شمالی کشمیر کے سوپور میں فورسز پر دستی بم حملہ ، کوئی نقصان نہیں

سری نگر// مشتبہ جنگجوﺅں نے بدھ کو شمالی کشمیر میں سوپور علاقے کے درسو رفیع آباد میں پولیس پارٹی پر دستی بم پھینکا تاہم اس حملے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے نیوز ایجنسی جی این ایس نے لکھا کہ جنگجوﺅں نے رفیع آباد میں پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم کی طرف گرینیڈ پھینکا تاہم اس واقعہ میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ واقعہ کے بعد سوپور پولیس ، 32 آر آر اور سی آر پی ایف سے وابستہ اہلکاروںنے حملہ آوروں کو پکڑنے کیلئے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ضلع بانڈی پورہ میں شدید بارش سے سیلابی صورتحال، رہائشی مکان اور مسجد کو جزوی نقصان

سرینگر// شمالی کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے آلوسہ علاقے میں بدھ کے روز اُس وقت ایک رہائشی مکان اور ایک مسجد کو جزوی نقصان پہنچا جب موسلادھار بارش کے بیچ ممکنہ طور پر بادل پھٹنے کے نتیجے میں وہاں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ فلیش فلڈ سے علاقے میں پھلوں کے باغات اور دھان کے کھیتوں کو بھی خاصا نقصان پہنچا تاہم اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ آلوسہ کے مقامی لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ علاقے میں ندی نالے پانی سے لبالب بھر گئے ہیں اور پانی کئی رہائشی مکانات اور دھان کے کھیتوں میں داخل ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق علاقے میں واقع بالائی گاوں چچنار میں فلیش فلڈ کے نتیجے میں ایک مسجد اورایک رہائشی مکان کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے جبکہ ایک پیدل پل بھی ڈھ گیا۔ قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں گذشتہ شام دیر گئے سے وقفہ وقفہ سے بارشوں

پولیس کا جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں جنگجو کی گرفتاری کا دعویٰ

سری نگر// جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے کھریو اونتی پورہ علاقے میں حزب المجاہدین جنگجو تنظیم سے وابستہ ایک سرگرم جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے بدھ کواپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اونتی پورہ پولیس ،فوج اور سی آر پی ایف کی 185 ویں بٹالین کی ایک مشترکہ ٹیم نے کھریو علاقے کو صبح کے وقت محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔  بیان کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز نے ایک باغ میں ایک شخص کو مشکوک حالت میں محاصرے سے باہر نکلنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جس کو پکڑا گیا اور وہ بعد میں ایک سرگرم جنگجو ثابت ہوگیا۔ پولیس نے گرفتار جنگجو کی شناخت ساحل منظور میر ولد منظور احمد میر ساکن تولہ باغ پانپور کے طور کرتے ہوئے اس کی تحویل سے قابل اعتراض مواد بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا۔(مشمولات یو این آئی)  

ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسوں اور ہلاکتوں میں قدرے اضافہ

نئی دہلی // ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا اور عالمی وبا کورونا وائرس کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد چار لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ اسی عرصے کے دوران 43 ہزار سے زائد نئے کیسز کی اطلاع ملی ہے۔ دریں اثنا ، ملک میں کورونا وائرس کے 43654 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس موذی وبا کی وجہ سے 640 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ منگل کے روز 40 لاکھ 2 ہزار 350 افراد کو کورونا سے بچاو¿ کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 44 کروڑ 61 لاکھ 56 ہزار 659 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 43654 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 14 لاکھ 84 ہزار605 ہوگئی ہے۔ اس دوران 41 ہزار 678 مریضوں کی شفایابی کے بعد اس ہلاکت خیزوبا کو شکست دینے وا

ڈوڈہ میں تباہ کن بارش ، کئی پل ڈھ گئے، دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ

