شمالی کشمیر کے سوپور میں30سالہ نوجوان کی خود کشی

سرینگر//شمالی کشمیر کے سوپور میں گذشتہ رات دیر گئے ایک 30سالہ نوجوان نے مبینہ طورخود کو لٹکا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق مہاراج پورہ سوپور کے رہنے والے شہری نے مبینہ طور اپنے ہی گھر میں خود کو لٹکا کر خود کشی کی۔ گھر والوں نے اُسے سب ضلع اسپتال سوپور پہنچایا تھا تاہم وہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے خبر رساں ایجنسی کے این او کو اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے مذکورہ نوجوان کی ہلاکت کے سلسلے میں تحقیقات شروع کی ہے۔  

جموں بین الاقوامی سرحد پر پکڑے گئے کبوتر کے بارے میں تحقیقات شروع

جموں//جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک پکڑے گئے کبوتر کے پیر میں باندھی گئی رِنگ اور اس پر لکھے ہوئے اعداد کے بارے میں تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ ایس ایس پی کٹھوعہ ڈاکٹر شیلندر کمار مشرا کا کہنا ہے کہ کبوتر کے پیر میں باندھی ہوئی رِنگ کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہے۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا”ہمیں یہ معلوم نہیں کہ یہ کبوتر کہاں سے آیا، مقامی لوگوں نے اس کو سرحد کے متصل پکڑا، اس کے پیر کے ساتھ ایک رنگ بندھی ہوئی تھی جس پر کچھ اعداد لکھے ہوئے ہیں اس کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہے“۔  

پونچھ میں ایل او سی پر آر پارگولہ باری، رہائشی مکانات کو نقصان، کئی مویشی ہلاک

جموں//جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے بالاکوٹ سیکٹر پر منگل کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس میں سرحد کے اس پار کچھ رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے اور کئی مویشیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے منگل کی صبح ضلع پونچھ میں ایل او سی کے بالاکوٹ سیکٹر میں ہندوستانی فوج کی چوکیوں اور آبادی والے علاقوں کو نشانہ بناکر فائرنگ کی اور مارٹر گولے داغے۔ انہوں نے کہا کہ ایل او سی کی حفاظت پر مامور فوجی اہلکار پاکستانی فائرنگ اور مارٹر شیلنگ کا موثر اور منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔  

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کی بیوی اور بیٹا کورونا وائرس میں مبتلا

سرینگر//جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مُرمو کے ایک مشیر کی بیوی اور بیٹا کورونا وائرس میں مبتلاءپائے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دونوں کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئے ہیں جس کے بعد مشیر موصوف ریاسی ضلع میں سپر سپیشلٹی اسپتال کے اندر قرنطین میں گئے ہیں جہاں اُن کی بیوی اور بیٹے کو ایک الگ تھلگ وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ مشیر موصوف کی بیوی اور بیٹا حال ہی میں نئی دلی سے لوٹے تھے اور وہ ایک گیسٹ ہاﺅس میں مقیم تھے۔ اُن کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ اتوار کے روزمثبت آگئے۔ مشیر موصوف کے بھی نمونے لیکر اُنہیں جانچ کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔  

کولگام کی خاتون کورونا سے فوت، متوفین کی مجموعی تعداد 23

سرینگر//جموں سے تعلق رکھنے والے ایک وکیل کے بعد پیر کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کی ایک خاتون کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئی ۔اس طرح مرکز ی زیر انتظام جموں کشمیر میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 23 ہوگئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے جی ایم سی، سرینگر کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر سلیم خان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ 65سالہ مذکورہ خاتون نمونیا میں مبتلاءتھی اور وہ صدر اسپتال میں زیرعلا ج تھی ۔وہ23مئی کو انتقال کرگئی جس کے بعد اُس سے کورونا کے نموبے حاصل کئے گئے جس کی رپورٹ اُس کی موت کے بعد مثبت آگیا۔  کولگام کی مذکورہ خاتون کے جاں بحق ہونے سے وادی کشمیر میں مہلک کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد20ہوگئی ہے جبکہ3افراد کی موت جموں صوبے میں ہوئی ہے۔

جموں میں کورونا کی وجہ سے وکیل جاں بحق،جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد22

