تازہ ترین

جموں کشمیر میں 1کورونا ہلاکت،102نئے کیس

سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوںکے دوران کورونا وائرس کے102نئے کیس سامنے آئے۔ اس دوران ایک کورونا مریض کی موت بھی واقع ہوگئی جو گذشتہ دو روز کے دوران پہلی کورونا ہلاکت ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ شام سے یو ٹی میں جو نئے کورونا کیس سامنے آئے اُن میں82کا تعلق وادی کشمیر جبکہ20کا تعلق جموں صوبے سے ہے۔ ابھی تک یوٹی میں کل ملاکر320759افرادکورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

رام بن میں کار لڑھک کر دریا میں جاگری، ایک ہی گھر کے چار افراد کی موت کا خدشہ

سرینگر// ضلع رام بن کے مہر علاقے میں پیر کو ایک کار دریا میں گرنے کے بعد جموں ضلع کے ایک خاندان کے چار افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق کار میں راکیش کمار ولد مہندر ناتھ ، اپنی بیوی آشا رانی اور ان کے دو بیٹے سچت بھگت اور مہر بھگت سوار تھے اور وہ سری نگر سے جموں کی طرف جارہے تھے کہ رام بن مہر علاقے میں ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ اطلاعات میںعینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ڈرائیور کا اچانک گاڑی پر کنٹرول ختم ہوگیا اور وہ کار کو مہر کے مقام پر ندی میں گرنے سے نہیں روک سکا۔ حادثے کے فورا بعد بچاو اورامدادی کارروائی کا آغاز کیا گیا تاہم آخری اطلاعات موصول ہونے تک مسافروں یا گاڑی کا کوئی سراغ نہیں ملا تھا۔

کرگل وجے دیوس: دراس میں وار میموریل پر تقریب کا اہتمام

سری نگر// کرگل وجے دیوس کی 22 ویں سالگرہ کے موقع پر پیر کے روز دراس (کرگل) میں واقع کرگل وار میموریل پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں کرگل جنگ کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی اہلکاروں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر لداخ یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے وار میموریل پر پھول مالا چڑھائی۔ یاد رہے کہ اس تقریب میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو شرکت کرنا تھی لیکن ناساز موسمی حالات کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔  

جنوبی کشمیر کے سیاحتی مقام اہرہ بل علاقے میں فورسز آپریشن کے دوران1 جنگجو جاں بحق

سرینگر//جنوبی ضلع کولگام میں واقع سیاحتی مقام اہرہ علاقے میں پیر کو سیکورٹی فورسز کے تلاشی آپریشن کے دوران جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین مسلح تصادم کے ابتدائی مرحلے میں ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے پہلے معرکہ شروع ہونے کی اطلاع دی اورکچھ دیر بعد ہی دوسرے ٹویٹ میں ایک جنگجو کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔پولیس نے تاہم کہا کہ جاں بحق جنگجو کی شناخت ابھی نہیں ہوئی ہے۔پولیس نے مزید کہا ©© کہ فورسز کاآپریشن جاری ہے۔  اس سے قبل ذرائع کے مطابق پولیس، فوج اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی مشترکہ جمعیت نے اہرہ میں مخصوص علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔  

جموں میں موسلا دھار بارشیں،کشمیر میں بھی بارش کی پیش گوئی

سری نگر// محکمہ موسمیات نے خشک مگر ابر آلود موسم کے بیچ منگل سے وادی کشمیر میں بارشوں کا ایک اور مرحلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ دوسری جانب جموں میں پیر کی صبح سے ہی موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جس سے جہاں سڑکیں زیر آب ہو گئیں وہیں پانی مکانوں میں بھی گھس آیا۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران خطہ کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکے درجے کی بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ صوبہ جموں میں درمیانی درجے کی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔  

ملک میں39361نئے کورونا کیس،416اموات

نئی دہلی// ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 1.31 فیصد ہوگئی ہے۔ ملک میں اس دوران کورونا وائرس کے 39361 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا سے 416 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ اس دوران اتوار کے روز 18 لاکھ 99 ہزار 874 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔  

راہل گاندھی ٹریکٹر پر سوار ہوکرپارلیمنٹ پہنچے

نئی دہلی// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی زراعت سے متعلق تینوں قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے پیر کے روز ٹریکٹر سے پارلیمنٹ ہاو¿س پہنچے اور کہا کہ یہ تینوں قوانین کسان مخالف ہیں ، اس لئے انہیں واپس لینا ہی پڑے گا۔  گاندھی نے کہا ” یہ تینوں قوانین کسان مخالف ہیں اور ان کو واپس لینے کے سوا اور کوئی متبادل نہیں ہے ،اس لئے انہیں فوری طور پر مسترد کیا جانا چاہئے“۔ گاندھی جس ٹریکٹر سے پارلیمنٹ ہاو¿س پہنچے اس کے آگے بینر پر لکھا تھا ” حکومت تینوں کسان مخالف زرعی قوانین کو واپس لے“۔ کانگریس لیڈر کے اس انداز سے پارلیمنٹ پہنچنے پر واضح ہوگیا کہ رواں ہفتے بھی پارلیمنٹ میں کام کاج ہونے والا نہیں ہے اور جس طرح گزشتہ پورا ہفتہ ہنگامے کی نذر ہو گیا ، اس ہفتے بھی پارلیمنٹ میں وہی نظارہ دیکھنے کو ملے گا۔ کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں

بانہال میں ٹرک اور ٹیمپو کی ٹکر، ایک مزدور جاں بحق،12زخمی

سرینگر// رام بن ضلع کے چمل واس کھٹانہ بستی بانہال علاقے میں اتر پردیش سے تعلق رکھنے والا ایک مزدور اس وقت جاں بحق اور12دیگر افراد زخمی ہوگئے جب وہ مسافر گاڑی جس میں وہ سوار تھے اورایک ٹرک کی ٹکر ہوگئی ۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے رفیع آباد بارہمولہ کا رہائشی کبیر احمد خان ولد محمد حسین خان ایک ٹرک چلاتے ہوئے جموں کی طرف محو سفر تھا۔ اس دوران چمل واس کھٹانہ بستی میں ٹرک اس کے قابو سے باہر ہوکرایک ٹیمپو سے ٹکرا گئی۔یہ ٹیمپو یوپی سے سری نگر کی طرف آرہا تھا اور اس میں مزدورسوار تھے۔اس حادثے کے نتیجے میں ٹیمپو کے ڈرائیور سمیت کم از کم 13 مسافر زخمی ہوگئے۔ اطلاعات میں مزید بتایا گیا کہ ان مزدوروں میں سے ایک ، جس کی شناخت ساجد احمد ولد عبد القیوم کے طور ہوگئی، جی ایم سی اننت ناگ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اس حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر 12 مسافروں کی شناخت کرلی گئ

شمالی ضلع بارہمولہ میں حادثاتی طور گولی چلنے سے اہلکار زخمی

سرینگر//نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے چیف کوآرڈینیٹر فضل محمد کے ذاتی سیکیورٹی آفیسر (پی ایس او) الطاف حسین چیچی ، شمالی ضلع بارہمولہ میں واحدہ چندوسہ علاقے میں پیر کواپنی ہی سروس رائفل سے حادثاتی طور گولی چلنے سے زخمی ہوگیا۔ چیچی کو پاو¿ں میں گولی لگ گئی جس کے بعد اسے علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔  

موسم کی خرابی کے باعث صدر کووند کا لداخ دورہ منسوخ

سری نگر// صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کا پیر کو طے شدہ لداخ دورہ موسم کی خرابی کے پیش نظر منسوخ کیا گیا ہے۔ صدر کووند گذشتہ روز جموں و کشمیر اور لداخ کے اپنے چار روزہ دورے پر سری نگر پہنچ گئے۔  سرکاری ذرائع کے مطابق صدر جمہوریہ کو آج کرگل وجے دیوس کی 22 ویں سالگرہ کے موقع پر جنگی یاد گار واقع دراس (لداخ) میںکرگل جنگ کے دوران جان دینے والے فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔ ذرائع نے مزید کہا کہ وادی کشمیر اور لداخ خطے میں موسم کی خرابی کے باعث صدر کووند کا لداخ دورہ منسوخ کیا گیا ہے۔اب صدر ہند گلمرگ میں قائم جنگی یاد گار پر پھول چڑھائیں گے۔ یاد رہے کہ کہ کل یعنی 27 جولائی کو صدر جمہوریہ سری نگر میں کشمیر یونیورسٹی کے 19 ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کریں گے۔(کے این او)  

تازہ ترین