رام بن حادثہ:پانچ روز بعد سب انسپکٹر کی اہلیہ کی لاش بر آمد

جموں// جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں دریائے چناب میں غرقآب ہونے والے ریلوے پولیس فورس کے سب انسپکٹر کی اہلیہ کی لاش جمعہ کو پانچ روز بعد ریاسی میں بر آمد کی گئی جبکہ موصوف سب انسپکٹر اور دو بچوں کا ابھی کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔ یاد رہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے مہر علاقے میں 26 جولائی کو ایک گاڑی سڑک سے لڑھک کر دریائے چناب میں جا گری تھی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک ریلوے پولیس فورس سب انسپکٹر راکیش کمار، جو گاڑی چلا رہے تھے، اس کی اہلیہ اور دو بچے، جو گاڑی میں سوار تھے، لاپتہ ہوئے تھے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس سڑک حادثے میں لاپتہ ہونے والوں میں سے موصوف سب انسپکٹر کی اہلیہ جس کی شناخت آشا رانی کے بطور ہوئی ہے، کی لاش آج پانچ روز بعد ریاسی میں بر آمد کی گئی جبکہ سب انسپکٹر اور دو بچوں کا ابھی کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔  

ضلع سانبہ میں تین مختلف مقامات پر ڈرون دیکھے گئے

جموں// جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع سانبہ میں گذشتہ رات تین مختلف مقامات پر ایک بار پھر فضا میں ڈرون گردش کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ ایس ایس پی سانبہ راجیش شرما نے جمعہ کے روز بتایا کہ ضلع سانبہ میں گذشتہ رات تین مختلف مقامات پر مشکوک چیزوں کو فضا میں گردش کرتے ہوئے دیکھا گیا جو غالباً ڈرون تھے۔ انہوں نے کہا کہ بری برہمنہ میں فوجی کیمپ کے نزدیک ایک ڈورن دیکھا گیا، سانڈی گاو¿ں میں آئی ٹی بی پی کیمپ کے نزدیک دوسرے اور تیسرے ڈرون کو چلاریان گاو¿ں میں دیکھا گیا۔  

بارہمولہ میں گرینیڈ دھماکہ، چار سی آر پی ایف اہلکار اور شہری زخمی

 بارہمولہ//شمالی قصبہ بارہمولہ میں جمعہ کو ایک زور دار گرینیڈ دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چار سی آر پی ایف اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق قصبہ میں اس وقت افراتفری کا ماحول پیدا ہوا جب نماز جمعہ سے قبل خان پورہ پل پر مشتبہ جنگجووں نے سی آر پی ایف پارٹی پر گرینیڈ پھینکا جو زو زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ گرینیڈ کے آہنی ریزے لگنے سے چار سی آر پی ایف اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا۔   پولیس نے جائے واردات پر پہنچنے کے بعد پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاشی بڑے پیمانے پر شروع کردی۔  

جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ میں63سالہ شہری ٹرین کے نیچے آکر لقمہ اجل

سری نگر//شمالی کشمیر کے قصبہ قاضی گنڈ کے بدر گنڈ علاقے میں جمعہ کی صبح ٹرین نے ایک 63 سالہ شہری کو کچل دیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قاضی گنڈ کے بدر گنڈ علاقے میں صبح قریب گیارہ بجے ایک شہری ٹرین کے نیچے آکر بر سر موقع ہی لقمہ اجل بن گیا۔ متوفی کی شناخت غلام نبی چوپان ولد عبدالعزیز چوپان ساکن ویسو قاضی گنڈ کے بطور ہوئی ہے جو محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول کا سبکدوش ملازم تھا۔  

سی بی ایس ای کی طرف سے 12 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان آج

سرینگر// سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) جمعہ یعنی آج 12 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کرے گا۔ اطلاعات میںبورڈ حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ نتائج کا اعلان آج دوپہر 2 بجے کیا جائے گا۔ اس سال سی بی ایس ای کے امتحانات کورونا کی جارحانہ دوسری لہر کے پیش نظر منسوخ کر دیے گئے تھے ، اور نتائج کا اعلان بورڈ کی متبادل تشخیصی پالیسی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