سرینگر//پیر کے روز جموں کشمیر میں اُس وقت کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد22ہوگئی جب جموں کے ایک اسپتال میں داخل ایک وکیل کورونا کی وجہ سے دم توڑ بیٹھا۔ 63سالہ وکیل کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ASCOMS سدرا کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر روندر رتن پال نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مہلوک ترکوٹہ نگر جموں کا رہنے والا تھا جس کا کورنا ٹیسٹ رپورٹ اُس کی موت کے بعد مثبت آگیا۔ انہوں نے کہا کہ مریض کے نمونے کچھ دن قبل لئے گئے تھے اور وہ گذشتہ روز جاں بحق ہوگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہلوک کی لاش کو ورثاءکے حوالے کیا جارہا ہے تاکہ اُس کی کووڈ پروٹوکول کے مطابق آخری رسومات انجام دی جاسکیں۔ واضح رہے کہ جموں میں ابھی تک کورونا کی وجہ سے تین ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ 19ہلاکتیں وادی کشمیر میں واقع ہوئی ہیں۔  

وزیر اعظم مودی کی طرف سے عید الفطر کی مبارک باد

نئی دہلی// وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو عید الفطر کے موقع پر تمام ہم وطنوں کوعید کی مبارکباد دیتے ہوئے تمام لوگوں کیلئے صحت وتند رستی اور خوشحالی کی دعا کی۔  مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا "عید الفطر کی مبارک باد، یہ خاص موقع معاشرے میں ہمدردی، بھائی چارے اور ہم آہنگی کے جذبے کو اور آگے بڑھائے۔ تمام لوگ صحت مند اور خوشحال رہیں“۔ اس سے پہلے صدر رام ناتھ کووند نے بھی عید کے موقع پر اتوار کو ہم وطنوں کو مبارکباددی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صدر نے کہا”یہ تہوار محبت، امن، بھائی چارہ اور ہم آہنگی کے اظہار کا ایک تہوار ہے۔ اس موقع پر، ہم معاشرے کے سب سے کمزور حصوں کے ساتھ مل جل کر رہنے اور ان کی دیکھ بھال کرنے کے اپنے ایمان کو مزید مستحکم کرتے ہیں“۔  

ملک میں دو ماہ بعد گھریلو مسافر پروازیں دوبارہ شروع

نئی دہلی// کورونا وائرس کے پیش نظر نافذ ملک گیر لاک ڈاون کی وجہ سے دو ماہ تک ملتوی رہنے کے بعد وبا سے بچاو کے نئے قوانین کے ساتھ گھریلو مسافر بردار پروازیں پیر سے دوبارہ شروع ہو گئیں۔ اطلاعات کے مطابق دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پہلی پرواز صبح 4.45 بجے روانہ ہوگئی۔ ملک کی سب سے بڑی فضائی کمپنی انڈیگو کی پرواز نمبر 6 ای -643 نے ٹرمنل -3 سے پونے کے لئے پرواز کی۔ یہ ائیربس کا اے 320 طیارہ ہے جو صبح سات بجے پونے پہنچ گئی۔  ذرائع نے بتایا کہ مقررہ وقت کے مطابق، دہلی آنے والی پہلی پرواز اسپائس جیٹ کی ایس سی -8194 کی تھی جو احمد آباد سے آ ئی. اس کے آنے کا وقت صبح 7.45 بجے تھا۔  کورونا انفیکشن کو روکنے کے لئے حکومت نے 25 مارچ سے گھریلو مسافر پروازوں کو مکمل طور پر بند کر دیا تھا۔ بین الاقوامی مسافر پروازیں 22 مارچ سے ہی بند ہیں۔ اس دوران کارگو پروازوں ا

انتظامیہ کی طرف سے سرینگر میں 31مئی تک مکمل لاک ڈاﺅن کے احکامات

سرینگر//ضلع مجسٹریٹ سرینگر نے ہفتے کے روز ہدایت دی کہ سرینگر میں 31مئی تک مکمل اور سخت لاک ڈاﺅن نافذ رہے گا۔اس ہدایت کا اعلان کورونا وائرس سے پیدا صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔ ضلع مجسٹریٹ سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے یہ احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس کا فیصلہ گذشتہ ایک ہفتے سے مختلف علاقوں میں لاک ڈاﺅن کی سنگین خلاف ورزیوں کے پیش نظر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا کرنا اس لئے بھی ضروری ہے تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے پہلے کی گئی کوششیں ضائع نہ ہوں ۔ یہ فیصلہ ضلع انتظامیہ کی تفصیلی میٹنگ میں لیا گیا جو کورونا وائرس اور اس کے پھیلاﺅ سے پیدا صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے طلب کی گئی تھی۔  میٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے ایس ایس پی سرینگر ڈاکٹر حسیب مغل نے کہا کہ لاک ڈاﺅن نافذ العمل بنانے کیلئے کارگر منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے لاک ڈاﺅن کے دوران اٹ

