تازہ ترین

شمالی کشمیر کے سوپور میں فورسز پر دستی بم حملہ ، کوئی نقصان نہیں

سری نگر// مشتبہ جنگجوﺅں نے بدھ کو شمالی کشمیر میں سوپور علاقے کے درسو رفیع آباد میں پولیس پارٹی پر دستی بم پھینکا تاہم اس حملے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے نیوز ایجنسی جی این ایس نے لکھا کہ جنگجوﺅں نے رفیع آباد میں پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم کی طرف گرینیڈ پھینکا تاہم اس واقعہ میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ واقعہ کے بعد سوپور پولیس ، 32 آر آر اور سی آر پی ایف سے وابستہ اہلکاروںنے حملہ آوروں کو پکڑنے کیلئے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ضلع بانڈی پورہ میں شدید بارش سے سیلابی صورتحال، رہائشی مکان اور مسجد کو جزوی نقصان

سرینگر// شمالی کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے آلوسہ علاقے میں بدھ کے روز اُس وقت ایک رہائشی مکان اور ایک مسجد کو جزوی نقصان پہنچا جب موسلادھار بارش کے بیچ ممکنہ طور پر بادل پھٹنے کے نتیجے میں وہاں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ فلیش فلڈ سے علاقے میں پھلوں کے باغات اور دھان کے کھیتوں کو بھی خاصا نقصان پہنچا تاہم اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ آلوسہ کے مقامی لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ علاقے میں ندی نالے پانی سے لبالب بھر گئے ہیں اور پانی کئی رہائشی مکانات اور دھان کے کھیتوں میں داخل ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق علاقے میں واقع بالائی گاوں چچنار میں فلیش فلڈ کے نتیجے میں ایک مسجد اورایک رہائشی مکان کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے جبکہ ایک پیدل پل بھی ڈھ گیا۔ قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں گذشتہ شام دیر گئے سے وقفہ وقفہ سے بارشوں

پولیس کا جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں جنگجو کی گرفتاری کا دعویٰ

سری نگر// جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے کھریو اونتی پورہ علاقے میں حزب المجاہدین جنگجو تنظیم سے وابستہ ایک سرگرم جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے بدھ کواپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اونتی پورہ پولیس ،فوج اور سی آر پی ایف کی 185 ویں بٹالین کی ایک مشترکہ ٹیم نے کھریو علاقے کو صبح کے وقت محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔  بیان کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز نے ایک باغ میں ایک شخص کو مشکوک حالت میں محاصرے سے باہر نکلنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جس کو پکڑا گیا اور وہ بعد میں ایک سرگرم جنگجو ثابت ہوگیا۔ پولیس نے گرفتار جنگجو کی شناخت ساحل منظور میر ولد منظور احمد میر ساکن تولہ باغ پانپور کے طور کرتے ہوئے اس کی تحویل سے قابل اعتراض مواد بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا۔(مشمولات یو این آئی)  

کشتواڑ سانحہ؛ مہلوکین کی تعداد بڑھ کر7 ،ہنوز20افراد لاپتہ: پولیس

سرینگر//پولیس نے بدھ کو کشتواڑ ضلع میں پیش آئے سانحہ میں کے بارے میں تازہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس قدرتی حادثے میں مہلوکین کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔بیان کے کچھ ہی دیر بعد آئی جی پی جموں نے ٹویٹ کرتے ہوئے مہلوکین کی تعداد سات بتائی۔ اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے سات افراد میں تین خواتین شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ابھی 20افراد لاپتہ ہیں۔ پولیس نے بیان میں چھ مہلوکین کی شناخت کرتے ہوئے کہا کہ ان میںساجہ بیگم زوجہ غلام محمد ساکن ہونزر دچھن،راقیلہ بیگم زوجہ ذاکر احمد(خانہ بدوش)،گلشن نبی ولد غلام رسول ساکن ہونزر دچھن،عبد المجید ولد نذیر احمد ساکن ہونزر، زائرونہ بیگم زوجہ حاجی لال دین (خانہ بدوش) اور توصیف اقبال ولد محمد اقبال ساکن ہونزر دچھن شامل ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ہونزر دچھن علاقے میں گذشتہ شب بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ، جس میں 6 مکانات ، 1 راشن ڈیپو او

ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسوں اور ہلاکتوں میں قدرے اضافہ

نئی دہلی // ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا اور عالمی وبا کورونا وائرس کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد چار لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ اسی عرصے کے دوران 43 ہزار سے زائد نئے کیسز کی اطلاع ملی ہے۔ دریں اثنا ، ملک میں کورونا وائرس کے 43654 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس موذی وبا کی وجہ سے 640 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ منگل کے روز 40 لاکھ 2 ہزار 350 افراد کو کورونا سے بچاو¿ کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 44 کروڑ 61 لاکھ 56 ہزار 659 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 43654 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 14 لاکھ 84 ہزار605 ہوگئی ہے۔ اس دوران 41 ہزار 678 مریضوں کی شفایابی کے بعد اس ہلاکت خیزوبا کو شکست دینے وا

