تازہ ترین

این آئی اے کا سابق ڈی ایس پی دیوندر سنگھ کیس میں چارج شیٹ پیش

سرینگر//قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے پیر کو سابق ڈی ایس پی دیوندر سنگھ ،حزب جنگجو نوید بابو اور دوسرے ملزمان کیخلاف چارج شیٹ پیش کردیا۔ این اے آئی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جموں میں پیش کئے گئے اس چارج شیٹ میں چھ افراد کو ملزم ٹھہرایا گیا ہے جن میں حزب المجاہدین جنگجو سید نوید مشتاق عرف نوید بابو،عرفان شفیع میر عرف ایڈوکیٹ، سابق ڈی ایس پی دیوندر سنگھ، حزب جنگجورفیع احمد راتھر،سابق ایل او سی ٹریڈر تنویر احمد وانی اور نوید بابو کا بھائی سید عرفان احمد شامل ہیں۔ یاد رہے کہ بنیادی طور پر اس کیس کے سلسلے میں قاضی گنڈ پولیس تھانے میں کیس درج تھا جہاں دیوندر سنگھ کو حزب جنگجوﺅں کو وادی سے باہر لیجانے کی کوشش کے دوران ایک گاڑی سے گرفتار کیا گیا۔دیوندر کی گرفتاری کا واقعہ 11 جنوری2020کو قاضی گنڈ کے میر بازار علاقے میں پیش آیا۔  بعد ازاں این آئی اے نے17جنوری کو ک

نئی میڈیا پالیسی کیخلاف سرینگر میں صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ

سرینگر//صحافیوں کے ایک گروہ نے پیر کے روز حکومت کی نئی میڈیا لیسی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی صحافیوں کا مطالبہ تھا کہ مذکورہ پالیسی کو فوری طور واپس لیا جائے۔ ’جے اینڈ کے میڈیا گلڈ‘ کے بینر تلے صحافیوں کا ایک گروہ پریس کالونی میں جمع ہوا اور نئی میڈیا پالیسی کو ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے بینر اٹھارکھے تھے جن پر نئی میڈیا لیسی کیخلاف نعرے درج تھے۔ احتجاجی صحافیوں کا کہنا تھا کہ نئی میڈیا پالیسی کا مقصد صحافت پرپابندیاں عائد کرنا ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ پالیسی صحافیوں اور صحافتی اداروں کیخلاف ہے۔ انہوں نے مذکورہ میڈیا پالیسی کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا۔  

اُوڑی کی خاتون چل بسی، کورونا ہلاکتوں کی تعداد136

سرینگر//وادی کشمیر میں پیر کو کورونا وائرس کی وجہ سے تیسری ہلاکت کے بعد اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد136تک بڑھ گئی۔ سکمز صورہ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ55سالہ خاتون آج صبح سویرے چل بسی۔ بونیار اُوڑی کی مذکورہ خاتون عارضہ قلب میں مبتلاءتھی۔ اس سے قبل دوران شب بارہمولہ اور بڈگام کے دو شہری بھی چل بسے۔  

ملک میں کورونا انفیکشن کے 6.97 لاکھ کیس ، دنیا میں تیسرے نمبر پر

نئی دہلی// گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا انفیکشن کی بڑھتی ہوئی شدت کی وجہ سے ملک میں 24 ہزار سے زیادہ نئے کیس سامنے آئے ہیں اور اب انفیکشن سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں ہندوستان تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 24248 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جن میں انفیکشن کی کل تعداد 697413 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 19693 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا ، انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 15350 مریض صحت مند ہوگئے ہیں ، جنہیں ملاکر اب تک ک±ل 424433افراد اس بیماری سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔ ملک میں اس وقت کورونا انفیکشن کے 253287 فعال معاملے ہیں۔  

کنگن میں غرقآب نوجوان کی لاش بر آمد، دوسرے کی تلاش جاری

کنگن//کل کجپارہ کنگن میں غرقآب ہوئے دو نوجوانوں میں سے ایک کی لاش کو پیر کے روز ڑنر کنگن سے برآمد کیا گیا ۔  کشمیر عظمیٰ کو پولیس ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نور باغ پالہ پورہ سرینگر کے دو نوجوان کجپارہ کنگن نہانے کے دوران غرقآب ہوئے تھے جس کے بعدمذکورہ نوجوانوں کو باز یاب کرنے کے لئے انتظامیہ نے پولیس ،مقامی لوگوں اور غوطہ خوروں کی خدمات حاصل کیں لیکن اندھیرے کے باعث تلاش کا کام روک دیا گیا ۔  ذرائع نے بتایا کہ سوموار کو دوبارہ مذکورہ نوجوانوں کی تلاش شروع کردی گئی جس کے دوران ایک کی لاش کو ڑنر کنگن کے مقام پر برآمد کیا گیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ لاش کی شناخت زاہد فاروق راتھر ولد فاروق احمد راتھر کے طور کی گئی ہے۔

کورونا سے مزید دو افراد جاں بحق،تعداد بڑھ کر135

سرینگر//حکام کے مطابق وادی کشمیر میں پیر کو مزید دو افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ اس طرح جموں کشمیر میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر135تک پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آج مرنے والے دو افراد کا تعلق ضلع بارہمولہ اور ضلع بڈگام سے تھا۔ٹنگمرگ بارہمولہ کے شہری کی عمر90سال جبکہ کرالہ پورہ بڈگام کے شہری کی عمر56سال تھی۔ سی ڈی اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کوبتایا کہ مختلف امراض میں مبتلاءبارہمولہ کا شہری26جون سے زیر علاج تھا اور وہ گذشتہ شب انتقال کرگیا۔  سکمز صورہ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان کے مطابق بڈگام کا شہری آج صبح سویرے انتقال کرگیا اور وہ گردوں کی تکلیف میں مبتلاءتھا۔  

تازہ ترین