کورونا کے نئے143 مثبت معاملات، تعداد3,467 ہوگئی

سرینگر//حکومت نے ہفتے کو کہا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے143نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے100کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 43 کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد3,467تک پہنچ گئی ہے۔ حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے3,467 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 2,302سرگرم معاملات ہیں ۔ اب تک 1,126اَفراد شفایاب ہوئے ہیں ۔ اِس دوران آج مزید40 مریض صحتیاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے15 اور کشمیر صوبے کے 25 اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔ بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 2,11,880ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 06جون2020ءکی شام تک 2,08,413نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔  

دن میں تیسری کورونا ہلاکت،اموات کی مجموعی تعداد39

سرینگر//وادی کشمیر میں ہفتے کے دن کورونا وائرس میں مبتلاءتیسرے شہری کی موت واقع ہونے سے جموں کشمیر میں اس وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد39ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شمالی کشمیر کے ہندوارہ کا 70سالہ باشندہ سرینگر کے اسپتال میں انتقال کرگیا۔مذکورہ شہری کو گذشتہ روز چھاتی میں درد کی شکایت کے بعدصدر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ آج دم توڑ بیٹھا۔ مذکورہ شہری کا کورونا ٹیسٹ اُس کی موت کے بعد مثبت آیا ہے۔ اس سے قبل آج صبح کورونا وائرس نے دوافراد کی جانیں لیںتھیں۔ پہلا شخص جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کا رہنے والا 72سالہ شہری تھا جبکہ جموں سے تعلق رکھنے والی ایک62سالہ خاتون بھی انتقال کر گئی۔ شوپیان کے شہری کو گذشتہ روز ہی سی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں آج اُس کی موت واقع ہوگئی۔ میراں صاحب جموںکی رہنے والی ایک خاتون، جو کئی امراض میں مبتلاءتھی، کا کورونا ٹیسٹ24مئی

جموں کشمیرکے سرکاری دفاتر زائد از اڑھائی ماہ بعد باقاعدگی سے کھل گئے

سری نگر// جموں وکشمیر حکومت کے حکمنامے کے تحت ہفتہ کے روز زائد از اڑھائی ماہ بعد اس یونین ٹریٹری میں تمام سرکاری دفاتر باقاعدگی سے کھل گئے تاہم جہاں پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے دوردراز کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین اپنے اپنے دفاتر میں حاضر ہونے سے قاصر رہے وہیں تمام تعلیمی اداروں میں سناٹا چھایا رہا۔ یار رہے کہ حکومت کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا تھا کہ 6 جون 2020 سے تمام افسران اور تمام سطح کا عملہ اپنے اپنے دفاتر میں باقاعدگی سے حاضر ہوں گے۔ تاہم عمر رسیدہ ملازموں، حاملہ خواتین اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ملازمین کو زیادہ احتیاط سے کام لینے کی تاکید کی گئی ہے۔  

پاسپورٹ دفتر سری نگر میں 8 جون سے کام کاج بحال ہوگا

سری نگر// کورونا لاک ڈاون کی وجہ سے زائد از دو ماہ تک جزوی طور پر بند رہنے کے بعد پاسپورٹ دفتر سری نگر میں 8 جون یعنی پیر سے باقاعدہ کام کاج بحال ہوگا۔ اس ضمن میں ریجنل پاسپورٹ افسر سری نگر بی بی ناگر نے پاسپورٹ کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کرنے والے افراد سے کہا ہے کہ وہ محکمہ کی ویب سائٹ پر اپنی اپائنٹمنٹ کو دوبارہ بک کریں۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ مقررہ تاریخ پر پاسپورٹ دفتر تشریف لاتے وقت تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔  

مزید2کورونا ہلاکتوں سے جموں کشمیر میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر38

سرینگر//کورونا وائرس نے ہفتے کو مزید دوافراد کی جانیں لیں۔ اس طرح مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں اس مہلک وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر38ہوگئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق جنوبی ضلع شوپیان کا ایک 72سالہ شہری جو کورونا میں مبتلاءتھا، فوت ہوگیا جبکہ جموں سے تعلق رکھنے والی ایک62سالہ خاتون بھی انتقال کر گئی۔ ایجنسی نے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ سی ڈی اسپتال ڈاکٹر سلیم کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ72سالہ شہری کو گذشتہ روز ہی سی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں آج اُس کی موت واقع ہوگئی۔ ادھر جی ایم سی جموں کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر کیرتی بھوشن نے بھی جی این ایس کو بتایا کہ میراں صاحب کی رہنے والی ایک خاتون، جو کئی امراض میں مبتلاءتھی، کا کورونا ٹیسٹ24مئی کو مثبت آیا تھا اور وہ آج چل بسی۔ جموں کشمیر میں ابھی تک کورونا سے جو38افراد جاں بحق ہوئے ہیں اُن میں سے9

کورونا وائرس: ایک دن میں 9887 کیس، ہندوستان چھٹے نمبر پر جا پہنچا

نئی دہلی// گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے سب سے زیادہ 9887 کیس سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2.36 لاکھ ہوگئی۔ دنیا کے سب سے زیادہ متاثرممالک کی فہرست میں ہندوستان چھٹے مقام پر ہے۔ اس عرصہ میں کورونا وائرس سے 294 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جس کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 6642 ہوگئی ہے۔ یہ اعداد و شمار مرکزی وزارت صحت نے ہفتے کو فراہم کیں۔  

دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے 67لاکھ سے زائد متاثرین:ڈبلیو ایچ او

جنیوا// ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 67 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثرین ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وبا نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔ مختلف ممالک میں کورونا وائرس کی وبائ کا زور ٹوٹ چکا ہے تو کہیں یہ عروج پر ہے اور کہیں اس کے کیسز اور اموات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 67 لاکھ 3 ہزار 95 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 93 ہزار 224 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 30 لاکھ 57 ہزار493 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں ا?ئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 55 ہزار 458 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 32 لاکھ 52 ہزار 378 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ امریکہ تاحال کورونا و

تازہ ترین