ملک میں 82170 نئے کورونا کیس، متاثرین کی تعداد 60.74 لاکھ

نئی دہلی// ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرہ افراد کے 82 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 60.74 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ کورونا کے انفیکشن سے 74 ہزار سے زائد افراد صحت مند ہوچکے ہیں جس کے نتیجے میں صحت مند افراد کی تعداد 50.16 لاکھ ہوگئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران82170 نئے معاملوں کے ساتھ اس کے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 6074702ہوگئی۔ اس عرصہ کے دوران74892 مریض ٹھیک ہوئے ہیں ، جنہیں ملا کر اب تک5016520 افراد کورونا کی وبا سے نجات پا چکے ہیں۔  

پولیس کا بڈگام ضلع میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ

سری نگر// پولیس نے وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چاڈورہ کے قاضی پورہ علاقے میں پیر کی صبح فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ وگولہ باردو کے علاوہ کچھ قابل اعتراض مواد بھی برآمد کیا۔ انہوں نے کہا کہ برآمد شدہ اسلحہ میں 5 یو بی جی ایل اور 150 راو¿نڈس شامل ہیں۔  

ڈوبنے کے100دن بعد دریائے جہلم سے بجبہاڑہ کی بچی کی لاش بر آمد

سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں پیر کو اُس13سالہ بچی کی لاش بر آمد ہوئی جو دریائے جہلم میں ڈوبنے کے بعد لاپتہ ہوئی تھی۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق نگہت جان دختر غلام حسن ڈار ساکن جعفر پورہ مرہامہ کی لاش آج بوسیدہ حالت میں بر آمد ہوئی۔ وہ رواں برس 16جون کو دریائے جہلم میں ڈوبنے کے بعد سے لاپتہ تھی  

اب تک ملک میں سات کروڑ سے زائد کورونانمونوں کی جانچ

نئی دہلی// ملک میں عالمی وباکووڈ- 19 کے 27 ستمبر تک 7 کروڑ سے زائد نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 27 ستمبر کو ملک میں کورونا وائرس کے 709394نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا اور ان کی مجموعی تعداد71967230 تک پہنچ گئی۔ ملک میں بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لئے 24 ستمبر کو ایک دن میں ریکارڈ1492409 نمونوں کاٹیسٹ کیا گیاتھا۔

میکسیکومیں بار کے اندر اندھا دھند فائرنگ ، 11 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی// میکسیکو کے صوبہ گیاناجواتو میں ایک بارمیں اندھادھند فائرنگ کے ایک واقعہ میں چار خواتین سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق کچھ حملہ آور صوبہ ذرال ڈیل پروگریسونامی شہر کے ایک بار میں اچانک پہنچے اور انہوں نے صارفین اور اس کے ملازمین پراندھادھند فائرنگ شروع کردی۔ اس حملے میں سات مرد اور چار خواتین ہلاک ہوگئے۔  

سرہامہ معرکہ آرائی کے مقام پر دھماکے میں زخمی نوجوان چل بسا

سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے سرہامہ بجبہاڑہ میں معرکہ آرائی کے مقام پر دھماکے سے زخمی ایک نوجوان پیر کو زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق یہ معرکہ آرائی گذشتہ جمعہ کو ہوئی تھی اور اس کے مقام پر بعد ازاں ایک دھماکہ ہوا تھا جس میں چار افراد زخمی ہوئے تھے جن میں یاسین احمد راتھر نامی زخمی آج دم توڈ بیٹھا۔ یاسین سکمز صورہ میں زیر علاج تھا جہاں وہ گذشتہ رات تقریباً ساڑھے تین بجے جاں بحق ہوگیا۔ سرہامہ انکاونٹر میں دو جنگجو جاں بحق ہوئے تھے۔  

شمالی ضلع کپوارہ میں جنگجو ﺅں کا اعانت کار گرفتار، ہتھیار بر آمد: پولیس

سرینگر//پولیس نے ہفتے کے روز دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے شمالی کشمیر کے ہندوارہ میں جنگجو ﺅں کے ایک اعانت کارکو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق یہ گرفتاری ضلع کپوارہ کے مندی گام کرالہ گنڈ علاقے مین عمل میں لائی گئی۔ اپنے بیان میں پولیس نے کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مندی گام کے میوہ باغات میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق تلاشی کے دوران ایک شخص کو مشکوک حالت میں دیکھا گیا جس نے فورسز کو دیکھتے ہی بھاگنے کی کوشش کی لیکن اُسے دبوچ لیا گیا۔ گرفتار شدہ کی شناخت عقیل احمد پرے ولد ولی محمد پرے ساکن مندی گام کرالہ گنڈ کے طور ہوئی ہے۔ پولیس بیان کے مطابق اُس کی تحویل سے ہتھیار بھی بر آمد کئے گئے ہیں۔  

