جموں کشمیر میں مزید450کورونا کیس ، مجموعی تعداد 19869

سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید450کورونا وائرس کے ٹیسٹ رپورٹ مثبت ظاہر ہوئے۔ اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا متاثرین کی تعداد19869تک پہنچ گئی ہے۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق وادی کشمیر میں 367جبکہ جموں صوبے میں83کورونا کیس ظاہر ہوئے۔  اعداد و شمار کے مطابق آج ایک بار پھر سرینگر میں سب سے زیادہ 183کیس سامنے آئے جبکہ ضلع بارہمولہ میں42،کولگام میں 2،شوپیان میں6،اننت ناگ میں20،کپوارہ میں16،پلوامہ میں32،بڈگام میں20،بانڈی پورہ میں33،گاندر بل میں13،جموں ضلع میں 38،کٹھوعہ میں0،راجوری میں13،اُدھمپور میں9،رام بن میں1،سانبہ میں3،ڈوڈہ میں4،پونچھ میں12،کشتواڑ میں2اور ضلع ریاسی میں 1کورونا کا کیس ظاہر ہوا۔  

کشمیر میں عید کی محدود گہماگہمی،صارفین کا گراں بازاری کا الزام

سری نگر// عید الاضحیٰ کے پیش نظر وادی کشمیر بالخصوص سری نگر میں جمعرات کو دوسرے دن بھی بازاروں میں محدود گہماگہمی دیکھی گئی اور لوگوں کو مختلف چیزوں، خاص کر اشیائے خورد ونوش اور کپڑوں کی خریداری میں مصروف دیکھا گیا۔ لوگوں کا نے الزام عائد کیا ہے کہ بازاروں میں گراں بازاری بام عرج پر ہے خاص کر اشیائے ضروریہ بشمول بھیڑ بکروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ یاد رہے کہ عید کے پیش نظر انتظامیہ نے لاک ڈاو¿ن میں نرمی کی ہے تاکہ لوگ عید کا تہوار منانے کے لئے ضروری چیزیں خرید سکیں۔  

گذشتہ رات سے وادی کشمیر میں11کورونا ہلاکتیں

سرینگر//کشمیر وادی میں گذشتہ رات سے 11افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ اس طرح جموں کشمیر میں کورونا ہلاکتوں کی تعداد360تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق ان میں سے 4اموات سی ڈی اسپتال سرینگر میں،4اموات سکمز صورہ میں ہوئیںجی ایم سی بارہمولہ میں 2اموات ہوئیں۔ شوپیان کے ایک80شہری کی موت ضلع اسپتال پلوامہ میں ہوئی۔آج کورونا سے مرنے والوں میں ایک سی آر پی ایف اہلکار بھی شامل ہے۔ آج جاں بحق ہونے والوں میںشیو پورہ سرینگرکی ایک 75سالہ خاتون، بتہ مالو سرینگرکا72سالہ شہری،198ویں بٹالین سے وابستہ ایک55سالہ سی آر پی ایف اہلکار،کیگام شوپیان کا ایک66سالہ شہری،ہمہامہ بڈگام کا ایک55سالہ شہری،دلنہ باہمولہ کی ایک 70سالہ خاتون اور کریری بارہمولہ کا ایک75سالہ شہری، شوپیان کا80سالہ شہری ، نسیم باغ سرینگر کا ایک 65سالہ شہری اور اننت ناگ کی ایک خاتون شامل ہیں۔  

کے اے ایس آفیسر کیلئے پلازما عطیہ کرنے والے پولیس اہلکار کی عزت افزائی

اوڑی/شمالی کشمیر میںضلع بارہمولہ کے اوڑی میںجمعرات کے روزاُس پولیس اہلکار کی عزت افزائی کی گئی جس نے ایک سینئر کے اے ایس آفیسر کیلئے پلازما عطیہ کیا۔ اس سلسلے میں اوڑی انتظامیہ کی طرف سے ایک تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں نورکھا بونیار کے پولیس اہلکار ذولفقار علی کو اعزاز سے نوزا گیا۔مذکورہ اہلکار نے کچھ روز قبل کے اے ایس آفیسر تصدق جیلانی کی جان بچانے کیلئے پلازما عطیہ کیاتھا۔  اس موقعہ پر ایس ڈی ایم اوڑی ریاض احمد ملک نے ذولفقار علی کو مبارک باد دی اور شکریہ ادا کیا ۔آل جموں اینڈ کشمیر کے اے ایس آفیسرس ایسوسیشن کے صدر تصدق حسین میر نے بھی پلازما عطیہ کرنے والے اہلکارکا شکریہ ادا کیا۔ ±تقریب میں ایس ڈی پی او اوڑی جنید ولی، نوڈل آفیسر کووڈ -19 اوڑی نوید الطاف، تحصیلدار اوڑی سید خورشید کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔  

