تازہ ترین

جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے 559نئے متاثرین،9ہلاکتیں

سرینگر//جموں کشمیر میں بدھ کو کورونا وائرس کے مزید559متاثرین ظاہر ہوئے۔اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں مہلک وائرس سے متاثرین کی تعداد22955تک پہنچ گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق آج وادی کشمیر سے463جبکہ جموں صوبے سے96کیس سامنے آئے۔ مذکورہ ذرائع نے مزید کہا کہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں کشمیر میں کورونا وائرس کی وجہ سے 9افراد جاں بحق ہوگئے۔ان میں ایک ہلاکت جموں میں جبکہ آٹھ ہلاکتیں وادی کشمیر میں واقع ہوئیں۔اس طرح کورونا ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر426ہوگئی ہے۔ان میں جموں میں31جبکہ وادی کشمیر میں 395اموات ہوئیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس وقت جموں کشمیر میں 7285متحرک کیس ہیں۔  

فاروق عبد اللہ کی بلائی گئی میٹنگ پابندیوں کی وجہ سے منعقد نہ ہوسکی:نیشنل کانفرنس

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے بدھ کو کہا کہ پارٹی صدر فاروق عبد اللہ نے دفعہ 370ہٹائے جانے سے پیدا صورتحال پر غور کرنے کیلئے جوکچھ سیاسی پارٹیوں کی میٹنگ بلائی تھی وہ حکام کی طرف سے عائد کی گئی پابندیوں کی وجہ سے منعقد نہ ہوسکی۔ عبد اللہ نے آج اپنی گپکار روڑ پر واقع اپنی رہائش گاہ پرکئی پارٹیوں کی میٹنگ بلائی تھی جس میں خصوصی پوزیشن کی بحالی کیلئے سیاسی لائحہ عمل پر غور کرنے کیلئے بلایا گیا تھا۔ ایک این سی لیڈر کے مطابق پارٹی کے رکن پارلیمنٹ حسنین مسعودی اور پی ڈی پی کے راجیہ سبھا ممبر فیاض میر کو گپکار روڑ سے واپس بھیجا گیا اور اُنہیں بتایا گیا کہ شہر میں کورونا مخالف لاک ڈاﺅن نافذ ہے۔ اس کے علاوہ سی پی آئی (ایم) لیڈر یوسف تاریگامی اور نیشنل کانفرنس کے ایک اور رکن اکبر لون اور عوامی نیشنل کانفرنس کے لیڈر مظفر شاہ کو اُن کی رہائش گاہوں میں ہی روکا گیا۔ سابق وزیر اعلیٰ عم

بھاجپا نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا ایک سال پورا ہونے کا جشن منایا، سرینگر میں مٹھائیوں کی تقسیم

 سرینگر//بھارتیہ جنتا پارٹی کے کشمیر یونٹ نے بدھ کو جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے کی خوشی میں جشن منایا۔ بھاجپا لیڈران نے پارٹی کے صدر دفتر پر ترنگا لہرا کر اور مٹھائیاں تقسیم کرکے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ ”ہم دفعہ370کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے کا جشن منارہے ہیں“، بھاجپا لیڈر الطاف ٹھاکر نے جواہر نگر سرینگر میں قائم پارٹی صدر دفتر پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دفعہ370کے خاتمے نے جموں کشمیر کے اندر کافی مثبت تبدیلیاں لائی ہیں۔ انہوں نے کہا”پہلے پتھر بازی ہوتی تھی اورآئی ایس آئی ایس کے جھنڈے لہرائے جاتے تھے، اب ایسا نہیں ہوتا ہے،ہم اسی لئے جشن منارہے ہیں“۔ ٹھاکر نے کہا کہ جو آج کے دن کو ”یوم سیاہ“ کے طور مناتے ہیں وہ” آئی ایس آئی ایس کے ہمدرد ہیں“۔

جنوبی قصبہ شوپیان میں فورسز پر حملہ، کوئی نقصان نہیں

سرینگر//مشتبہ جنگجوﺅں نے بدھ کو جنوبی قصبہ شوپیان میں فورسز اہلکاروں پر گرینیڈ سے حملہ کیا اور گولیاں چلائیں ۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق جنگجوﺅں نے فورسز کو قصبہ کے بنہ بازار علاقے میں نشانہ بنایا۔  تاہم اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ واقعہ کے فوراً بعد فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی۔  