سری نگر میں دوران ڈیوٹی بی ایس ایف افسر کی بظاہر دل کا دورہ پڑنے سے موت

سری نگر// سری نگر کے ہائی سیکورٹی زون راج بھون میں ہفتے کی صبح بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) سے وابستہ ایک اسسٹننٹ سب انسپکٹر پٹرولنگ کے دوران بظاہر حرکت قلب بند ہونے سے جان بحق ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے ہائی سیکورٹی راج بھون میں بی ایس ایف کا ایک اسسٹننٹ سب انسپکٹر پٹرولنگ پارٹی کی سربراہی کر رہا تھا کہ اس دوران وہ اچانک گر کر بے ہوش ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ موصوف افسر کو فوری طور پر یونٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔  

جنید متو اور پیپلز کانفرنس کا تعلق ختم

سرینگر//جموں کشمیر پیپلز کانفرنس نے ہفتے کو بتایا کہ جنید متو کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پارٹی کے مطابق متو کا پارٹی کے ساتھ تعلق ہفتوں پہلے ختم ہوگیا ہے۔ سرینگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے سابق میئر نے بھی ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اُن کا پیپلز کانفرنس کے ساتھ تعلق ٹوٹ گیا ہے۔

کشمیر میں 4.5 شدت کا زلزلہ، نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

سری نگر// وادی کشمیر میں ہفتے کو دوپہر کے وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز شمالی کشمیر کا ہی کوئی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی دس کلو میٹر درج ہوئی ہے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق آج دوپہر قریب بارہ بجکر دو منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔  

راجوری میں ایل او سی پر ہند۔پاک افواج کے مابین گولہ باری

سری نگر// جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ہفتے کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی افوج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں ایل او سی پر آج صبح قریب سوا گیارہ بجے پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے گولہ باری شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ وہاں موجود بھارتی فوجی جوان حملے کا” بھر پور“ جواب دے رہے ہیں تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔  

اُوڑی میں تین دن قبل غرقآب بچے کی لاش بر آمد

اُوڑی//شمالی کشمیر کے اُوڑی میں ہفتہ کو اُس بچے کی لاش بر آمد کی گئی جو تین روز قبل دریائے جہلم میں ڈوبنے کے لاپتہ ہوا تھا۔ بونیار اُوڑی میں23ستمبر کو ایک13سالہ بچہ دریائے جہلم میں ڈوب کر لاپتہ ہوا تھا۔ ذرائع نے کہا کہ آج اُس کی لاش این ایچ پی سی ڈیم سے بر آمد کی گئی۔ بچے کی لاش ماہر غوطہ خوروں کی انتھک کوششوں کے بعد بر آمد ہوئی ہے ۔ جاں بحق بچے کی شناخت شاہد احمد کنیال ولد نور محمد کنیال ساکن نوشیرا کے طور کی گئی ہے۔  

ملک میں کورونا وائرس کے 85362 نئے کیس،1089اموات

سرینگر//ملک میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران 85362نئے کورونا وائرس کے متاثر سامنے آگئے۔اس طرح کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 59 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 1089افراد لقمہ اجل بن گئے جس سے مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر93379تک پہنچ گئی ہے۔ تاہم حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ اس جان لیوا وبا کو شکست دینے والوں کی تعدادبھی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے ، جس کی وجہ سے ایک دن کے بعد اس کے فعال کیسز میں کمی درج کی گئی ہے۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کووڈ۔19 کے ایکٹیو کیسوںکی تعداد نو ہزار سے زیادہ کم ہوگئی جس سے مریضوں کی مجموعی تعداد کم ہو کر تقریبا 9.61 لاکھ رہ گئی۔  

لداخ میں 5.4 شدت کا زلزلہ، نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

سری نگر// لداخ یونین ٹریٹری میں جمعہ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز لداخ کا ہی کوئی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی دس کلو میٹر درج ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے علاقائی ناظم سونم لوٹس نے بتایا کہ لداخ میں جمعے کو سہ پہر چار بجکر 27 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔  

معروف گلوکار ایس پی بالاسبرمنیم نہیں رہے

چنئی //کھنکتی وسریلی آواز سے گلوکاری کی دنیا میں الگ پہچان بنانے والے مقبول پلے بیک سنگر ایس پی بالا سبرمنیم کا جمعہ کو کوروناانفیکشن کے سبب انتقال ہوگیا۔وہ74برس کے تھے۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد بالا سبرمنیم کو پانچ اگست کو یہاں کے ایم جی ایم اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔اسپتال نے آج دوپہر میڈیا کو بتایا کہ بالا سبرمنیم کاانتقال ہوگیا۔ اسپتال انتظامیہ نے کل شام صحت بلیٹن جاری کرکے مشہور گلوکار کی حالت انتہائی خراب ہونے کی اطلاع دی تھی۔  بالا سبرمنیم کے بیٹے ایس پی بی چرن نے والد کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دوپہر ایک بج کر چارمنٹ پر آخری سانس لی۔ موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ کے انتقال کی خبر سے مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بالا سبرمنیم کی لاجواب وسریلی آواز نے دنیا بھرکے موسیقی مداحوں کو ان کا دیوانہ بنادیا تھا۔پانچ دہائیوں تک انہوں نے ا

