تازہ ترین

بی سی سی آئی نے کوہلی کو ون ڈے کی کپتانی سے ہٹا یا/ روہت وائٹ بال کے نئے کپتان

      نئی دہلی// ویراٹ کوہلی کو بھارتی ون ڈے کپتان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور قومی سلیکشن کمیٹی نے روہت شرما کو 2023 کے 50 اوور ورلڈ کپ تک ٹیم کا واحد وائٹ بال لیڈر نامزد کیا ہے۔   ایک اور اہم پیش رفت میں، اجنکیا رہانے کو ٹیسٹ نائب کپتانی سے ہٹا دیا گیا، اور یہ عہدہ بھی روہت کو دیا گیا۔   بی سی سی آئی نے تین ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں آل راو¿نڈر رویندرا جڈیجہ، اسپنر اکسر پٹیل، اور اوپنر شبمن گل مختلف انجریز کی وجہ سے شامل نہیں ہیں۔   ہنوما وہاری نے مین ٹیم میں واپسی کی ہے جبکہ ایشانت شرما خراب فارم کے باوجود اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔    اسکواڈ: ویراٹ کوہلی (کپتان)، روہت شرما (وی سی)، کے ایل راہول، میانک اگروال، چیتشور پجارا، اجنکیا رہانے، شریاس آئیر،

پلوامہ کے بعد چیک چولان شوپیان میں جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے مابین تصادم آرائی

پلوامہ// وادی کشمیر میں جنگجو مخالف آپریشنوں میںتیزی کے بیچ پہاڑی ضلع شوپیان کے چیک چولان علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین مسلح تصادم آرائی میں تین جنگجو جاں بحق ہو گیا ہے ۔  پولیس نے جھڑپ میں تین جنگجوﺅں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق چیک چولان شوپیان نامی گاﺅں میں دو سے تین جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آ ر پی ایف اور ایس او جی نے علاقے کو بدھ کی اعلیٰ الصبح محاصرے میں لیا اور تلاشی کارورائی شروع کر دی ۔  ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ بدھ کی اعلیٰ الصبح جونہی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تو وہاں موجود جنگجوﺅں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور فوج و فورسز پر شدید فائرنگ کی ۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں فائرنگ شروع ہوتے ہی فوج و فورسز نے مورچہ زن ہوکر جوابی کارروائی کی اور اس طرح سے علا

حکومت ملی تو نا انصافیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

جموں// نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ اگر ان کی پارٹی کو حکومت ملی تو وہ پسماندہ لوگوں کے ساتھ ہوئی نا انصافیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ طبقوں سے وابستہ لوگ بہت عسرت کی زندگی گذار رہے ہیں انہیں بھی اپنے حقوق کے لئے کھڑا ہوکر جد وجہد کرنی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سے اسمبلی نشستوں کی سر نو حد بندی کو چھ مارچ تک مکمل کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن لگتا ہے اس کو چھ سال لگ جائیں گے۔ موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز شیر کشمیر بھون جموں میں منعقدہ یک روزہ تقریب سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا: ’پسماندہ طبقے کے لوگوں کے ساتھ نا انصافیاں ہوئی ہیں یہ لوگ کافی غریب ہیں، ہم لوگوں کو ان کے مسائل کو دور کرنا چاہئے اور اگر ہماری جماعت کو حکومت ملی تو ہم ان کے ساتھ ہوئی نا انصافیوں کو دور ک

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر میں 96 شہری اور 366 عسکریت پسند ہلاک ہوئے:مرکزی حکومت

نئی دہلی// دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر میں کم از کم 96 عام شہری مارے گئے ہیں، حالانکہ سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں 366 جنگجو بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ بدھ کے روز پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران مرکزی حکومت نے یہ اعداد و شمار پیش کئے ہیں۔ ایک تحریری جواب میں،ریاستی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے یہ بھی کہا کہ 5 اگست 2019 کو دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد ”وادی میں کوئی کشمیری پنڈت/ہندو بے گھر نہیں ہوا“۔ تاہم، حال ہی میں کشمیر میں رہنے والے کچھ کشمیری پنڈت خاندان، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں، جموں کے علاقے میں منتقل ہو گئے ہیں۔ وزیر نے کہا، ”یہ خاندان سرکاری ملازمین کے ہیں، جن میں سے اکثر افسران کی نقل و حرکت اور تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے ایک حصے کے طور پر سردیوں میں جموں چلے جاتے ہیں“۔ ایک اور سوال کے جواب میں رائے نے کہا کہ دفعہ

