ہزار 533 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی ہے۔   گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 59 ہزار 168 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 525 مریضوں کی موت واقع ہو گئی۔ ملک بھر میں گزشتہ روز سے 4171 معاملے کم آئے ہیں، گزشتہ روز کورونا وائرس کے 3 لاکھ 37 ہزار 704 نئے کیسز درج کئے گئے تھے۔       ہندوستان کی کونسل برائے طبی تحقیق کے مطابق ملک میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے لئے 18 لاکھ 75 ہزار 533 نمونوں کی جانچ کی گئی اور اب تک مجموعی طور پر 71 کروڑ 55 لاکھ 20 ہزار 580 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔

سابق ایم ایل سی یشپال شرما کا انتقال

پونچھ// پونچھ کے نامور لیڈر اور سابقہ قانون ساز کونسل یشپال شرما حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے اس دنیا کو خیر آباد کہہ گیے ہیں۔    خاندانی زراع کے مطابق یشپال شرما کی موت  سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات کو اچانک حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے پونچھ میں واقع ہویی ہے۔    یشپال شرما کا تعلق جموں کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے تھا اور ان کی عمر 76 سال کے قریب بتاٸی جا رہی ہے۔     یشپال شرما کو شیرِ پونچھ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے مزید 6ہزار 568 مثبت معاملات، سات مریض فوت

سری نگر// جموں وکشمیر میں ہفتے کے روز مزید 6568 افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ اس دوران سات مریض بھی فوت ہوئے ہیں۔   سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کے روز سری نگر ضلع میں 1604افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، بارہ مولہ میں 749، بڈگام میں 643، پلوامہ میں 230، کپواڑہ میں 320، اننت ناگ میں 243، بانڈی پورہ میں 418، گاندربل میں 99، کولگام میں 333اور شوپیاں میں 54افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔   اُنہوں نے بتایا کہ جموں ضلع میں ہفتے کے روز 1236افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، اُدھم پور میں 78، راجوری میں 59، ڈوڈہ میں 120، کٹھوعہ میں 59، سانبہ میں 91، کشتواڑ میں 49، پونچھ میں 50، رام بن میں 99اور ریاسی میں 34افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔   اُن کے مطابق ہفتے کے روز 2330 مریض صحت یاب ہوئے جن میں سے صوبے جموں سے 993 اور کشمیر ڈویژن سے 1337مریض شامل ہیں۔   در

سری نگر جموں شاہراہ پر اتوار کے روز ٹریفک کی آمدورفت معطل رہے گی: حکام

سری نگر// ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز برف باری اور بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے اتوار کے روز شاہراہ پر ٹریفک معطل رہے گا۔   اُن کا مزید کہنا تھا کہ اگر موسم ٹھیک رہا تواُس صورت میں صرف چھوٹی گاڑیوں کو جموں سے سری نگر کی طرف جانے کی اجازت ہوگی ۔   انہوں نے بتایا کہ اتوار کے روز موسم ٹھیک رہنے کی صورت میں گاڑیوں کو یک طرف چلنے کی اجازت دی جائے گی۔   بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہے کہ اتوار کے روز برف باری اور بارشوں کا امکان ہے ۔   انہوں نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے بعض علاقوں کے ساتھ ساتھ جواہر ٹنل کے آر پار برف باری کا امکان ہے جس کے پیش نظر شاہراہ پر ٹریفک متاثر ہو سکتا ہے۔

شوپیاں تصادم : 2 مقامی جنگجو مارے گیے،اسلحہ وگولہ بارود ضبط : پولیس ترجمان

سری نگر// جنوبی ضلع شوپیاں کے کلہ بل گاوں میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں 2 مقامی جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔   پولیس کے ایک ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ شوپیاں کے کلہ بل علاقے میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد شوپیاں پولیس، 34 آر آراور 178بٹالین سی آر پی ایف نے ہفتے کی صبح کو مشترکہ طورپر آپریشن شروع کیا۔   انہوں نے بتایا کہ جونہی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مشتبہ مقام کی اور پیش قدمی شروع کی تو وہاں پر موجود جنگجووں نے سلامتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔   اُن کے مطابق حفاظتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران دو مقامی ملی ٹینٹ ہلاک ہوئے۔   انہوں نے مزید کہاکہ مہلوک ملی ٹینٹوں کی شناخت سمیر احمد شاہ ولد نذیر احمد شاہ ساکن دانگام شوپیاں اور رائیس احمد میر ولد محم

انتظامیہ نے کشمیر پریس کلب کی بلڈنگ کی الاٹمنٹ منسوخ کر کے غیر جمہوری کام کیا ہے: سوز

