درجہ چہارم اَسامیوں کےلئے 47,950 اُمید واروں کی درخواستیں

سرینگر// جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ نے درجہ چہارم اَسامیوںکے لئے جموںوکشمیر بھرتی ( خصوصی بھرتی) قواعد 2020 کے تحت مختلف محکموںمیں ضلع صوبائی یونین ٹریٹری کیڈر کے لئے 8575 درجہ چہارم اسامیوں کو اشتہاری نوٹیفکیشن نمبر 1آف 2020 ،بتاریخ26.06.2020مشتہر کیا ہے۔ بورڈ نے جے کے ایس ایس بی کے آن لائن ایپلیکیشن پورٹل پر آن لائن درخواستیں جمع کروانے کے لئے 10 جولائی 2020 ءکو شروع ہونے کی تاریخ مقرر کی تھی۔ جمعرات کی صبح تک 1,13,200اُمید واروں نے بورڈ کے آن لائن پورٹل پر رجسٹریشن کی جبکہ 47,950 اُمید واروں نے درجہ چہارم اسامیوں کے آن لائن درخواست پیش کرنے کا عمل مکمل کیاجبکہ روزانہ بورڈ کے آن لائن ایپلیکیشن پورٹل پر 80,000 منفرد اَفرادتک رسائی حاصل کرتے ہیں۔ بورڈ نے سری نگر اور جموں میں دو ہیلپ لائن اُمید واروں کی سہولیت کے لئے شروع کی ہے اور اگر کسی فرد کو درخواست پیش کرنے میں تکنیک

جموں کشمیر میں4جی انٹر نیٹ سروس بحالی کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے:انتظامیہ کا عدالت عظمیٰ میں بیان

سرینگر//مرکز و جموں کشمیر سرکار نے جمعرات کے روز سپریم کورٹ کو بتایا کہ عدالتی احکامات کے عین مطابق مرکز کے زیر انتظام علاقے میں 4جی انٹر نیٹ سروس کی بحالی سے متعلق ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے آج عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ جموں کشمیر میں جنگجویانہ واقعات بڑھ رہے رہیں ۔ واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ نے11مئی کو جموں کشمیر میں 4جی انٹر نیٹ سروس کی بحالی کیلئے ایک” خصوصی کمیٹی“ تشکیل دینے کے احکامات صادر کئے تھے۔اپنے احکامات میں عدالت عظمیٰ نے کہا تھا کہ انسانی حقوق اور قومی تحفظ کے درمیان توازن پیدا کیا جانا چاہئے۔ جموں کشمیر کے اندر تیز رفتار4جی انٹر نیٹ سروس گذشتہ برس ماہ اگست سے معطل ہے۔ مذکورہ سروس کی بحالی کے حق میں دائر عرضی کی آج عدالت عظمیٰ کے ڈویژن بینچ میں شنوائی ہورہی تھی۔ شنوائی کے دوران مرکز اورجموں کشمیر انتظامیہ کو

سوپور میں جعلی فیس بک پیچ کے ذریعے لوگوں کوڈرانے دھمکانے والا شہری گرفتار

سرینگر//پولیس نے شمالی کشمیر کے سوپور میں ایک شہری کو گرفتار کرلیا جس پر الزام ہے کہ اُس نے جعلی فیس بک پیج بنایا تھا اوراُس پر وہ”قوم دشمن سرگرمیاں“ انجام دے رہا تھا۔  پولیس نے گرفتار شدہ کی شناخت رئیس احمد میر عرف دانش ولد فیروز احمد میر ساکن بریٹھہ کلان سوپور کے طور کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر جعلی اکاونٹ بناکر ”قوم دشمن سرگرمیاں“ انجام دیتا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے فیس بک پرحال ہی میں ابو حزیفہ نامی اکاونٹ سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی تھی اور اُس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ گجرانوالہ پاکستان کا رہنے والا ہے۔پولیس نے کہا”ویڈیو میں جو تصویر ہے وہ بمنہ سرینگر کے معروف تاجر کی ہے“۔  ملزم نے ویڈیو کے ذریعے مذکورہ تاجر کے نام یہ کہتے ہوئے ہٹ وارنٹ جاری تھی کہ وہ ایک مخصوص سیاسی جماعت کے ساتھ وابستہ ہے۔ پولیس کے مطابق”تاجر ہ

بانڈی پورہ میں 15سالہ لڑکے کی مبینہ خود کشی

سرینگر//شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ میں جمعرات کو ایک15سالہ لڑکے نے مبینہ طور خود کشی کی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق لاوے پورہ گاﺅں کے رہنے والے مذکورہ لڑکے نے اپنے گھر کے اندر پھانسی دیکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ مذکورہ لڑکے کی لاش کا بعد ازاں ضلع اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیاگیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔  

