تازہ ترین

دن میں سات کورونا ہلاکتیں، تعداد195

سرینگر//شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ کا ایک60سالہ شہری منگل کے روز کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔ یہ آج دن میں کورونا سے ہونے والی ساتویں موت تھی۔ اس طرح جموں کشمیر میں کورونا کی وجہ سے اب تک مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر195تک پہنچ گئی ہے۔  سکمز صورہ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ ٹنگمرگ کا شہری نمونیا میں مبتلاءتھا۔وہ گذشتہ روز سے زیر علاج تھا ، اُس کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ میں مثبت ظاہرہوا تھا اور وہ آج انتقال کرگیا ۔  اس سے قبل بارہمولہ میں تعینات ایک سی آر پی ایف اہلکار اور دو خواتین کے کورونا ٹیسٹ اُن کی موت کے بعد مثبت ظاہر ہوئے تھے۔ صدر اسپتال سرینگر کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ 35سالہ سی آر پی ایف اہلکار66ویں بٹالین سے وابستہ تھا اور وہ بارہمولہ میں تعینات تھا۔اُس کا ک

جموں کشمیر بھاجپا صدر کاکورونا ٹیسٹ مثبت ظاہر

سرینگر//بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں کشمیر صدر، ریوندر رینا کا کورونا ٹیسٹ منگل کے روز مثبت ظاہر ہوا۔ اُسے فوری طور پر ایک اسپتال کے علیحدگی وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔ بھاجپا لیڈر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے ہلکے بخار میں مبتلاءہونے پر خود اپنا ٹیسٹ کروایا جو مثبت ظاہر ہوا۔ رینا کا مزید کہنا تھا کہ وہ حال ہی میں بھاجپا لیڈر وسیم باری کی موت کے بعد بانڈی پورہ گئے تھے اور انہوں نے وہاں پانچ دن گذارے۔ ذرائع کے مطابق رینا کو نارائنا اسپتال،کٹرا کے ایک علیحدہ وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔  

سی آر پی ایف اہلکار اور 2 خواتین کے کورونا ٹیسٹ بعد از مرگ مثبت ظاہر،اموات کی تعداد194

سرینگر//بارہمولہ میں تعینات ایک سی آر پی ایف اہلکار اور دو خواتین کے کورونا ٹیسٹ اُن کی موت کے بعد مثبت ظاہر ہونے سے مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر194ہوگئی ہے۔ مذکورہ تین اموات سے منگل کے روز جموں کشمیر میں کورونا کی وجہ سے ابھی تک چھہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ صدر اسپتال سرینگر کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ 35سالہ سی آر پی ایف اہلکار66ویں بٹالین سے وابستہ تھا اور وہ بارہمولہ میں تعینات تھا۔اُس کا کورونا ٹیسٹ اُس کی موت کے ایک دن بعد مثبت ظاہر ہوا ہے۔مذکورہ اہلکار نوشیرا راجوری کا باشندہ تھا اور وہ نمونیا میں مبتلاءتھا۔ اس دوران جی ایم سی اننت ناگ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر مجیدمہراب نے جی این ایس کو بتایا کہ سمتھن اور کولگام کی رہنے والی دو خواتین ،جو اُن کے اسپتال میں10جولائی کو انتقال کرگئی تھیں، کے کورونا ٹیسٹ مثبت ظاہر

بانڈی پورہ میں نوجوان بجلی کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل، دوسرا زخمی

سرینگر//ضلع بانڈی پورہ میں ایک22سالہ نوجوان منگل کے روز بجلی کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا جبکہ دوسرازخمی ہوگیا۔ حکام کے مطابق مذکورہ نوجوان بانڈی پورہ میں ایک دکان پر لوہے کا شٹر نصب کررہے تھے جس کے دوران وہ نزدیک ہی ایک ہائی ٹنشن تار کے رابطے میں آگئے۔ اس حادثے میں دو نوجوان بری طرح زخمی ہوگئے جن کی شناخت عرفان احمد ملک ساکن کلاروس اور عاقب احمد آہنگر کے طور ہوئی۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں عرفان دم توڑ بیٹھا جبکہ ثاقب کو سرینگر منتقل کیا گیا۔  

کورونا نے ایک اور جان لی، اموات کی تعداد191

سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان کا ایک65سالہ شہری کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔ یہ منگل کے روز ہونے والی ایسی تیسری موت ہے۔اس طرح جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد191تک پہنچ گئی ہے۔ سکمز بمنہ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر شفا دیوا نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مذکورہ شہری10جولائی سے زیر علاج تھا۔وہ نمونیا میں مبتلاءتھا اور اُس کی ایک سرجری بھی ہوئی تھی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل آج صبح تالاب تلو جموں اور بارہمولہ کے دو شہری کورونا کی وجہ لقمہ اجل بن گئے تھے۔  

کنگن میں نالہ سندھ سے خاتون کی لاش برآمد

کنگن//وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں منگل کونالہ سندھ سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔  کشمیر عظمیٰ کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نجون کنگن میں لوگوں نے نالہ سندھ میں ایک خاتون کی لاش دیکھی جس کے بعد انہوں نے فوری طور کنگن پولیس کو مطلع کیا۔  پولیس نے جائے موقع پر جاکر لاش کو اپنی تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی۔  لاش کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔  

جموں میں کورونا سے ایگریکلچر آفیسر کی موت، تعداد190

  سرینگر//جموں کے تالاب تلو میں ایک شہری، جو پیشے سے ایگریکلچر آفیسر تھا منگل کے روز کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگیا۔ اس طرح جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر190تک پہنچ گئی ہے۔ جی ایم سی جموںکے پرنسپل ڈاکٹر نصیب چند ڈوگرہ نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مذکورہ مریض کو12جولائی کے روز داخل کرایا گیا تھا اور اُسے فوراً وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا جس کے دوران آج صبح اُس کی موت واقع ہوگئی۔ اس سے قبل بارہمولہ کا ایک شہری سکمز صورہ میںکورونا کی وجہ سے دم توڑ بیٹھا۔  

ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعدادمیں28498کا اضافہ

نئی دہلی// کوروناوائرس کی خوفناک صورتحال کے درمیان تیسرے دن بھی ملک میں 28 ہزار سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 9.06 لاکھ سے متجاوز کرچکی ہے اور اس دوران 550 سے زیادہ افراد کی موت ہے۔ منگل کے روز صحت و خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 28498 نئے کیس سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 906752ہوگئی ہے۔ اس سے قبل اتوار کو 28637اور پیر کو 28701کیس رپورٹ ہوئے تھے اور ان کے مقابلہ میں متاثرین کی تعداد میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔  

بارہمولہ کا60سالہ شہری کورونا سے ازجان، اموات کی تعداد189

سرینگر//شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کا ایک60سالہ شہری منگل کو کورونا کی وجہ سے فوت ہوگیا جس سے جموں کشمیر میں اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد183تک بڑھ گئی۔ نادی ہل علاقے کا رہنے والا مذکورہ شہری سکمز صورہ میں انتقال کرگیا جہاں وہ تو روز سے زیر علاج تھا۔ سکمز کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مذکورہ شہری نمونیا میں مبتلاءتھا اور وہ آج علی الصبح چار بجے انتقال کرگیا۔ تازہ ہلاکت سے وادی کشمیر کے اندر کورونا سے مرنے والوں کی تعداد172ہوگئی ہے جبکہ17افراد کی موت جموں صوبے میں واقع ہوئی ہے۔ وادی میں سب سے زیادہ اموات سرینگر میں ہوئی ہیں جن کی تعداد46ہے۔