تازہ ترین

جموں کشمیر میں866نئے کورونا کیس،14ہلاکتیں

سرینگر//یوٹی جموں کشمیر میں حکام نے سنیچر کو بتایا کہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران یہاں866نئے کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ظاہر ہونے والے کیسوں میں601کا تعلق وادی کشمیر جبکہ265کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔ اس طرح یہاں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد306638تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق گذشتہ شام سے یہاں14کورونا مریض جاں بحق ہوگئے۔  

بڈگام میں گاڑی کی ٹکر سے 60سالہ شہری جاں بحق، بیٹی زخمی

سرینگر//وسطی ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے میں سنیچر کو ایک گاڑی نے راہ چلتے شہری کو ٹکر مار کر جاں بحق جبکہ اس کی بیٹی کو زخمی کردیا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق گاڑی نے 60سالہ غلام احمد میر اور اس کی بیٹی 18سالہ ہمیرہ کو زد میں لاکر زخمی کیا۔ دونوں کو ایس ڈی ایچ خانصاحب پہنچایا گیا جہاں سے اُنہیں صدر اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا تاہم غلام احمد زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑ گیا جبکہ اس کی بیٹی کا علاج جاری ہے۔ اس ضمن میں قانونی کارروائی شروع کی گئی ہے۔  

سوپور حملے میں لشکر طیبہ ملوث، حملہ آوروں کی شناخت بھی کر لی: پولیس سربراہ دلباغ سنگھ

سری نگر// جموں و کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ شمالی کشمیر کے ایپل ٹاﺅن سوپور میں فائرنگ کے واقعے میں جنگجو تنظیم لشکر طیبہ کا ایک گروپ ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کی شناخت کر لی گئی ہے لیکن بعض وجوہات کی بنا پر ان کے نام فی الحال منکشف نہیں کئے جائیں گے۔ پولیس سربراہ نے ہفتے کو سوپور فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کی میتوں پر پھول مالائیں رکھنے کی تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔  

پونچھ میں مسافر گاڑی کھائی میں جاگری، کمسن بچی از جان، دیگر9افراد زخمی

پونچھ //ضلع پونچھ کے علاقہ ساوجیاں میں سنیچر کو بعد دوپہر ایک ٹا ٹا سومو حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس نتیجے میں ایک کم عمر بچی موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گئی جبکہ گاڑی میں سوار مزید نوافراد زخمی ہو گئے جنہیں علاج کیلئے نزدیکی ہیلتھ سینٹر پہنچایا گیا۔  جاں بحق بچی کی شناخت نازیہ کوثر دختر امتیاز احمد ساکن قاضی محلہ پونچھ کے طور ہوئی ہے۔نازیہ کی عمر محض تین سال تھی۔ معلوم ہوا ہے کہ بعد میں پانچ زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال منڈی لایا گیا۔

بڈگام میں ایک لڑکا بجلی کرنٹ لگنے سے از جان،2دیگر افراد زخمی

سرینگر//وسطی ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے میں سنیچر کو ایک لڑکا بجلی کرنٹ لگنے سے از جان ہوگیا۔ اس واقعے میں دو دیگر افراد زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب رائیار میں تین افراد ہائی وولٹیج لائن کے ساتھ رابطے میں آگئے۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق ایک شخص کھیت میں دھان کی پنیری لگاتے وقت انتہائی کم اونچائی پر موجود بجلی کی ٹرانسمشن لائن کے رابطے میں آگیا۔پاس ہی موجود دو افراد نے مذکورہ شخص کو بچانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں تینوں بجلی کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔ اُنہیں نزدیکی طبی مرکز پہنچایا گیا جہاں 17سالہ شیراز احمد زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ اس واقعے میں زخمی ہونے والے 35سالہ منظور احمد اور 60سالہ غلام نبی کا علاج و معالجہ جاری ہے۔  