سری نگر//کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز کا کہنا ہے کہ”ہندوستان کو دنیا میں ایک جمہوری ملک مانا جاتا ہے اور اس ملک کو جمہوریت کے طور تسلیم کرنے کے پیچھے ایک بنیادی وجہ یہ ہے کہ اس ملک میں میڈیا یعنی ذرایع ابلاغ کو اظہار خیال کرنے کی آزادی ہے۔   انہوں نے کہاکہ اس آزادی کو چھیننے کا کام جو بھی کرے گا ،وہ ہندوستان کی جمہوری نظام کے خلاف کام ہوگا۔   انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر ریاستی انتظامیہ نے پریس کلب کی الاٹمنٹ کو منسوخ کر کے نہ صرف غیر جمہوری کام کیا ہے بلکہ ہندوستان کی جمہوریت پر بھی داغ لگادیا ہے۔   اُن کے مطابق کیا ریاستی انتظامیہ یہ چاہتی ہے کہ کشمیر کا میڈیا انتظامیہ کے حق میں گیت گاتے رہیں؟    سوز نے کہاکہ اگر ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے ،تو کشمیر بھی اسی جمہوریت کا حصہ ہے۔ ایسے اقدامات

کشمیر میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن جاری، معمولات زندگی متاثر

سری نگر// وادی کشمیر میں ہفتے کے روز بھی ویک اینڈ لاک ڈاؤن نافذ رہنے سے ہر سو بازاروں میں سناٹا چھایا رہا اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئیں۔   بتادیں کہ کورونا کی تیسری لہر کی روک تھام کو یقینی بنانے بنانے کے لئے انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں 64 گھنٹوں پر محیط لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔   یہ لاک ڈاؤن جمعے کے دو بجے سے شروع ہو کر پیر کی صبح چھ بجے ختم ہوگا اور اس کا نفاذ ہر ہفتے اگلے احکامات صادر ہونے تک جاری رہے گا۔   یو این آئی کے ایک نامہ نگار نے ہفتے کی صبح مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ شہر کے تمام بازار بند ہیں اور سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل بھی معطل ہی ہے۔   انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے کئی مقامات پر پولیس کے ناکے لگا دئے گئے ہیں اور اہم جگہوں پر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری کو تعینات کر

شوپیاں انکاؤنٹر: ایک عدم شناخت جنگجو مارا گیا، آپریشن جاری

سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے کلہ بل گاؤں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جاری تصادم میں ایک عدم شناخت جنگجو ہلاک ہوا ہے۔ کشمیر زون پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کلہ بل شوپیاں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم آرائی میں ایک جنگجو ہلاک ہوا ہے جبکہ آپرIشن ابھی بھی جاری ہے۔ قابل ازیں ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس، فوج کی34 آر آر اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے ہفتے کی صبح کلہ بل شوپیاں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران سیکورٹی فورسز کی ایک ٹیم اور جنگجوؤں کا آمنا سامنا ہوا اور طرفین کے درمیان چھڑ گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ محاصرے میں کم سے کم دو جنگجو پھنسے ہوئے ہیں۔

سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر چملواس کے نزدیک حادثہ، ڈرائیور زخمی

سری نگر// سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر چملواس بانہال کے نزدیک ہفتے کی صبح ایک ٹرک لڑھک کر گہری کھائی میں گرجانے سے اس کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ جموں سے سری نگر آرہی ایک ٹرک ہفتے کی صبح قومی شاہراہ پر چملواس بانہال کے نزدیک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ایک کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ٹرک کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت 36 سالہ رمیش کمار ولد سورم چند ساکن اودھم پور کے بطور ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس، مقامی لوگ اور ایک این جی او کی ٹیم جائے واردات پر پہنچی اور ڈرائیور کو نکال کر ہسپتال پہنچایا۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے۔ ایک ٹریفک پولیس عہدیدار کے مطابق قومی شاہراہ پر

کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشیں، بالائی علاقوں میں برف باری

سری نگر// محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی تاہم شبانہ درجہ حرارت بیشتر مقامات پر نقطہ انجماد سے اوپر درج کیا گیا۔   وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالترتیب قریب 12 سینٹی میٹر اور 3.5 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے۔   بتادیں کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکے سے درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے۔   متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وادی میں 23 جنوری کو ہلکے سے درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے اور بعد ازاں 24 جنوری سے موسم میں بہتری واقع ہونے کی توقع ہے۔   گرمائی دارلحکومت سری نگر جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہ

شوپیاں میں فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم کا آغاز

  شوپیاں// شوپیاں ضلع کے کلبل علاقہ میں ہفتہ کی صبح سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم شروع ہوا ہے۔   پولیس زرایع کے مطابق شوپیاں کے کلبل علاقہ میں جنگجوٶں کے چھپے ہونے کی خبر موصول ہونے پر فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع ہوا۔ جس پر وہاں چھپے ملی ٹینٹوں نے فایرنگ کی۔   پولیس کے ایک سینٸر عہدیدار کا کہنا ہے کہ علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے اور جنگجو محالف آپریشن جاری ہے۔    انہوں نے علاقے میں دو ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ 