خدمت چیرٹیبل ٹرسٹ کی طرف سے کرناہ میں مستحقین میں راشن کی تقسیم

کرناہ //خدمت چیرٹیبل ٹرسٹ کرناہ نے ہفتے کے روز ضلع کپوارہ کے کرناہ علاقے میں 185 سے زائد بیواﺅں اور دیگرمستحقین میں راشن کے کٹس تقسیم کئے تاکہ عید الفطر کے موقع پر ان کی پریشانیوں کو کسی حد تک کم کیا جاسکے ۔ اس کام کیلئے ٹرسٹ نے پورے کرناہ میں 15ٹیموں کو تشکیل دیا تھا جنہوں نے مزید سینکڑوں رضاکاروں کی مدد سے آج یہ کام نہچیاں سے لیکر ٹیٹوال سیماری تک انجام دیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق ٹرسٹ نے اس سے قبل بھی علاقے میں کافی سماجی کام انجام دیا ہے،جس کی عوامی حلقوں میں ستائیش ہو رہی ہے۔ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بھی اسی طرح سے بیواﺅں اور مسکینوں میں امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔  

کشمیرمیں عید سے قبل بازار ویران ، لوگ پریشان

سرینگر// کورونا لاک ڈاون کی وجہ سے جہاں وادی کشمیر کے بازاروں کی ویرانی وبا کے منفی اثرات کی عکاسی کررہی ہے وہیں لوگوں میں بھی روایتی جوش وخروش مفقود نظر آرہا ہے۔ اگرچہ لوگ اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لئے تگ و دو کرتے نظر آرہے ہیں لیکن روایتی چہل پہل اور گہماگہمی غائب ہے اور بیشتر دکانیں بند ہیں۔ ادھر لاک ڈاون کی وجہ سے لوگوں کو درپیش اقتصادی بحران کے بیچ اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں اور بازاروں میں ان کی عدم دستیابی بھی ایک مسئلہ بنا ہواہے۔ وادی میں یہ مسلسل دوسری عید ہے جب لوگوں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے اور بازار سنسان ہیں۔ سال گذشتہ کے پانچ اگست کے بعد آنے والی عید الضحیٰ کے موقع پر بھی وادی کے بازاروں میں ویرانی ہی ویرانی تھی۔ تجارت پیشہ لوگوں، بالخصوص دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ سال گذشتہ کے ماہ اگست سے لگاتار بحران کا شکار ہیں اور اب حالات ایسے ب

ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد سوا لاکھ سے متجاوز

نئی دہلی// ملک میں مسلسل دو دن سے عالمی وبا کورونا وائرس انفیکشن کے چھ ہزار سے زیادہ کیس سامنے آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد سوا لاکھ کے اعداد و شمار کو پار کرکے 1،25،101 تک پہنچ گئی ہے تاہم راحت کی بات یہ ہے کہ ملک میں 50 ہزار سے زائد لوگوں نے اس انفیکشن سے نجات بھی پائی۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے اب تک کے سب سے زیادہ 6654 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 1،25،101 تک پہنچ گئی۔ ملک میں کل فعال کیسز 69597 ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے 6088 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ ملک میں کورونا وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 137 افراد کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 3720 ہو گئی۔ جمعہ کے مقابلہ ہفتہ کو مرنے والوں کی تعداد میں کچھ کمی آئی ہے۔ جمعہ کے اعدادوشمار کے مطابق ایک دن میں ?ووڈ -19 س

کولگام میں گرینیڈ بر آمد، فورسز نے ناکارہ بنایا

سرینگر//جنوبی ضلع کولگام کے چولگام علاقے میں سیکورٹی فورسز نے سنیچر کے روز ایک زندہ گرینیڈ بر آمد کیا۔ خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق سی آر پی ایف اہلکاروں نے گرینیڈ بر آمد کرکے بم ناکارہ بنانے والے سکارڈ کو طلب کیا جس نے موقع پر آکر گرینیڈ کو ناکارہ بنایا۔ سی آر پی ایف کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ گل جنید خان نے کے این او کو بتایا کہ مذکورہ گرینیڈ آج صبح173ویں بٹالین سے وابستہ اہلکاروں نے بر آمد کیا۔  

پاکستان طیارہ حادثہ: 92 لاشیں نکالی گئیں

اسلام آباد// لاہور سے کراچی پہنچ کر ہوائی اڈے کے قریب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے کل تباہ ہونے والے مسافر بردار طیارہ ,اے 320 ایئربس کے ملبہ سے 92افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ علی الصبح تک وزارت صحت سندھ کی میڈیا کو آرڈینیٹر میران یوسف نے بتایا کہ حادثہ میں اب تک 92 افراد کی موت کی تصدیق کی گئی ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ تمام ہلاک شدگان پرواز میں موجود تھے یا جس رہائشی مقام پر حادثہ پیش آیا وہاں کے لوگ بھی اس میں شامل ہیں۔ تقریباً 25 سے 30 زخمی افراد جو علاقہ کے مکین ہیںکو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ کل سہ پہر 3 بجے کے لگ بھگ ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں پیش آیا، جہاں طیارہ رہائشی مکانات پر جاگرا تھا۔  