ملک میں کورونا کے 44 ہزار سے زائد نئے کیس،555 مریضوں کی موت

نئی دہلی// ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 44 ہزار نئے کیس سامنے ائے اور 555 افراد کی موت ہو گئی۔ دریں اثنا جمعرات کو 51 لاکھ 83 ہزار 180 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے ہیں۔ ملک میں اب تک 45 کروڑ 60 لاکھ 33 ہزار 754 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 44230 نئے کیس سامنے آئے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 15 لاکھ 72 ہزار 344 ہوگئی ہے۔ اس دوران 42 ہزار 360 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 30743972 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 1315 بڑھ کر 4 لاکھ 05 ہزار 155 ہوگئے ہیں۔ اس دوران 555 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد چارلاکھ 23 ہزار 217 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز شرح کم ہوکر 1.28 فیصد ، شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.38 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہ

بارہمولہ میں گذشتہ روز سے لاپتہ خاتون کی لاش برآمد

بارہمولہ// شمالی قصبہ بارہمولہ میں گزشتہ روز لاپتہ ہوئی ایک خاتون کی لاش جمعہ کو پراسرار حالت میں پائی گئی ۔ فریدہ بیگم زوجہ گلزار احمد میر ساکن گتیار بارہمولہ نامی ایک 45 سالہ خاتون گذشتہ شام کو اپنے میوہ باغ میں گئی تھی مگر لوٹ نہیں آئی۔ اگر چہ اس کے اہل خانہ نے اسے تلاش کیا لیکن وہ نہیں ملی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ خاتون کی لاش کو آج صبح نزدیکی میوہ باغ میں برآمد کیا گیا ہے جس کے بعد پولیس جائے واردات پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔ اس سلسلے میں پولیس نے تحقیقات شروع کی ہے۔  

ہنگامے کے درمیان راجیہ سبھا میں فیکٹر ریگولیشن بل منظور، ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی

نئی دہلی// راجیہ سبھا میں جمعرات کو زوردار ہنگامے کے درمیان مختصر بحث کے بعد فیکٹر ریگولیشن (ترمیمی) بل، 2021 کو منظور کرلیا گیا، جس کے بعد ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کردی گئی ۔قبل ازیں بھی اپوزیشن کے ہنگامہ کی وجہ سے ایوان کی کارروائی پہلے 12 بجے اور پھر 2 بجے تک ملتوی کرنی پڑی تھی۔ لوک سبھا میں پہلے ہی یہ بل منظور ہوچکا ہے، جس پر اب پارلیمنٹ کی مہر لگ گئی ہے۔ دوسری بار التواءکے بعد جیسے ہی ایوان کی کارروائی 2 بجے شروع ہوئی، ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے وزیر خزانہ نرملا سیتارامن سے اس بل کو پیش کرنے کے لئے کہا۔ جیسے ہی وزیر خزانہ کھڑی ہوئیں، کانگریس اور ترنمول کانگریس کے ارکان چاہ ایوان کے قریب آگئے اور نعرے بازی شروع کردی۔ بائیں بازو اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان بھی اپنی جگہوں پر کھڑے تھے۔ ہری ونش نے ممبروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی جگہوں پر واپس جائیں لیکن اراکین پر اس کا

کشتواڑ فلیش فلڈ: لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے آپریشن دوسرے روز بھی جاری

جموں// جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے ہونزر دچھن علاقے میں گذشتہ روز فلیش فلڈ کا واقعہ پیش آنے کے بعد لاپتہ ہونے والے 19 افراد کی تلاش کے لئے جمعرات کی صبح آپریشن بحال ہوا۔ ضلع کشتواڑ کے ہونزر دچھن علاقے میں بدھ کو بادل پھٹنے کے واقعے کے بعد آنے والے سیلابی ریلوں کے نیتجے میں سات افراد جاں بحق، ڈیڑھ درجن زخمی جبکہ 19 دیگر لاپتہ ہوئے تھے۔ دریں اثنا جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جائے واردات پر جمعرات کو بچاو¿ اور ریلیف آپریشن کے لئے این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی دو مشترکہ ٹیمیں پہنچ رہی ہیں۔  

شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ میں نوجوان کی مبینہ خود کشی

