موت کے پانچ روز بعد پٹن کے شہری کا کورونا ٹیسٹ مثبت، اموات کی تعداد34

سرینگر//موت کے پانچ روز بعد شمالی کشمیر کے پٹن کے ایک بزرگ شہری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد34ہوگئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق ہامرے پٹن کا رہنے والا 86سالہ شہری29مئی کو انتقال کرگیا اور اُس کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ بدھ کے روز مثبت آگئی۔ حکام نے مذکورہ شہری کی تجہیز و تکفین کورونا قواعد و ضوابط کے مطابق انجام دینے کی تلقین کی تھی کیونکہ اُس کا نمونہ سی ڈی اسپتال سرینگر روانہ کیا گیا تھا جو آج مثبت آگیا۔ ضلع کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو کے مطابق مذکورہ شہری کا انتقال پٹن ہیلتھ سینٹر میں ہی ہوا تھا۔ مذکورہ شہری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جموں کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد34ہوگئی ہے۔  

شاہ فیصل، سرتاج مدنی اور پیر منصور کا پی ایس اے منسوخ، عمر کا خیر مقدم

سرینگر//جموں کشمیر سرکار نے بدھ کو شاہ فیصل،سرتاج مدنی اور پیر منصور پر عاید پبلک سیفٹی ایکٹ منسوخ کردیا۔ تینوں مین سٹریم لیڈران گذشتہ برس ماہ اگست سے ایام اسیری کاٹ رہے ہیں جب مرکز نے جموں کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرتے ہوئے اس کو مرکز کے دو زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کیا تھا۔ خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق تینوں لیڈران پر عائد پی ایس اے منسوخ کیا گیا ہے اور اُن کی رہائی کسی بھی وقت متوقع ہے۔ آئی اے ایس ڈگری یافتہ شاہ فیصل سرکاری نوکری چھوڑ کر سیاست میں آئے ہیں جبکہ مدنی اور منصور پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کے سینئر لیڈران میں شامل ہیں۔ مدنی پی ڈی پی  صدر محبوبہ مفتی کے ماموں بھی ہیں۔  دریں اثناءجموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے فیصل،مدنی اور منصور پر عاید پبلک سیفٹی ایکٹ منسوخ کئے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے محبوبہ مفتی، علی محمد ساگر ا

ملک کا نام تبدیل کرنے کی عرضی کی سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے بدھ کے روز ملک کے انگریزی نام 'انڈیا ' کو تبدیل کرکے 'ہندوستان' یا 'بھارت' کرنے کی درخواست پر غور کرنے سے انکار کردیا اور درخواست گزار سے حکومت کے سامنے اپنی بات پیش کرنے کو کہا۔ چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے ، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس ریشیکیش رائے پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے درخواست گزار کی جانب سے پیش وکیل اشون ویشیے کی دلائل سننے کے بعد درخواست گزار سے کہا کہ وہ اپنا میمورنڈم حکومت کو پیش کریں۔ سماعت کے آغاز پر ، وکیل نے استدلال کیا کہ انڈیا کا نام یونانی لفظ 'انڈیکا' سے نکلا ہے۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست گزار یہاں کیوں آئے ہیں؟ آئین میں ملک کا نام بھارت ہی ہے۔ جسٹس بوبڑے نے کہا ، ”یہ ہمارے آئین کے شروع میں ہی لکھا گیا ہے ، 'انڈیا دیٹ از بھارت ‘ (انڈیا جو بھارت ہے)۔" آپ کے ساتھ مسئلہ کیا ہے؟ "

راجوری میں باپ بیٹے پر حملہ، سرپنچ سمیت سات افراد گرفتار

جموں// جموں و کشمیر پولیس نے ضلع راجوری کے تحصیل کالاکوٹ کے سیالسوئی علاقے میں ایک پنچایت میٹنگ کے دوران باپ بیٹے پر حملہ کرنے کی پاداش میں ایک سر پنچ، دو پنچ اور ایک مقامی ٹھیکیدار سمیت سات لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ایس ایس پی راجوری چندن کوہلی نے بتایا کہ امجد پرویز کی طرف سے ایک شکایت درج ہوئی ہے جس میں کہا گیا کہ اس (امجد) کے بھائی کو ایک سڑک کی تعمیر کے متعلق ایک مقامی ٹھیکیدار کے ساتھ گرم گفتاری ہوئی جس پر سرپنچ کی سربراہی میں پنچایت کی ایک میٹنگ طلب کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ شکایت کے مطابق میٹنگ کے دوران سات افراد نے شکایت گذار اور اس کے والد محمد بشیر پر حملہ کیا اور انہیں سر عام بے عزت کیا۔  ملزموں پر الزام ہے کہ اُنہوں نے باپ بیٹے کے سر منڈھوائے اور اُن کے چہروں پر کالک پوتی۔  

