پانپور میں فوجی کانوائے پر جنگجوﺅں کی فائرنگ، شہری خاتون معمولی زخمی: آئی جی کشمیر

سرینگر//جنگجوﺅں نے جمعرات کو پانپور علاقے میں لدو کے مقام پر ایک فوجی کانوائے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری خاتون کو معمولی چوٹیں آئیں۔ آئی جی کشمیر وجے کمار نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مذکورہ خاتون معمولی طور پر زخمی ہوئی ہے۔ آئی جی کشمیر نے کہا کہ خاتون کو نزدیکی اسپتال سے فوری طور رخصت کیا گیا۔ فوج نے بعد ازاں ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں ایک فوجی اہلکار کو بھی چوٹیں آئیں جس کا علاج جاری ہے۔فوج نے کہا کہ مذکورہ فوجی کی حالت مستحکم ہے۔ فوج کے مطابق جنگجوﺅں نے ایک ایمبولینس پر گولیاں چلائیں۔ دریں اثناءفائرنگ واقعہ کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔    

دن میں4کورونا ہلاکتوں سے اموات کی تعداد153

سرینگر//وادی کشمیر میں جمعرات کو ایک کے بعد ایک چار خواتین کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئیں جس سے اس مہلک وائرس کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد153تک پہنچ گئی۔ پہلی دو ہلاکتیں دو خواتین میں سے ایک شمالی کشمیر کے بارہمولہ جبکہ دوسری نٹی پوری سرینگر کی رہنے والی تھی۔ بعد ازاں مزید دو خواتین بھی انتقال کرگئیں اور اس طرح آج کورونا سے مرنے والوں میں چاروں کی چار خواتین شامل تھیں۔ حکام کے مطابق جنوبی ضلع کی ایک 65سالہ خاتون سکمز صورہ میں چل بسی۔خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق مذکورہ خاتون کی موت کی تصدیق سکمز کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر شفا دیوا نے کی۔انہوں کہا کہ مذکورہ خاتون ہائی بلڈ پریشر اور نمونیا میں مبتلاءتھی۔ اس کے بعدپلوامہ کی ایک 70سالہ خاتون سی ڈی اسپتال میں چل بسی۔وہ بھی کئی امراض میں مبتلاءتھی اور وہ6جولائی سے زیر علاج تھی۔  

کرناہ ۔کپوارہ شاہراہ پر ٹنل کی تعمیر کے حق میں لوگوں کااحتجاج

سرینگر//شمالی کشمیر میں کرناہ۔ کپوارہ شاہراہ پر ٹنل کی تعمیر کے حق میں جمعرات کوایک بار پھر لوگوں نے احتجاج کیا۔ احتجاج کی کال کرناہ ٹنل کارڈی نیشن کمیٹی نے دی تھی۔ احتجاج کرنے والوں نے ایک ریلی بھی نکالی جو ٹنگڈار کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی ایس ڈی ایم آفس کے سامنے پہنچ گئی جہاں مظاہرین نے دھرنا دیا ۔ ریلی میں موجود لوگوں نے ”ہماری مانگیں پوری کرو“ ”ہمیں اپنا حق دو “”ہم کیا چاہئے ٹنل “ کے نعرے بلند کئے۔  مظاہرین نے ایس ڈی ایم کو ایک یادداشت بھی پیش کی جس میں ٹنل کی تعمیر کی مانگ کی گئی ۔  

ٹنگمرگ میں خاتون درخت سے گر کر لقمہ اجل

سرینگر//شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ میں جمعرات کو ایک 40سالہ خاتون ایک درخت سے گر کر لقمہ اجل بن گئی۔ یہ حادثہ بارہمولہ ضلع کے چاندل وانی گام علاقے میں پیش آیا۔ حکام کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ایجنسی کے این او نے لکھا کہ خاتون ایک درخت سے گر شدید زخمی ہوگئی جس کے بعد اُسے سب ضلع اسپتال ٹنگمرگ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ حکام نے مذکورہ خاتون کی شناخت حنیفہ بیگم زوجہ عبد الخالق ملا ساکن چاندل وانی گام کے طور کی۔  