بادی النظر میں بی ڈی سی چیئرمین کی ہلاکت میں لشکر ملوث: آئی جی پولیس

سری نگر// کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا ہے کہ وسطی ضلع کشمیر کے کھاگ علاقے میں دو روز قبل ہونے والی بلاک ڈیولپمنٹ چیئرمین بوپیندر سنگھ کی ہلاکت کے سلسلے میں دو مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بادی النظر میں اس ہلاکت میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو کمانڈورں کا ہاتھ ہے۔ موصوف انسپکٹر جنرل نے جمعہ کو یہاں پولیس کنٹرول روم میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: 'بی ڈی سی چیئرمین بوپیندر سنگھ کی ہلاکت کے سلسلے میں تفتیش چل رہی ہے۔  

بابر قادری قتل کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل:آئی جی کشمیر

سرینگر//انسپکٹر جنرل آف پولیس ،کشمیر رینج وجے کمار نے جمعہ کو بتایا کہ ایڈوکیٹ بابر قادری کے قتل کی تحقیقات کیلئے پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی ایس پی حضرت بل کررہے ہیں۔ معروف وکیل بابر قادری کو گذشتہ شام اُن کے گھر واقع حول سرینگر میں نامعلوم بندوق برداروں نے نزدیک سے گولیاں مار کر جاں بحق کیا۔ آئی جی کشمیر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ دو ماسک لگائے افراد ہاتھوں میں فائلیں لئے کسی کیس کو لیکر بات کرنے کے بہانے بابر قادری کے گھر پہنچے اور انہوں نے بابر پر پستول سے گولیاں چلاکر اُنہیں جاں بحق کیا۔ آئی جی کشمیر کے مطابق بابر کو گولیاں مارنے کے بعد دونوں افراد نے ہوا میں بھی گولیاں چلائیں اور جائے مقام سے فرار ہوئے۔    

بجبہاڑہ میں معرکہ آرائی کی جگہ پر دھماکہ ،4شہری زخمی

سرینگر//جنوبی کشمیر کے سرہامہ بجبہاڑہ علاقے میں جمعرات کو معرکہ آرائی کے مقام پر بارودی مواد پھٹنے سے چار شہری زخمی ہوگئے۔اس معرکہ آرائی میں دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق معرکہ آرائی ختم ہونے کے فوراً بعد مقامی لوگ مذکورہ جگہ پر جمع ہوکر تباہ شدہ مکان کا ملبہ ہٹانے لگے جس کے دوران ایک زور دار دھماکہ ہوا اور اس کی زد میں آکر چار افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی شناخت محمد یاسین راتھر ساکن سرہامہ،شاہد یوسف ساکن بنہ نامبل، عرفان احمد بٹ ساکن بنہ نامبل اور مدثر احمد ماگرے ساکن سرہامہ کے طور ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یاسین اور شاہد کو علاج و معالجہ کیلئے سرینگر کے صدر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔  

ملک میں 86052 نئے کورونا کیس،متاثرین کی تعداد5818571

نئی دہلی// ملک میں لگاتار چھ دن تک کورونا وبا کو مات دینے والوں کی تعداد وائرس کے نئے کیسوں سے زیادہ رہنے کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان میں کمی آئی اور اس دوران جہاں 81177 افراد شفایاب ہوئے، وہیں تقریبا پانچ ہزار مزید اضافہ سے 86052کیس رپورٹ ہوئے جن کے نتیجے میں فعال کیسوں میں3734 کا اضافہ ہوا۔ جمعہ کو مرکزی وزارت صحت کے جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 86052 نئے کیس سامنے آئے ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد5818571 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران80177 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اب کورونا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد4756165 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد3734 کے اضافہ سے مجموعی تعداد970116 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل مسلسل چھ دن تک کورونا سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد میں اضافے سے ایکٹیو کیسوںمیں کمی واقع ہ

جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ میں معرکہ آرائی،2جنگجو جاں بحق:پولیس

سرینگر//پولیس نے جمعہ کو کہا کہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں بجبہارہ کے سرہامہ علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔  ایک بیان میں پولیس نے کہا کہ سرہامہ میں گذشتہ شام دیر گئے معرکہ آرائی شروع ہوئی تھی جس کے دوران دو جنگجو جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت ابھی نہیں ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق جائے تصادم پر اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا ہے۔ یہ معرکہ آرائی گذشتہ شام دیر گئے اُس وقت شروع ہوئی تھی جب پولیس ،فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور سرہامہ میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کے دوران طرفین کا آمنا سامنا اور گولیوں کا تبادلہ ہوا جو دو جنگجوﺅں کی ہلاکت پر رک گیا۔ پولیس نے تاہم کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔  

تازہ ترین