سری نگر// شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ٹنگمرگ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک 22 سالہ نوجوان نے مبینہ طور خود کشی کرکے اپنا کام تمام کر دیا۔ ´´سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ٹنگمرگ کے وار پورہ گاو¿ں میں جمعرات کی صبح ایک 22 سالہ نوجوان کو اپنے ہی کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ مذکورہ نوجوان کو فوری طور نزدیکی طبی مرکز پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔  

جموں وکشمیر کے موسم میں بتدریج بہتر ی

سری نگر// بادل پھٹنے اور سیلابی ریلوں سے مچی تباہی کے بعد جموں و کشمیر میں موسمی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے تاہم موسلا دھار بارشیں ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔  

سری نگر- جموں شاہراہ پر ایک دن بعد ٹریفک کی نقل و حمل بحال

سری نگر// وادی کشمیر کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی270 کلو میٹر طویل سری نگر- جموں شاہراہ جمعرات کو ایک روز بعد ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھول دی گئی۔ یاد رہے کہ یہ شاہراہ ضروری مرمت کے پیش نظر ہر بدھ کو ٹریفک کی آوا جاہی کے لئے بند رہتی ہے۔ ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ کشمیر شاہراہ پر جمعرات کو ٹریفک بحال کر دیا گیا۔  

ملک میں 43509 نئے کورونا کیس،640اموات ، ایکٹو کیسز میں 4404 کا اضافہ

نئی دہلی //ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد اس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد سے تجاوز کر گئی ہے ، جس کی وجہ سے اس مہلک وائرس کے ایکٹو کیسزمیں 4404 اضافہ درج کیا گیا ہے ۔دریں اثنا جمعرات کو 43 لاکھ 92 ہزار 697 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ملک میں اب تک 45 کروڑ 07 لاکھ 06 ہزار 257 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 43509 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 15 لاکھ 28 ہزار 114 ہوگئی ہے۔ اس دوران 38 ہزار 465 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 30701612 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 4404 بڑھ کر چار لاکھ 03 ہزار 840 ہوگئے ہیں۔ اسی دوران 640 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد چار لا

پونچھ میں ایل او سی پر بارودی سرنگ دھماکہ، فوجی اہلکار زخمی

جموں// جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جمعرات کے روز بارودی سرنگ دھماکے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر ایک بارودی سرنگ دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگیا۔ زخمی فوجی اہلکار کی شناخت سپاہی مکیش کمار کے بطور ہوئی ہے۔  

شمالی کشمیر کے سوپور میں فورسز پر دستی بم حملہ ، کوئی نقصان نہیں

سری نگر// مشتبہ جنگجوﺅں نے بدھ کو شمالی کشمیر میں سوپور علاقے کے درسو رفیع آباد میں پولیس پارٹی پر دستی بم پھینکا تاہم اس حملے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے نیوز ایجنسی جی این ایس نے لکھا کہ جنگجوﺅں نے رفیع آباد میں پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم کی طرف گرینیڈ پھینکا تاہم اس واقعہ میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ واقعہ کے بعد سوپور پولیس ، 32 آر آر اور سی آر پی ایف سے وابستہ اہلکاروںنے حملہ آوروں کو پکڑنے کیلئے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ضلع بانڈی پورہ میں شدید بارش سے سیلابی صورتحال، رہائشی مکان اور مسجد کو جزوی نقصان

سرینگر// شمالی کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے آلوسہ علاقے میں بدھ کے روز اُس وقت ایک رہائشی مکان اور ایک مسجد کو جزوی نقصان پہنچا جب موسلادھار بارش کے بیچ ممکنہ طور پر بادل پھٹنے کے نتیجے میں وہاں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ فلیش فلڈ سے علاقے میں پھلوں کے باغات اور دھان کے کھیتوں کو بھی خاصا نقصان پہنچا تاہم اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ آلوسہ کے مقامی لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ علاقے میں ندی نالے پانی سے لبالب بھر گئے ہیں اور پانی کئی رہائشی مکانات اور دھان کے کھیتوں میں داخل ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق علاقے میں واقع بالائی گاوں چچنار میں فلیش فلڈ کے نتیجے میں ایک مسجد اورایک رہائشی مکان کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے جبکہ ایک پیدل پل بھی ڈھ گیا۔ قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں گذشتہ شام دیر گئے سے وقفہ وقفہ سے بارشوں

پولیس کا جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں جنگجو کی گرفتاری کا دعویٰ

