جموں و کشمیر میں پراپرٹی ٹیکس عائد نہیں ہوگا:ایل جی سنہا

سری نگر// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ انتظامیہ یونین ٹریٹری میں املاک پر ٹیکس عائد نہیں کرے گی۔ تاہم انہوں نے کہا ” اگر منتخب نمائندے عوامی سہولیات کی فراہمی کے لئے لوگوں کو اعتماد میں لیکر کوئی فیصلہ لیتے ہیں تو مجھے لگتا ہے کہ اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے“۔ لیفٹیننٹ گورنر نے 'میرا شہر میری شان' پروگرام سے خطاب کررہے تھے ۔ یاد رہے کہ مرکزی وزارت امور داخلہ نے جموں وکشمیر انتظامیہ کو یونین ٹریٹری میں پراپرٹی ٹیکس لاگو کرنے کا اختیار دیا ہے۔ یہ ٹیکس میونسپل حدود کے تحت آنے والے علاقوں میں تمام اراضی، عمارتوں اور خالی زمین پر عائد ہوگا۔  

جنوبی ضلع شوپیان میں فورسز آپریشن کے دوران معرکہ آرائی کا آغاز

سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان کے میلہورہ گاوں میں پیر کو جنگجوﺅں کیخلاف فورسز آپریشن کے دوران مسلح معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔ یہ معرکہ آرائی اُس وقت شروع ہوئی جب فورسز نے میلہورہ گاوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔آپریشن کے دوران چھپے جنگجوﺅں نے محاصرے سے بچ نکلنے کیلئے فورسز پر گولیاں چلائیں جس کے بعد طرفین میں باضابطہ معرکہ چھڑ گیا۔ نیوز ایجنسی جی این ایس نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ آخری اطلاعات ملنے تک طرفین میں گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔  

عدالتیں سیر گاہ نہیں کہ جب دل میں آیاچلے آئے: سپریم کورٹ

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ریاستی حکومتیں جان بوجھ کر اپیلیں دائر کرنے میں تاخیر کرتی ہیں ، کیونکہ انہیں عدالتیں بطور سیر گاہ نظر آتی ہیں۔ جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس دنیش مہیشوری کی بنچ نے حال ہی میں مدھیہ پردیش حکومت کی خصوصی عرضی خارج کرتے ہوئے ان پر 25000 روپے جرمانہ عائد کیا۔ دریں اثنا عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ریاستی حکومتیں جان بوجھ کر اپیلیں دائر کرنے میں تاخیر کرتی ہیں ، تاکہ ان کے پاس یہ کہنے کا بہانہ ہو کہ درخواست خارج کردی گئی۔ بنچ نے کہا کہ مقررہ مدت (لمیٹیشن پیریڈ)کونظر انداز کرنے والی ریاستی حکومتوں کیلئے عدالت عظمیٰ سیر گاہ نہیں ہوسکتی کہ جب دل میں آیا یہاں چلے آئے۔ عدالت نے کہا کہ ریاستی حکومتوں کو ’عدالتی وقت ضائع کرنے کا خمیازہ برداشت کرنا چاہئے‘ اور اس کے ذمہ دار حکام سے قیمت وصول کی جانی چاہئے۔ یاد رہے مدھیہ پردیش حکومت نے ’ب

حج 2021کا انحصار کورونا وائرس کے اثرات پر:نقوی

نئی دہلی//اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ حج 2021 کورونا کی وبا کے پیش نظر قومی - بین الاقوامی پروٹوکول کے رہنما ہدایات پر منحصر ہوگا۔ پیر کو حج 2021 کے سلسلہ میں جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے نقوی نے کہا کہ حج- 2021 جون جولائی کے مہینے میں ہونا ہے لیکن کوروناوائرس اور اس کے اثرات اور سعودی عرب اور حکومت ہند کے عوام کی صحت کا مکمل جائزہ لینے اور رہنما ہدایات کی بنیاد پر حج 2021 کا حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا ، دیگر ہندوستانی ایجنسیاں جلد ہی 2021 میں حج کے لئے درخواستیں حاصل کرنے اور دیگر تیاریاںشروع کریں گے۔ حج- 2021 کی درخواست اور دیگر کارروائیوں کے سلسلہ میں سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے رہنما ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے حج انتظامات میں بڑے پیمانے پر تبدیلی

فاروق عبد اللہ کی ای ڈی میں طلبی سیاسی انتقام گیری :محبوبہ

سرینگر//پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی نے نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق کے نام انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طلبی اور پوچھ تاچھ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے ظاہر ہورہا ہے کہ مرکز جموں کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد سے” خوفزدہ “ہوگیا ہے۔ محبوبہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فاروق کے نام ای ڈی کی اچانک سمن سے حکومت ہند کا وہ ”خوف “ ظاہر ہوتا ہے جو اُسے جموں کشمیر کی مین اسٹریم جماعتوں کے اتحاد سے پیدا ہوا ہے۔انہوں نے مزید لکھا”یہ سیاسی انتقام گیری ہے لیکن ہم مل جل کر اپنے حقوق کیلئے لڑیں گے“۔  محبوبہ کو گذشتہ ہفتے14ماہ کی اسیری سے رہا کیا گیا۔ اس سے قبل آج صبح فاروق کو ای ڈی نے جموں کشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن گوٹالہ کیس میں فاروق کو پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا۔  

