تازہ ترین

سری نگر میں دریائے جہلم سے عدم شناخت لاش بر آمد

سری نگر// سری نگر کے پارمپورہ علاقے میں منگل کے روز دریائے جہلم سے ایک عدم شناخت لاش بر آمد کی گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے پارمپورہ علاقے میں منگل کے روز دریائے جہلم سے ایک عدم شناخت لاش بر آمد کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔  

کشمیر ملک کیلئے اُمید کی کرن،یہاں کی نئی پود کو اپنی عظیم وراثت سے سبق لینا چاہئے: صدر کووند

سری نگر// صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کشمیر کو ملک کے لئے امید کی ایک کرن قرار دیتے ہوئے یہاں کی نئی نسل کو اپنی عظیم وراثت سے سبق حاصل کرنے کی تاکید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے ثقافتی و روحانی اثرات پورے ملک پر مرتسم ہوئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں زمانہ قدیم سے ہی مختلف مذہبوں کے لوگ مل جل کر رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے یہاں کی اس غیر معمولی مذہبی رواداری کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔ موصوف صدر جمہوریہ نے یہ باتیں منگل کو یہاں کشمیر یونیورسٹی کے 19 ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے اپنے خطاب کے دوران کہیں۔ انہوں نے کہا”میں کشمیر کی نئی نسل سے تاکید کرتا ہوں کہ وہ اپنی عظیم وراثت سے سیکھیں، انہیں یہ معلوم ہونا چاہئے کہ کشمیر ہمیشہ باقی ملک کے لئے امید کی ایک کرن رہا ہے اور کشمیر کے ثقافتی و روحانی اثرات باقی ملک پر مرتسم ہوئے ہیں“۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں

سرینگر میں نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں نوجوان از جان

 سری نگر//سرینگر کے نوا کدال علاقے بلبل لنکر میں منگل کے روز ایک 25 سالہ نوجوان کو نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کرجاں بحق کردیا۔  سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ میران علی پٹھان نام کے اس نوجوان پر نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں چلائیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ جاں بحق نوجوان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ایک باڈی بلڈر تھا ۔  

ملک میں کورونا وائرس کے 29689نئے کیس،415ہلاکتیں

نئی دہلی// ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس وبا سے متاثر 42 ہزار سے زیادہ مریض صحت مند ہوئےہیں۔ اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز میں 13 ہزار سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی ہے۔ دریں اثنا ملک میں کورونا وائرس کے 29689 نئے کیسز رپورٹ اور اس وبا کی وجہ سے 415 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس سے قبل پیر کو کورونا وائرس کے خلاف 66 لاکھ 3 ہزار 112 افراد کو کورونا کے ویکسین لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 44 کروڑ 19 لاکھ 12 ہزار 395 افراد کو کورونا کے ویکسین لگائے جاچکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 29689 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 14 لاکھ 40 ہزار 951 ہوگئی ہے۔ اس دوران 42 ہزار 363 مریضوں کی شفایابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 3،06،21469

کشمیر میں جھلسادینے والی گرمی کے بیچ بارشوں کی پیش گوئی

سری نگر// وادی کشمیر میں جھلسانے والی گرمی کے بیچ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق جموں و کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں 28 سے 30 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں۔  

سری نگر کے نور باغ میں شبانہ آتشزدگی ، 5رہائشی مکانات ،2 شیڈ تباہ

سری نگر// گذشتہ شب سری نگر کے پالہ پورہ نور باغ علاقہ میں آگ کی ایک ہولناگ واردات میں پانچ رہائشی مکانات اور دو شیڈ وںکو نقصان پہنچا۔ سرکاری ذرائع کے حوالے سے نیوز ایجنسی کے این او نے اطلاع دی ہے کہ آگ پالہ پورہ کی گنجان بستی میں واقع پمپوش کالونی میں ایک یک منزلہ رہائشی مکان سے نمودار ہوئی اور آناً فاناً پھیل گئی۔ بعدازاں فائر ٹینڈرز کو آگ کے شعلوں پر قابو پانے کے لئے موقع پر پہنچایا گیا ، تاہم اس وقت تک آگ نے پانچ رہائشی مکانات اور دو شیڈوں کو نقصان پہنچا تھا۔ حکام نے بتایا کہ اس واقعے میں کسی جانی نقصان یاکسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے جبکہ آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔  

’امریکہ طالبان کیخلاف فضائی حملے جاری رکھے گا‘

کابل// افغانستان میں میں طالبان کی پیش قدمی کے پیش نظر امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ مک کنزی نے کہا ہے کہ امریکہ طالبان کی پیش قدمی روکنے کے لئے افغان فورسز کی مدد کی خاطر فضائی حملے جاری رکھے گا۔ جنرل کینتھ میک کنزی نے کابل میں پریس کانفرنس میں کہا ” امریکہ نے طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے بڑھا دیئے ہیں“۔ ان کا کہنا تھا” اگر طالبان کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری رہا تو امریکہ افغان فورسز کی مدد میں اضافے کو جاری رکھے گا“۔ دوسری جانب افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کی وجہ سے افغان آرمی چیف جنرل ولی محمد احمد زئی نے اپنا دورہ ہندوستان ملتوی کردیا ہے۔ ہندوستان میں واقع افغان سفارتخانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فوجی سربراہ ملک میں شدید لڑائی کی وجہ سے اپنا دہلی دورہ ملتوی کررہے ہیں۔

تازہ ترین