تازہ ترین

نامور شاعر راحت اندوری نہ رہے

اندور// معروف شاعر راحت اندوری کا کورونا سے متاثر ہونے کے بعد منگل کو یہاں ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔ وہ 70 برس کے تھے۔  راحت اندوری کے انتقال کی تصدیق اروند انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (سیمس) نے کی ۔ سیمس کے ترجمان نے بتایا کہ راحت اندوری کو کافی سنگین حالت میں علاج کے لئے سنیچر کی شب اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ آج علاج کے دوران انہیں تین بار دل کا دورہ پڑا ۔ اس دوران دوپہر تقریباً ساڑھے چار بجے انہوں نے دم توڑ دیا۔  راحت اندوری کے انتقال کی خبر سے اندور سمیت ملک اور دنیا میں ان کے مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔  

کورونا وائرس کے نئے564کیس،مجموعی تعداد25931

سرینگر//جموں کشمیر میں منگل کو 564نئے کورونا کیس سامنے آئے۔ ان میں سے وادی کشمیر میں431جبکہ جموں صوبے میں133کیس ظاہر ہوئے۔ان میں 88مسافر بھی شامل ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جموں کشمیر میں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد25931تک پہنچ گئی ہے۔ آج ظاہر ہونے والے کورونا مثبت کیسوں کی تفصیلات دیتے ہوئے سرکاری ذرائع نے کہا کہ سرینگر میں80،بارہمولہ میں52،پلوامہ میں35،کولگام میں22،شوپیان میں0،اننت ناگ میں41،بڈگام میں39،کپوارہ میں32،بانڈی پورہ میں56،گاندربل میں45،جموں ضلع میں 30،راجوری میں0،رام بن میں5،کٹھوعہ میں7،ادھمپور میں4،سانبہ میں 3،ڈوڈہ میں2،پونچھ میں12،ریاسی میں6اورکشتواڑ ضلع میں5 کورونا کیس ظاہر ہوئے ہیں۔  

پونچھ میں سڑک حادثہ،کمسن بچے کی موت،2دیگر زخمی

سرینگر//ضلع پونچھ میں منگل کو ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں ایک 15سالہ بچہ جاں بحق جبکہ دیگر دو زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ پونچھ ضلع کے اچھڈ پہلیاں علاقے میں پیش آیا جس میں عطا محمد نامی بچے کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ ایس ایچ او مینڈھر منظور کوہلی کا حوالہ دیتے ہوئے نیوز ایجنسی جی ااین ایس نے لکھا ہے کہ زخمیوں کو سب ضلع اسپتال مینڈھر پہنچایا گیا ہے۔  

باپ کی املاک پربیٹی کا بیٹے کی طرح ہی یکساں حق: سپریم کورٹ

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے منگل کو ایک دور رس نتائج والے اپنے فیصلہ میں کہا ہے کہ ہندو غیر منقسم خاندان کی آبائی املاک میں بیٹی کو بیٹے کی طرح ہی حقوق حاصل ہوں گے ، یہاں تک کہ اگر ہندووراثت (ترمیمی) ایکٹ2005 کے نفاذ سے قبل ہی اس کے والد کی موت کیوں نہ ہوگئی ہو۔  جسٹس ارون مشرا کی سربراہی والی ڈویڑن بنچ نے 2005 میں ہندو وراثت ایکٹ میں ہونے والی ترمیم کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر قانون میں ترمیم سے پہلے ہی کسی والد کی موت ہوگئی ہو تو بھی ان کی بیٹیوں کو باپ کی جائیداد میں برابر کا حصہ ملے گا۔ جسٹس مشرا نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایک بیٹی عمر بھر پیاری بیٹی ہوتی ہے۔ اسی لئے اسے باپ کی املاک میں مکمل حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا ”ونس اے ڈاٹر، آل ویز اے ڈاٹر“۔ یاد رہے کہ 2005 میں ہندو وراثت ایکٹ 1956میں ترمیم کی گئی تھی ، اس کے تحت آبائی املاک میں بیٹیوں کو برابر کا

سابق صدر پرنب مکھر جی کی طبیعت نازک

نئی دہلی// فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل (آر آر) اسپتال میں داخل سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی ایمرجنسی سرجری کی گئی ہے جس کے بعد انھیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے اور ان کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے ،  اسپتال کی جانب سے جاری مکھرجی کے ہیلتھ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ پیر کو اسپتال میں داخل کیے جانے کے وقت مکھرجی کی حالت سنگین تھی اور ٹیسٹ میں پتہ چلا کہ ان کے دماغ میں ایک ’تھکَّہ‘ جمع ہوا ہے۔ ان کی نازک حالت کے پیش نظر فوراً ان کا آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے بعد ان کی طبیعت نازک بنی ہوئی ہے اور انھیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ مسٹر مکھرجی کے ٹیسٹ میں یہ بھی پتہ چلا تھا کہ وہ کورونا وائرس سے بھی متاثر ہیں۔  