سکول کھولنے کا منصوبہ ملتوی کیا جائے:جتیندر سنگھ بنام جموں کشمیرسرکار

 سرینگر //وزیر اعظم کے دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹرجتیندر سنگھ نے جموں کشمیر سرکار سے کہا ہے کہ وہ سکول کھولنے اور گاڑیوں کا رجسٹریشن ٹیکس وصولنے کے منصوبے ملتوی کرے۔ جتیندر سنگھ کی طرف سے یہ اقدام محکمہ سکول ایجوکیشن کے اُس فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں سکولوں کے سربراہان سے کہا گیا تھا کہ وہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ سکول کھولنے کی تیاریاں کریں کیونکہ حکومت ماہ جون کے وسط میں سکول کھولنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ جتیندر سنگھ نے بدھ کو ایک ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا” میں نے جموں کشمیر یو ٹی سر کار کو تجویز دی ہے کہ سکول کھولنے اور گاڑیوں کا رجسٹریشن ٹیکس وصولنے کا فیصلہ ملتوی کیا جائے“۔ یاد رہے کہ محکمہ ایجو کیشن کو ماہ جون کے وسط میں تعلیمی ادارے کھولنے کے منصوبے کو لیکر پہلے ہی والدین کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔  

دنیا میں کوروناوائرس سے 63.78 لاکھ افراد متاثر، 3.80 لاکھ ہلاک

جنیوا / بیجنگ / نئی دہلی// عالمی وبا کوروناوائرس سے دنیا بھر میں اب تک 63.78 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 3.80 لاکھ سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کوروناوائرس سے دنیا بھر میں اب تک 63،78،239 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 3،80،250 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں اب بھی پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا سے ہونے والی اموات کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ پہلے، برطانیہ دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 8909 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اور اب تک کوروناوائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 2،07،615 ہو گئی ہے۔ وہیں اس دوران 217 افراد کے ہلاک ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5،815

کورونا متاثرین میں ریکارڈ 8909 کا اضافہ،ملک میں مجموعی تعداد2,07,615

نئی دہلی// ملک میں کوورونا وائرس کا قہر انتہائی تیزی سے بڑھ رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 8909 نئے کیس درج کئے جانے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد دو لاکھ سے متجاوز کر گئی۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے بدھ کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2,07,615ہو گئی۔ اس دوران 217 لوگوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5815 ہو گئی۔ ملک میں اب تک کل 100303 لوگ صحت مند بھی ہو چکے ہیں اور فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر 101497 ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر اس وبا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2287 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 103 افراد کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس وباسے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 72،300 اور اس جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد

پلوامہ مسلح تصادم آرائی میں3جنگجو جاں بحق: پولیس

سرینگر//پولیس نے بدھ کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین جو مسلح تصادم آرائی جنوبی ضلع پلوامہ کے کونگن آستان محلہ میں شروع ہوئی تھی اُس میں تین جنگجو جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ مارے گئے جنگجوﺅں کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی ہے تاہم جائے واردات سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا ہے۔ فوج نے تاہم مارے گئے جنگجوﺅں کے بارے میں ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا تعلق جیش محمد نامی تنظیم سے تھا اور اُن میں بارودی سرنگ تیار کرنے والا یک ماہر جنگجو بھی شامل تھا۔ اس سے قبل جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے مابین مسلح تصادم آرائی شروع ہوتے ہی پورے ضلع کے اندر انٹر نیٹ سروس معطل کی گئی۔ یہ تصادم آرائی گونگن آستان محلہ میں ہوئی جہا ں فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

پلوامہ میں مسلح تصادم شروع،انٹرنیٹ سروس معطل

سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ میں بدھ کی صبح جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے مابین مسلح تصادم آرائی شروع ہوتے ہی انٹر نیٹ سروس معطل کی گئی۔ یہ تصادم آرائی آستان محلہ میں شروع ہوگئی جہا ں فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ جونہی سیکورٹی فورسز کی تلاشی ٹیم نے مشکوک مقام کو گھیر کر اُس کی تلاشی شروع کی تو چھپے جنگجوﺅں نے گولیاں چلائیں جس کے بعد وہاں باضابطہ مسلح تصادم کا آغاز ہوگیا۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق علاقے میں جیش محمد سے وابستہ جنگجو فورسز کے محاصرے میں ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار

تازہ ترین