جموں و کشمیر ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا سری نگر میں علامتی احتجاج

سری نگر// جموں و کشمیر ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے کے ای جے اے سی) نے بدھ کے روز یہاں پریس کالونی میں عارضی ملازمین کی نوکریوں کی مستقلی کے مطالبے کو لے کر علامتی احتجاج درج کیا۔ احتجاجیوں نے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے تھے اور وہ ’ڈیلی ویجرس کے ساتھ انصاف کرو‘ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کئی برسوں سے عارضی ملازموں کی نوکریوں کی مستقلی کے مسئلے کو لے کر احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آج تک کئی میمورنڈم بھی پیش کئے لیکن مسئلے کو حل نہیں کیا گیا۔ موصوف احتجاجی نے کہا کہ سرکار نے اصولی طور پر یہ مسئلہ تسلیم بھی کیا ہے اور ہمارے ساتھ بھی ایک معاہدہ کیا ہے اور ہمیں یہ مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی بھی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک انسانی مسئلہ ہے اور ہم نے اس کو ترجیحی بنیادوں پر لیا ہ

اومیکرون:محکمہ صحت کشمیر نے ٹیسٹنگ بڑھانے کی ہدایت دی

سرینگر//ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز نے کہا ہے کہ بڑھتی کویڈ -19 کی صورتحال اور نئے وائرس اومیکرون کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے انتہائی اختیاط کی ضرورت ہے، اومیکرون کو عالمی ادارہِ صحت نے تشویش ناک قسم قرار دیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ نے بدھ کے روز صحت کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ انفیکشن میں اضافے اور وائرس کی نئی اقسام کے پھیلنے کے پیش نظر کویڈ-19 کے لیے ریورس ٹرانسکرپشن پولیمریز چین ری ایکشن (RT-PCR) ٹیسٹنگ میں اضافہ کریں۔ ڈائریکٹوریٹ نے متعلقہ چیف میڈیکل آفیسرز، میڈیکل آفیسرز اور بلاک میڈیکل آفیسرز سے کہا ہے کہ وہ انفیکشن کے پھیلاو¿ پر نظر رکھنے کے لیے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں RT-PCR ٹیسٹنگ کو بڑھا دیں۔  

تاریخی مغل روڈ پر چوتھے روز بھی ٹریفک بند

سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ بدھ کو مسلسل چوتھے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند رہا۔ تاہم وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے جبکہ سری نگر- لیہہ شاہراہ پر بھی گذشتہ دو دنوں سے ٹریفک رواں دواں ہے۔ ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ تاریخی مغل روڈ جو اتوار کو برف باری کے باعث بند ہوا تھا، پر برف ہٹانے کا کام شد ومد سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ روڈ پر پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے کام میں رکاوٹیں آتی ہیں تاہم یہ روڈ آج شام تک ٹریفک کے لئے بحال ہونے کی توقع ہے۔ ان کا کہنا تھا سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔ موصوف عہدیدار نے کہا کہ سری نگر- لیہہ شاہراہ کو منگل کے روز برف ہٹانے کے ب

پینتھرس پارٹی کا حدبندی رپورٹ سامنے لانے کے حق میں احتجاج

جموں// جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی نے بدھ کے روز اسمبلی نسشتوں کی سر نو حد بندی رپورٹ کو جلد از جلد سامنے لانے کے حق میں بدھ کے روز یہاں احتجاج درج کیا۔ احتجاجیوں کا الزام تھا کہ بی جے پی جان بوجھ کر اس رپورٹ کو سامنے لانے میں تاخیر کر رہی ہے۔ انہوں نے بی جے پی کے خلاف نعرہ بازی بھی کی اور بی جے پی سرکار کے پتلے کو نذر آتش بھی کر دیا۔ اس موقع پر پارٹی کے چیئر مین ہرش دیو سنگھ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ حد بندی رپورٹ کو بی جے پی کے دباؤ میں جان بوجھ کر سامنے لانے میں تاخیر کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا: ’ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی جموں وکشمیر میں انتخابات نہیں کرانا چاہتی ہے اسی لئے ایسا کیا جا رہا ہے‘۔ موصوف چیئر مین نے کہا کہ کشمیر خطے کی سیٹوں کو ایک بار پھر بڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں اور کشمیر میں سیٹوں کی تعداد برابر ہونی

