تازہ ترین

ہنگامہ آرائی کے بیچ راجیہ سبھا اور لوک سبھا کی کارروائی پیر تک ملتوی

نئی دہلی// راجیہ سبھا میں پیگاسز جاسوسی معاملے اور کسانوں کی تحریک سے متعلق اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان کا ہنگامہ جمعہ کو بھی جاری رہا جس کے سبب وقفہ صفر اور وقفہ سوالات نہ ہوسکا اور لنچ کے بعد زور شرابے کے درمیان ایوان کی کارروائی پیر تک ملتوی کردی گئی۔  ڈپٹی اسپیکر ہر ونش نے ڈھائی بجے ایوان کی کارروائی شروع کرتے ہوئے غیر سرکاری ارکان کے کام کے لئے ارکان کا نام پکارا جو کسی بھی رکن نے نجی قرارداد پیش نہیں کی اور نہ کسی رکن نے نجی قرارداد پر بحث شروع کی۔  اس دوران کانگریس، ترنمول کانگریس اور بائیں بازو کی پارٹیوں کے ارکان نشست کے سامنے آگئے اور تختیاں لہرانے لگے۔ ہری ونش نے کہا کہ یہ ارکان کی نجی قرارداد کا وقت ہے اور ارکان کو ایوان کی کارروائی بہتر طریقے سے چلانے کے لئے تعاون کرنا چاہیے۔ ہنگامے کے درمیان ، ہریونش نے محدود ذمہ داری شراکت داری (ترمیمی) بل 2021 اور مطل

شمالی کشمیر کے سوپور میں32سالہ شہری کی مبینہ خود کشی

سری نگر// شمالی ضلع بارہمولہ میں سوپور کے چھانہ کھن علاقے میں جمعہ کی سہ پہر ایک 32 سالہ شخص نے مبینہ طور پر خود کو لٹکا کراپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ سرکاری ذرائع کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی کے این او نے اطلاع دی کہ مذکورہ شخص کواپنی رہائش گاہ پر لٹکا ہوا پایا گیا۔ حکام نے بتایا کہ اسے فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔  

رام بن حادثہ:پانچ روز بعد سب انسپکٹر کی اہلیہ کی لاش بر آمد

جموں// جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں دریائے چناب میں غرقآب ہونے والے ریلوے پولیس فورس کے سب انسپکٹر کی اہلیہ کی لاش جمعہ کو پانچ روز بعد ریاسی میں بر آمد کی گئی جبکہ موصوف سب انسپکٹر اور دو بچوں کا ابھی کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔ یاد رہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے مہر علاقے میں 26 جولائی کو ایک گاڑی سڑک سے لڑھک کر دریائے چناب میں جا گری تھی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک ریلوے پولیس فورس سب انسپکٹر راکیش کمار، جو گاڑی چلا رہے تھے، اس کی اہلیہ اور دو بچے، جو گاڑی میں سوار تھے، لاپتہ ہوئے تھے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس سڑک حادثے میں لاپتہ ہونے والوں میں سے موصوف سب انسپکٹر کی اہلیہ جس کی شناخت آشا رانی کے بطور ہوئی ہے، کی لاش آج پانچ روز بعد ریاسی میں بر آمد کی گئی جبکہ سب انسپکٹر اور دو بچوں کا ابھی کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔  

ضلع سانبہ میں تین مختلف مقامات پر ڈرون دیکھے گئے

جموں// جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع سانبہ میں گذشتہ رات تین مختلف مقامات پر ایک بار پھر فضا میں ڈرون گردش کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ ایس ایس پی سانبہ راجیش شرما نے جمعہ کے روز بتایا کہ ضلع سانبہ میں گذشتہ رات تین مختلف مقامات پر مشکوک چیزوں کو فضا میں گردش کرتے ہوئے دیکھا گیا جو غالباً ڈرون تھے۔ انہوں نے کہا کہ بری برہمنہ میں فوجی کیمپ کے نزدیک ایک ڈورن دیکھا گیا، سانڈی گاو¿ں میں آئی ٹی بی پی کیمپ کے نزدیک دوسرے اور تیسرے ڈرون کو چلاریان گاو¿ں میں دیکھا گیا۔  