وادی کشمیر میں پابندیاں جاری، بھدرواہ میں بھی بندشوں کا نفاذ

سرینگر//جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمہ کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر بدھ کو وادی بھر میںکرفیو جیسی پابندیاںنافذ ہیں۔حکام کے مطابق یہ پابندیاں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے اقدام کے طور عائد ہیں۔ادھر وادی چناب کے بھدرواہ میں بھی آج سخت بندشیں نافذ رہیں۔  شہر سرینگر اور وادی کے ہر قصبہ میں پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی بھاری تعداد تعینات رکھی گئی ہے۔ پوری وادی میں لوگوں کی آزادانہ نقل و حمل پر پابندیاں عائد ہیں اور اُن کے جمع ہونے کو بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ تمام اہم سڑکوں اور شاہراہوں پر پولیس اور فورسز اہلکاروں نے خار دار تار لگار رکاوٹیں کھڑا کر رکھی ہیں۔ بھدرواہ سے بھی سخت بندشوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جہاں کئی سیاسی جماعتوں نے احتجاجی پروگرام تشکیل دے رکھے تھے تاہم حکام کے مطابق بندشیں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے نافذ کی گئی ہیں۔

کورونا متاثرین میں52509کا اضافہ، ملک میں مجموعی تعداد19لاکھ سے متجاوز

سرینگر//بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں52509کا اضافہ ہوا ہے جس سے مہلک وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد19لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ مرکزی وزارت صحت نے بدھ کو جو اعداد و شمار پیش کئے اُن کے مطابق گذشتہ24گھنٹوں کے دوران1282215کورونا متاثرین افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ابھی تک ملک میں کورونا سے1908254افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ857نئے مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد39795تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا مریضوں کی شفایابی 67.19فیصد تک بڑھ گئی ہے جبکہ اموات کی شرح گر کر2,09فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس وقت ملک میں586244متحرک کورونا کیس ہیں۔  

دنیا میں کورونا سے ایک ارب سے زائد طالب علموں کی تعلیم متاثر:اقوام متحدہ

نیویارک// اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہاہے کہ کورونا وائرس کووڈ19کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیوں میں تاریخ کا سب سے بڑا خلل آیا ہے اور جولائی کے وسط تک 160 سے زائد ممالک میں اسکول بند ہونے سے ایک ارب سے زائد اسٹوڈنٹس متاثر ہوئے۔ ایسو سی ایٹ پریس کے مطابق سکریٹری جنرل نے کہا کہ دنیا بھر میں کم از کم 4 کروڑ بچے اپنے پری سکول کے اہم ترین سال میں تعلیم سے دور ہوگئے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کورونا وائرس کے نتیجے میں دنیا ایک نسل کی تباہی کا سامنا کر رہی ہے جس سے سامنے نہ آنے والی انسانی صلاحیت اور دہائیوں کی پیشرفت ضائع ہوسکتی ہے اور عدم مساوات بڑھ سکتی ہے۔  

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دھماکہ ، 78 ہلاک،4ہزار زخمی

بیروت// لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک بندرگاہ پر منگل کی شام ہوئے ایک زبردست دھماکے میں کم از کم 78 افراد ہلاک ہوئے اور 4000 سے زائد زخمی ہوگئے۔ الجزیرہ ٹیلی ویڑن چینل نے لبنان کی وزارت صحت کے حوالے سے اطلاع دی۔ الجزیرہ ٹیلی ویڑن چینل کی رپورٹ کی تازہ ترین معلومات کے مطابق بیروت کے جہاز پر ہوئے اس خوفناک دھماکے میں 78 افراد ہلاک ہو گئے اور 4000 سے زائد دیگر زخمی ہوگئے۔ اس سے قبل لبنان کے وزیر داخلہ محمد فہمی نے کہا تھا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ دھماکہ کوئی حملہ تھا یابیروت بندر گا ہ پردھماکہ خیز مواد کے ذخیرہ کے مقام کی وجہ سے ہوا۔ بیروت کی بندر گاہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں بڑی مقدار میں دھماکہ مواد ذخیرہ کیا جاتا ہے۔ لبنان کے وزیر اعظم حسن دیاب نے منگل کے روز قوم سے خطاب میں کہا کہ بیروت دھماکے کے لئے جو لوگ بھی ذمہ دار ہیں انہیں بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