تازہ ترین

جموں کے اکھنور سیکٹر میں ہتھیار و گولہ بارود ضبط

سرینگر//جموں کشمیر پولیس نے منگل کے روزصوبہ جموں کے ایک گاﺅںمیں ہتھیار اور گولہ بارود ضبط کیا جس میں اے کے بندوقیں اور پستول شامل ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ضبط شدہ ہتھیاروں میں تین اے کے بندوقیں بشمول90گولیاں شامل ہیں اور یہ اکھنور سیکٹر میں ایک مصدقہ اطلاع کے بعد بر آمد کی گئیں۔ اطلاعات میں سرکاری ذرائع نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مذکورہ ہتھیاروں کو وہاں پاکستان نے گرایا ہوگا۔  

گاندر بل میں دریائے سندھ سے بوسیدہ انسانی ڈھانچہ بر آمد

سرینگر//وسطی کشمیر کے گاندربل میں منگل کو دریائے سندھ سے ایک بوسیدہ انسانی ڈھانچہ بر آمد ہوا۔ اطلاعات کے مطابق اس ڈھانچے کو مقامی لوگوں نے نالے میں تیرتے دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا۔ ایس ایس پی گاندربل خلیل پوسوال کے مطابق یہ انسانی ڈھانچہ انتہائی بوسیدہ حالت میں ہے اور یہ دریائے سندھ کے اسی علاقے کے آس پاس ملا ہے جہاں ایک ماہ قبل انسانی جسم کے کچھ حصے بشمول ٹانگیں پائی گئی تھیں۔ پولیس نے اس ضمن میں تحقیقات شروع کی ہے۔  

کوآپریٹو بینکوں کی نگرانی کیلئے آر بی آئی کو زیادہ اختیارات دینے والی بینکنگ ریگولیشن بل پاس

نئی دہلی// کوآپریٹو بینکوں کی بحالی اور نگرانی کے لئے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کو زیادہ اختیارات دینے والے بینکنگ ریگولیشنز (ترمیمی) بل 2020 کو منگل کو راجیہ سبھا میں صوتی ووٹوں سے منظور کر لیا گیا۔ لوک سبھا (ایوان زیریں )پہلے ہی اس کی منظوری دے چکی ہے۔ اس بل پر ایک مختصر بحث کے جواب میں وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ کوآپریٹو بینکوں کا ریگولیشن 1965 سے ہی آر بی آئی کے پاس ہے۔ اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ یہ جمع کرنے والوں کے مفاد میں ہے اور جمع کرنے والوں کے تحفظ کے لئے یہ قانون لایا گیا ہے۔ سیتارمن نے کہا کہ یہ قانون مرکزی حکومت کو کوآپریٹو بینکوں کے ریگولیشن کا اختیار نہیں دیتا ہے۔ یہ صرف آر بی آئی کو کوآپریٹو بینکوں کی بینکاری سرگرمیوں کو ریگولرائز کرنے کی طاقت دیتا ہے۔ انہوں نے پنجاب اور مہاراشٹر کوآپریٹو (پی ایم سی) بینک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس قانون سے ایسے و

ضروری اشیا ءترمیمی بل پر پارلیمنٹ کی مہر

نئی دہلی// راجیہ سبھا نے منگل کو ضروری اشیا (ترمیمی) بل ،2020 کو اپوزیشن کی غیر موجودگی میں صوتی ووٹنگ سے پاس کردیا جس میں اناج، دلہن،تلہن ،کھاد تیل،پیاز اور آلو کو ضروری اشیا کی فہرست سے ہٹانے کا التزام ہے۔ لوک سبھا نے اس بل کو پچھلے ہفتے پاس کیا تھا۔ اس طرح اس بل پر آج پارلیمنٹ کی مہر لگ گئی۔ اس بل کے قانون بننے پر نجی سرمایہ کاروں کو ان کے کاروبار کو چلانے میں زیادہ ریگولیٹری مداخلت کا خدشہ دور ہوجائےگا۔ پیداوار ،پیداوار کی حد، آمدو رفت ،تقسیم اور فراہمی کی آزادی سے فروخت کی معیشت کو بڑھانے میں مدد ملے گی اور زرعی شعبہ میں نجی شعبہ /غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری متوجہ ہوگی۔ ایوان بالا میں صارفین معاملے،خوراک اور عوامی تقسیم کے وزیر مملکت راو صاحب دانوے نے اس بل کو پیش کیا۔اس کے بعد ایوان میں اس پر اپوزیشن کی غیر موجودگی میں بحث ہوئی۔ بحث کا جواب دیتے ہوئے دانوے نے ک