ڈوڈہ میں تباہ کن بارش ، کئی پل ڈھ گئے، دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ

ڈوڈہ//ڈوڈہ ضلع میں گذشتہ شب ہوئی تباہ کن بارشوں سے بدھ کو سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔اس دوران شدید بارشوں کی وجہ سے ضلع میں فصلوں و پھلوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے جبکہ بھلیسہ، بونجواہ، کاہرہ ،ٹھاٹھری کے متعدد علاقوں میں بارش کا پانی رہائشی مکانوں کے اندر احاطوں میںجمع ہوا ہے اور کئی عارضی پل بہہ گئے ہیں اورپینے کے پانی کی کئی اسکیموں کو سیلاب سے نقصان پہنچا ہے۔۔ ادھر دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے سے قصبہ ٹھاٹھری کے سینکڑوں رہائشی کنبوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور ندی نالوں کے نزدیک جانے سے اجتناب کریں۔ اطلاعات کے مطابق بونجواہ علاقہ میں بھی سیلاب سے سرنگا و ناگا میں پل بہہ گئے ہیں جبکہ 14 میگاواٹ چوہدری پاور پروجیکٹ دوندی کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے درجنوں دیہات میں بجلی سپلائی متاثر ہوئی

کشتواڑ فلیش فلڈ : وزیر داخلہ کی ایل جی اور ڈی جی سے بات،12زخمی افراد بازیاب،26ہنوزلاپتہ

سرینگر//ضلع کشتواڑ کے دچھن، ہونزڑ علاقے میں بدھ کو بادل پھٹنے اور فلیش فلڈ سے متاثرین کی جانیں بچانے کیلئے مرکزی وزارت داخلہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں۔ اس قدرتی حادثے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا”میں نے کشتواڑ (جموں و کشمیر) میں بادل پھٹنے کے بارے میں جموں و کشمیر کے ایل جی اور ڈی جی پی سے بات کی ہے۔ ایس ڈی آر ایف، فوج اور مقامی انتظامیہ امدادی کاموں میں مصروف ہے۔ این ڈی آر ایف بھی وہاں پہنچ رہی ہے۔ ہماری ترجیح یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ زندگیاں بچائی جائیں۔ میں سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔“۔ اس دوران کشتواڑ پولیس نے واقعہ کو لیکر تازہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ شب دچھن ہونزر علاقے میں بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ، جس میں 6 مکانات اور 1 راشن ڈیپو کو نقصان پہنچا۔ تقریبا 25-26 مقامی افراد لاپتہ ہیں۔ اب تک 5 افراد کی لا

جموں کشمیر کیلئے موسمی الرٹ جاری،30جولائی تک بارشوں کا امکان

سری نگر// محکمہ موسمیات نے بدھ کے روز جموں و کشمیر کے لئے شدید موسمی الرٹ جاری کیا جس میں بڑے پیمانے پر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے طوفانی سیلاب ، لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال بھی پیداہوسکتی ہے۔  اطلاعات میں محکمہ کے ڈائریکٹر سونم لوٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس وقت جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر آسمان ابر آلود ہے اور پونچھ ، راجوری ، ریاسی اور اس کے آس پاس کے کچھ مقامات پر تیز ہوائیںبھی چل رہی ہیں اور گرج چمک بھی ہورہی۔ انہوں نے کہا”وقفے وقفے سے بارش کا امکان زیادہ تر تیس جولائی تک ہے۔ بعض مقامات پر بھاری سے انتہائی موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ اس سے نشیبی علاقوں میں طوفانی سیلاب ، مڈ سلائیڈ ، لینڈ سلائیڈ اور سیلابی صورتحال بھی پیداہوسکتی ہے۔ اطلاعات میں محکمہ کے ڈائریکٹر کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ لوگوں کو ایک بار پ

ضلع کشتواڑ میں بادل پھٹنے اور سیلابی صورتحال سے5افراد جاں بحق، درجنوں لاپتہ

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں بدھ کو بادل پھٹنے اور فلیش فلڈ کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افراد جاں بحق اور درجنوں افراد لاپتہ ہوگئے ۔علاقے میں بچاو اور امدادی کارروائی جاری ہے تاہم موسم کی خرابی کے باعث اس کام میں رکاوٹیں پیدا ہورہی ہیں۔   ضلع کشتواڑ کے ہونزڑ ، دچھن علاقے میں موسم کی شدید خرابی کے دوران اچانک بادل پھٹ گئے اور علاقے میں کافی تعداد میں پانی بہنے لگا جس کے نتیجے میں وہاں فلیش فلڈ کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ بھاری تعداد میں بہنے والے پانی نے اپنے ساتھ درجنوں افراد کو بہا کر لے لیا جس کے بعد پانچ افراد کی لاشیں بر آمد کی گئیں جبکہ درجنوںکے آس پاس افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش کیلئے کارروائی شروع کی گئی ہے۔ اس موسمی آفت کے نتیجے میں متعدد رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے جس کی پوری تفصیلات آنا باقی ہے۔   ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین نے کشمی

تازہ ترین