تازہ ترین

ہند۔ چین افواج کے کور کمانڈروں کی میٹنگ میں زیر التوا متنازعہ مسائل حل کرنے پر اتفاق

نئی دہلی// ہندوستان اور چین کی مسلح افواج کے کور کمانڈروں کی میٹنگ میں مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول سے متصل علاقوں کے زیر التواء متنازعہ مسائل کو موجودہ معاہدوں اور پروٹوکول کے تحت جلد از جلد حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ دونوں اطراف کے کور کمانڈروں کے درمیان ملاقاتوں کا بارہواں دور ہفتہ کے روز مالڈو علاقے میں منعقد ہوا۔ میٹنگ کے بعد پیر کے روز جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یہ ملاقات دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی 14 جولائی کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ہونے والی ملاقات اور ہند-چین سرحدی کوآرڈنیشن کی 25 جولائی کو ہونے والی میٹنگ کے پس منظر میں ہوئی اور اس میں معنی خیز بات چیت ہوئی۔  

ملک میں کورونا وائرس کے40134 نئے کیس،422اموات

سرینگر//ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 40134 نئے کیس درج ہوئے ہیں اور انفیکشن کی وجہ سے 422 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔  پیر کومرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملات بڑھ کر 31695958 ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 424773 اموات ہوچکی ہیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوںمیں 36946 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3085746 ہوگئی ہے جب کہ کل ایکٹیو کیسز 413718 ہیں۔ دریں اثناءملک میں ویکسی نیشن کی کل تعداد 472223639 ہو گئی ہے۔  

اننت ناگ میں لشکر طیبہ کانیٹ ورک فاش،4گرفتار:پولیس

سرینگر//پولیس نے پیر کو کہا کہ جنوبی ضلع اننت ناگ میں پولیس نے جنگجو تنظیم لشکر طیبہ کا ایک نیٹ ورک فاش کرکے اننت ناگ قصبے میں دھماکے کرنے کے لیے آئی ای ڈی تیار کرنے میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کیا جو نوجوانوں کو سوشل میڈیا اور آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے عسکریت میں شامل ہونے کی ترغیب بھی دیتے تھے۔ گرفتار شدگان کے قبضے سے ہینڈ گرینیڈ سمیت قابل اعتراض مواد بھی برآمد کیا گیا ۔ پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ایک مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک جنگجو اعانت کار جس کی شناخت عامر ریاض لون ساکن بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے ، کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے قبضے سے الیکٹرانک آلات سمیت قابل اعتراض مواد برآمد ہوا۔ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ گرفتار ملزم کا تعلق لشکر طیبہ کے ایک سرگرم جنگجو سے ہے جس کا نام ہلال شیخ ساکن بارہمولہ ہے۔ تفتیش کے دوران اور ملزم عامر ریاض کے انکشا

وسطی کشمیر کے کنگن میں فلیش فلڈ نے رہائشی مکانات کو نقصان پہنچایا ، سڑکیں بہادیں

سرینگر// وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میںایک معمولی لینڈ سلائیڈ نے سرینگر ۔لیہ شاہراہ کو عارضی طور پر بند کر دیا جبکہ گذشتہ شام ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد کچھ دوسری سڑکیں بہہ گئیں۔ اطلاعات کے مطابق کنگن کے بالائی علاقہ سرفراو میں بادل پھٹنے کی وجہ سے شدید بارشوں سے پانی کے ریلے آئے جس سے علاقے میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی۔ اطلاعات میں مقامی لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پانی کئی رہائشی گھروں میں داخل ہوا اور زرعی کھیتوں کو بھی ڈبودیا۔ اس کے علاوہ کچھ املاک بھی بہہ گئیں۔تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔اطلاعات کے مطابق گنی ون اور سمبل کو ملانے والی سڑک بھی بہہ گئی ہے۔ گذشتہ شام سمبل علاقہ میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس نے سرینگر۔ لیہ شاہراہ کو بلاک کر دیا جسے پیر کی صبح جزوی طور پر بحال کر دیا گیا۔ پولیس نے کئی گھرانوں کو محفوظ علاقوں میں من