ملک میں کورونا وائرس کے 75083 نئے کیس ، مجموعی تعداد5562664

نئی دہلی// ملک کی 19 ریاستوں اور مرکزکے زیرانتظام علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے فعال معاملوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ مہاراشٹر ، آندھرا پردیش اور کرناٹک ان ریاستوں میں شامل ہیں جن میں سب سے زیادہ فعال معاملات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ مہاراشٹر میں 16613 ، آندھرا پردیش میں 4318 اور کرناٹک میں 2708 سرگرم معاملوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ، آندھرا پردیش ، اروناچل پردیش ، بہار ، چنڈی گڑھ ، دادرا اور نگر حویلی اور دمن دیﺅ ، دہلی ، گوا ، ہریانہ ، جموں و کشمیر ، جھارکھنڈ ، کرناٹک ، کیرالہ ، مہاراشٹر ، ناگالینڈ ، پدوچیری ، پنجاب ، تمل ناڈو ، اتراکھنڈ اور اترپردیش میں بھی کورونا کے فعال معاملے کمی سے دیکھنے میں آئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی منگل کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں سرگرم معاملوں کی تعداد27438 کم ہو

نقب زنوں کی سرینگر میں رحباب صاحب ؒ کے آستان عالیہ میں چوری

سرینگر//نقب زنوں نے سرینگر کے عالی کدل علاقہ میں واقع رحباب صاحب ؒ کے آستان عالیہ سے نقدی اڑالی۔یہ سرینگر میں حالیہ دنوں کے دوران اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے ۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق نقب زنوں نے گذشہ رات کے دوران مذکورہ آستان عالیہ میں نقب لگاکر لوہے سے بنی سیف توڑ کر اُس میں نذر و نیاز کی رقم پر ہاتھ صاف کرلیا۔ یاد رہے کہ نقب زنوں نے 12ستمبر کے روز خانیار میں واقع شیخ عبد القادر جیلانی ؒ کے آستان عالیہ سے بھی نقدی چرالی تھی۔ دریں اثناءمقامی آبادی نے چوری کی اس واردات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس دوران پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کی ہے۔  

شمالی ضلع بارہمولہ میں این آئی اے کے تازہ چھاپے

 بارہمولہ //قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کی صبح شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے کئی علاقوں میں چھاپے مارے۔  ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ این آئی اے کی ٹیم نے سی آر پی ایف اور پولیس کے ہمراہ ضلع بارہمولہ کے پلہالن پٹن کے غلام رسول وازہ کے گھر پر چھاپا مارا۔ اس کے علاوہ کانسپورہ اور ضلع کے دیگر مقامات پر بھی این آئی کی طرف سے چھاپے مارے گئے۔ تفصیلات کا انتظار ہے

چرار معرکہ آرائی میں عدم شناخت جنگجو جاں بحق،آپریشن جاری

سرینگر//وسطی کشمیر میں بڈگام ضلع کے چرار شریف علاقے میں منگل کی صبح فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین معرکہ آرائی کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ایک جنگجو کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ جنگجو کی شناخت ہونی باقی ہے۔ یاد رہے کہ پولیس، سی آر پی ایف اور فوج نے گذشتہ شام مشترکہ طور چرار شریف میں تلاشی آپریشن شروع کیا اور جب فورسز اہلکار گھر گھر تلاشی میں مصروف تھے تو چھپے جنگجوﺅں نے اُن پر گولیاں چلائیں۔فورسز نے جواب میں گولیاں چلائیں اور اس طرح معرکہ آرائی کا آغاز ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق رات بھر قدرے خاموشی رہنے کے بعدصبح ہوتے ہی گولیوں کا شدیدتبادلہ پھر شروع ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ فورسز کا جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے