تازہ ترین

شمالی ضلع کپوارہ میں یکے بعد دیگرے حادثات ،خاتون سمیت دو افراد ڈوب کراز جان

کپوارہ //شمالی ضلع کپوارہ کے چوکی بل کرالہ پورہ علاقہ میں جمعرات کویکے بعد دیگرے دو الگ الگ حادثات کے دوران ایک معمر خاتون سمیت دو افراد نالہ کہمیل میں ایک عارضی پل کو پار کرنے کے دوران گر کر غرقآب ہوگئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صوبی زوجہ محمد سعید ساکن راشن پورہ کرالہ پورہ کسی کام سے تمنہ جارہی تھی۔ اس دوران وہ تمنہ اور چوکی بل کے درمیان نالہ کہمیل پر عارضی پل پار کر نے لگی جس کے دوران اس کا پیر پھسل گیا اور وہ نالہ میں گر کر غرقآب ہوگئی۔بتایا جاتا ہے کہ معمر خاتون کے غرقآب ہونے کے چند منٹ بعدکھنہ بل چوکی بل کاجواں ال منظور احمد ریشی نالہ کہمیل پر بنایا گیا عارضی پل پار کرنے لگا کہ وہ اپنا توازن کھو کر نالے میں گرگیا۔ مقامی لوگوں نے فوری طور بچاو¿ کاروائی شروع کی اور آدھ کلو میٹر دور صوبی اور منظور کو بر آمد کرکے سب ضلع اسپتال کرالہ پورہ میں پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے ا

کشمیرمیں موسلا دھار بارشوں کے بعد موسم میں بتدریج بہتری

سری نگر// وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق موسلا دھار بارشوں کے بعد موسم میں بتدریج بہتری واقع ہو رہی ہے۔ متعلقہ محکمے کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں معمولی درجے کی بارش ہوسکتی ہے تاہم بعد میں 27 جولائی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2.9ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 16.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔  

کنگن میں شاہ محلہ کلن عید کے روز بھی پانی سے محروم، شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ

کنگن// شاہ محلہ کلن گنڈ میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کیخلاف جمعرات کو مردو زن نے سرینگر ۔کرگل شاہراہ پر محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیکر گاڑیوں کی آمدورفت روک دی جس کے نتیجے میں شاہراہ کے دونوں اطراف سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئیں۔  احتجاجی لوگوں کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی کے روز بھی مقامی بستی میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ کے سپروایزر کو اگرچہ اس بارے میں کئی بار آگاہ کیا گیا لیکن وہ مبینہ طور ٹس سے مس نہیں ہورہا ہے۔  انہوں نے مطالبہ کیا کہ وہاں تعینات سپروایزر کا فوری طور تبادلہ کیا جائے ۔ جب کشمیر عظمیٰ نے محکمہ جل شکتی کے اسسٹنٹ انجینئر کنگن فاروق احمد ڈار سے رابطہ قائم کرکے کلن میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ شاہ محلہ میں آج ہی پائپیں نصب کرک

جموں کشمیر میں مقامی خواتین کے غیر مقامی شوہروں کو ڈومیسائل فراہم کرنے کا اعلان

سرینگر// جموں و کشمیر انتظامیہ نے جموں و کشمیر کی مقامی خواتین کے غیر مقامی شوہروں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل کشمیر کی خواتین، جن کی شادی خطہ سے باہر ہوئی تھی، کے شوہر ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے لئے نااہل تھے۔ اس سلسلے میں سرکاری طور پر باضابطہ ایک آرڈر جاری کیا گیا ہے جس وک کافی اہمیت کا حامل تصور کیا جاتا ہے۔ اس حکم کے تحت جموں و کشمیر سول سروسز (ڈی سنٹرالائزیشن اور ریکروٹمنٹ) ایکٹ کے تحت جموں و کشمیر میں ہر سطح پر ملازمتوں کے لئے ڈومیسائل شرائط کے اطلاق میں ترمیم کی گئی ہے۔دستاویزات جمع کروانے کے بعد سرٹیفکیٹ حاصل کی جا سکتی ہے۔ ڈومیسائل دینے کا اختیار تحصیلدار کو دیا گیا ہے۔ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لئے اہلیہ کی ڈومیسائل سرٹیفکیٹ اور میریج سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہو گی۔قواعد کے مطابق جموں و کشمیر میں کم از کم 15 سال تک مقیم فرد کو مرکزی خطے کا رہائشی سمجھا ج

