تازہ ترین

کورونا کے 824نئے معاملے، جموں337کے ساتھ سر فہرست

سرینگر//جموں کشمیر میں پیر کے روز کورونا وائرس متاثرین کے 824کیس سامنے آئے اور اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد73014تک پہنچ گئی۔ آج ظاہر ہونے والے کیسوں میں284وادی کشمیر جبکہ جموں صوبے میں540کیس ظاہر ہوئے۔ ان میں 82مسافر بھی شامل ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق سرینگر ضلع میں105،بڈگام میں27،بارہمولہ میں26،پلوامہ میں33،اننت ناگ میں18،بانڈی پورہ میں9،کپوارہ میں44،گاندر بل میں13،کولگام میں1 اور شوپیان میں8کیس سامنے آئے۔ جموں ضلع میں آج سب سے زیادہ337،راجوری میں52،ا‘دھمپور میں38،کٹھوعہ میں37،ڈوڈہ میں11،سانبہ میں29،پونچھ میں10،رام بن میں1ریاسی میں14اور کشتواڑ میں11کورونا کیس سامنے آئے۔  

دنیا میں کورونا وائرس سے 3.33 کروڑ افراد متاثر ،10لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// مہلک ترین اور جان لیوا عالمی وباکورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے ، جبکہ اس وبا کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا نے اب تک دنیا بھر میں33,311,251 افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 1,002,452 ہوچکی ہے کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کے بعد سے امریکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں پہلے مقام پر ہے اور اس ملک میں اب تک جان لیوا وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 71.14 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک 2.04 لاکھ سے زیادہ افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔  

سامبورہ معرکہ میں جاں بحق لشکر کمانڈر فورسز پر کئی حملوں میں ملوث تھا: ڈی جی پی

سرینگر//جموں کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے پیر کے روز کہا کہ سامبورہ پانپور میں جو دو جنگجو گذشتہ روز فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوگئے ، وہ کئی حملوں میں ملوث تھے۔ اس معرکہ آرائی میں لشکر سے وابستہ دو جنگجو جاں بحق ہوگئے جن میں اعجاز احمد ریشی بھی شامل تھا۔  نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق انہوں نے اعجاز کی ہلاکت کو ”بہت بڑی کامیابی“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ لشکر کا سب سے زیادہ وقت تک زندہ رہنے والا کمانڈر تھا۔ دلباغ سنگھ کے مطابق اعجازپہلے ایک بالائے زمین کارکن تھا جس نے بعد میں جنگجوﺅں کی صف میں باضابطہ طور شمولیت اختیار کی۔انہوں نے کہا اعجاز حزب کمانڈر برہان وانی سے بھی پہلے جنگجوﺅں کی صف میں شامل ہوا تھا۔ دلباغ سنگھ نے پولیس سٹیشن اونتی پورہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اعجاز کو ”خطر ناک جنگجو“ قرار دیتے ہوئے

بابر قادری قتل کیس میں اہم سراغ مل گئے:دلباغ سنگھ

سرینگر//جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے پیر کے روز کہا کہ ایڈوکیٹ بابر قادری قتل معاملے میںپولیس کو اہم سراغ حاصل ہوئے ہیں۔انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ یہ کیس عنقریب حل کیا جائے گا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے ایڈو کیٹ بابر قادری کی ہلاکت کے بارے میں نامہ نگاروں کو بتایا”ہم نے پہلے ہی پولیس کی ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے رکھی ہے“۔ انہوں نے مزید کہا ”ہمیں بابر قادری قتل کیس کے سلسلے میں اہم سراغ ہاتھ لگے ہیں اور اُمید ہے کہ اس کیس کو بہت جلد حل کیا جائے گا“۔ ایڈو کیٹ بابر قادری کو 24ستمبر کے روز نامعلوم بندوق برداروں نے حول سرینگر میں نزدیک سے گولیاں مار کر جاں بحق کردیا۔ بعد ازاں پولیس نے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیکر کیس کی تحقیقات شروع کی۔  

