تازہ ترین

جموں کشمیر میں ایک ہزار سے کم نئے کورونا کیس

سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ایک ہزار سے کم کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یوٹی میں گذشتہ شام سے906کورونا کیس سامنے آگئے اور اسی عرصہ کے دوران17کورونا مریض جاں بحق ہوگئے۔ آج ظاہر ہونے والوں کیسو ں میں 662کا تعلق وادی کشمیر جبکہ244کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔  

’پی ڈی پی حدبندی عمل میں شامل نہیں ہوسکتی ہے‘

سرینگر//جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے جمعہ کو سرینگر میں پریس کانفرنس منعقد کی جس میں پارٹی ترجمان سہیل بخاری نے کہا کہ ان کی پارٹی حد بندی عمل میں شامل نہیں ہو سکتی ہے کیونکہ ان کے پاس نہ تو رکن پارلیمان اور نہ ہی رکن اسمبلی ہے۔ پارٹی کے سری نگر میں واقع دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میںسہیل کا کہنا تھا کہ حد بندی کا طریقہ جس طرح سے بنایا گیا ہے اس میں منتخب نمائندوں کا شامل ہونا لازمی ہے۔” پی ڈی پی کے پاس نہ تو رکن پارلیمان اور نہ ہی رکن اسمبلی ہے، اسلئے ہماری پارٹی حد بندی میں حصہ نہیں لے سکتی“۔ انہوں نے مزید کہا ”جموں و کشمیر کی پارٹیاں اس حوالے سے خود اپنے اپنے فیصلہ لے سکتی ہےں۔ جہاں تک پی ڈی پی کا سوال ہے تو ہم حصہ نہیں لے سکتے کیوں کہ نہ ہمارے پاس رکن پارلیمان ہے اور نہ ہی رکن اسمبلی۔ حدبندی کمیشن میں حصہ لینے کے لیے آپ کو عوام کا منتخب نمائندہ

ضلع پونچھ میں15سالہ لڑکا غرقآب ہونے سے از جان

سرینگر//ضلع پونچھ میں جمعہ کو ایک15سالہ لڑکا ایک ندی میں غرقآب ہونے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا۔یہ واقعہ آج بعد دوپہر ضلع کے جھولس گاوں میں پیش آگیا۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق پربھ دیال ولد رام شرما کھاری نالے میں نہانے کیلئے گیا تھا۔وہ جب واپس نہیںلوٹا تو لوگوں نے قیاس کیا کہ وہ غرقآب ہوگیا ہے، جس کے بعد اُس کی تلاش شروع ہوئی۔ چار گھنٹوں کی تلاش کے بعد اُسے بیہوشی کی حالت میں بر آمد کرکے ضلع اسپتال پونچھ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں قانونی اور طبی لوازمات پوری کرلی گئی ہیں۔    

دنیا میں ایک دن میں چار لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلاو¿ جاری ہے اور گزشتہ ایک دن میں دنیا بھر میں چار لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس جان لیوا وبا سے دنیا بھر میں اب تک 37.69 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار لاکھ 44 ہزار 744 نئے کیسز کی رپورٹ کے باعث دنیا میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 17 کروڑ 47 لاکھ 71 ہزار 133 ہوگئی ہے، جبکہ اس جان لیواوباکی وجہ سے 37 لاکھ 69 ہزار 494 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا میں سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار کچھ دھیمی پڑگئی ہے۔ یہاں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 34 لاکھ 28 ہزار 412 ہو

وادی کشمیر میں کورونا لاک ڈاون سے معمولات زندگی معطل

سری نگر// وادی کشمیر میں جمعہ کو ایک بار پھر مکمل لاک ڈاو¿ن نافذ کیا گیا جس سے معمولات زندگی مکمل طور پر معطل ہو کر رہ گئے۔ وادی میں گذشتہ جمعہ کو بھی مکمل لاک ڈاو¿ن نافذ کیا گیا تھا ۔بظاہر یہ لاک ڈاو¿ن نماز جمعہ کے اجتماعات کے پیش نظر نافذ کیا جاتا ہے تاکہ لوگ ایک ہی جگہ پر بڑی تعداد میں جمع نہ ہو سکیں۔ کورونا کی دوسری لہر میں کمی واقع ہونے کے ساتھ ہی جموں و کشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری کے سبھی بیس اضلاع میں نافذ کورونا کرفیو میں 31 مئی کو نرمی کی تھی تاہم شبانہ اور 'ویک اینڈ' کورونا کرفیو بدستور نافذ ہے۔  

شمالی ضلع بارہمولہ کی شیخ کالونی میں آتشزدگی، قریب 15 مکان خاکستر

سری نگر// شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے نور باغ علاقے میں گذشتہ شب کے دوران آگ کی ایک خوف ناک واردات میں قریب ڈیرھ درجن رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ کے نور باغ علاقے کی شیخ کالونی میں آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے چشم زدن میں پوری کالونی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے قریب ایک درجن فائر ٹنڈرس کو کام پر لگا دیا گیا لیکن وہ کم سے کم پندرہ مکانوں کو خاکستر ہونے سے نہیں بچا سکے۔  

رام بن میں بھاری تودہ گر آنے کے بعد سرینگر۔جموں شاہراہ پر ٹریفک معطل

سرینگر//حکام نے بتایا کہ سرینگر۔جموں شاہراہ پر رام بن ضلع میں جمعہ کے روز ایک بھاری تودہ گر آیا جس کے نتیجے میں شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کیا گیا۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق یہ بھاری تودہ سیری علاقے میں گر آیا جس کے بعد گاڑیوں کی نقل و حمل ممکن نہیں رہی۔ ایس ایس پی رام بن پی ڈی نتیہ نے جی این ایس کو بتایا کہ شاہراہ کی بحالی کا کام سرعت سے جاری ہے۔  

کورونا معاملوں میں مزید کمی،ملک میں 91702نئے کیس،3403ہلاکتیں

سرینگر//ملک میںگذشتہ کئی روز سے مہلک کورونا وائرس کے یومیہ کیسوں میں کمی ہورہی ہے۔ وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کے روز کورونا کے 91702 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جب کہ اموات کی تعداد 3403 رہی۔اعداد و شامر کے مطابق ملک میں کورونا اموات کی تعداد 363079 تک پہنچ گئی ہے۔  مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 29274823 ہو گئی ہے ۔  

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اُچھال کا سلسلہ جاری

نئی دہلی// ایک دن تک مستحکم رہنے کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جمعہ کو ایک بار پھر بڑھ کر ایک نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔ ملک کے چار بڑے میٹرو میں آج پٹرول 29 پیسے اور ڈیزل 30 پیسے مہنگا ہوگیا۔ اس کی وجہ سے ممبئی میں پہلی بار پٹرول کے دام 102 روپے اور ڈیزل 94 روپے کو عبور کرگئے۔ چنئی میں پٹرول کی قیمت پہلی بار 97 روپے سےزیادہ ہوگئی۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پیٹرول 29 پیسے اضافے سے 95.85 روپے اور ڈیزل 28 پیسے اضافے سے 86.75 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ گزشتہ 4 مئی سے اب تک 22 دن میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھائی گئیں، جبکہ باقی 17 دن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 5.45 روپے اور ڈیزل 6.02 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ ممبئی میں پٹرول میں 28 پیسے اور ڈیزل میں 30 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ اس کے س

تازہ ترین