ملک میں41ہزار سے زائد نئے کورونا وائرس کیس، اموات میں پھر کمی

نئی دہلی// ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 41 ہزار سے زائد نئے کیس سامنے آئے اور 507 افراد کی موت ہوگئی ۔ کورونا سے ہونے والی اموات کی یومیہ تعداد گذشتہ روز کے مقابلے میں آج بہت کم رہی۔ بدھ کے روز وبا سے ہونے والی اموات کی یومیہ تعداد 3998 درج کی گئی تھی۔  اس دوران بدھ کے روز 22 لاکھ 77 ہزار 679 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 41 کروڑ 78 لاکھ 51 ہزار 151 افراد کوٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔  مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 41383 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 12 لاکھ 57 ہزار 720 ہوگئی ہے۔ اس دوران 38 ہزار 652 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد تین کروڑ چار لاکھ 29 ہزار 339 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 2224 بڑھ کر چ

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، سینسیکس میں 450 پوائنٹس سے زائدکااچھال

ممبئی // بیرون ملک سے موصول مثبت اشاروں کے درمیان جمعرات کے روز گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں بھی رونق لوٹ آئی اور بی ایس ای کا 30 حصص والا سینسیکس شروعاتی کاروبار میں 450 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ سینسیکس 296.05 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 52،494.56 پر کھلا اور کچھ ہی دیر میں 52،682.13 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ پچھلےکاروباری دن یہ 52،198.51 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں بدھ کے روز رہی مضبوطی کی وجہ سے ایشیا کی دیگر اسٹاک مارکیٹس بھی آج سبز رنگ میں رہیں۔ خبر لکھے جانے تک سینسیکس میں بجاز فنانس کا شیئر تین فیصد سے زیادہ تھا۔ ایچ ڈی ایف سی بینک ، آئی سی آئی سی آئی بینک اور ٹاٹا اسٹیل میں بھی 1.5 فیصد سے زیادہ کی مضبوطی رہی۔ درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی زبردست فروخت دیکھی گئی۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 104.50 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15،736.60 پر کھلا اور 15،770.85 پوائ

کورونا پابندیوں کی وجہ سے کشمیر میں عید الاضحی کی محدود تقریبات

سری نگر// کشمیر میں گذشتہ روز عیدالاضحی کے موقع پر محدود تقریبات دیکھنے میں آئیں کیونکہ کورونا سے متعلقہ پابندیوں کی وجہ سے وادی کی بڑی مساجد ، اور عید گاہوں اور خانقاہوں پر نماز عید نہیں ادا کی گئی۔ اگست 2019 کے بعد مسلسل تیسرے سال وادی میں عید الاضحی کی تقریبات محدود رہیں۔ عوام کی بڑی تعداد نے چھوٹے گروپوں میں عیدنماز پڑھ کر اور سماجی فاصلوں کا خیال رکھتے ہوئے وبائی مرض سے متعلق احکامات پر عمل کیا۔ حکام کے مطابق بڑے اجتماعات پر پابندی کی وجہ سے کشمیر کی بڑی مساجد اور عید گاہوں پر تین سالوں میں مسلسل پانچویں بار عید کی نماز نہیں پڑھی گئی جب کہ مقامی اور محلوں کی چھوٹی مساجد میں نماز عید کے لئے چھوٹے چھوٹے اجتماعات دیکھنے میں آئے۔ کچھ لوگوں نے گھر وںمیں ہی نماز پڑھنے کو ترجیح دی ۔ حکام نے مزید بتایا کہ وادی کے مسلمانوں نے جانوروں کی قربانی دی جو حضرت ابراہیم ؑ کی روایت

تازہ ترین