شمالی قصبہ سوپور میں فورسز کا تلاشی آپریشن

سرینگر//سیکورٹی فورسز نے پیر کو شمالی قصبہ سوپور کے ڈانگر پورہ علاقے کا محاصرہ کرکے وہاں گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ اطلاعات کے مطابق فوج ، ایس او جی اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے مشترکہ طور ڈانگر پورہ کو محاصرے لیکر تلاشی آپریشن کا آغاز کیا۔فورسز نے علاقے کی طرف جانے والے سبھی راستوں کو بند کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے مطابق تلاشی آپریشن علاقے میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد شروع کیا گیا۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں تلاشیوں کا سلسلہ جاری تھا۔  

سرینگر میں ای ڈی کے ذریعے فاروق عبد اللہ کی پوچھ تاچھ

سرینگر//انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے سرینگر میں پیر کو نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کی پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق فاروق عبد اللہ کو ای ڈی کے دفتر طلب کیا گیا جہاں اُن سے ممکنہ طورجموں کشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن گھپلہ کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ ای ڈی کے پاس جے کے کرکٹ ایسو سی ایشن گوٹالہ کے سلسلے میں پہلے ہی کیس درج ہے۔اس گوٹالہ کیس کی تحقیقات سی بی آئی نے عمل میں لائی ہے جس نے اس ضمن میں چارج شیٹ بھی درج کرلی ہے اور اس میں ایسو سی ایشن کے سابق چیئر مین فاروق، ایسو سی ایشن کے سابق عہدیداروں محمد سلیم خان، احسان احمد مرزا سمیت کئی افراد کو کو ملزم قرار دیا گیا ہے۔  یہ اقدام حزب اختلاف کی پارٹیوں کی طرف ’عوامی اتحاد‘ قائم کئے جانے کے چند دنوں بعد اٹھایا گیا۔ دریں اثناءفاروق کے فرزند اور سابق وزیر اعلیٰ عبد اللہ

پٹن میں لشکر جنگجوﺅں کے2اعانت کار گرفتار،ہتھیار بر آمد

سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے چندودہ پٹن علاقے میں پیر کو لشکر طیبہ سے وابستہ جنگجوﺅں کے دو اعانت کاروں کو گرفتار کیا گیا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق یہ گرفتاریاںفوج نے چندودہ پٹن میں عمل میں لائیں۔  گرفتار شدگان سے ایک یو بی جی ایل اور گولیوں کے82راونڈ بر آمد کئے گئے۔ اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

ملک میں 75.50لاکھ کورونا متاثرین ، ہلاک شدگان کی تعداد 1.14لاکھ سے متجاوز

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ کے ساتھ 75.50 لاکھ ، جبکہ فعال کیسزکی تعداد کم ہوکر 7.72 لاکھ رہ گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55722 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے یہ تعداد بڑھ کر7550273 ہوگئی۔ اسی عرصہ کے دوران66399 مریضوں نے جان لیوا وبا کورونا کو شکست دی جس سے ملک میں شفایاب ہونے والے کورونا مریضوں کی تعداد 66.63 لاکھ ہوچکی ہے۔  

پاکستان میں اپوزیشن پارٹیوں کی صف بندی ، حکومت بھی حرکت میں

اسلام آباد// پاکستان میں عمران خان حکومت کے خلاف اپوزیشن پارٹیوں کے متحرک ہونے کے بعد حکومت بھی ایکشن میں ہے اور پیر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر اعوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ گذشتہ روز پاکستان کی اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے عمران خان کی حکومت کے خلاف ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ہزاروں افراد جمع ہوئے تھے۔ نواز شریف کی صاحبزادی مریم شریف نے اپنے شوہر کی گرفتاری کی اطلاع ٹوئٹر سے دی۔ مریم نے الزام لگایا ”پولیس صبح سویرے کراچی میں ہمارے ہوٹل کے کمرے میں آئی اور دروازہ توڑ کر کیپٹن صفدر کو گرفتار کرلیا۔“ آخری دن کی ریلی میں مریم شریف کے علاوہ بلاول بھٹو ، شاہد خاقان عباسی ، مولانا فضل الرحمن اور عوامی پارٹی کے محمود وغیرہ شامل تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن رہنماو¿ں کا نشانہ بنے رہے۔ یاد رہے کہ حال

پلوامہ میں فورسز پر جنگجوﺅں کا حملہ، سی آر پی ایف اہلکار زخمی

سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ کے گونگو علاقے میں پیر کی صبح جنگجوﺅں نے سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ پارٹی پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ایک فورسز اہلکار زخمی ہوگیا۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق زخمی سی آر پی ایف اہلکار کو اسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ جنگجوﺅں کے حملے کے فوراً بعد فورسز کی اضافی کمک جائے مقام پر پہنچ گئی جس نے وسیع علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک فورسز کا تلاشی آپریشن جاری تھا  

تازہ ترین