تازہ ترین

شوپیان ضلع کی جواں سال لڑکی نے اہرہ بل آبشار میں کود کر جان دی

سرینگر//جنوبی ضلع کولگام میں ایک 24 سالہ لڑکی نے جمعہ کو معروف آبشاراہرہ بل میں کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔ اطلاعات کے مطابق شوپیان ضلع کے سید پورہ گاو¿ں کی لڑکی (نام مخفی) نے اہرہ بل آبشار میں کود کر جان دیدی۔ امدادی کارکنوں نے فوری طور پر حرکت میں آکر اسے بچانے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے۔ اطلاعات میں مزید بتایا گیا ہے کہ جوان سال لڑکی کی لاش بر آمد کرکے ضروری قانونی لوازمات کے بعد اہل خانہ کے حوالے کی گئی۔  پولیس نے واقعے کا نوٹس لیکر کیس درج کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ7 جولائی کو کولگام کے ایک 24 سالہ نوجوان نے بھی اسی آبشار میں کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تھا۔  

جموں کشمیر میں63نئے کوروناکیس، ایک مریض کی موت

سرینگر//جموں وکشمیر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 63 نئے کیس سامنے آئے ۔اسی عرصہ کے دوران یہاں ایک کورونا مریض کی موت واقع ہوگئی ۔ حکام کے مطابق نئے ظاہر ہونے والوں کورونا کیسوں میں53کا تعلق وادی کشمیر جبکہ 33 کا تعلق جموں صوبہ سے ہے ۔اس طرح یوٹی میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 320403 ہوگئی ہے۔ اعداد و شمار فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ سری نگر میں 5 ، بارہمولہ میں 1 ، بڈگام میں 2 ، پلوامہ میں 13 ، کپوارہمیں 1 ، بانڈی پورہ میں2 ، گاندربل میں 3 ، کولگام 2 ، شوپیان میں1 ، جموں ضلع میں 4 ، ادھم پور میں 2 ، راجوری میں 1 ، ڈوڈہ میں 8 ، سانبہ میں 1 ، کشتواڑ میں 4 ، پونچھ میں1 ،رام بن میں 2 اور ریاسی ضلع میں 10 کورونا کیس سامنے آئے۔  

جنوبی کشمیر کے ڈورو علاقے میں 18 سالہ نوجوان کی لاش بر آمد

سری نگر// جنوبی ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں جمعہ کی دوپہر کو ایک 18 سالہ نوجوان کی لاش بر آمد کی گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے کے شاستر گام گاوں میں مقامی لوگوں نے ایک 18 سالہ نوجوان کی لاش دیکھی اور فوری طور اس کے متعلق پولیس کو مطلع کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشن ڈورو کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لیا ۔ اطلاعات میں لاش کی شناخت انعام الحق ولد جاوید احمد وانی ساکن نٹی پورہ ڈورو کے طور کی گئی ہے۔(مشمولات یو این آئی)  

شہر سرینگر کے مضافات میں کار اور سکوٹی کی ٹکر،3افراداز جان

سرینگر//شہر سرینگر کے مضافات میں جمعہ کے روز سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ حادثہ پارمپورہ کے پنزی نارہ علاقے میں پیش آیا جہاں ایک کار اور سکوٹی میں ٹکر ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق تین افراد ایک سکوٹی پر جارہے تھے اور مذکورہ سکوٹی ایک کار کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجے میں تینوں کی موت واقع ہوگئی۔ اطلاعات میں جاں بحق افراد کی شناخت سمیر احمد ڈار ولد ثنا اللہ دار، مشتاق احمد ملک ولد غلام محمد ملک اور شاہد فیاض ولد فیاض احمد ڈار ساکنان پنزی نارہ کے طور کی گئی ہے۔  

بارہمولہ- بانہال ریل سروس دو روز بعد بحال

سری نگر// شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کو جموں کے بانہال سے جوڑنے والی بارہمولہ- بانہال ریل سروس کو جمعہ کے روز د دن بعد بحال کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ ریلوے حکام نے کورونا وبا کے پیش نظر 21 اور22 جولائی کو یہ سروس معطل کردی تھی۔ ریلوے ذرائع نے بتایا کہ دو دنوں تک معطل رہنے کے بعد آج بڈگام – بارہمولہ اور بڈگام – بانہال ٹریکس پر ریل سروس معمول کے مطابق بحال ہوئی۔