ڈوڈہ//ڈوڈہ ضلع میں گذشتہ شب ہوئی تباہ کن بارشوں سے بدھ کو سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔اس دوران شدید بارشوں کی وجہ سے ضلع میں فصلوں و پھلوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے جبکہ بھلیسہ، بونجواہ، کاہرہ ،ٹھاٹھری کے متعدد علاقوں میں بارش کا پانی رہائشی مکانوں کے اندر احاطوں میںجمع ہوا ہے اور کئی عارضی پل بہہ گئے ہیں اورپینے کے پانی کی کئی اسکیموں کو سیلاب سے نقصان پہنچا ہے۔۔ ادھر دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے سے قصبہ ٹھاٹھری کے سینکڑوں رہائشی کنبوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور ندی نالوں کے نزدیک جانے سے اجتناب کریں۔ اطلاعات کے مطابق بونجواہ علاقہ میں بھی سیلاب سے سرنگا و ناگا میں پل بہہ گئے ہیں جبکہ 14 میگاواٹ چوہدری پاور پروجیکٹ دوندی کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے درجنوں دیہات میں بجلی سپلائی متاثر ہوئی

کشتواڑ فلیش فلڈ : وزیر داخلہ کی ایل جی اور ڈی جی سے بات،12زخمی افراد بازیاب،26ہنوزلاپتہ

سرینگر//ضلع کشتواڑ کے دچھن، ہونزڑ علاقے میں بدھ کو بادل پھٹنے اور فلیش فلڈ سے متاثرین کی جانیں بچانے کیلئے مرکزی وزارت داخلہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں۔ اس قدرتی حادثے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا”میں نے کشتواڑ (جموں و کشمیر) میں بادل پھٹنے کے بارے میں جموں و کشمیر کے ایل جی اور ڈی جی پی سے بات کی ہے۔ ایس ڈی آر ایف، فوج اور مقامی انتظامیہ امدادی کاموں میں مصروف ہے۔ این ڈی آر ایف بھی وہاں پہنچ رہی ہے۔ ہماری ترجیح یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ زندگیاں بچائی جائیں۔ میں سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔“۔ اس دوران کشتواڑ پولیس نے واقعہ کو لیکر تازہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ شب دچھن ہونزر علاقے میں بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ، جس میں 6 مکانات اور 1 راشن ڈیپو کو نقصان پہنچا۔ تقریبا 25-26 مقامی افراد لاپتہ ہیں۔ اب تک 5 افراد کی لا

جموں کشمیر کیلئے موسمی الرٹ جاری،30جولائی تک بارشوں کا امکان

سری نگر// محکمہ موسمیات نے بدھ کے روز جموں و کشمیر کے لئے شدید موسمی الرٹ جاری کیا جس میں بڑے پیمانے پر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے طوفانی سیلاب ، لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال بھی پیداہوسکتی ہے۔  اطلاعات میں محکمہ کے ڈائریکٹر سونم لوٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس وقت جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر آسمان ابر آلود ہے اور پونچھ ، راجوری ، ریاسی اور اس کے آس پاس کے کچھ مقامات پر تیز ہوائیںبھی چل رہی ہیں اور گرج چمک بھی ہورہی۔ انہوں نے کہا”وقفے وقفے سے بارش کا امکان زیادہ تر تیس جولائی تک ہے۔ بعض مقامات پر بھاری سے انتہائی موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ اس سے نشیبی علاقوں میں طوفانی سیلاب ، مڈ سلائیڈ ، لینڈ سلائیڈ اور سیلابی صورتحال بھی پیداہوسکتی ہے۔ اطلاعات میں محکمہ کے ڈائریکٹر کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ لوگوں کو ایک بار پ

ضلع کشتواڑ میں بادل پھٹنے اور سیلابی صورتحال سے5افراد جاں بحق، درجنوں لاپتہ

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں بدھ کو بادل پھٹنے اور فلیش فلڈ کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افراد جاں بحق اور درجنوں افراد لاپتہ ہوگئے ۔علاقے میں بچاو اور امدادی کارروائی جاری ہے تاہم موسم کی خرابی کے باعث اس کام میں رکاوٹیں پیدا ہورہی ہیں۔   ضلع کشتواڑ کے ہونزڑ ، دچھن علاقے میں موسم کی شدید خرابی کے دوران اچانک بادل پھٹ گئے اور علاقے میں کافی تعداد میں پانی بہنے لگا جس کے نتیجے میں وہاں فلیش فلڈ کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ بھاری تعداد میں بہنے والے پانی نے اپنے ساتھ درجنوں افراد کو بہا کر لے لیا جس کے بعد پانچ افراد کی لاشیں بر آمد کی گئیں جبکہ درجنوںکے آس پاس افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش کیلئے کارروائی شروع کی گئی ہے۔ اس موسمی آفت کے نتیجے میں متعدد رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے جس کی پوری تفصیلات آنا باقی ہے۔   ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین نے کشمی

