تازہ ترین

دن کی پانچویں کورونا ہلاکت ،اموات کی تعداد101

سرینگر//جموں کشمیر میں منگل کے روز کورونا وائرس سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جس سے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد101تک بڑھ گئی۔ آج دن کی پہلی کورونا ہلاکت کٹھوعہ ضلع میں ہوئی جہاں ایک 85سالہ خاتون ،جو کئی امراض میں مبتلاءتھی، دم توڑ بیٹھی۔ اس کے بعد شمالی کشمیر کے بارہمولہ کا ایک50سالہ تاجر کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا ۔یہ جموں کشمیر میں ہونے والی98ویں کورونا ہلاکت تھی۔ بعد ازاں سی ڈی اسپتال میں زیر علاج شوپیان کا ایک23سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے بعد اسی اسپتال میں باغات سرینگر کی ایک خاتون چل بسی۔ان دو ہلاکتوں سے جموں کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک سو تک جا پہنچی۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ سی ڈی اسپتال ڈاکٹر سلیم ٹاک کے مطابق شوپیان کے نوجوان کو گذشتہ روز صدر اسپتال سے سی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔اُس

فوج کا کپوارہ میں ایل او سی پر دراندازی کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ

سرینگر//فوج نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں فرکیاں گلی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جنگجووں کے ایک گروپ کی طرف سے در اندازی کرنے کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ میں فرکیاں گلی سیکٹر میں ایل او سی پر پیر اور منگل کی درمیانی شب فوج نے چھ سے آٹھ جنگجووں پر مشتمل ایک گروپ کی طرف سے در اندازی کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگجوو¿ں کا یہ گروپ تاریکی کا فائدہ اٹھا کر واپس بھاگنے میں کامیاب ہوا۔ سری نگر میں قائم فوج کی پندرویں کور کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا”کپوارہ میں فرکیاں گلی سیکٹر میں ایل او سی پر 29 اور 30 جون کی درمیانی شب چھ سے آٹھ افراد کی مشکوک نقل حمل دیکھی گئی۔ ہمارے فوجی جوانوں نے فائر کھول کے ان دراندازوں کو چلینج کیا اور وہ تاریکی کا فائدہ اٹھا کر بھاگ گئے، مزید تفصیلات کا انت

جموں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے

جموں// صوبہ جموں میں منگل کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جو چند سیکنڈوں تک جاری رہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم اس زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔  

جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد100ہوگئی

سرینگر//جموں کشمیر میں منگل کے روز کورونا وائرس سے چار افراد جاں بحق ہوگئے جس سے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد100تک جا پہنچی۔ آج دن کی پہلی کورونا ہلاکت کٹھوعہ ضلع میں ہوئی جہاں ایک 85سالہ خاتون ،جو کئی امراض میں مبتلاءتھی، دم توڑ بیٹھی۔ اس کے بعد شمالی کشمیر کے بارہمولہ کا ایک50سالہ تاجر کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا ۔یہ جموں کشمیر میں ہونے والی98ویں کورونا ہلاکت تھی۔ بعد ازاں سی ڈی اسپتال میں زیر علاج شوپیان کا ایک23سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے بعد اسی اسپتال میں باغات سرینگر کی ایک خاتون چل بسی۔ان دو ہلاکتوں سے جموں کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک سو تک جا پہنچی۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ سی ڈی اسپتال ڈاکٹر سلیم ٹاک کے مطابق شوپیان کے نوجوان کو گذشتہ روز صدر اسپتال سے سی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔اُس کے سر میں گہ

بارہمولہ کا تاجر کورونا سے جاں بحق، اموات کی تعداد 98 ہوگئی

 بارہمولہ //شمالی کشمیر کے بارہمولہ کا ایک50سالہ تاجر منگل کے روزکورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا ۔اس طرح جموں کشمیر میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد98ہوگئی۔  محکمہ صحت ذرائع نے بتایا کہ جے وی سی اسپتال سرینگر میں دیوان باغ بارہمولہ کا شہری کورونا سے فوت ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ مریض وینٹی لیٹر پر تھا اور سینے کی تکلیف میں مبتلا تھا۔  گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید مسعود نے بھی اس واقع کی تصدیق کی۔  

کپوارہ میں ایل او سی پر گولہ باری، کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

سرینگر// شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے نوگام سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر منگل کی صبح ہندوستان اور پاکستان کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ قبل ازیں کپوارہ کے ہی ٹنگڈار سیکٹر میں ایل او سی پر پیر کی شا دیر گئے طرفین کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تھا۔ سرینگر میں تعینات دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ کپوارہ کے نوگام سیکٹر میں ایل او سی پر منگل کی صبح پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اگلی چوکیوں پر گولہ باری شروع کردی جس کا جواب دیا جارہا ہے۔  

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر566840

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے خوفناک صورتحال کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرین کے 18 ہزارسے زیادہ نئے کیسز کی اطلاع ملی ہے جس سے متاثرین کی مجوعی تعداد 5.66 لاکھ کوعبورکرچکی ہے۔ صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے منگل کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 566840 ہوگئی ہے جس میں کوروناوائرس کے 18522 نئے کیسز بھی شامل ہیں،حالانکہ راحت والی بات یہ ہے کہ گذشتہ دو دنوں سے کورونا متاثرین کے یومیہ کیسز میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ جبکہ اتوار کے روز وائرس کے 19459 کیسز درج ہوئے تھے۔ پیر کے روز 19459 کیسز سے کچھ کم ہی رپورٹ ہوئے تھے اور آج ہی 18522 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 418 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جس سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 16893 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب اس بیماری سے شفایاب ہونے وا

کورونا قواعد کی خلاف ورزی پر بارہمولہ میں تین ہوٹلوں کےخلاف کارروائی کا حکم

 بارہمولہ// ضلع مجسٹریٹ بارہمولہ نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ قصبہ بارہمولہ میں قائم تین ہوٹلوں کے خلاف لاک ڈاﺅن قواعد کی خلاف ورزی کی پاداش میں ایف آئی آر درج کرے۔  حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ مین مارکیٹ بارہمولہ میں واقع تین ہوٹلوں کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیاہے اس لئے اُن کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔مذکورہ ہوٹلوں میں’ ہوٹل دعوت‘ ،’ ہوٹل شاہی سکون‘ اور’ ہوٹل لولی‘ شامل ہیں۔   پولیس کو کہا گیا ہے کہ مذکورہ تینوں ہوٹلوں کیخلاف فوری طور ایف آئی آر درج کی جائے۔  

کٹھوعہ میں پہلی کورونا ہلاکت،85سالہ خاتون چل بسی، تعداد97

سرینگر//جموں کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں منگل کو پہلی کورونا ہلاکت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر97ہوگئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق کٹھوعہ کی رہنے والی85سالہ خاتون ،جو کئی امراض میں مبتلاءتھی، آج صبح دم توڑ بیٹھی۔ ایس ایس پی کٹھوعہ شیلندر مشرا نے مذکورہ خاتون کی موت کی تصدیق کی۔    

جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ میں فورسز آپریشن کے دوران2جنگجو جاں بحق

سرینگر//جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں منگل کی صبح سیکورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران دو جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا۔ یہ آپریشن پولیس ،فوج اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے واگہامہ نامی گاﺅں میں مشترکہ طور شروع کیا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز اور جنگجوﺅں کا آمنا سامنا ہوا جس میں دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق جنگجوﺅں کے پہچان ہونا باقی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سال اب تک وادی کشمیر میں118جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا گیا ہے۔  

تازہ ترین