سری نگر کے کنہ کدل علاقے میں شہری غرقآب

سری نگر// سری نگر کے کنہ کدل علاقے میں جمعہ کو ایک شہری پھسل کر ایک نہر میں غرقآب ہو گیا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ کنہ کدل میں سندر کول نامی ایک نہر کے کنارے پر ایک شہری، جس کی شناخت ابھی نہیں ہوئی ہے، اپنے جوتے صاف کر رہا تھا کہ وہ پھسل کر غرقآب ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہاں موجود لوگوں نے پانی میں کود کر اس کو بچانے کی کوشش کی لیکن تاحال کامیاب نہیں ہوسکے۔  

ملک میں 500 سے کم کورونا اموات، 35342 نئے کیس

نئی دہلی // ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 35 ہزار سے زائد نئے کیس سامنے آئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 500 سے کم افراد کی موت ہو ئی ہے۔ کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کی یومیہ تعداد جمعرات کو 507 درج کی گئی جبکہ آج یہ تعداد 483 رہی۔  دریں اثنا جمعرات کو 54 لاکھ 76 ہزار 423 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 42 کروڑ 34 لاکھ 17 ہزار 030 افراد کو کوروناکے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 35342 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 12 لاکھ 93 ہزار 062 ہوگئی ہے۔ اس دوران 38 ہزار 740 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ چار لاکھ 68 ہزار 079 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز3881 کم ہوکر چار لاکھ پانچ ہزار 513 ر

جموں میں بارودی مواد سے لیس ڈرون برآمد

جموں// جموں و کشمیر پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کے دوران جموں کے مضافاتی علاقہ کاناچک میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک ایک ڈرون پایا جس کے ساتھ بارودی مواد( آئی ای ڈی )نصب تھی۔ انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے گزشتہ رات قریب ایک بجے کاناچک علاقے میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک آئی ای ڈی سے لیس ایک ڈرون زمین پر گرا پڑا دیکھا۔ ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ کاناچک کی ایک ٹیم گراہ پٹن نامی گاﺅں میں پہنچی جہاں اس نے ایک ڈرون اور ایک پیکٹ دیکھا جس میں آئی ای ڈی رکھی گئی تھی ۔  

جنوبی ضلع اننت ناگ میں2مقامی ٹریکر پھسل کر گرنے سے جاں بحق، ایک زخمی

سری نگر// جنوبی ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ ہالن علاقے میں گذشتہ رات دو مقامی ٹریکر (پہاڑی سیر کرنے والے) پھسل کر گرنے کے نتیجے میںجاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ جمعہ کو اطلاعات میں بتایا گیا کہ گذشتہ رات ہالن میں پہاڑی سیر کیلئے نکلے ٹریکروں کے ایک گروپ کے تین افراد پھسل کر ایک پہاڑی دراڑ میں گر گئے ۔اطلاعات کے مطابق ان میں سے دو افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 18سالہ عاقب وانی ولد طارق احمد وانی ساکن ڈولی گام بانہال اور26سالہ محمد عمران خان ولد عبدالسلام خان ساکن ویری ناگ کے طور ہوئی ہے۔ تیسرا ٹریکر18سالہ مزمل احمد شیخ ولد نذیر احمد شیخ ساکن ڈولی گام بانہال تھا جو شدید زخمی ہوگیا ہے اوراس کا ایک اسپتال میں علاج جاری ہے۔  

شمالی کشمیر کے سوپور میں فورسز آپریشن کے دوران2جنگجو جاں بحق

سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں ایک شبانہ فورسز آپریشن کے دوران دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ سوپور کے وارہ پورہ علاقے میں پیش آیا جہاں فورسز نے گذشتہ شام دیر گئے جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔ ذرائع نے کہا کہ آپریشن کے دوران طرفین کا آمنا سامنا ہوا اور انہوں نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں۔ اس گولی بھاری کے نتیجے میں دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے بھی دو جنگجوﺅں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود بر آمد ہوا ہے۔ آئی جی پولیس کشمیر رینج وجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے ایک جاں بحق جنگجو کی شناخت فیاض وار کے طور کی۔ پولیس نے کہا کہ فیاض کئی جنگجویانہ کاروائیوں میں مطلوب تھا۔ بعد میں  پولیس  نے  ایک  مفصل  بیان 

تازہ ترین