سعودی عرب میں عیدالفطر اتوار کو

 ریاض //سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا ان ممالک میں عیدالفطر 24 مئی ا توار کو منائی جائے گی۔العربیہ رپورٹ کے مطابق شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کی رو سے ہفتے کو آخری روزہ ہوگا۔  

پونچھ اور راجوری میں ایل او سی پر آر پارگولہ باری

جموں// جموں وکشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں جمعہ کی صبح لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔ ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ ضلع پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں ایل او سی پرآج علی الصبح پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری شرع کردی۔ انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوج نے حملے کا بھر پور جواب دیا۔  

قرضوں کی قسطیں ادا کرنے میں مزید تین ماہ کی مہلت:آر بی آئی کا اعلان

نئی دہلی//کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے لاک ڈاو¿ن کے پیش نظر ریزرو بینک نے قرضوں کی قسطیں ادا کرنے میں تین ماہ کی اور مہلت دینے کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی بینک کے گورنر شکتی کانت داس نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کی میٹنگ میں لئے کئے گئے فیصلوں کی معلومات دیتے ہوئے نامہ نگاروں سے کو بتایا کہ قرضوں کی قسطیں اداکرنے میں راحت کے لیے اگست تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے. پورے ملک میں لاک ڈاو¿ن کی مدت 31 مئی تک بڑھائے جانے کے پیش نظر مرکزی بینک نے یہ فیصلہ لیا ہے۔  داس نے کہا کہ ریپو کی شرح اور ریورس ریپو کی شرح میں 40 بنیاد پوائنٹس کی کمی کئے جانے کے ساتھ ہی قرضوں کی ادائیگی میں بھی راحت کی مدت بڑھائی گئی ہے. پہلے بھی تین ماہ کی مہلت دیکر مئی تک کی چھوٹ دی گئی تھی۔ آر بی آئی نے مارچ سے لے کر مئی تک تمام ٹرم قرضوں کی ادائیگی پر تین ماہ کی چھوٹ دی تھی۔تین مزید ما

جنوبی ضلع اننت ناگ میں نوجوان کی مبینہ خود کشی

سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ میں جمعہ کے روز ایک نوجوان نے مبینہ طور اپنے ہی گھر میں پھانسی دیکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ یہ واقعہ ضلع کے ڈورو علاقے میں پیش آیا جہاں خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق ناتھی پورہ نامی گاﺅں کے ایک26سالہ نوجوان نے خود کو لٹکادیا۔ اُس کے گھروالوں نے نوجوان کو اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔  اس سلسلے میں پولیس نے زیر دفعہ174سی آر پی سی کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔  

ملک میں ایک دن میں کورونا کیسوں میں ریکارڈ6088 اضافہ، مجموعی تعداد1،148،47

نئی دہلی// ملک میں عالمی وباکورونا وائرس کے ایک دن میں ریکارڈ 6088 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد 1،18،447 تک پہنچ گئی ہے تاہم راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 3000 سے زائد لوگوں نے اس انفیکشن سے نجات بھی پائی۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 6088 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 1،18،447 تک پہنچ گئی۔ملک میں کل فعال کیسز 66330 ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے 5609 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ ملک میں ?ووڈ -19سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 148 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3583 ہو گئی ہے۔ انفیکشن کے بڑھتے معاملات کے درمیان اس وبا سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3234 لوگ اس وبا سے آزاد ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہوئ

موت کے دوسرے دن خاتون کا ٹیسٹ رپورٹ مثبت، کشمیر میں کورونا ہلاکتوں کی تعداد20

سرینگر// سرینگر کی80سالہ خاتون جو گذشتہ روز صدر اسپتال میں انتقال کرگئی، کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ جمعرات کو مثبت آگئی۔ اس طرح جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد20تک بڑھ گئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے این او نے جی ایم سی سرینگر میں کوونا وائرس کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر سلیم خان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ عثمانیہ کالونی بمنہ، سرینگر کی رہنے والی خاتون صدر اسپتال کے الگ تھلگ وارڈ میں19مئی کو داخل کی گئی تھی جہاں اُس کا نمونیا کا علاج ہورہا تھا۔  وہ بدھوار کے روز انتقال کرگئی جس کے بعداُس کے نمونے حاصل کر کے اُس کی میت کو لاش گھر میں رکھا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ خاتون کی ٹیسٹ رپورٹ آج مثبت آگئی۔