جنوبی ضلع پلوامہ میں فوجی گاڑی پر جنگجوﺅں کی فائرنگ، کوئی جانی نقصان نہیں

سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ میں جنگجوﺅں نے جمعرات کو ایک فوجی گاڑی(کیسپر) پر گولیاں چلائیں۔یہ واقعہ ضلع کے دربگام علاقے میں پیش آیا۔ نیوز ایجنسی جی این ایس نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ جنگجوﺅں نے فوجی گاڑی پر ایک باغ سے گولیوں کے کئی راﺅنڈ چلائے۔تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے فوراً بعد فورسز کی بھاری جمعیت نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیاجو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔  

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں این آئی اے کا چھاپہ

سرینگر//قومی تحقیقاتی (ایجنسی این آئی اے )نے جمعرات کو جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں ایک ایسے شخص کے گھر پر چھاپہ مارا جو اس سال یکم اپریل سے حراست میں ہے۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق این آئی اے نے ضلع پلوامہ کے کھانڈے پورہ علاقے میں چھاپہ مار کر ایک ٹرک ڈرائیور ،ہلال احمد وگے کے گھر کی تلاشی لی۔ ہلال کو اس سال یکم اپریل کے روز امرتسر میں گرفتار کیا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ اس کی تحویل سے29لاکھ روپے بر آمد گئے گئے۔اس کیس کی تحقیقات این آئی اے کررہی ہے۔  

دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد تقریبا 1.70 کروڑ ، 6.65 لاکھ سے زائد ہلاکتیں

بیجنگ / جینیوا / نئی دہلی// عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثرہ افراد کی تعداد 1.70 کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے ، جبکہ 6.65 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے۔ وہیں اس وبا کی وجہ سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے مقام پر ہے ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان چھٹے مقام پر ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 16957763 تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ اب تک 665581 افراد اس وبا سے ہلا ک ہو چکے ہیں۔ عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 4424806 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 150683 افراد لقم

بھارت میں کورونا کیسوں میں ریکارڈ52123کا اضافہ

سرینگر//بھارت میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا کیسوں میں ریکارڈ52123کا اضافہ ہواہے جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد1583792تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران کورونا انفکشن سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بھی10لاکھ سے زیادہ پہنچ گئی ۔ مرکزی وزارت صحت نے جمعرات کو اعدادو شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 775افراد کورونا سے جاں بحق ہو گئے جس سے مہلک وائرس سے از جان ہونے والوں کی مجموعی تعداد34968تک پہنچ گئی۔ اس وقت اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے 528242متحرک کیس موجود ہیں جبکہ شفایابی کی شرح 64.44تک پہنچ گئی ہے۔  

کشمیر میں1 سی آر پی ایف اہلکار سمیت مزید7افراد کورونا سے از جان

سرینگر//وادی کشمیرمیں ایک سی آر پی ایف اہلکار سمیت مزید7افراد کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئے ہیں۔ نیوز ایجنسی کے این او نے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے جمعرات کو بتایا کہ آج جاں بحق ہونے والوں میںشیو پورہ سرینگرکی ایک 75سالہ خاتون، بتہ مالو سرینگرکا72سالہ شہری،198ویں بٹالین سے وابستہ ایک55سالہ سی آر پی ایف اہلکار،کیگام شوپیان کا ایک66سالہ شہری،ہمہامہ بڈگام کا ایک55سالہ شہری،دلنہ باہمولہ کی ایک 70سالہ خاتون اور کریری بارہمولہ کا ایک75سالہ شہری شامل ہیں۔  

تازہ ترین