سری نگر// جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے کھریو اونتی پورہ علاقے میں حزب المجاہدین جنگجو تنظیم سے وابستہ ایک سرگرم جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے بدھ کواپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اونتی پورہ پولیس ،فوج اور سی آر پی ایف کی 185 ویں بٹالین کی ایک مشترکہ ٹیم نے کھریو علاقے کو صبح کے وقت محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔  بیان کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز نے ایک باغ میں ایک شخص کو مشکوک حالت میں محاصرے سے باہر نکلنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جس کو پکڑا گیا اور وہ بعد میں ایک سرگرم جنگجو ثابت ہوگیا۔ پولیس نے گرفتار جنگجو کی شناخت ساحل منظور میر ولد منظور احمد میر ساکن تولہ باغ پانپور کے طور کرتے ہوئے اس کی تحویل سے قابل اعتراض مواد بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا۔(مشمولات یو این آئی)  

ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسوں اور ہلاکتوں میں قدرے اضافہ

نئی دہلی // ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا اور عالمی وبا کورونا وائرس کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد چار لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ اسی عرصے کے دوران 43 ہزار سے زائد نئے کیسز کی اطلاع ملی ہے۔ دریں اثنا ، ملک میں کورونا وائرس کے 43654 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس موذی وبا کی وجہ سے 640 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ منگل کے روز 40 لاکھ 2 ہزار 350 افراد کو کورونا سے بچاو¿ کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 44 کروڑ 61 لاکھ 56 ہزار 659 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 43654 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 14 لاکھ 84 ہزار605 ہوگئی ہے۔ اس دوران 41 ہزار 678 مریضوں کی شفایابی کے بعد اس ہلاکت خیزوبا کو شکست دینے وا

ڈوڈہ میں تباہ کن بارش ، کئی پل ڈھ گئے، دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ

ڈوڈہ//ڈوڈہ ضلع میں گذشتہ شب ہوئی تباہ کن بارشوں سے بدھ کو سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔اس دوران شدید بارشوں کی وجہ سے ضلع میں فصلوں و پھلوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے جبکہ بھلیسہ، بونجواہ، کاہرہ ،ٹھاٹھری کے متعدد علاقوں میں بارش کا پانی رہائشی مکانوں کے اندر احاطوں میںجمع ہوا ہے اور کئی عارضی پل بہہ گئے ہیں اورپینے کے پانی کی کئی اسکیموں کو سیلاب سے نقصان پہنچا ہے۔۔ ادھر دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے سے قصبہ ٹھاٹھری کے سینکڑوں رہائشی کنبوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور ندی نالوں کے نزدیک جانے سے اجتناب کریں۔ اطلاعات کے مطابق بونجواہ علاقہ میں بھی سیلاب سے سرنگا و ناگا میں پل بہہ گئے ہیں جبکہ 14 میگاواٹ چوہدری پاور پروجیکٹ دوندی کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے درجنوں دیہات میں بجلی سپلائی متاثر ہوئی

کشتواڑ فلیش فلڈ : وزیر داخلہ کی ایل جی اور ڈی جی سے بات،12زخمی افراد بازیاب،26ہنوزلاپتہ

سرینگر//ضلع کشتواڑ کے دچھن، ہونزڑ علاقے میں بدھ کو بادل پھٹنے اور فلیش فلڈ سے متاثرین کی جانیں بچانے کیلئے مرکزی وزارت داخلہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں۔ اس قدرتی حادثے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا”میں نے کشتواڑ (جموں و کشمیر) میں بادل پھٹنے کے بارے میں جموں و کشمیر کے ایل جی اور ڈی جی پی سے بات کی ہے۔ ایس ڈی آر ایف، فوج اور مقامی انتظامیہ امدادی کاموں میں مصروف ہے۔ این ڈی آر ایف بھی وہاں پہنچ رہی ہے۔ ہماری ترجیح یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ زندگیاں بچائی جائیں۔ میں سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔“۔ اس دوران کشتواڑ پولیس نے واقعہ کو لیکر تازہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ شب دچھن ہونزر علاقے میں بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ، جس میں 6 مکانات اور 1 راشن ڈیپو کو نقصان پہنچا۔ تقریبا 25-26 مقامی افراد لاپتہ ہیں۔ اب تک 5 افراد کی لا

تازہ ترین