کرنٹ لگنے سے محکمہ بجلی کا45سالہ لائین مین زخمی

کولگام// جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کلم گاوں میں بدھ کے روز محکمہ بجلی (پی ڈی ڈی) کا ایک 45 سالہ لائن مین بجلی کا کرنٹ لگنے سے زخمی ہو گیا۔ ایک سرکاری اہلکار نے نیوز ایجنسی - کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ محکمہ بجلی کا لائن مین جس کی شناخت فیاض احمد شاہ (45) ولد محمد یوسف شاہ کے طور پر ہوئی، جو کہ کلم کا رہائشی تھا، بجلی کے ٹرانسفارمر کی مرمت کے دوران بجلی کی زد میں آ گیا۔ زخمی لائین مین کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ لے جایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے اور اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔  

کشمیر: خشک موسم کے بیچ سردی کا زور برابر جاری، گلمرگ سرد ترین جگہ

سری نگر//وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے سے سردی کا زور برابر جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری 15دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹریٹریوں میں 15 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم 8 اور9 دسمبر کو زوجیلا- دراس علاقوں میں ہلکی برف باری متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت دونوں یونین ٹریٹریوں میں دن کے دوران موسم خوشگوار جبکہ رات کے دوران سردیاں متوقع ہیں۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سری نگر میں یکم دسمبر کو رواں سیزن کی سرد ترین ات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم د

اسلامیہ کالج سری نگر میں تعینات چند ملازمین میں کورونا کی تشخیص کے بعد کالج بند

سری نگر// جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے اسلامیہ کالج میں کئی ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کالج کو 11دسمبر تک بند رکھنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’اسلامیہ کالج سری نگر میں پرنسپل کی ہدایت پر تدریسی و غیر تدریسی عملے سے وابستہ ملازمین کے ٹیسٹ کئے گئے جس دوران چند ایک کی رپورٹ مثبت آگئی‘۔ کالج پرنسپل شیخ اعجاز بشیر نے بتایا کہ ’ٹیسٹنگ کے پہلے روز کئی ملازمین میں کورونا کی تشخیص پائی گئی‘ ۔ انہوں نے کہا کہ وائرس کے پھیلاو کو روکنے کی خاطر کالج کو 11دسمبر تک بند رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ کالج میں اب در س وتدریس کا کا م کاج 13دسمبر سے شروع ہوگا ۔ پرنسپل موصوف کے مطابق کالج بند رہنے کے دوران طلبہ و طالبات کو آن لائن موڑ کے ذریعے پڑھانے کا معقول بندوبست کیا گیا ہے۔ اُنہو

اننت ناگ میں تیندوے اور ریچھ کو قابو کیا گیا

سری نگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے ہالن ویری ناگ اور تلوانی باغات میں محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے ریچھ اور تیندوے کو پکڑ کر وائلڈ لائف سنچری منتقل کیا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ’مقامی لوگوں کی جانب سے جنگلی جانوروں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد کنٹرول روم اہر بل نے تلوانی میں آپریشن شروع کیا‘ ۔ انہوں نے کہا کہ جی توڑ مشقت کے بعد وائلڈ لائف ٹیم نے تیندوے کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی ۔ علاوہ ازیں ہالن وہری ناگ میں بھی ایک بھاری برکم ریچھ کو محکمہ جنگلی حیات سے وابستہ اہلکاروں نے قابو کیا۔ قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں جنگلی جانوروں کا آبادی والے علاقوں میں گھومنا پھرنا ایک معمول سا بن گیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ جنگلی جانور اب بالائی علاقوں تک ہی محدود نہیں رہ گئے ہیں بلکہ میدانی علاقوں میں بھی نمودار ہونے لگے ہیں جس سے وادی م

پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں بی ایس ایف انسپکٹر حرکت قلب بند ہونے سے فوت

جموں//جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں بدھ کی صبح بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک افسر کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں واقع بی ایس ایف کے05 بٹالین کے ہیڈ کوارٹر پر بدھ کی صبح قریب سات بجے ایک افسر کا دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ گرچہ مذکورہ افسر کو سب ضلع ہسپتال مینڈھر منتقل کیا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دیا۔ متوفی انپسکٹر کی شناخت مدن لال کے بطور ہوئی ہے۔ دریں ہسپتال ذرائع نے بھی مذکورہ انپسکٹر کی موت واقع ہونے کی تصدیق کی ہے۔  

