ڈی ڈی سی الیکشن:6گھنٹوں میں39.69 فیصد ووٹنگ ،بڈگام میں سب سے زیادہ47فیصد

سرینگر// جموں کشمیر میںضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں ہفتہ کو پہلے چھ گھنٹوں کی پولنگ کے دوران39.69فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبہ کشمیر کے کپوارہ ضلع میں صبح1بجے تک 34.1077فیصد،بانڈی پورہ میں34.18فیصد،بارہمولہ میں25.68فیصد،گاندربل میں36.26فیصد،سرینگر میں 29.94فیصد،بڈگام میں سب سے زیادہ47.44فیصد،پلوامہ میں.6.08فیصد،شوپیان میں22.375 فیصد،کولگام میں24.49فیصد اور اننت ناگ ضلع میں26.65فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ سرکارکی طرف سے جاری ایک بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ پولنگ مراکز کے سامنے رائے دہندگان کی لمبی قطاریں نظر آرہی ہیں اور ووٹر اپنی رائے کا اظہار کرنے کیلئے منتظر ہیں ۔

ڈی ڈی سی الیکشن:سبھی مراحل کے اختتام تک ایگزٹ پول پر پابندی

سرینگر//سٹیٹ الیکشن کمیشن برائے جموں کشمیر نے ہفتہ کو ڈی ڈی سی انتخابات کے سلسلے میں ایگزیٹ پول پر پابندی عاید کرتے ہوئے کہا کہ جب تک انتخابات کا آخری مرحلہ بھی ختم نہیں ہوتا تب تک کسی قسم کی قیاس آرائی نہیں کی جانی چاہئے۔ اس سلسلے میں سٹیٹ الیکشن کمیشن کے کے شرمنا کی طرف سے ایک آرڈر جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ انتخابات کے سبھی مراحل ختم ہونے تک ہر قسم کے ایگزٹ پول پر پابندی عائد رہے گی ۔ اس لئے الیکشن نتائج کے بارے میں کسی بھی قسم کا مواد شائع نہیں ہونا چاہئے۔ ڈی ڈی سی انتخابات کا سلسلہ آج سے شروع ہوگیا اور یہ19دسمبر تک جاری رہے گا۔ 22دسمبر کو ووٹ شمار ہوگی۔  

سری نگر- لیہہ شاہراہ پر پانچ روز بعد ٹریفک بحال

سری نگر// وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی 434 کلو میٹر طویل سری نگر – لیہہ شاہراہ پر پانچ روز بعد ہفتے کو یک طرفہ ٹریفک کی نقل وحمل بحال ہوگئی۔ شاہراہ پر 23 نومبر کو زوجیلا پاس اور دراس علاقے میں ہونے والی بھاری برف باری کے بعد ٹریفک کی نقل وحمل بند کر دی گئی تھی۔ ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر- لیہہ شاہراہ کو ہفتے کے روز یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھول دیا گیا ہے اور گاڑیوں کو سری نگر سے لداخ روانہ ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہفتے کے روز بھی برفانی تودے گر آنے کی وجہ سے شاہراہ پر کچھ دیر کے لئے ٹریفک بند ہوگیا لیکن بارڈر روڈ آرگنائزیشن نے فوری طور پر مشینری اور عملے کو کام پر لگا کر شاہراہ کو قابل آمد و رفت بنا دیا۔ موصوف نے بتایا کہ وسطی ضلع گاندر بل کے سونہ مرگ سے گاڑیاں صبح کے گیارہ بجے سے دن کے تین بجے تک

کشمیر میں خشک موسم کے بیچ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج

سری نگر// وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں مطلع صاف رہنے کی وجہ سے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا وادی میں اگلے پانچ روز کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.2ڈگری سیلشیس،پہلگام میں منفی5.2اور گلمرگ میں منفی5.6 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ نے مزید کہا کہ کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.2ڈگری سیلشیس تک گر گیا ہے۔