ضلع ڈوڈہ میں 4.0 شدت کا زلزلہ

ڈوڈہ// جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ہفتے کی علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.0 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز ضلع ڈودہ کا کوئی علاقہ تھا۔   نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق ضلع ڈوڈہ میں ہفتے کی علی الصبح 2 بجکر53 منٹ پر 4.0 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے کی گہرائی زیر زمین دس کلو میٹر تھی۔   قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔   جموں و کشمیر میں ماضی میں زلزلوں نے بے تحاشاہ تباہی مچائی ہے۔ 8   اکتوبر 2005 میں ہونے والے قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں ایل او سی کے آر پار زائد از 80 ہزار لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی اور بے تحاشا مالی نقصان ہوا تھا۔ ریکٹر اسیک

ملک میں کورونا سے مزید 3 لاکھ 37 ہزار متاثر، 488 اموات

دہلی//مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 37 ہزار 704 کیسز رپورٹ ہوئے، یہ تعداد گزشتہ روز سے 9550 کم ہے۔ اس دوران 488 افراد کی جان چلی گئی اور 2 لاکھ 42 ہزار 676 افراد نے شفایابی حاصل کر لی۔ ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 21 لاکھ 13 ہزار 365 ہو گئی ہے، جبکہ یومیہ پازیٹوٹی شرح 17.22 فیصد ہے۔   دریں اثنا، ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے معاملے بھی 10 ہزار سے تجاوز کر گئے۔ گزشتہ روز اومیکرون کے کیسز 3.69 فیصد بڑھ کر 10050 ہو گئے۔

پنزگام کے قریب ٹرین کی زد میں آکر ریلوے پولیس اہلکار ہلاک

سری نگر// گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) کا ایک 48 سالہ ہیڈ کانسٹیبل جمعہ کو اونتی پورہ اور پنزگام ریلوے اسٹیشن کے درمیان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیے۔   سرکاری زرایع نے بتایا کہ جی آر پی (پنزگام) کشمیر کے ہیڈ کانسٹیبل محمد حسین ڈار (48) ٹرین کی زد میں آ گئے اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔   انہوں نے مزید کہا کہ ٹرین بڈگام سے 16:24 بجے بانہال ریلوے اسٹیشن کی طرف روانہ ہوئی تھی۔   ایک پولیس اہلکار نے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کی موت کی تصدیق کی۔

راجوری میں ٹرانسمیشن لائن کو ہوئے نقصان سے کشمیر میں بجلی متاثر رہے گی

سری نگر//کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈی سی ایل) کے حکام کا کہنا ہے کہ ضلع راجوری کے تھنہ منڈی علاقے میں زمین کھسکنے سے سامبھا- امرگڑھ سٹرلائٹ ٹرانسمیشن لائن کو پہنچے نقصان کی وجہ سے وادی کشمیر میں بجلی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر رہے گی۔   کے پی ڈی سی ایل کی طرف سے جمعے کو جاری ایک بیان کے مطابق اس ٹرانسمشن لائن کو ہوئے نقصان سے وادی کو فراہم کی جانے والی بجلی سپلائی میں دس فیصد کمی واقع ہوگی۔   کارپوریشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹرانسمیشن لائن کو بحال کرنے کا کام متعلقہ اتھارٹی نے ہاتھوں میں لیا ہے تاہم انہیں یہ کام مکمل کرنے میں دس دن لگ جائین گے۔   بیان میں کہا گیا: ’راجوری کے تھنہ منڈی میں زمین کھسکنے کی وجہ سے سامبھا- امر گڑھ سٹر لائٹ ٹرانسمیشن لائن کے ایک ٹاور کو نقصان پہنچا ہے جس کے نتیجے میں کشمیر وادی میں جمعرات

موہالی پنجاب میں کشمیری طلباء کو ہجومی تشدد کا نشانہ بنانا قابل مذمت: این سی اراکین پارلیمان

سری نگر//جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبرلون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے موہالی پنجاب میں ایک ہجوم کے ذریعے کشمیری طلباءکو نشانہ بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔   انہوں نے مرکزو پنجاب حکومت پر زور دیا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کی فوری طور پر نشاندہی کرکے ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے اور ساتھ ہی اس بات کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔   انہوں نے کہا کہ وقفے وقفے سے کشمیریوں کو بیرونِ ریاست نشانہ اب معمول بن گیا ہے اور مرکزی حکومت اس صورتحال کو روکنے کیلئے کسی بھی قسم کی سنجیدگی نہیں دکھا رہی ہے۔   انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ بھی ایسے واقعات سے متعلق خاموش تماشائی کا رول ادا کررہی ہے اور دیگر ریاستوں میں اس طرح کے واقعات کی روک

تازہ ترین