تازہ ترین

جموں کشمیر میں مزید155کورونا ٹیسٹ مثبت، تعداد2601تک بڑھ گئی

سرینگر//حکام نے پیر کو بتایا کہ جموں کشمیر میں مزید155کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اس مہلک وائرس میں مبتلاءافراد کی تعداد2601تک بڑھ گئی ہے۔ حکام نے کہا کہ آج ظاہر ہونے والے کیسوں میں99کا تعلق وادی کشمیر جبکہ56کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔ آج کورونا وائرس سے تین مزید افراد کی موت سے جموں کشمیر میں اس مہلک وائرس کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد31ہوگئی۔ آج جو تین شہری جاں بحق ہوگئے اُن میں ایک کا تعلق شوپیان، دوسرے کا تعلق پلوامہ جبکہ تیسرے کا تعلق ضلع ڈوڈہ سے تھا۔      

ایک دن میں تیسری کورونا ہلاکت،اموات کی تعدادبڑھ کر31

سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ میں پیر کے روز ایک70سالہ شہری کی موت واقع ہونے سے جموں کشمیر میں کورونا ہلاکتوں کی تعداد31تک بڑھ گئی ہے۔ ضلع اسپتال پلوامہ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر میر مشتاق نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ 70سالہ شہری کوآج صبح مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا جہاں اُس کے کورونا نمونے حاصل کئے گئے جن کی رپورٹ بعد میں مثبت آگئی۔مذکورہ شہری کی لاش کو رپورٹ آنے تک لاش گھر میں رکھا گیا تھا۔ اس سے قبل آج جنوبی ضلع شوپیان کا ایک45سالہ شہری اور ڈوڈہ ضلع کا 72سالہ شہری، جنہیں کورونا میں مبتلاءپایا گیا، زندگی کی جنگ ہار گئے تھے۔  

شوپیان اور ڈوڈہ کے2شہری کورونا سے جاں بحق،متوفین کی تعداد30

سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان کا ایک45سالہ شہری اور ڈوڈہ ضلع کا 72سالہ شہری، جنہیں کورونا میں مبتلاءپایا گیا، پیر کے روز زندگی کی جنگ ہار گئے۔اس طرح مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں اب تک مہلک وائرس سے جاں افراد کی تعداد30ہوگئی ہے۔ شوپیان ضلع کے رامنگری علاقے کے ایک باشندے کوسکمز میں کئی امراض کے علاج کیلئے31مئی کو داخل کیا گیا تھا۔  میڈیکل سپر انٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ ابتدائی مرحلے پر مریض کی حالت سدھر گئی تھی جس کے بعد کورونا میں مبتلاءہونے کے شبہ کے پیش نظر اُسے وارڈ2میں داخل کیا گیا جہاں اُس کے نمونے حاصل کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ شب کے دوران مذکورہ مریض کی موت واقع ہوگئی جس کے بعد آج اُس کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی۔ڈاکٹر جان کے مطابق اس دوران جاں بحق شہری کی میت کو لاش گھر کے اندر رکھا گیا تھا۔ اسی طرح جی این ایس کے مطاب

شمالی کشمیر کے رفیع آباد میں 7سالہ لڑکا غرقآب ، تلاش شروع

بارہمولہ// ضلع بارہمولہ کے بہرامپورہ رفیع آباد علاقے میں پیر کے روزایک 7سالہ لڑکا غرقآب ہوگیا۔ معلوم ہوا ہے کہ فیہان فیاض ولد فیاض احمد ساکن بٹہ پورہ، سوپور بہرامپورہ میں اپنے رشتہ داروں کے یہاں آیا تھا۔ اس دوران دریائے جہلم کے نزدیک مذکورہ لڑکے کا پیر پھسل گیا اور وہ ڈوب کر غرقآب ہوگیا۔  اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم جائے واقع پر پہنچی اور لڑکے کی بازیابی کی کاروائی شروع کی گئی۔  