ڈی ڈی سی الیکشن: 11بجے تک22.12فیصد ووٹنگ درج،شوپیان سر فہرست

سرینگر// جموں کشمیر میںضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں ہفتہ کو پہلے چار گھنٹوں کی پولنگ کے دوران22.12فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبہ کشمیر کے کپوارہ ضلع میں صبح 11بجے تک 13.492فیصد،بانڈی پورہ میں17.874فیصد،بارہمولہ میں12.196فیصد،گاندربل میں23.144فیصد،سرینگر میں 10.641فیصد،بڈگام میں28.472فیصد،پلوامہ میں3.514فیصد،شوپیان میںسب سے زیادہ 29.341 فیصد،کولگام میں14.911فیصد اور اننت ناگ ضلع میں23.462فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح جموں صوبہ کے کشتواڑ میںصبح11بجے تک14.436فیصد،ڈوڈہ میں25.181،رام بن میں33.392،ریاسی میں،30346،اُدھمپور میں22.432،کٹھوعہ میں24.262،سانبہ میں36.403،جموں میں29.166،راجوری میں33.178اور پونچھ ضلع میں 32.113فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ سرکارکی طرف سے جاری ایک بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ پولنگ مراکز کے سامنے رائ

ڈی ڈی سی الیکشن: صبح9بجے تک5.25فیصد ووٹنگ درج، سرینگر میں سب سے زیادہ

سرینگر// جموں کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں ہفتہ کو پہلے دو گھنٹوں کی پولنگ کے دوران5.25فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبہ کشمیر کے کپوارہ ضلع میں صبح9بجے تک2.34فیصد،بانڈی پورہ میں.3.73فیصد،بارہمولہ میں1.51فیصد،گاندربل میں2.56فیصد،سرینگر میں سب سے زیادہ9.94فیصد،بڈگام میں3.16فیصد،پلوامہ میں0.64فیصد،شوپیان میں7.56فیصد،کولگام میں5.13فیصد اور اننت ناگ ضلع میں2.63فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح جموں صوبہ کے کشتواڑ میںصبح9بجے تک0.05فیصد،ڈوڈہ میں7.14،رام بن میں8.09،ریاسی میں،9.32،اُدھمپور میں5.62،کٹھوعہ میں2.40،سانبہ میں14.55،جموں میں10.14،راجوری میں9.80اور پونچھ ضلع میں 5.25فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ سرکارکی طرف سے جاری ایک بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ پولنگ مراکز کے سامنے رائے دہندگان کی لمبی قطاریں نظر آرہی ہیں اور

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 51۔93لاکھ اور ہلاکتیں 36۔1لاکھ سے زائد

نئی دہلی// ملک میں لگاتار تین دن تک کورونا وائرس کے فعال کیسوں میں اضافے کے بعد ہفتہ کو پھر اس میں کمی آئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کےمطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے41322 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 93.51 لاکھ سے زائد ہوگئی۔ ملک کے اندر کورونا ہلاکتوں کی تعدادایک لاکھ36ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ نئے کیسوں کے مقابلہ میں شفایاب ہونے والے مریضوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے ایکٹیو کیس میں 615 عدد کی کمی آئی ہے جس سے یہ تعداد 454940رہی۔  

ایران کے سینئر جوہری سائنسدان کا قتل

تہران//ایران کے اعلیٰ جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کو دارالحکومت تہران کے قریب گولی مار کر قتل کردیا گیا۔  ایران کی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے جدید اسلحوں سے لیس افراد نے دماوند کاو¿نٹی کے ابسرد شہر میں سینئر جوہری سائنسدان محسن فخری زاہ کی کار کو نشانہ بنایا۔ فخری زادہ کے محافظوں اور مسلح افراد کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، جس میں تجربہ کار سائنسدان شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود ڈاکٹروں کی ٹیم اسے بچا نہیں سکی۔ محسن فخری زادہ کو مغرب اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے ایٹمی ہتھیاروں کے خفیہ پروگرام کا مشتبہ ماسٹرمائنڈ قرار دیا جاتا تھا، حالانکہ طویل عرصے سے جوہری ہتھیار بنانے کی تردید کرتا آیا ہے۔ ایرانی میڈیا نے مسلح افواج کے بیان کے حوالے سے کہا ”بدقسمتی سے طبی ٹیم ان کی جان نہیں بچا سکی اور چ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ

نئی دہلی // آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتہ کے روز مسلسل تیسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ دہلی میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ بالترتیب 82 اور 72 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے۔ ڈیزل کی قیمت میں آج 26 سے 28 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول کی قیمت 21 پیسے سے 24 پیسے بڑھے ہیں۔ 27 نومبر کو ملک کے چار بڑے میٹرو میں ڈیزل 22 سے 26 پیسے اور پٹرول 17 سے 19 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل پانچ دن تک اضافے کے بعد 25 نومبر کو دونوں ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ دہلی میں پٹرول 82.13 روپے جبکہ ڈیزل 72.13 روپے ، ممبئی میں پٹرول 88.81 روپے اور ڈیزل 78.66 روپے،کولکتہ میں پٹرول 83.67 روپے اور ڈیزل 75.70 روپے اور چنئی میں پٹرول 85.12 روپے فی لیٹرجبکہ ڈیزل 77.56 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔  

ڈی ڈی سی انتخابات: سخت حفاطتی انتظامات میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ کا آغاز

سرینگر//ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کا آغاز ہفتہ کی صبح سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ ہوگیا۔آج کم و بیش7لاکھ ووٹران اپنی رائے کے ذریعے1427اُمیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ووٹنگ کا آغاز صبح سات بجے ہوااور یہ دن کے دو بجے تک جاری رہے گا۔آج43سیٹوں پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ اس الیکشن میںگپکار اعلامیہ برائے عوامی اتحاد سے وابستہ جماعتوں کے مشترکہ اُمیدوار وں کا براہ راست مقابلہ بی جے پی اُمیدواروں سے ہے۔ آج ہورہے انتخابات کیلئے 2146پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں سات لاکھ ووٹران اپنی رائے کا استعمال کریں گے۔ان میں سے3.72ووٹران کا تعلق وادی کشمیر جبکہ3.28ووٹران کا تعلق جموں صوبے سے ہے۔  

مایہ ناز فٹ بالرڈیاگو میراڈونا سپردخاک

بیونس آئرس//ارجنٹائنا کے مایہ ناز فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کو بیونس آئرس کے قریب بیلا وسٹا میں سپرد خاک کردیا گیا۔  ٹی این نشریاتی ادارے کے مطابق میراڈونا کو اسی قبرستان میں دفنایا گیا جہاں ان کے والدین مدفون ہیں۔ یاد رہے کہ میراڈونا کا بدھ کے روز 60 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا تھا۔ میراڈونا کا دماغی سرجری ہوا تھا اور انہیں اپنی موت سے صرف دو دن قبل ہی اسپتال سے فارغ کیا گیا تھا۔ جمعرات کے روز بیونس آئرس میں میراڈونا کو تدفین کے دوران تشدد کے کچھ واقعات پیش آئے جن میں کم سے کم نو افراد کو حراست میں لیا گیا۔  

ایس ایم سی کے نو منتخب میئر جنید متو اپنی پارٹی میں شامل

سرینگر//سرینگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے نو منتخب میئر جنید عظیم متو نے جمعہ کو سید الطاف بخاری کی قیادت والی اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقعہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے بخاری نے کہا کہ اُن کی پارٹی سرینگر کو ایک اعلیٰ پایہ کا شہر بنائے گی۔ روشنی سکیم کے معاملے میں بات کرتے ہوئے بخاری نے کہا کہ جو بھی لوگ قصور وار پائے جائیں گے اُنہیں سزا ملنی چاہئے تاہم جن لوگوں نے سکیم سے قانونی طور کوئی فائدہ حاصل کیا اُنہیں خوفزدہ نہیں کیا جانا چاہئے۔  اس موقع پر متو نے کہا کہ اپنی پارٹی حقیقت پسندانہ سیاست پر یقین رکھتی ہے ۔  