ملک میں کورونا معاملوں میں ریکارڈ 32 ہزار سے زیادہ کا اضافہ

نئی دہلی// ملک میں کورونا انفیکشن کی صورتحال دن بہ دن ابتر ہوتی جارہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اب تک کے سب سے زیادہ 32 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 9.69 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعرات کے روز صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 32695 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 968876 ہوگئی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب ایک دن میں متاثرہ افراد کی تعداد 30 ہزار سے ہوئی ہے۔ اس سے قبل بدھ کے روز 29429 معاملات رپورٹ ہوئے تھے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 606 افراد کی ہلاکت کے ساتھ تعداد اموات 24915 ہوگئی ہے۔ انفیکشن کے تیزی سے بڑھتے ہوئے معاملوں میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی مستقل طور پر بڑھ رہی ہے اور گذشتہ ایک دن میں 20783 مریض صحت مند ہوچکے ہیں، جن میں 612815 کو کل چھٹی دے

ضلع بڈگام میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کوروکنے کیلئے پابندیاں عائد

سرینگر//وسطی ضلع بڈگام کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے ضلع بھر میں پابندیاںعائد کیں جس کے نتیجے میںآ ج تمام کاروبار معطل ہوا اور سڑکیں سنسان ہوئیں۔ ضلع انتظامیہ بڈگام نے گذشتہ شام کو ہی دفعہ144کے نفاذ کا فیصلہ کیا تھا تاکہ کورونا کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔ اس سلسلے میں ضلع کمشنر شہباز احمد مرزا نے ایک سرکیولر بھی جاری کیا تھا۔  

کورونا سے مزید 4افراد جاں بحق،تعداد 212

سرینگر//کشمیر وادی میں جمعرات کو مزیدچار افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے جس سے کورونا ہلاکتوں کی تعداد212تک پہنچ گئی۔ حکام کے مطابق آج دو افراد سکمز میں جاں بحق ہوگئے ۔ ان میں خواجہ باغ بارہمولہ کا ایک شہری اور سرہامہ اننت ناگ کا ایک شہری شامل ہیں۔ دونوں کی عمر60سال تھی۔ کورونا سے ہونے والی ایک اور موت سانبری ککر ناگ کی ایک خاتون کی تھی جس کا کورونا ٹیسٹ اُس کی موت کے تین روز بعد مثبت ظاہر ہوگیا۔ تینوں افراد کے بارے میں اسپتالی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ کئی امراض میں مبتلاءتھے۔ ادھرکرناہ کے ہجترہ گاﺅں کے رہنے والے ایک ساٹھ سالہ شہری، جو کورونا میں مبتلاءتھا، کی موت بھی آج صبح سٹیٹ ہسپتال سرینگر میں واقع ہو گئی ۔ کرناہ ہیلتھ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ شہری کو کچھ دن قبل علاج و معالجہ کیلئے سرینگر لیجایا گیا تھا جہاں اس کا کویڈ ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آگیا۔

راجوری میں ایل او سی کے نزدیک کم شدت والا دھماکہ،فوجی اہلکار زخمی

سرینگر//راجوری ضلع کے نوشیرا سیکٹر میں کنٹرول لائن کے نزدیک ایک کم شدت والا زیر زمین باردودی دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگیا۔ حکام کے مطابق فوج کی ایک پارٹی کنٹرول لائن پر کلال علاقے میںمعمول کی گشت پر تھی جس کے دوران ایک زیر زمین بارودی سرنگ پھٹ پڑی جس کی زد میں آکر ایک فوجی زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ گذشتہ شام کو پیش آیا۔ حکام نے کہا کہ زخمی فوجی اہلکار کو نزدیکی اسپتال لیجایا گیا ہے۔  

جو بائیڈن، بارک اوبامہ اور بل گیٹس کے ٹوئٹر اکاﺅنٹس ہیک

واشنگٹن // امریکہ کے ممکنہ صدارتی امیدوار جو بائیڈن، بارک اوبامہ، ارب پتی بل گیٹس اور ریپر کین ویسٹ سمیت دنیا کے ایک درجن سے نامور ترین شخصیات کے ٹوئٹر اکاﺅنٹس ہیک ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ یہ واقعہ کل شام کا ہے جس میں شائع ہونے والی ٹوئیٹس میں 'بٹ کوائن' کی صورت میں عطیات مانگے گئے تھے۔ ٹوئٹر نے ایک اِی میل میں بتایا ہے کہ معاملے پر غور کیا جا رہا ہے اور جلد ہی اس پر تفصیلی بیان جاری کیا جائے گا۔ فوری طور پر معاملے کی نوعیت اور واضح اسباب کا پتہ نہیں لگ سکا ہے لیکن مسئلے کی سطح اور تناسب سے لگتا تھا کہ معاملہ کسی ایک اکاﺅنٹ یا ایک سروس تک محدود نہیں ہے۔ یہ اطلاع وائس آف امریکہ نے دی ہے۔ اس کی وجہ سے شیئر مارکیٹ کاروبار بند ہونے پر ٹوئٹر کے حصص میں تقریباً چار فی صد کی کمی واقع ہو چکی تھی۔ میڈیا کے مطابق چند ٹوئیٹس کو فوری طور پر ڈیلیٹ کیا گیا، لیکن ایسا لگ ر

تازہ ترین