کپوارہ میں دو افراد گہرے کنویں میں جاگرے، بچاﺅ آپریشن جاری

سرینگر//شمالی ضلع کپوارہ کے ہتمت پورہ،ہائیہامہ میں جمعرات کو دو افراد ایک گہرے کنویں میں جاگرے جس کے بعد اُن کو بچانے کی کارروائی شروع کی گئی۔ حکام کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے لکھا کہ 35سالہ غلام نبی خان اور50سالہ غلام محی الدین گنائی پھسل کر کنویں میں جاگرے۔ دونوں کو بچانے کیلئے ایس ڈی آر ایف اور پولیس اہلکار متحرک ہوگئے ہیں۔  

کشمیر میں ہندوستانی اور بی جے پی کارکن بننا آسان نہیں: رام مادھو

سرینگر// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں جنگجووں کے ہاتھوں ایک پارٹی لیڈر کی والد اور بھائی سمیت ہلاکت کے حوالے سے کہا ہے کہ وادی کشمیر کے کچھ علاقوں میں ہندوستانی اور بی جے پی کا آدمی بننا آسان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ” وادی میں ہندوستانی بننے والے کئی لوگوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے“۔ یاد رہے کہ بانڈی پورہ میں بدھ کی شام جنگجووں نے بی جے پی کے مقامی لیڈر وسیم باری، والد بشیر احمد اور بھائی عمر بشیر پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں ان تینوں کی موت واقع ہوئی۔  

بانڈی پورہ میں بی جے پی لیڈر کی ہلاکت میں لشکر طیبہ کا ہاتھ:آئی جی کشمیر

سرینگر// کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا ہے کہ مہلوک بی جے پی لیڈر وسیم باری پر لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ دو جنگجووں نے حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہلوک لیڈر کی حفاظت پر مامور 10 ذاتی محافظوں کو نہ صرف گرفتار کیا گیا ہے بلکہ انہیں نوکریوں سے بر طرف بھی کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بانڈی پورہ میں بدھ کی شام جنگجووں نے بی جے پی لیڈر صدر وسیم باری، والد بشیر احمد اور بھائی عمر بشیر پر اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں تینوں کی موت واقع ہوگئی۔  

ملک میں کورونا کے ریکارڈ 24879 نئے کیس ، متاثرین کی تعداد 7.67 لاکھ سے تجاوز

نئی دہلی، 9 جولائی ( یواین ا?ئی ) ملک میں کووڈ۔19سے پیدا شدہ خوفناک صورتحال کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے سب سے 24879 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 487 متاثرہ مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 24879 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 767296ہوگئی ہے۔ اس دوران 487 افراد ہلاکت سے ہلاکتوں کی بڑھ کر 21129ہوگئی ہے۔ تاہم اس دوران اچھی بات یہ رہی کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور 19547مریض صحت یاب ہوگئے ہیں ، جسے ملاکر مجموعی 476378افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں ابھی کورونا انفیکشن کے 269779ایکٹو کیسز ہیں۔  

کشمیر میں مزید2کورونا ہلاکتیں، تعداد151

سرینگر//جموں کشمیر میں جمعرات کو اُس وقت کورونا ہلاکتوں کی تعداد151تک بڑھ گئی جب سرینگر اور بارہمولہ کے دو شہری مہلک وائرس کا شکار ہوکر انتقال کرگئے۔ خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق بارہمولہ پٹن کی خاتون کی عمر80سال جبکہ نٹی پورہ سرینگر کی خاتون کی عمر60سال تھی۔ سی ڈی اسپتال سرینگر کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک کے مطابق نٹی پورہ کی خاتون کا کورونا ٹیسٹ مثبت تھا اوروہ آج سویرے انتقال کرگئی۔ حکام کے مطابق بارہمولہ کی خاتون صدر اسپتال میں انتقال کرگئی۔    

پاورکنال کنگن سے 17سالہ نوجوان کی لاش بر آمد

کنگن//وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میںاُس 17سالہ نوجوان کی لاش پاور کنال کنگن سے برآمد کی گئی جو گذشتہ روز پھسل کر مذکورہ کنال میں غرقآب ہوا تھا۔ کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مرگنڈ وڈر کنگن میں ایک 17سالہ کا نوجوان پاور کنال میں غرقآب ہوا تھا۔  پولیس، مقامی لوگوں اور فائر سروسز گاندربل کے اہلکاروں نے کافی مشقت کے بعد رات دیر گئے مذکورہ نوجوان کی لاش بر آمد کی۔  جاں بحق نوجوان کی شناخت صداقت احمد ولد گلزار احمد ساکن مرگنڈ وڈر کنگن کے طور کی گئی ہے۔  

تازہ ترین