پی ڈی پی لیڈر وحید پرہ 15دن کیلئے این آئی اے کی تحویل میں

سرینگر//پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی(پی ڈی پی) کے لیڈر وحید الرحمان پرہ کو جمعہ کے روز 15دن کیلئے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی تحویل میں دے دیا گیا۔پرہ کو ایجنسی نے بدھ کے روز دہلی میں جنگجووں کے ساتھ ساز باز کرنے کی پاداش میں گرفتار کرلیا۔  اطلاعات کے مطابق پرہ کو آج جموں لاکر این آئی اے کی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا جہاں اُس پر الزام عائد کیا گیا کہ اُس کے عرفان شفیع میر کے ساتھ” قریبی روابط“ تھے۔میر کو رواں برس کے اوائل میںنوید بابو نامی جنگجو کے ہمراہ اُس وقت گرفتار کیا گیا تھاجب سابق پولیس آفیسردیوندر سنگھ دونوں کو وادی سے باہر لیجارہا تھا۔ پرہ کو گرفتاری کے اگلے روز یعنی جمعرات کو دلی کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا جہاں این آئی اے نے اُسے جموں کی عدالت میں پیش کرنے کیلئے ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کی۔ ذرائع کے مطابق دیوندر سنگھ کیس کی تحقیقات کے دوران این آئی

ملک میں کورونا کیس93لاکھ اورہلاکتیں 1.35 لاکھ سے متجاوز

نئی دہلی// ملک میں کوروناوائرس کے 43 ہزار سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس متاثرہ مریضوں کی تعداد 93 لاکھ سے متجاوز کر چکی ہے جبکہ ایکٹیو کیسز کی شرح میں اضافہ مسلسل جاری ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران43082 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس سے کورونا متاثرہ افراد کی تعداد 93.09 لاکھ ہوگئی۔ فعال کیسوںکی تعداد 3211 ہوگئی ہے جبکہ نئے کیس بڑھ کر 4.55 لاکھ ہوگئے۔  اسی عرصے کے دوران39379 مریض صحت مند ہوئے جس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 87.18 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔  اسی عرصے میں 492 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 1،35،715 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسوں کی شرح بڑھ کر 4.89 فیصد،شفایابی کی شرح 93.65 جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.46 فیصد ہے۔  

ہمارے دروازوں کے سامنے پولیس گاڑی کھڑا کرنا انتظامیہ کا معمول بن گیا ہے: عمر عبداللہ

سری نگر// نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کوکہا ” ہمارے دروازوں کے سامنے پولیس گاڑی کھڑا کرنا موجودہ انتظامیہ کا اب معیاری آپریٹنگ طریقہ کار بن گیا ہے“۔ انہوں نے یہ باتیں پی ڈی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی ایک ٹویٹ ،جس میں انہوں نے اپنی رہائش گاہ کے گیٹ کے سامنے ایک پولیس گاڑی کھڑا ہونے کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے، کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہیں۔ عمر عبداللہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا”ہمارے گیٹوں کے سامنے پولیس ٹرک کھڑا کرنا موجودہ انتظامیہ کا معیاری آپریٹنگ طریقہ کار بن گیا ہے“۔  

راج کوٹ کے کووڈ اسپتال میں خوفناک آتشزدگی، 5 ہلاک ، 28 زخمی

راج کوٹ// گجرات کے شہر راج کوٹ کے مالویہ نگر علاقے میں واقع ایک کووڈ اسپتال میں گذشتہ نصف شب خوفناک آتشزدگی میں پانچ افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔ تھانہ انچارج کے این بھوکان نے بتایا کہ آنند بنگلہ چوک کے قریب واقع تین منزلہ ادے شیوانند کووڈ سینٹر اسپتال کی پہلی منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اسپتال میں کل 33 مریض داخل تھے۔ واقعہ میں آئی سی یو میں داخل 11 مریضوں میں سے 5 کی موت ہوگئی ، جبکہ آئی سی یو کے دیگر 6 مریضوں سمیت 28 افراد جھلس گئے۔ جھلسے ہوئے افراد کو دوسرے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے بتایا کہ فائر فائٹرز نے آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی چھ فائر بریگیڈ گاڑیوں کے ساتھ موقع پرپہنچ گئے۔ آگ بجھانے والے عملے نے آج صبح تقریبا چھ گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔  