دفعہ 370 کی بحالی کے مطالبے پر ہمیں ڈرایا اور دھمکایا جارہا ہے: فاروق عبدا ﷲ

جموں//جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فارورق عبدا للہ نے منگل کے روز کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ دل کی دوری اور دہلی کی دوری کو ختم کیا جائے گا لیکن آج تک اس سمت میں کچھ نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی بحالی کی خاطر نیشنل کانفرنس ہر محاز پر اپنی آواز بلند کرتی رہیں گی۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے شیر کشمیر بھون جموں میں یک روزہ کنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم جموں وکشمیر کے لوگوں کے اُن حقوق کی بحالی چاہتے ہیں جو اُن سے 5 اگست 2019 کو چھینے گئے۔ فاروق عبدا ﷲ نے کہا کہ لوگوں کے حقوق کی واپسی پر ہمیں ڈریا اور دھمکایا جارہا ہے لیکن ہم ڈرنے والوں میں سے نہیں بلکہ ہم اس کا ایمانداری کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کھبی بندوق اور گرینیڈ نہیں اُٹھائے اور ہماری جدوجہد پُر امن ہوگی۔ ن

سری نگر-لہہ شاہراہ پردو دن بعد آمد ورفت بحال

سرینگر//434 کلومیٹر طویل سری نگر-لہہ قومی شاہراہ ہفتے کو برف باری کی وجہ سے بند ہو گئی تھی، جو دو دن تک بند رہنے کے بعد منگل کو دوبارہ آمد و رفت کے لیے دوبارہ کھول دی گئی۔  ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ٹریفک، گاندربل، مہراج الدین رینہ نے گریٹر کشمیر کو بتایا کہ شاہراہ پر آج ٹریفک بحال کر دی گئی اور تقریباً 150 گاڑیوں کو بشمول 120 بڑی گاڑیوں کو سونمرگ سے لداخ کی طرف جانے کی اجازت دی گئی جب کہ پھنسے ہوئے گاڑیوں کو بھی کرگل سے سری نگر جانے کی اجازت دی گئی۔  ڈپٹی ایس پی ٹریفک گاندربل، پولیس اور بیکن کے اہلکاروں کو برف باری کے بعد زوجیلا میں ٹریفک کی بحالی کی نگرانی کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔  محکمہ ٹریفک کے مطابق، بدھ کو کرگل سے سری نگر کی طرف یک طرفہ ٹریفک کو سری نگر-سونامرگ-گمری روڈ پر چلنے کی اجازت ہوگی۔  

دفعہ 370 کی بحالی کا خواب دیکھنے والے دراصل خیالوں کی دنیا میں رہ رہے ہیں: بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر

سری نگر// بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں وکشمیر یونٹ کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے واضح کیا کہ دفعہ 370 کی واپسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی 370 کی بحالی کا خواب دیکھ رہی ہیں۔ ان باتوں کا اظہار بی جے پی ترجمان نے پانپور ٹاون ہال میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ لوگوں کے جذبات و احساسات کو مد نظر رکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے دفعہ 370 کی منسوخی کا فیصلہ لیا جس وجہ سے آج جموں وکشمیر کے لوگ آزاد فضاوں میں سانسیں لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اپنے چھ رفقا کے ہمراہ جنتر منتر پر ڈراما کیا ہے اور اُن کی جانب یہ کہنا کہ اس قانون کو واپس لایا جائے گا سفید جھوٹ ہے ۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ محبوبہ مفتی اس طرح کے بیانوں سے لوگوں کو اب گمراہ نہیں کرسکتی ہیں کیونکہ وہ وقت چلا گیا جب لوگوں کو ک

