تازہ ترین

کورونا کے نئے590کیس،متاثرین کی مجموعی تعداد22ہزار سے زیادہ

سرینگر//جموں کشمیر میں پیر کو مزید590کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت ظاہر ہوئے اور اس طرح متاثرین کی مجموعی تعداد 22ہزار سے تجاوز کرگئی۔آج ظاہر ہونے والے نئے کورونا کیسوں میں60مسافر بھی شامل ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق آج 433کیس وادی کشمیر جبکہ157کیس جموں صوبے میں ظاہر ہوئے۔ مذکورہ ذرائع کے مطابق آج بھی وادی کشمیر میںسب سے زیادہ کیس سرینگر میں ظاہر ہوئے جن کی تعداد180ہے۔بارہمولہ ضلع میں 23،پلوامہ میں14،کولگام میں11،شوپیان میں6،اننت ناگ میں35،بڈگام میں39،کپوارہ میں33،بانڈی پورہ میں36گاندربل میں56 کیس ظاہر ہوئے۔  جموں صوبے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ذرائع نے کہا کہ جموں ضلع میں آج 72،راجوری میں11،رام بن میں24،کٹھوعہ میں12،اُدھمپور میں14،سانبہ میں8،ڈوڈہ میں1،ریاسی میں7 اور کشتواڑ میں8کورونا کیس ظاہر ہوئے۔  

اُوڑی میں لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کی پاداش میں 27گاڑیاں ضبط،3دکان سیل

اوڑی/ شمالی کشمیر کے اوڑی میں پیر کو لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کی پاداش میں 27 گاڑیاں ضبط کی گئیں اور 3 دکانوں کو سیل کردیا گیا۔ ایس ڈی ایم اوڑی ریاض احمد ملک نے بتایا کہ ا±نہوں نے یہ گاڑیاں بانڈی، مہورہ،چندنواڑی اور نور کھا ہ سے ایک ناکہ کے دوران ضبط کیں اور تین دکاتوں کو اوڑی چندنواڑی اور نورکھا بازار وں میں سیل کیا۔ ایس ڈی ایم نے مزید بتایا کہ انہوں نے ناکہ کے دوران بارہمولہ سے اوڑی کی طرف جانے والی درجنوں گاڑیوں کو واپس کیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈیوٹی مجسٹریٹوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ لاک ڈاون کو سختی سے نافذ کریں۔  

مزید تین افراد جاں بحق ،اب تک دن میں چھ کورونا ہلاکتیں

سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ رات سے چھ افراد کورونا کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔پہلے تین افراد کے موت واقع ہوئی جبکہ بعد میں حکام نے مزید تین افراد کے ازجان ہونے کی تصدیق کی۔  نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق نوا ب بازار سرینگر کی ایک 62سالہ خاتون سکمز میں دم توڑ بیٹھی۔اس کے علاوہ ایس کے کالونی اننت ناگ کا ایک65سالہ شہری اور راولپورہ سرینگر کا ایک شہری بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔ اس سے قبل آج صبح نیوکالونی سوپور کا ایک65سالہ شہری سب ضلع اسپتال سوپور میں چل بسا جبکہ صفا کدل سرینگر کا ایک85سالہ شہری اور میران صاحب جموں کا ایک60شہری جی ایم سی جموں میں جاں بحق ہوگیا۔  

جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید3افراد جاں بحق

سرینگر//جموں کشمیر میں پیر کے روز کورونا وائرس کی وجہ سے مزید تین افراد کی جانیں چلی گئیں۔ حکام کے مطابق آج جاں بحق ہونے والوں میں نیوکالونی سوپور کا ایک65سالہ شہری بھی شامل ہے جو سب ضلع اسپتال سوپور میں چل بسا۔ نیو زایجنسی جی این ایس کے مطابق صفا کدل سرینگر کا ایک85سالہ شہری بھی سکمز میں دم توڑ بیٹھا جبکہ میران صاحب جموں کا ایک60شہری جی ایم سی جموں میں جاں بحق ہوگیا۔  

کشمیرمیں بھاجپا لیڈر نے امت شاہ کی صحت یابی کے لئے روزے رکھنے شروع کئے

سری نگر//شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ سے تعلق رکھنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر جاوید قریشی نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی جلد صحت یابی کے لئے روزے رکھنے شروع کردیے ہیں۔ موصوف نے گذشتہ ہفتے بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ کی کورونا سے صحت یابی کے لئے بھی روزے رکھے تھے جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئے تھے۔ جاوید قریشی نے اپنے ایک تازہ ویڈیو بیان میں کہا ہے ”ہمارے امت شاہ جی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ میں تب تک روزے رکھوں گا جب تک وہ ٹھیک نہیں ہوتے“۔  

ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 18لاکھ سے متجاوز

نئی دہلی//بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد پیر کو18لاکھ سے متجاوز کرگئی ۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ24گھنٹوں کے دوران 52,972 کورونا کیسوں کے اضافہ سے مجموعی تعداد1803695 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں اس عرصہ کے دوران 40 ہزار سے زیادہ افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں اور اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 11.86 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40574افراد وبا سے شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1186203ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران771اموات سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 38135ہوگئی۔  

آکسفورڈ کے کورونا ویکسین کے دوسرے ، تیسرے مرحلے پر انسانی آزمائشوں پر ڈی سی جی آئی کی مہر

نئی دہلی// کنٹرولر جنرل آف ڈرگس آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) نے انگلینڈ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے ذریعہ تیار کی جانے والی کورونا وائرس کووڈ 19 کے ٹیکے ’کوویشیلڈ‘ کے لئے ہندوستان میں دوسرے اور تیسرے مرحلہ کے ٹسٹ کی منظوری دے دی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے آج بتایا کہ ڈی سی جی آئی نے آکسفورڈ یونیورسٹی اور دوا ساز کمپنی آسٹرا زینیکا کے ذریعہ تیار کردہ کورونا ویکسین کے ہندوستان میں فیز ٹواور فیزتھری کے انسانی آزمائشوں کے لئے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ . پونے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ نے ’کوویشیلڈ‘ تیار کرنے کے لئے آسٹر زینیکا کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ معاہدے کے مطابق سیرم انسٹی ٹیوٹ ہندوستان اور دوسرے کم اور اوسط آمدنی والے ممالک میں کوویشیلڈ کی سپلائی کرے گا۔ انسٹی ٹیوٹ رواں ماہ ملک بھر میں انسانی آزمائشوں کا تیسرا مرحلہ شروع کرے

کشمیر یونیورسٹی نے ایم بی بی ایس امتحانات ملتوی کئے

سرینگر//کشمیر یونیورسٹی نے پیر کو ایم بی بی ایس امتحانات اگلے اعلان تک ملتوی کردئے۔ یونیورسٹی حکام نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک نوٹفکیشن جاری کی گئی ہے جس میں مطلع کیا گیا ہے کہ ایم بی بی ایس امتحانات ، جن کیلئے پہلے ہی ڈیٹ شیٹ جاری کیا گیا تھا، کو اگلے احکامات تک ملتوی کیا جاتا ہے۔ کشمیر یونیورسٹی میں امتحانات کے کنٹرولر پروفیسر فاروق اے میر کے مطابق مذکورہ امتحانات کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان علیحدہ سے کیا جائے گا۔  

کشمیر میں کورونا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے پابندیاں نافذ،بازار بند

سرینگر//وادی کشمیر میں پیر کو سخت پابندیاں عائدہیں تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔اس مقصد کیلئے سڑکوں پر جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔ ان پابندیوں کا اطلاق جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمے کا ایک سال پورا ہونے سے دو روز قبل عمل میں لایا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ لوگوں کی نقل و حمل پر مکمل پابندی عائد ہے اور ضروری سروسز کو چھوڑ کر کسی کو بھی کہیں آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ حکام نے بازاروں کو سیل کرکے عام لوگوں کا تعاون طلب کیا ہے تاکہ لاک ڈاﺅن کو کامیاب بنایا جاسکے۔ ضلع مجسٹریٹوں نے کہا ہے کہ لاک ڈاﺅن کا اطلاق کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے عمل میں لایا گیا ہے۔  

جنوبی کشمیر میں فوجی اہلکار لاپتہ، ذاتی گاڑی خاکستر حالت میں بر آمد

سرینگر//حکام نے پیر کو بتایا کہ جنوبی ضلع کولگام میں ایک ٹیریٹوریل آرمی اہلکار لاپتہ ہوا ہے اور اس کی ذاتی گاڑی کو خاکستر حالت میں بر آمد کیا گیا ہے۔ حکام کو شبہ ہے کہ مذکورہ فوجی اہلکار کو جنگجوﺅں نے اغوا کیا ہے۔ ایک گاڑی جو مظفر منظور ساکن شوپیان کے نام پر رجسٹر ہے، کو کولگام ضلع کے رمبہامہ علاقے میں گذشتہ رات دیر گئے نذر آتش کیا گیا۔ حکام نے کہا کہ منظور ٹیریٹوریل آرمی میں تعینات ہے اور وہ لاپتہ ہے۔ مذکورہ اہلکار کی تلاش کیلئے کوششیں بڑے پیمانے پرشروع کی گئی ہیں۔    

تازہ ترین