ہندوستانی بحریہ کا مگ 29 طیارہ گر کر تباہ ، ایک پائلٹ لاپتہ

نئی دہلی// بحریہ کا ایک ٹرینی مگ 29 لڑاکا طیارہ گذشتہ شام بحیرہ عرب کے اوپر گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے کے ایک پائلٹ کو بچا لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش کے لئے مہم جاری ہے۔ بحریہ کے ترجمان نے جمعہ کوبتایا کہ طیارہ جمعرات کی شام تقریبا 5 بجے گر کر تباہ ہوا جب وہ گوا کے قریب بحیرہ عرب کے اوپر پروازکررہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جمعہ کی صبح ایک پائلٹ کو ڈھونڈ لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش کے لئے ہیلی کاپٹروں اور جنگی جہازوں کے ساتھ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ حادثے کے اسباب کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ایک سال میں مگ 29 طیارے کے حادثے کا یہ تیسراواقعہ ہے۔ اس سے قبل پچھلے سال 16 نومبر اور 23 فروری کو مگ 29 طیارہ گرکرتباہ ہوا تھا۔ بحریہ کا بیڑا 40 مگ 29 جنگی طیاروں پر مشتمل ہے۔ دو انجن والا مگ۔29 روس میں تیار کیا گیا ہے اور یہ طیارہ بحریہ کے ہنسا بحری اڈے

محبوبہ مفتی سرینگر کی رہائش گاہ کے اندر حراست میں

سرینگر//سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدرمحبوبہ مفتی کو جمعہ کے روز سرینگر میں واقع اپنی سرکاری رہائش کے اندر حراست میں رکھا گیا۔ محبوبہ نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ اُنہیں ”غیر قانونی“ طور ایک بار پھر حراست میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا”گذشتہ دو روز سے انتظامیہ نے مجھے وحید پرہ کے گھر جانے سے روکا۔بی جے پی اور اُن کی کٹھ پتلیوں کو کشمیر کے کونے کونے میں جانے کی اجازت دی جارہی ہے لیکن سیکورٹی صرف میرے کیس میں ہی ایک مسئلہ ہے“۔ اپنے ٹویٹ میں محبوبہ نے پولیس اور ایس ایس جی کے وہ خط بھی شیئر کئے جس میں اُنہیں سیکورٹی کو ملحوظ رکھتے ہوئے پلوامہ جانے کا پروگرام تبدیل کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔  

جنوبی کشمیر کے 4 گاوں کا فورسزمحاصرہ اور تلاشی آپریشن

ترال//فوج ، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے جمعہ کی صبح پلوامہ اور شوپیان اضلاع میں چار گاوں کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشیاں شروع کیں۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ فوج کے42آر آر،سی آر پی ایف اور پولیس اہلکاروںنے پلوامہ ضلع میںترال کے نارستان اور مندورہ علاقوں کو محاصرے میں لیا اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔ اس دوران44راشٹریہ رائفلز، ایس او جی اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور ضلع شوپیان میں پہنو، اورربن علاقوں کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فورسز نے جن علاقوں کو محاصرے میں لیا ہے وہاں تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔  

اگر الیکٹرالز بائیڈن کو ووٹ کریں گے تو وائٹ ہاوس چھوڑدوں گا: ٹرمپ

واشنگٹن//موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ان کے معاون الیکٹرالز بائیڈن کے حق میں ووٹ کرتے ہیں تو وہ وائٹ ہاوس چھوڑ دیں گے۔ جب ڈونلڈ ٹرمپ سے جمعرات کی شام پوچھا گیا کہ اگران کے معاون الیکٹرالزبائیڈن کے حق میں ووٹ دیتے ہیں تو کیا وہ وائٹ ہاوس چھوڑ دیں گے تو انہوں نے کہا ”آپ جانتے ہیں میں ایسی صورتحال میں یقینی طور پر وائٹ ہاوس چھوڑ دوں گا۔“ یاد رہے کہ جو بائیڈن نے حال ہی میںامریکہ کے صدارتی انتخابات میں جیت حاصل کرلی تاہم اُن کی جیت پر الیکٹرولز کو اپنی مہر ثبت کرنی ہے جس کے بعد اگلے سال کے پہلے مہینہ میں وہ امریکہ کے نئے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔    

تازہ ترین