کلسٹر یونیورسٹی سرینگر نے بی ایڈ فارم د اخل کرانے کی تاریخ16اگست تک بڑھائی

سرینگر//کلسٹر یونیورسٹی سرینگر نے بی ایڈ کیلئے آن لائن فارم جمع کرنے کی تاریخ میں16اگست تک توسیع کی ہے۔ یہ توسیع بی ایڈ کے 2019کے ریگولر بیچ، 2018-19کے بیک لاگ اور 2019کے دوسرے سمسٹر کے ایم ایڈ طالب علموں کیلئے کی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں کلسٹر یونیورسٹی سرینگر کے کنٹرولر امتحانات کی جانب سے منگل کو ایک نوٹفکیشن جاری کی گئی۔ نوٹفکیشن کے مطابق طالب علموں کو فی سبجکٹ مبلغ325روپے کی فیس ادا کرنی پڑے گی۔اس کے علاوہ طالب علموں سے کسی طرح کے بھی چارجز نہیں لئے جائیں گے۔

ملک میں کورونا وائرس کے 53601 نئے کیس،مجموعی تعداد22.68لاکھ

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا وبا کے 53 ہزار سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہونے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 68.22 لاکھ سے متجاوز کر گئی ،وہیں اسی عرصہ کے دوران 47 ہزار سے زیادہ افراد صحت مند ہوئے ہیں۔ منگل کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53610افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 2268676ہوگئی ہے۔  

مرکز جموں کشمیر میں15اگست کے بعد 4جی انٹرنیٹ سروس کو ’محتاط‘ اور ’تجربابی‘ بنیادوں پر بحال کرنے کیلئے تیار

سرینگر//مرکزی سرکار نے منگل کے روز سپریم کورٹ کو بتایا کہ وہ جموں کشمیر میں15اگست کے بعد 4جی انٹر نیٹ سروس پر عائد پابندی کو ”محتاط“، ”مرحلہ وار“ اور ”تجرباتی“ بنیادوں پر ہٹائے گی۔پابندی ہٹانے کا سلسلہ وادی کے ایک اور جموں کے ایک ضلع سے شروع کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق مرکز کی طرف سے دائر بیان حلفی میں یہ بھی بتایا گیا کہ داخلہ سیکریٹری کی سربراہی میں جو خصوصی کمیٹی کشمیر میں فور جی انٹر نیٹ سروس معاملے کو کیلئے قائم کی گئی تھی وہ اس کولیکر غور کرتی رہی ہے۔ سپریم کورٹ کو بتایا گیا ” کمیٹی نے کہا ہے کہ تجرباتی بنیادوں پر مخصوص جغرافیائی حدود میں پابندیوں کو نرم کیا جاسکتا ہے“۔ مذکورہ جغرافیائی حدود کا تذکرہ کرتے ہوئے کمیٹی نے کہا ہے کہ ”یہ قومی سلامتی ،اندرونی سلامتی،بارڈر سیکورٹی اور امن عامہ کے اعتبار سے کم حساس ہونگے

وائٹ ہاوس کے قریب فائرنگ ، ٹرمپ پریس بریفنگ چھوڑ کر چلے گئے

واشنگٹن // امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس کے قریب فائرنگ کے بعد اچانک عالمی وبائی مرض کورونا وائرس سے متعلق پریس بریفنگ چھوڑ دی۔ مقامی میڈیا نے یہ اطلاع منگل کو دی۔ تاہم ٹرمپ باہر نکلنے کے بعد واپس آئے ، جس کے بعد انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ وائٹ ہاو¿س کے قریب فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش آیا ہے ، جس کے بارے میں انٹیلی جنس اہلکار انہیں بریفنگ دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا”حالات اب مکمل طور پر قابو میں ہےں۔ میں فوری اور انتہائی موثر انداز میں کام کرنے کے لئے حکام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔“  ٹرمپ نے کہا”وائٹ ہاوس کے قریب حقیقت میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا اور کسی کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔ میں اس شخص کی حالت نہیں جانتا لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس شخص کو انٹیلی جنس افسران نے گولی مار دی ہے ، ا ہم دیکھیں گے یہ کیا ہوا ہے“۔  ٹرمپ کورونا وا

شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں تین مشتبہ جنگجو گرفتار

سرینگر//حکام نے منگل کو بتایا کہ فوج نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں ایک تلاشی آپریشن کے دوران تین مشتبہ جنگجوﺅں کو گرفتار کرلیا ہے۔ فوجی حکام نے کہا کہ پولیس اور فورسز نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد گذشتہ روز لالپورہ علاقے کا محاصرہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن کے دوران مشتبہ جنگجوﺅں کو کچھ ہتھیاروں سمیت دھر لیا گیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ گرفتار شدگان سے بر آمد ہتھیاروں میں ایک اے کے47بندوق ،2پستول اور گولہ بارود شامل ہے۔