سابق مرکزی وزیر کا بعد از مرگ کورونا ٹیسٹ مثبت ،لداخ میں پہلی کورونا ہلاکت

لیہہ// لداخ میں کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق مرکزی وزیر پی نمگیال کا موت کے بعد کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ان کا پیر کو یہاں مختصر علالت کے بعد 83 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔وہ موت سے پندرہ دن قبل دہلی سے گھر آئے تھے۔ لداخ یونین ٹریری، جہاں اب تک کورونا وائرس کے 81 مثبت کیس سامنے آچکے ہیں، میں اس وبا سے متاثرہ کسی مریض کی موت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔  

انڈیا کا نام بھارت کرنے سے متعلق درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت نہیں ہوسکی

نئی دہلی//ملک کا انگریزی نام’انڈیا‘کو تبدیل کر کے’بھارت‘یا’ہندوستان‘کرنے سے متعلق ایک درخواست پر سپریم کورٹ میں منگل کو بھی سماعت نہیں ہوسکی۔اب اس پر بدھ کو غور کیا جائے گا۔معاملے کی سماعت آج پہلے سے متعین تھی،لیکن چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے کی عدم موجودگی کی وجہ سے اسے کل تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔ سپریم کورٹ ویب سائٹ پر اپلوڈ کی گئی ایک نوٹس کے مطابق،جسٹس بوبڑے کی غیرحاضری کے سبب ان کی صدارت والی تین رکنی بنچ کے سامنے ا?ج درج تمام معاملوں کی سماعت ملتوی کی گئی ہے۔اب ان معاملوں کی سماعت کل یعنی 3 جون کو ہوگی۔ان میں نمہ نامی شخص کی وہ درخواست بھی شامل ہے جس میں ملک کانام انڈیا کے بدلے بھارت یا ہندوستان کرنے کے لئے آئین کے آرٹیکل 1 میں ترمیم کی ہدایت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ متعلقہ درخواست پر سماعت 29 مئی کو نہیں ہوسکی تھی،کیونکہ چیف

لولاب کے جواں سال شہری سمیت مزید2 کورونا ہلاکتیں،تعداد 33

سرینگر//وادی کشمیر میں منگل کو کورونا وائرس نے مزید2شہریوں کی جان لی۔ ان میں بارہمولہ کی ایک بزرگ خاتون اور شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع کا ایک جواں سال شہری شامل ہیں۔ اس طرح مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد33تک پہنچ گئی ہے۔ جی ایم سی سرینگر میں کورونا کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر سلیم خان کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے لکھا کہ 27سالہ لولاب کے شہری کو گذشتہ روز یعنی پیر کو صدر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ جاں بحق ہوگیا جس کے بعد آج اُس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا   ،۔ڈاکٹر سلیم کے مطابق یہ جموں کشمیر میں کورونا سے ہونے والی سب سے کم عمر شہری کی موت ہے۔ اس سے قبل سرینگر کی ایک 29سالہ خاتون مہلک وائرس کا کم عمر شکار تھی۔ اس سے قبل شمالی کشمیر کے بارہمولہ کی ایک بزرگ خاتون منگل کے روز کورونا سے متاثر ہوکر انت

بارہمولہ کی خاتون کا کورونا سے انتقال، اموات کی تعداد32

سرینگر// شمالی کشمیر کے بارہمولہ کی ایک بزرگ خاتون منگل کے روز کورونا سے متاثر ہوکر انتقال کر گئی اس طرح جموں کشمیر میںمہلک وائرس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد32ہوگئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق مذکورہ خاتون کا تعلق بارہمولہ کے خانپورہ سے تھا اور اُس کا انتقال گذشتہ روز یعنی پیر کو ہوگیا جس کے ایک دن بعد اُس کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی۔ جی ایم سی بارہمولہ کے پرنسپل ڈاکٹر سید مسعود کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ایجنسی نے لکھا کہ مذکورہ خاتون کئی دیرینہ امراض میں مبتلاءتھی اور آخر کار اُس کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی مثبت آگیا۔اُس کی میت کو لاش گھر میں رکھا گیا تھا اور اب اُسے قواعد و ضوابط کے مطابق دفنانے کیلئے ورثاءکے حوالے کیا جائے گا۔ ضلع کمشنر بارہمولہ جی این ایتو کے مطابق مذکورہ خاتون اُس55سالہ شخص کی والدہ نسبتی تھی جو کورونا میں ملوث ہوکر گذشتہ ہفتے انتقال کرگی

سیموہ ترال مسلح تصادم آرائی میں 2 جنگجو جاں بحق:پولیس

سرینگر//جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں منگل کو سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین مسلح تصادم آرائی کے نتیجے میں2 جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کی طرف سے جاری ایک مختصر بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیموہ ترال میں جو تصادم آج صبح سے جاری تھا اُس میں دوسرا جنگجو جاں بحق ہوگیا ہے جس کے ساتھ ہی یہ آپریشن ختم ہوگیا۔ پولیس کے مطابق یہ تصادم آرائی ضلع پلوامہ میں ترال کے سیموہ گاﺅں میں پیش آئی جہاں فورسز نے مصدقہ اطلاع کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا ۔اس دوران چھپے جنگجوﺅں نے فورسز کو گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے بعد طرفین میں گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا۔گولیوں کے اسی تبادلے کے دوران پہلے ایک اور بعد میں دوسرا جنگجوجاں بحق ہوگیا۔پولیس نے تاہم مارے گئے جنگجوﺅں کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ اس جنگجو مخالف آپریشن میں پولیس کے علاوہ فوج اور سی آر

ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 1.99 لاکھ کے قریب

نئی دہلی// ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس وبا کے آٹھ ہزار سے زیادہ کیس ظاہر ہونے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 1.99 لاکھ کے قریب پہنچ گئی اور اس دوران وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5598 ہو گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8171 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 198706 ہو گئی۔ اس دوران 204 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5598 ہو گئی۔ ملک میں اب تک ایکٹییو کیسز کی تعداد بڑھ کر 97582 ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر اس وبا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ریاست ہے. ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2358 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 76 افراد کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس وباسے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 70013 اور اس جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ ک

ترال میں فورسز کارروائی کے دوران مسلح تصادم، ایک جنگجو جاں بحق

سرینگر//جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں منگل کو سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین مسلح تصادم آرائی کے نتیجے میں ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق یہ تصادم آرائی ضلع پلوامہ میں ترال کے سیموہ گاﺅں میں پیش آئی جہاں فورسز نے مصدقہ اطلاع کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا ۔اس دوران چھپے جنگجوﺅں نے فورسز کو گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے بعد طرفین میں گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا۔گولیوں کے اسی تبادلے کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے تاہم مارے گئے جنگجو کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق جنگجو کی ہلاکت کے بعد سے جائے تصادم پر خاموشی چھائی ہوئی ہے تاہم فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ اس جنگجو مخالف آپریشن میں پولیس کے علاوہ فوج اور سی آر پی ایف کے اہلکارحصہ لے رہے ہیں۔  

تازہ ترین