سرینگر۔گلمرگ شاہراہ پر چار 'چوری شدہ' رائس ککرس کی موجودگی سے بم کا خوف

سرینگر //سری نگر-گلمرگ روڈ پر اگری کلان ماگام میں پیر کی صبح چار رائس ککر مشتبہ حالات میں پائے گئے جس کے بعد پولیس کا بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گیا۔ پولیس نے بتایا کہ رائس ککر خالی پائے گئے ہیں اور بظاہر ایسا لگتا ہے کہ چوروں نے چوری کی ہوئی مذکورہ اشیا کو وہاں چھوڑ دیا تھا۔ ڈسٹرکٹ پولیس بڈگام کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ چار رائس ککر مشتبہ حالات میں علاقے سے ملے تھے۔ پولیس نے بتایا ”رائس ککروں کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے چیک کیا لیکن چاروں خالی پائے گئے۔ بظاہر یہ چوروں نے وہاں چھوڑے تھے“۔  

پونچھ کے کچھ علاقوں میں فورسز کا تلاشی آپریشن

پونچھ//ضلع پونچھ کے علاقہ کھنیتر اور ڈوہکڑی میں پیر کو فورسز کی طرف سے مشکوک نقل و حرکت کی اطلاعات ملنے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔  ڈپٹی ایس پی آپریشنز پونچھ منیش شرما نے کشمیر عظمی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پونچھ کے مختلف علاقوں مثلاً کھنیتر ڈوہکڑی کے بالائی علاقوں میں مشکوک نقل و حرکت کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے ۔  

پسیاں گر آنے کے بعد مغل روڑ پر ٹریفک معطل

سرینگر // ضلع شوپیان اور پونچھ-راجوری کو ملانے والی مغل روڑ کو پوشانہ میںپیر کو بڑے پیمانے پر پسیاں گر آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بند کردیا گیا۔ حکام کا حوالہ دیتے ہوئے نیوزایجنسی جی این ایس نے بتایا کہ علاقے میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری بارشوں کی وجہ پسیاں گر آئی ہیں۔ ڈی ٹی آئی مغل روڈ قاسم چودھری نے جی این ایس کو بتایا کہ سڑک کے دونوں طرف ٹریفک روک دی گئی ہے۔ یہ سڑک 5 جولائی کو ہر قسم کی گاڑیوں کے لیے کھول دی گئی تھی۔ 5 جولائی کو انتظامیہ نے سنتھن-کوکرناگ سڑک بھی کھولی تھی ، جو اننت ناگ ضلع کو کشتواڑ سے ملاتی ہے ۔  

ضلع سانبہ میں ایک بار پھر مشتبہ ڈرون دیکھے گئے

سری نگر// جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں ایک بار پھر فضا میں ڈرون جیسی چیزیں گردش کرتے ہوئے نظر آنے کے بعد سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے پیر کے روز بتایا کہ ضلع سانبہ کے بڑی برہمن پولیس اسٹیشن کے اطراف میں چار مشتبہ ڈرونز کو گردش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے ان پر فائرنگ نہیں کی تاہم 92 انفنٹری بریگیڈ میں تعینات فوجی جوانوں کو اس کے متعلق مطلع کیا گیا۔  

ڈیلٹا ویرینٹ دنیا کے 132 ممالک میں پھیل چکا ہے: عالمی ادارہ صحت

جنیوا// کورونا وائرس کے ڈیلٹاویرینٹ کے بارے میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہلاکت خیز وائرس مراکش سے پوری دنیا میں ڈیلٹا ویرینٹ تیزی سے پھیل سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ نے کورونا کے خلاف جنگ میں حاصل فائدے خطرے میں ڈال دیے، ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے۔ عالمی ادارے کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا ویرینٹ نہ صرف بچوں بلکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے تمام افراد کو نشانہ بناتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق 4 ہفتوں میں کیسز میں 80 فیصد اضافہ ہوا، اب تک 132ملکوں میں ڈیلٹا ویریئنٹ پھیل چکا ہے۔