تازہ ترین

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں جنگجوﺅں کے دو اعانت کار گرفتار:پولیس

سرینگر//پولیس نے ہفتے کو کہا کہ جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں جنگجوﺅں کے دو اعانت کاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ گرفتاریاں کھریو علاقے میں عمل میں لائی گئی ہیں۔ ایک بیان میں پولیس نے کہا کہ گرفتار شدگان سے حزب المجاہدین اور البدر تنظیموں کا غیر قانونی سامان بر آمد کیا گیا ہے۔  اس سلسلے میں پولیس سٹیشن اونتی پورہ میں ایف آئی آر نمبر127کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔  

راجوری میں جنوبی کشمیر کے تین جنگجو گرفتار،ڈرون سے گرائے گئے ہتھیار ضبط:پولیس

سرینگر//جموں کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے ہفتے کو کہا کہ راجوری میں جن تین جنگجوﺅں کو گرفتار کیا گیا اُنہوںنے کنٹرول لائن پر ڈرون کے ذریعے گرائے گئے ہتھیار حاصل کئے تھے۔ انہوں نے ڈرون کے ذریعے ہتھیار ڈالنے کو ایک چیلنج سے تعبیر کیا۔ انہوں کہا کہ مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فورسز نے ایک آپریشن کے دوران تین جنگجوﺅں کو گرفتار کیا حالانکہ مذکورہ جنگجوﺅں نے گرینیڈ چلا کر فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اُن کا پھینکا گیا گرینیڈ پھٹنے سے رہ گیا جس کے بعد اُن کی گرفتاری عمل میں لائی۔اُن کی تحویل سے اے کے47قسم کی 2بندوقیں،4ہینڈ گرینڈ،3چینی ساخت کے پستول اور دیگراسلحہ کے علاوہ ایک لاکھ روپے نقد شامل ہے۔ یہ سارے ہتھیار کنٹرول لائن کے اس پار ڈورن کے ذریعے گرائے گئے تھے۔ مذکورہ جنگجوﺅں کی شناخت راہل بشیر ساکن ٹکن پلوامہ،عامر جان ساکن لیلہ ہار پلوامہ اور یونس وانی ساکن کیلر شوپیا

پلوامہ میں جنگجوﺅں کے بالائے زمین کارکن کے والد کا مکان سربمہر کیا جائے:این آئی اے کے احکامات

سرینگر//قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے )نے ہفتے کو جنوبی ضلع پلوامہ کے جنگجوﺅں کے ایک بالائے زمین کارکن کے والد کا مکان سربمہر کرنے کے احکامات صادر کئے۔این آئی اے کے مطابق جنگجوﺅں کے مذکورہ بالائے زمین کارکن نے لیتہ پورہ سی آر پی ایف گروپ سینٹرپر حملے میں جنگجوﺅں کی معاونت کی تھی۔ این آئی اے میں اس کیس کے تحقیقاتی آفیسر ڈپٹی ایس پی روندر کمار نے ایجنسی کے اعلیٰ حکام سے اس سلسلے میںباضابطہ اجازت حاصل کرکے ایک آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا کہ نذیر احمد ریشی ساکن رتنی پورہ، کاکا پورہ ضلع پلوامہ کا مکان سربمہر کیا جائے جو17مرلہ زمین پر قائم ہے۔ نذیر احمد ریشی، ارشاد احمد ریشی کا والد ہے جسے اپریل2019کو جیش کے جنگجوﺅں کا بالائے زمین کارکن ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق این آئی نے اپنے آرڈر میں کہا ہے کہ مذکورہ مکان جیش سے وابستہ جنگجوﺅں کے مصرف

ڈل جھیل میں15سالہ بچہ نہانے کے دوران غرقآب

سرینگر//سرینگر کے شہرہ آفاق ڈل جھیل میں ہفتے کو ایک15سالہ بچہ نہانے کے دوران غرقآب ہوا۔یہ دلدوز حادثہ رعنا واری کے جوگی لنکر علاقے میں پیش آیا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق مذکورہ بچہ جھیل میں اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ نہارہا تھا اور وہ اچانک غرقآب ہوا۔اُس کو پانی سے نکال کر غوثیہ اسپتال خانیار پہنچایا گیا جہاں داکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ مذکورہ بچے کی شناخت کفایت احمد ساکن جوگی لنکر کے طور کی گئی ہے۔  

لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے انتخابی شیڈول کا اعلان

سری نگر// لداخ یونین ٹریٹری انتظامیہ نے لداخ خود مختار ترقیاتی کونسل لیہہ کے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ انتخابات کے سیکریٹری سوگت بسواس کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ انتخابات 16 اکتوبر 2020 کو منعقد کئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ موجودہ کونسل کی پانچ سالہ معیاد 27 اکتوبر کو اختتام پذیر ہو رہی ہے اور اسی دن نئے کونسل کو بھی تشکیل دیا جائے گا۔  