بارہمولہ میں گرینیڈ دھماکہ، چار سی آر پی ایف اہلکار اور شہری زخمی

 بارہمولہ//شمالی قصبہ بارہمولہ میں جمعہ کو ایک زور دار گرینیڈ دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چار سی آر پی ایف اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق قصبہ میں اس وقت افراتفری کا ماحول پیدا ہوا جب نماز جمعہ سے قبل خان پورہ پل پر مشتبہ جنگجووں نے سی آر پی ایف پارٹی پر گرینیڈ پھینکا جو زو زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ گرینیڈ کے آہنی ریزے لگنے سے چار سی آر پی ایف اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا۔   پولیس نے جائے واردات پر پہنچنے کے بعد پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاشی بڑے پیمانے پر شروع کردی۔  

جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ میں63سالہ شہری ٹرین کے نیچے آکر لقمہ اجل

سری نگر//شمالی کشمیر کے قصبہ قاضی گنڈ کے بدر گنڈ علاقے میں جمعہ کی صبح ٹرین نے ایک 63 سالہ شہری کو کچل دیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قاضی گنڈ کے بدر گنڈ علاقے میں صبح قریب گیارہ بجے ایک شہری ٹرین کے نیچے آکر بر سر موقع ہی لقمہ اجل بن گیا۔ متوفی کی شناخت غلام نبی چوپان ولد عبدالعزیز چوپان ساکن ویسو قاضی گنڈ کے بطور ہوئی ہے جو محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول کا سبکدوش ملازم تھا۔  

سی بی ایس ای کی طرف سے 12 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان آج

سرینگر// سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) جمعہ یعنی آج 12 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کرے گا۔ اطلاعات میںبورڈ حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ نتائج کا اعلان آج دوپہر 2 بجے کیا جائے گا۔ اس سال سی بی ایس ای کے امتحانات کورونا کی جارحانہ دوسری لہر کے پیش نظر منسوخ کر دیے گئے تھے ، اور نتائج کا اعلان بورڈ کی متبادل تشخیصی پالیسی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

ملک میں کورونا کے 44 ہزار سے زائد نئے کیس،555 مریضوں کی موت

نئی دہلی// ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 44 ہزار نئے کیس سامنے ائے اور 555 افراد کی موت ہو گئی۔ دریں اثنا جمعرات کو 51 لاکھ 83 ہزار 180 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے ہیں۔ ملک میں اب تک 45 کروڑ 60 لاکھ 33 ہزار 754 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 44230 نئے کیس سامنے آئے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 15 لاکھ 72 ہزار 344 ہوگئی ہے۔ اس دوران 42 ہزار 360 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 30743972 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 1315 بڑھ کر 4 لاکھ 05 ہزار 155 ہوگئے ہیں۔ اس دوران 555 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد چارلاکھ 23 ہزار 217 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز شرح کم ہوکر 1.28 فیصد ، شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.38 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہ

بارہمولہ میں گذشتہ روز سے لاپتہ خاتون کی لاش برآمد

بارہمولہ// شمالی قصبہ بارہمولہ میں گزشتہ روز لاپتہ ہوئی ایک خاتون کی لاش جمعہ کو پراسرار حالت میں پائی گئی ۔ فریدہ بیگم زوجہ گلزار احمد میر ساکن گتیار بارہمولہ نامی ایک 45 سالہ خاتون گذشتہ شام کو اپنے میوہ باغ میں گئی تھی مگر لوٹ نہیں آئی۔ اگر چہ اس کے اہل خانہ نے اسے تلاش کیا لیکن وہ نہیں ملی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ خاتون کی لاش کو آج صبح نزدیکی میوہ باغ میں برآمد کیا گیا ہے جس کے بعد پولیس جائے واردات پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔ اس سلسلے میں پولیس نے تحقیقات شروع کی ہے۔  

تازہ ترین