شوپیان امشی پورہ انکاونٹر معاملہ کی تحقیقات آخری مرحلے میں: پولیس سربراہ

سرینگر//جموں کشمیر پولیس کے سر براہ دلباغ سنگھ نے پیر کے روز کہا کہ جنوبی ضلع شوپیان کے امشی پورہ میں ہوئے انکاونٹر معاملے کی تحقیقات آخری مرحلے میں ہے۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق دلباغ سنگھ نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی شوپیان تحقیقات کی نگرانی کررہے ہیں اور عنقریب اس سلسلے میں ساری تفاصیل منظر عام پر لائی جائےں گی۔ یہ مبینہ فرضی انکاونٹراس سال18جولائی کو پیش آیا تھا۔ دلباغ سنگھ کا کہنا تھا”ہماری تحقیقات آخری مرحلے میں ہے“۔ فوج اور پولیس الگ الگ سے امشی پورہ انکاونٹر کی تحقیقات کررہے ہیں جس میں راجوری ضلع کے تین نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ مہلوکین کے ڈی این اے نمونے اُن کے والدین سے پہلے ہی مل گئے ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کو مزدور قرار دیتے ہوئے اُنہیں فرضی معرکہ آرائی میں جاں بحق کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ مذکورہ الزام کے بعد ہ

ملک میں 82170 نئے کورونا کیس، متاثرین کی تعداد 60.74 لاکھ

نئی دہلی// ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرہ افراد کے 82 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 60.74 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ کورونا کے انفیکشن سے 74 ہزار سے زائد افراد صحت مند ہوچکے ہیں جس کے نتیجے میں صحت مند افراد کی تعداد 50.16 لاکھ ہوگئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران82170 نئے معاملوں کے ساتھ اس کے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 6074702ہوگئی۔ اس عرصہ کے دوران74892 مریض ٹھیک ہوئے ہیں ، جنہیں ملا کر اب تک5016520 افراد کورونا کی وبا سے نجات پا چکے ہیں۔  

پولیس کا بڈگام ضلع میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ

سری نگر// پولیس نے وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چاڈورہ کے قاضی پورہ علاقے میں پیر کی صبح فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ وگولہ باردو کے علاوہ کچھ قابل اعتراض مواد بھی برآمد کیا۔ انہوں نے کہا کہ برآمد شدہ اسلحہ میں 5 یو بی جی ایل اور 150 راو¿نڈس شامل ہیں۔  

ڈوبنے کے100دن بعد دریائے جہلم سے بجبہاڑہ کی بچی کی لاش بر آمد

سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں پیر کو اُس13سالہ بچی کی لاش بر آمد ہوئی جو دریائے جہلم میں ڈوبنے کے بعد لاپتہ ہوئی تھی۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق نگہت جان دختر غلام حسن ڈار ساکن جعفر پورہ مرہامہ کی لاش آج بوسیدہ حالت میں بر آمد ہوئی۔ وہ رواں برس 16جون کو دریائے جہلم میں ڈوبنے کے بعد سے لاپتہ تھی  

اب تک ملک میں سات کروڑ سے زائد کورونانمونوں کی جانچ

نئی دہلی// ملک میں عالمی وباکووڈ- 19 کے 27 ستمبر تک 7 کروڑ سے زائد نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 27 ستمبر کو ملک میں کورونا وائرس کے 709394نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا اور ان کی مجموعی تعداد71967230 تک پہنچ گئی۔ ملک میں بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لئے 24 ستمبر کو ایک دن میں ریکارڈ1492409 نمونوں کاٹیسٹ کیا گیاتھا۔

میکسیکومیں بار کے اندر اندھا دھند فائرنگ ، 11 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی// میکسیکو کے صوبہ گیاناجواتو میں ایک بارمیں اندھادھند فائرنگ کے ایک واقعہ میں چار خواتین سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق کچھ حملہ آور صوبہ ذرال ڈیل پروگریسونامی شہر کے ایک بار میں اچانک پہنچے اور انہوں نے صارفین اور اس کے ملازمین پراندھادھند فائرنگ شروع کردی۔ اس حملے میں سات مرد اور چار خواتین ہلاک ہوگئے۔  

سرہامہ معرکہ آرائی کے مقام پر دھماکے میں زخمی نوجوان چل بسا

سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے سرہامہ بجبہاڑہ میں معرکہ آرائی کے مقام پر دھماکے سے زخمی ایک نوجوان پیر کو زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق یہ معرکہ آرائی گذشتہ جمعہ کو ہوئی تھی اور اس کے مقام پر بعد ازاں ایک دھماکہ ہوا تھا جس میں چار افراد زخمی ہوئے تھے جن میں یاسین احمد راتھر نامی زخمی آج دم توڈ بیٹھا۔ یاسین سکمز صورہ میں زیر علاج تھا جہاں وہ گذشتہ رات تقریباً ساڑھے تین بجے جاں بحق ہوگیا۔ سرہامہ انکاونٹر میں دو جنگجو جاں بحق ہوئے تھے۔  

تازہ ترین