ترال ڈاڈہ سرہ میں نامعلوم افراد نے بینک گارڈ سے رائفل چھین لی

سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں ہفتے کی صبح نا معلوم افراد نے جموں و کشمیر بینک کے ایک سیکورٹی گارڈ سے رائفل چھین لی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے ڈاڈہ سرہ ترال علاقے میں کچھ نا معلوم افراد نے جموں و کشمیر بینک کے ایک سیکورٹی گارڈ پر پہلے مرچی چھڑکی اور اس کے بعد اس سے 12 بور رائفل چھین لی۔ انہوں نے کہا کہ موصوف سیکورٹی گارڈ حملہ آوروں کے ساتھ رائفل واپس لینے کی جدو جہد کے دوران معمولی طور پر زخمی ہوا۔ واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی شروع کی ہے۔  

جموں کشمیر کے بیمار تجارتی سیکٹر کیلئے1350کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان؛ یہ تو محض آغاز ہے:ایل جی سنہا

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو جموں کشمیر کے بیمار اقتصادی سیکٹر میں نئی روح پھونکنے کیلئے 1350کروڑ روپے کے خصوصی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا”یہ تو آغاز ہے مزید بہت کچھ آنا باقی ہے“۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹرانسپورٹروں، آٹو ڈرائیوروں، ہاوس بوٹ مالکان اور شکارا والوں کیلئے ایک پیکیج کے بارے میں بھی سوچ رہی ہے۔ راج بھون سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ایل جی سنہا نے کہا ”میں نے جب چارج سنبھالا تو میں نے کہا تھا کہ لوگوں کے مسائل عوام کے تعاون کے بغیر حل نہیں ہونگے“۔ ”میں نے اگست18کو35وفود سے ملاقات کی جس کے بعد کے کے شرما کی سربراہی میں کمیٹی عمل میں لائی گئی، میں خوش ہوں کہ کمیٹی نے اپنی رپورٹ وقت مقررہ پر پیش کی ہے ، میں اس لئے بھی خوش ہوں کیونکہ ایسا پہلی بار ہوا ہے جب کسی سرکاری کمیٹی نے کم سے کم وقت پر اپنی رپورٹ مکمل کرکے

ملک میں کورونا کے93337 نئے کیس، اب تک 85 ہزار سے زائد ہلاکتیں

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے کیسوں میں دو دن کے دوران اضافے کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے کیسوں میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے اور93337نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 53 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ اسی عرصہ میں ریکارڈ95880 افراد شفایابی کے ساتھ ہی جان لیواوبا سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 42 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔ جان لیوا وبا سے صحت مند افراد کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان نے امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دنیا کے سبھی ممالک کے مقابلہ میں ہندوستان میں کورونا کے شفایاب مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔  

بانہال میں آگ کی ہولناک واردات ،2 درجن سے زیادہ دکان خاکستر

سرینگر//ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں دوران شب آگ کی ایک بھیانک واردات میں کم سے کم28دکان اور ایک رہائشی مکان خاکستر میں تبدیل ہوگئے۔یہ واقعہ تحصیل بانہال کے کھاری مارکیٹ میں پیش آیا۔ حکام کے مطابق آدھی رات کو آگ پُر اسرار طور نمودار ہوکر پورے مارکیٹ میں آناً فاناًپھیل گئی۔ آگ پر قابو پانے کیلئے مقامی لوگ اور متعلقہ عملہ جائے واردات پر پہنچ گئے لیکن وہ آگ کو قابو نہیں کر پائے۔ اس واردات میں تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ایس ایس پی رام بن حسیب الرحمان نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ آگ سے ہونے والے مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔  

راجوری ضلع میں تین مشتبہ جنگجو گرفتار: پولیس

سرینگر//سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کو دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے ضلع راجوری میں تین مشتبہ جنگجوﺅں کو گرفتار کرکے اُن کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے۔ اطلاعات میں پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ایک جنگجو مخالف آپریشن کے دوران فورسز اور پولیس نے راجور قصبہ میں مشترکہ طور تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔  گرفتار شدگان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے  

سرینگر کے مضافات میں عدم شناخت لاش بر آمد

سرینگر//پولیس نے ہفتہ کو بتایا کہ انہوں نے سرینگر کے مضافاتی علاقہ نوگام نائک باغ میں ایک عدم شناخت لاش بر آمد کی ہے جو بظاہر کسی 35سالہ مرد کی ہے۔ پولیس کے مطابق اُنہوں نے لاش کو تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس نے متعلقہ قوانین کے تحت تحقیقاتی کارروائی شروع کی ہے۔  

تازہ ترین