ڈبل انجن کی حکومت ہوتی ہے تو کام بھی دوگنی رفتار سے ہوتا ہے:مودی

گورکھپور//وزیر اعظم نریندر مودی نے اترپردیش کے گورکھپور میں گذشتہ 20سال سے کھاد کارخانہ بند پڑے رہنے کے لئے گذشتہ حکومتوں کی منشی کو خاطی قرار دیتے ہوئے منگل کو کہا کہ مفاد عامہ کے کاموں کے لئے حکومت کی سوچ جب ایماندار ہوتی ہے تو کوئی بھی روکاوٹ نہیں ڈال سکتا مودی نے یہاں کھاد کارخانہ، نو تعمیر شدہ ایمس اور آئی سی ایم آر کے جدید ریسرچ سنٹر سمیت دیگر ترقیاتی پروجکٹوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا’ جب غریب۔ استحصال زدہ۔محروم طبقات کی فکر کرنے والی حکومت ہوتی ہے تو وہ محنت بھی کرتی ہے نتائج بھی لا کر دکھاتی ہے۔   انہوں نے کہا کہ گورکھپور میں کھاد کارکھانہ، ایمس اور میڈیکل ریسرچ سنٹر کا شروع ہونا یہ پیغام دے رہا ہے کہ جب ڈبل انجن کی حکومت ہوتی ہے تو کام بھی تیز ہوتا ہے ۔جب سوچ ایماندار ہوتی ہے تو کوئی بھی روکاوٹ نہیں ڈال سکتا ہے۔ اس موقع پر اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل،

جموں وکشمیر امپلائیز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا سری نگر میں احتجاج

سری نگر// جموں وکشمیر امپلائیز جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے کے ای جے اے سی) نے منگل کے روز یہاں پریس کالونی میں اپنے مطالبات خاص طور پر عارضی ملازمین کی نوکریوں کی مستقلی کے حق میں احتجاج درج کیا۔احتجاجی ’انقلاب زندہ باد‘، ’ایل جی تیری سرکار میں بچے بھوکے مرتے ہی‘ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم یہاں پریس کالونی میں اس لئے احتجاج کر رہے ہیں کہ سرکار عارضی ملازمین کی نوکریوں کی مستقلی کے لئے ایک واضح پالیسی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ عارضی ملازمین اپنی زندگیوں کو داؤ پر لگا کر کام کرتے ہیں لیکن ان کے مسائل کو حل نہیں کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری ملک میں رہتے ہیں اور ہم اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ احتجاجی نے کہا کہ ملازمین سماج کا ایک اہم حصہ ہوتے ہیں اور وہ اپنے حقوق کی حفاظت

منوج سنہا کا فلیگ ڈے کے موقعے پر مسلح افواج کو خراج

سری نگر// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یوم پرچم (فلیگ ڈے) کے موقع پر منگل کے روز مسلح افواج کو شاندار خراج پیش کرتے ہوئے ان کے لئے اظہار ممونیت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج کا نا قابل تسخیر جذبہ پوری قوم کو عظمت کے حصول کی طرف ثابت قدمی سے آگے بڑھنے کی تحریک دیتا ہے۔ انہوں نے جموں وکشمیر کے لوگوں سے آرمڈ فورسز فلگ ڈے فنڈ کے لئے دل کھول کر مدد کرنے کی اپیل کی۔ موصوف نے باتوں کا اظہار اپنے ایک ٹویٹر ہینڈل پر پوسٹ ایک پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا: ’آرمڈ فورسز فلیگ ڈے کے موقع پر میں ممونیت کا اظہار کرتے ہوئے مسلح افواج کی بہادری اور ملک کے لئے ان کی بے لوث خدمات کو سلام پیش کرتا ہوں‘۔ ان کا کہنا تھا: ’ہماری مسلح افواج تواتر کے ساتھ بہادری کے اعلیٰ معیارات قائم کر رہے ہیں ان کے ناقابل تسخیر جذبہ قوم ہر روز عظمت کے حصول کی طر

حالات کو بہتر بنانے کے لئے کانگریس کا ساتھ دینا لازمی: غلام احمد میر

سری نگر// جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے موجودہ حالات کو بہتر بنانے کے لئے کانگریس کا ساتھ دینا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ’پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو‘ کی پالیسی پر گامزن ہے اور کانگریس وہ پارٹی ہے جس نے کبھی بھی سیکولرزم کے اپنے موقف سے منہ نہیں موڑا۔ موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں پارٹی ممبرشپ مہم کا آغاز کرنے کے موقع پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا: ’ہم آج پارٹی ممبر شپ مہم کا آغاز کر رہے ہیں جو پارٹی آئین کے مطابق ہر چار سال کے بعد کیا جاتا ہے اور ملک میں یہ مہم یکم نومبر سے شروع ہوئی ہے‘۔ ان کا کہنا تھا: ’ملک کا کوئی بھی 18 سال سے اوپر کی عمر کا شہری پانچ روپے فیس ادا کرکے کانگریس کا ممبر بن سکتا ہے اور پھر اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر آگے