کوروناوائرس کے 671نئے کیس،8ہلاکتیں

سرینگر//مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 671نئے کیس سامنے آئے۔ ان میں445کیس وادی کشمیر میں جبکہ226کیس صوبہ جموں میں ظاہر ہوئے۔ سرکاری ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ گذشتہ شام سے یہاں 8کورونا مریض جاں بحق ہوگئے۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ کچھ ایام سے کورونا کے یومیہ کیسوں اور ہلاکتوں میں نمایاں کمی واقع ہورہی ہے جس سے عوامی حلقوں میں اطمینان پایا جارہا ہے۔تاہم ماہرین اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوٹنا چاہئے۔  

وادی کشمیر میں کورونا لاک ڈاون سے معمولات زندگی متاثر

سری نگر// وادی کشمیر میں جمعہ کے روز ایک بار پھر مکمل کورونالاک ڈاون نافذ رہا جس کی وجہ سے معمولات زندگی درہم وبرہم ہو کر رہ گئے۔ بظاہر یہ لاک ڈاو¿ن نماز جمعہ کے اجتماعات کے پیش نظر نافذ کیا جاتا ہے تاکہ لوگ ایک ہی جگہ پر بڑی تعداد میں جمع نہ ہو سکیں۔ کورونا کی دوسری لہر میں کمی واقع ہونے کے ساتھ ہی جموں و کشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری کے سبھی بیس اضلاع میں نافذ کورونا کرفیو میں 31 مئی کو نرمی کی تھی تاہم شبانہ اور 'ویک اینڈ' کورونا کرفیو بدستور نافذ ہے۔  

بانہال میں کشمیر شاہراہ پر تعمیراتی کمپنی کی گاڑی کو حادثہ،ڈرائیور ازجان

بانہال// سرینگر۔جموں شاہراہ پر بانہال کے چملواس علاقے میں جمعہ کو ایک ڈمپر گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں گاڑی کے ڈرائیور کی موت واقع ہوگئی ۔ فورلین شاہراہ کی تعمیرکرنے والی کمپنی کے ساتھ وابستہ یہ ڈمپر گاڑی شاہراہ سے لڑھک کر کم سے کم چار سو فٹ نیچے نالہ بشلڑی میں جاگرا۔  حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں ، بانہال والنٹیرز کے رضاکاروں اور پولیس نے بچاو¿ کاروائیوں کا آغاز کیا اور تباہ ہوئی گاڑی میں پھنسے شدید زخمی ڈرائیور کو بانہال ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے مرنے والے ڈرائیور کی شناخت 35 سالہ ریاض احمد لوہار ولد غلام محی الدین لوہار ساکنہ چملواس بانہال کے طور کی ہے۔  

میلہ کھیر بھوانی جوش و خروش سے منایا گیا، کورونا کے باعث عقیدت مندوں کی تعداد کم

سری نگر// وسطی ضلع کشمیر کے ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں واقع مشہور ماتا کھیر بھوانی مندر میں جمعہ کو سالانہ 'میلہ کھیر بھوانی' جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا تاہم کورونا پابندیوں کی وجہ سے کم تعداد میں ہی عقیدت مند اس میں شرکت کر سکے۔ سال گزشتہ مذکورہ میلے کی تقریبات اور عقیدت مندوں کی گہماگہمی کلی طور پر کورونا لاک ڈاون کی نذر ہوئی تھی صرف مندر کے منتظمین اور کچھ سرکاری عہدیداروں نے ہی روایتی پوجا پاٹ میں حصہ لیا تھا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ میلہ کھیر بھوانی کے موقع پر نہ صرف وادی میں ہی مقیم پنڈت برادری کے عقیدت مندوں کا ماتا کھیر بھوانی مندر میں تانتا بندھا رہتا ہے بلکہ ملک کے مختلف حصوں میں قیام پذیر مہاجر کشمیری پنڈت بھی تمام تر مصروفیات کو ترک کر کے اولین فرصت میں ماتا کے ہاں حاضر ہو جاتے تھے۔تاہم اس سال وبائی صورتحال کے پیش نظر ایسا نہ ہوسکا۔

پنجاب میں ہند۔ پاک سرحد پر ہندوستانی حدود میں نظر آئے ڈرون کو فائرنگ کر کے بھگایا:بی ایس ایف

گورداس پور//پنجاب کے ضلع گورداس پور سے متصل پاکستان سرحد پر جمعہ کو پاکستانی ڈرون دکھائی دینے پر بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے اسے فائرنگ کر کے پاکستانی حدود میں بھگا دیا۔ بی ایس ایف ذرائع کے مطابق آج صبح ڈیرہ بابا نانک کے قریب آباد بی او پی کے سامنے پاکستان کی طرف سے ہندوستانی حدود میں داخل ہونے والے ایک ڈرون کو اہلکاروں نے دیکھا تو انہوں نے فوری طور پر فائرنگ کر کے اُ سے واپس بھگا دیا۔ واضح رہے کہ ایک ماہ قبل جموں و کشمیر کے سرحدی علاقے میں ڈرون کے ذریعے ہتھیار گرانے کے واقعہ کے پیش نظر فوجیوں نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ضلع کشتواڑ میں زیر تعمیر پل کا ستون گرنے سے ایک مزدور ازجان، تین زخمی