کشمیر مسئلے پر دگوجے کے بیان پر تنازع ، شیوراج اور بھاجپاکا سخت رد عمل

سرینگر//کانگریس کے سینئر رہنما دگوجے سنگھ کے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانے سے متعلق مبینہ بیان کے سامنے آنے کے بعد مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے سنیچر کو الزام عائد کیا ” اس (کانگریس) کے رہنما پاکستان کی زبان بول رہے ہیں“۔  چوہان نے ٹویٹر پر ویڈیو پوسٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا کے رکن سنگھ نے دفعہ 370 ہٹانے کی بات کی ہے اور یہ پاکستانی پالیسی سے میل کھاتا ہے ۔ ادھر بھاجپا کے ترجمان نے بھی دگوجے سنگھ کے کشمیر سے متعلق بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس سے وضاحت طلب کی ہے۔(مشمولات یو این آئی)  

سوپور کا ٹرک ڈرائیور پنجاب میں سڑک حادثے میں از جان

سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور کا ایک38سالہ ٹرک ڈرائیور ریاست پنجاب کے پھگوڑا میں ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا ہے۔سنیچر کے روز اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ گذشتہ رات کے دوران پیش آگیا۔  ذرائع کے مطابق عبد الحمید شالہ ولد محمد رمضان شالہ ساکن آم پورہ سوپور نامی ٹرک ڈرائیور کو کسی نامعلوم کار نے رات گیارہ بجے اُس وقت ٹکر مار کرزخمی کیا جب وہ سڑک پار کررہا تھا۔ شالہ کو نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔حادثے کے بعد کار جائے حادثہ سے فرار ہوگئی۔ شالہ کے گھریلو ذرائع کے مطابق وہ گھر لوٹ رہا تھا اور وہ روز قبل ہی پنجاب پہنچ گیا تھا۔اس کی میت آج گھر پہنچنے کی توقع ہے۔شالہ کی ہلاکت کے سلسلے میں پھگواڑہ پولیس سٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔  

سوپور میں جنگجوﺅں کے حملے میں2پولیس اہلکار،2شہری ہلاک،3دیگرزخمی

سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور میں سنیچر کو جنگجوﺅں نے پولیس اور فورسز کی ایک مشترکہ پارٹی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار اور دو عام شہری ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔یہ واقعہ سوپور کے مرکزی چوک میں پیش آیا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق اس حملے میں کم سے کم سات افراد زخمی ہوگئے جن میں چار اہلکار اور تین شہری شامل تھے۔ حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کے این او نے لکھا کہ زخمیوں کو سب ضلع اسپتال سوپور پہنچایا گیا جہاں دو پولیس اہلکاروں اور دو عام شہریوں کو مزردہ قرار دیا گیا۔ تین زخمیوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے اور اُن میں دو اہلکار اور ایک شہری شامل ہیں۔ اسپتالی ذرائع نے دو اہلکاروں اور دو شہریوں کی ہلاکت اور تین کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اس سے قبل اطلاعات کے مطابق جنگجوﺅں نے پولیس اور فورسز کی ایک مشترکہ پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے گولیاں چلائیں ۔جنگجوﺅں

سوپور میں جنگجوﺅں کا حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ

سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں سنیچر کو جنگجوﺅں کے ایک گھات لگاکر کئے گئے حملے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق جنگجوﺅں نے پولیس اور فورسز کی ایک مشترکہ پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے گولیاں چلائیں ۔جنگجوﺅں کے حملے کے جواب میں پولیس اور فورسز اہلکاروں نے بھی گولیاں چلائیں جس سے وہاں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا اور لوگ گھبراہٹ کے عالم میں ادھر اُدھر بھاگنے لگے۔ بتایا جاتا ہے کہ کئی اہلکاراور عام شہری زخمی ہیں۔ مزیدتفصیلات کا انتظار ہے  

ملک میں نئے کورونا معاملو ں کی تعداد 84332 تک گر گئی،4002اموات

سرینگر//ملک میں گزشتہ کئی روز سے کورونا وائرس کے یومیہ کیسوں میں کمی ہورہی ہے۔ سنیچر کووزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میںکورونا کے 84332 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جب کہ اسی عرصہ کے دوران 4002 کورونا مریض جاں بحق ہوگئے۔  سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میںکورونا متاثرین کی کل تعداد 29359155 ہو گئی ہے جبکہ کورونا ہلاکتوں کی تعداد تشویش ناک ہے، جو 3.5 لاکھ سے تجاوز کرکے 367081 پہنچ گئی ہے۔  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 121311 ہے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 27911384 ہوگئی ہے جبکہ اس وقت ملک میںایکٹیو کیسوں کی تعداد 1080690 ہے۔