سری نگر میں دریائے جہلم سے عدم شناخت لاش بر آمد

سری نگر// سری نگر کے پارمپورہ علاقے میں منگل کے روز دریائے جہلم سے ایک عدم شناخت لاش بر آمد کی گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے پارمپورہ علاقے میں منگل کے روز دریائے جہلم سے ایک عدم شناخت لاش بر آمد کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔  

سرینگر میں نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں نوجوان از جان

 سری نگر//سرینگر کے نوا کدال علاقے بلبل لنکر میں منگل کے روز ایک 25 سالہ نوجوان کو نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کرجاں بحق کردیا۔  سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ میران علی پٹھان نام کے اس نوجوان پر نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں چلائیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ جاں بحق نوجوان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ایک باڈی بلڈر تھا ۔  

ملک میں کورونا وائرس کے 29689نئے کیس،415ہلاکتیں

نئی دہلی// ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس وبا سے متاثر 42 ہزار سے زیادہ مریض صحت مند ہوئےہیں۔ اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز میں 13 ہزار سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی ہے۔ دریں اثنا ملک میں کورونا وائرس کے 29689 نئے کیسز رپورٹ اور اس وبا کی وجہ سے 415 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس سے قبل پیر کو کورونا وائرس کے خلاف 66 لاکھ 3 ہزار 112 افراد کو کورونا کے ویکسین لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 44 کروڑ 19 لاکھ 12 ہزار 395 افراد کو کورونا کے ویکسین لگائے جاچکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 29689 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 14 لاکھ 40 ہزار 951 ہوگئی ہے۔ اس دوران 42 ہزار 363 مریضوں کی شفایابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 3،06،21469

کشمیر میں جھلسادینے والی گرمی کے بیچ بارشوں کی پیش گوئی

سری نگر// وادی کشمیر میں جھلسانے والی گرمی کے بیچ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق جموں و کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں 28 سے 30 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں۔  

سری نگر کے نور باغ میں شبانہ آتشزدگی ، 5رہائشی مکانات ،2 شیڈ تباہ

سری نگر// گذشتہ شب سری نگر کے پالہ پورہ نور باغ علاقہ میں آگ کی ایک ہولناگ واردات میں پانچ رہائشی مکانات اور دو شیڈ وںکو نقصان پہنچا۔ سرکاری ذرائع کے حوالے سے نیوز ایجنسی کے این او نے اطلاع دی ہے کہ آگ پالہ پورہ کی گنجان بستی میں واقع پمپوش کالونی میں ایک یک منزلہ رہائشی مکان سے نمودار ہوئی اور آناً فاناً پھیل گئی۔ بعدازاں فائر ٹینڈرز کو آگ کے شعلوں پر قابو پانے کے لئے موقع پر پہنچایا گیا ، تاہم اس وقت تک آگ نے پانچ رہائشی مکانات اور دو شیڈوں کو نقصان پہنچا تھا۔ حکام نے بتایا کہ اس واقعے میں کسی جانی نقصان یاکسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے جبکہ آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔  

’امریکہ طالبان کیخلاف فضائی حملے جاری رکھے گا‘

کابل// افغانستان میں میں طالبان کی پیش قدمی کے پیش نظر امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ مک کنزی نے کہا ہے کہ امریکہ طالبان کی پیش قدمی روکنے کے لئے افغان فورسز کی مدد کی خاطر فضائی حملے جاری رکھے گا۔ جنرل کینتھ میک کنزی نے کابل میں پریس کانفرنس میں کہا ” امریکہ نے طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے بڑھا دیئے ہیں“۔ ان کا کہنا تھا” اگر طالبان کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری رہا تو امریکہ افغان فورسز کی مدد میں اضافے کو جاری رکھے گا“۔ دوسری جانب افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کی وجہ سے افغان آرمی چیف جنرل ولی محمد احمد زئی نے اپنا دورہ ہندوستان ملتوی کردیا ہے۔ ہندوستان میں واقع افغان سفارتخانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فوجی سربراہ ملک میں شدید لڑائی کی وجہ سے اپنا دہلی دورہ ملتوی کررہے ہیں۔