جموں// جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے یانی ون تندر علاقے میں جمعہ کی صبح ایک زیر تعمیر پل کا ایک ستون گرنے سے ایک مزدور از جان جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دریائے ماروسدر پر زیر تعمیر ایک پل کا ایک ستون گر آیا جس کے نتیجے میں ایک مزدور از جان جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔ مہلوک مزدور کی شناخت29 سالہ شبیر احمد ولد غلام قادر ساکن دربیل جبکہ زخمیوں کی شناخت زبیر احمد (19) ولد شبیر احمد، عبدالرحمان (32) ولد غلام راتھر اور فاروق احمد (37) ولد غلام محی الدین راتھر ساکنان در بیل چترو کے بطور ہوئی ہے۔  

ایران میں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا آغاز

تہران//اسلامی جمہوریہ ایران کے 13 ویں صدارتی انتخابات کے لئے حق رائے دہی کا آغاز جمعہ کی صبح مقامی وقت کے مطابق یہاں سات بجے ہوگیا۔ ایران کے مذہبی رہبر آیت اللہ سعید علی خامنہ ای نے آج صبح اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق آج صبح سات بجے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے و بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں تیرہویں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ۔ ایران میں 59 ملین 10 ہزار اور 307 افراد ووٹنگ میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت کے پیش نظر 72 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ صدارتی انتخابات سے تین امیدوار دستبردار ہوگئے ہیں جن میں مہر علیزادہ، علی رضا زاکانی اور سعید جلیلی شامل ہیں۔ دو امیدوار علی رضا زاکانی اور سعید جلیلی آخری وقت میں آیت اللہ رئیسی کے حق میں دستبردا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نئے اضافے کے بعد مزید اُونچائی پر

  پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نئے اضافے کے بعد مزید اُونچائی پر نئی دہلی// ایک دن بعد آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول 27 پیسے اور ڈیزل 30 پیسے مہنگا ہوگیا۔ اس کی وجہ سے ممبئی میں پٹرول 103 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 95 روپے فی لیٹر کو عبور کرگیا۔ چنئی میں پٹرول بھی پہلی بار 98 روپے فی لیٹر کو عبور کیا۔ دہلی اور کولکتہ میں پٹرول 97 روپے فی لیٹر کے قریب ہے۔ سرخیل آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 27 پیسے کے اضافے سے 96.93 روپے اور ڈیزل کی قیمت 28 پیسے کے اضافے سے 87.69 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ جون میں اب تک دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 2.70 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ اس سے قبل مئی میں پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہواتھا۔

ملک میں یومیہ کورونا کیسوں کے بعد ہلاکتوں میں بھی نمایاں کمی،62480نئے معاملے،1587اموات

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی رفتار میں گراوٹ اور وائرس کے نئے کیسز سے زیادہ شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ سے ایکٹیو کیسز میں لگاتار گراوٹ آرہی ہے اور اب 73 دن بعد یہ تعداد آٹھ لاکھ رہ گئی ہے۔ دریں اثنا جمعرات کو 32 لاکھ 59 ہزارتین افراد کو کورونا کے ویکسین دیئے گئے۔ ملک میں مجموعی طور پر اب تک 26 کروڑ 89 لاکھ 60 ہزار 399 افراد کو ویکسین لگائے جا چکے ہیں۔ جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 62480 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ملک میں کوروناوائرس متاثرین کی مجموعی تعداد29762793 ہوگئی ہے۔ اس دوران 88 ہزار 977 مریض صحت مند ہوئے جس سے ملک میں اب تک دو کروڑ 85 لاکھ 80 ہزار 647 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ ایکٹیو کیسز 28 ہزار 84 سے گھٹ کر اس کی مجموعی تعداد سات لاکھ 98 ہزار 656 رہ گئی ہے۔ یہ گزشتہ 73 د

وسطی ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے میں تیندوا پکڑا گیا

بڈگام//محکمہ جنگلی حیات نے وسطی ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے سے ملحقہ کلمش پورہ میں جمعہ کی صبح ایک تیندوا پکڑاگیا۔  محکمہ جنگلی حیات کے رینج آفیسر نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ خانصاحب کے علاقہ کلمش پورہ میں رہائشی بستی کے قریب تیندوا گھومنے کی اطلاع ملنے کے بعد محکمہ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور بڑی مشقت کے بعد تیندوا کو زندہ پکڑنے میں کامیابی حاصل کی۔ مذکورہ جنگلی جانور کو داچھی گام پارک منتقل کیا جارہا ہے۔   

تازہ ترین