تازہ ترین

پلوامہ معرکہ آرائی میں تیسرا جنگجو جاں بحق،آپریشن جاری

سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ کے ہکری پورہ گاوں میں منگل کو جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی میں تین جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے تین جنگجوﺅں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے تاہم کہا کہ اُن کی شناخت ابھی نہیں ہوئی ہے۔ اس معرکہ آرائی میں پہلے دو اور بعد میں تیسرا جنگجو جاں بحق ہوا۔ یہ معرکہ آرائی کاکا پورہ علاقے کے ہکری پورہ گاوں میں اُس وقت شروع ہوگئی جب فورسز نے جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد آپریشن کا آغاز کیا۔ یہ آپریشن پولیس ،فوج، اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے شروع کیا اوراس کے دوران جنگجوﺅں نے گولیاں چلائیں ۔ جس کے بعد طرفین میں گولیوں کا تبادلہ شروع ہوگیا جس کے دوران ابھی تک تین جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے کہا کہ جنگجوﺅں کیخلاف شروع کیا گیا آپریشن ابھی جاری ہے۔  

دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد 11.23 لاکھ سے متجاوز

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی//دنیا بھر میں جان لیوا اور مہلک ترین وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثرین کی تعداد چار کروڑ سے تجازو کرکے40660963 اورجان لیوا وبا سے ہلاک شدگان کی تعداد 11.23 لاکھ سے بڑھ کر 1123180 ہوچکی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں وائرس سے بری طرح متاثر امریکہ میں اب تک 2.20 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک اور 82.10 سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 46790نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد 75.97 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔  

پلوامہ معرکہ آرائی میں2جنگجو جاں بحق،آپریشن جاری

سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ کے ہکری پورہ گاوں میں منگل کو جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی میں دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے دو جنگجوﺅں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے تاہم کہا کہ اُن کی شناخت ابھی نہیں ہوئی ہے۔ یہ معرکہ آرائی کاکا پورہ علاقے کے ہکری پورہ گاوں میں اُس وقت شروع ہوگئی جب فورسز نے جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد آپریشن کا آغاز کیا۔ یہ آپریشن پولیس ،فوج، اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے شروع کیا اوراس کے دوران جنگجوﺅں نے گولیاں چلائیں ۔ جس کے بعد طرفین میں گولیوں کا تبادلہ شروع ہوگیا جس کے دوران ابھی تک دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے کہا کہ جنگجوﺅں کیخلاف شروع کیا گیا آپریشن ابھی جاری ہے۔  

جنوبی ضلع پلوامہ میں جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی

سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ میں منگل کو جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین اُس وقت معرکہ آرائی شروع ہوگئی جب فورسز کا تلاشی آپریشن جاری تھا۔ یہ معرکہ آرائی کاکا پورہ علاقے میں ہکری پورہ گاوں میں شروع ہوگئی ہے جہاں فورسز نے جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد آپریشن کا آغاز کیا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق پولیس ،فوج، اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی ایک پارٹی پر جنگجوﺅں نے گولیاں چلائیں جس کے بعد طرفین میں گولیوں کا تبادلہ شروع ہوگیا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔   

اسرائیل اورعرب امارات کے درمیان ویزا میں چھوٹ کا معاہدہ

تل ابیب// اسرائیل اور متحدہ عرب امارات منگل ویزا میں چھوٹ کے ایک معاہدے پر دستخط کرنے والے ہیں جو اسرائیل کا کسی عرب ملک کے ساتھ اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہوگا۔ اس معاہدے پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں دستخط کیے جائیں گے۔ تقریب میں وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور متحدہ عرب امارات کے دو سینئر وزراءکے علاوہ امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچن بھی شرکت کریں گے - امارتی وفد اسرائیل کا دورہ کرنے والا نخلیجی ممالک کا پہلا اعلی سطحی وفد ہوگا۔ یہ اطلاع ٹائمز آف اسرائیل نے دی ہے۔ اسرائیل اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان ویزا کی چھوٹ کے اس معاہدے کا مطلب یہ ہوگا کہ دونوں ممالک کے شہریوں کو پہلے ویزا کے لئے درخواست دینے کی پریشانی سے گزرے بغیر ایک دوسرے کے ممالک میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ بہر حال یہ معاہدہ دونوں ممالک کے توثیق کے بعد ہی عمل میں آجائے گا۔ اس کے لئے اسرائیلی پارلیمان میں ووٹنگ ک

ملک میں 46790 نئے کوروناوائرس متاثرین ، تعداد7597063

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) متاثرین کی تعداد میں لگاتار اضافہ کے ساتھ 75.97 لاکھ ، جبکہ جان لیوا وباسے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 7.48 لاکھ ہوچکی ہے۔ منگل کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 46790نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد7597063 ہوگئی۔  

شوپیان معرکہ آرائی کا دوسرا دن،ایک اور جنگجو جاں بحق,تعداد2

سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان میں گذشتہ شام سے جاری معرکہ آرائی کے دوران منگل کی صبح ایک اور جنگجو جاں بحق ہوگیا۔اس طرح مذکورہ معرکہ آرائی میں جاں بحق جنگجوﺅں کی تعداد2ہوگئی ہے جبکہ فورسز آپریشن جاری ہے۔  یہ معرکہ آرائی گذشتہ شام میلہورہ گاوں میں اُس وقت شروع ہوئی جب وہاں فورسز نے جنگجو مخالف آپریشن ہاتھ میں لیا اور چھپے جنگجوﺅں نے فرار ہونے کی کوشش میں فورسز پر گولیاں چلائیں۔ پولیس کے مطابق ابھی تک اس معرکہ آرائی میں دو جنگجو جاں بحق ہوئے ہیں جن کی شناخت ہونا باقی ہے۔پولیس نے کہا کہ گاوں میں فورسز کا تلاشی آپریشن جاری ہے۔ اس معرکہ آرائی کے آغاز میں ہی پیر کی شام ایک جنگجو جاں بھق ہوا تھا جس کے بعد اندھیرے کی وجہ سے آپریشن ملتوی کیا گیا تھا۔ آج صبح جونہی آپریشن کا سر نو آغاز ہوا تو طرفین میں گولی باری کے دوران دوسرا جنگجو جاں بحق ہوگیا۔  

تازہ ترین