جموں کشمیر میں 1کورونا ہلاکت،102نئے کیس

سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوںکے دوران کورونا وائرس کے102نئے کیس سامنے آئے۔ اس دوران ایک کورونا مریض کی موت بھی واقع ہوگئی جو گذشتہ دو روز کے دوران پہلی کورونا ہلاکت ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ شام سے یو ٹی میں جو نئے کورونا کیس سامنے آئے اُن میں82کا تعلق وادی کشمیر جبکہ20کا تعلق جموں صوبے سے ہے۔ ابھی تک یوٹی میں کل ملاکر320759افرادکورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

رام بن میں کار لڑھک کر دریا میں جاگری، ایک ہی گھر کے چار افراد کی موت کا خدشہ

سرینگر// ضلع رام بن کے مہر علاقے میں پیر کو ایک کار دریا میں گرنے کے بعد جموں ضلع کے ایک خاندان کے چار افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق کار میں راکیش کمار ولد مہندر ناتھ ، اپنی بیوی آشا رانی اور ان کے دو بیٹے سچت بھگت اور مہر بھگت سوار تھے اور وہ سری نگر سے جموں کی طرف جارہے تھے کہ رام بن مہر علاقے میں ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ اطلاعات میںعینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ڈرائیور کا اچانک گاڑی پر کنٹرول ختم ہوگیا اور وہ کار کو مہر کے مقام پر ندی میں گرنے سے نہیں روک سکا۔ حادثے کے فورا بعد بچاو اورامدادی کارروائی کا آغاز کیا گیا تاہم آخری اطلاعات موصول ہونے تک مسافروں یا گاڑی کا کوئی سراغ نہیں ملا تھا۔

کرگل وجے دیوس: دراس میں وار میموریل پر تقریب کا اہتمام

سری نگر// کرگل وجے دیوس کی 22 ویں سالگرہ کے موقع پر پیر کے روز دراس (کرگل) میں واقع کرگل وار میموریل پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں کرگل جنگ کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی اہلکاروں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر لداخ یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے وار میموریل پر پھول مالا چڑھائی۔ یاد رہے کہ اس تقریب میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو شرکت کرنا تھی لیکن ناساز موسمی حالات کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔  

جنوبی کشمیر کے سیاحتی مقام اہرہ بل علاقے میں فورسز آپریشن کے دوران1 جنگجو جاں بحق

سرینگر//جنوبی ضلع کولگام میں واقع سیاحتی مقام اہرہ علاقے میں پیر کو سیکورٹی فورسز کے تلاشی آپریشن کے دوران جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین مسلح تصادم کے ابتدائی مرحلے میں ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے پہلے معرکہ شروع ہونے کی اطلاع دی اورکچھ دیر بعد ہی دوسرے ٹویٹ میں ایک جنگجو کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔پولیس نے تاہم کہا کہ جاں بحق جنگجو کی شناخت ابھی نہیں ہوئی ہے۔پولیس نے مزید کہا ©© کہ فورسز کاآپریشن جاری ہے۔  اس سے قبل ذرائع کے مطابق پولیس، فوج اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی مشترکہ جمعیت نے اہرہ میں مخصوص علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔  

جموں میں موسلا دھار بارشیں،کشمیر میں بھی بارش کی پیش گوئی

سری نگر// محکمہ موسمیات نے خشک مگر ابر آلود موسم کے بیچ منگل سے وادی کشمیر میں بارشوں کا ایک اور مرحلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ دوسری جانب جموں میں پیر کی صبح سے ہی موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جس سے جہاں سڑکیں زیر آب ہو گئیں وہیں پانی مکانوں میں بھی گھس آیا۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران خطہ کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکے درجے کی بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ صوبہ جموں میں درمیانی درجے کی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔  

ملک میں39361نئے کورونا کیس،416اموات

نئی دہلی// ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 1.31 فیصد ہوگئی ہے۔ ملک میں اس دوران کورونا وائرس کے 39361 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا سے 416 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ اس دوران اتوار کے روز 18 لاکھ 99 ہزار 874 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔  

تازہ ترین