ضلع مجسٹریٹ سرینگر کی طرف سے پابندیوں میں توسیع کا حکم، مخصوص سرگرمیوں کی اجازت

سرینگر//ضلع مجسٹریٹ سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے پیر کو کورونا پھیلاﺅ کے پیش نظر پابندیوں میں توسیع کا آرڈر جاری کیا ۔ یہ پابندیاںدفعہ144کے تحت 8جون تک بڑھاتے ہوئے آرڈر میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ماہرین کی تجاویز کو سامنے رکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔ آرڈر میں تاہم پابندیوں کے اندر نئے راہنما خطوط کے تحت مخصوص نرمیوں کا بھی فیصلہ شامل ہے۔  آرڈر کے تحت ضلع بھر میں اشیائے ضروریہ کی سپلائی کو پابندیوں سے مبرا رکھا گیا ہے۔ آج یکم جون سے ہینڈلوم، ہینڈی کرافٹس، پشو پالن اینڈ فشریز، فاریسٹری اور سریکلچر، ایگریکلچر اور ہارٹیکلچر، ای کامرس اور کوریئر، فائنانس اور انشورنس، بینکنگ،آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس کمپنیوں، پرائیوٹ اسپتالوں، نرسنگ ہوموں اور لیبارٹریوں، ورکشاپوں اور خود روزگار میکنکوں، دودھ ، کریانہ ، بیکری، سبزی، پولٹری دکانوں اور شادی بیاہ کی تقاریب کو پابندیوں سے چھوٹ

لاک ڈاون میں نرمی سے اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

ممبئی//کنٹینمنٹ زونوں‘ کو چھوڑ کر پورے ملک میں ہر قسم کی اقتصادی سرگرمیوں کی چھوٹ دینے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کے بعد پیر کے روز گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں ابتدائی کاروبار میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ مارکیٹ کھلنے کے بعد دیکھتے دیکھتے ممبئی اسٹاک مارکیٹ کا سنسیکس 900 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی میں 260 پوائنٹس سے زیادہ کا اچھال آیا۔ گزشتہ ہفتے 32،424.10 پوائنٹس پر بند ہونے والا سینسیکس 481.95 پوائنٹس کی برتری میں 32،906.05 پوائنٹس پر کھلا اور چند منٹوں میں 900 پوائنٹس سے زائد کی چھلانگ لگا کر 33،334.96 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ نفٹی بھی 146.55 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 9،726.85 پوائنٹس پر کھلا اور 260 پوائنٹس سے زیادہ اضافہ ہوا اور یہ 9،845.90 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ مرکزی حکومت نے یکم جون سے 30 جون تک لاک ڈاو¿ن کا پانچواں مرحلہ لاگو کیا ہے، لیکن اس میں &rsquo

بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے دو عہدیدار ملک بدر

نئی دہلی// ہندستان نے پاکستانی ہائی کمیشن کے دو افسران کو جاسوسی کی سرگرمیوں ملوث ہونے کے الزام میں 24گھنٹے کے اندر ملک چھوڑ دینے کے لئے کہا ہے۔ وزارت خارجہ نے گذشتہ رات دیر گئے بتایا کہ نئی دہلی میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن کے دوافسران کو ہندستانی سیکورٹی ایجنسیوں نے جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے حراست میں لیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق دونوں عہدیداروں کو24گھنٹوں کے اندر بھارت سے نکل جانے کیلئے کہا گیا ہے۔  

بڈگام میں جنگجوﺅں کا نیٹ ورک فاش،6 گرفتار:پولیس

سرینگر//پولیس نے پیر کے روزدعویٰ کیا کہ اُنہوں نے وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں جنگجوﺅں کا ایک نیٹ ورک فاش کرتے ہوئے جنگجوﺅں کے6معاونین کی گرفتاری عمل میں لاکر اُن کی تحویل سے اسلح کے علاوہ منشیات بھی بر آمد کی گئی۔ ایک بیان میں پولیس نے کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع کے بعد پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے جنگجوﺅں کے ایک نیٹ ورک کو فاش کیا اور اُن سے اسلح کے علاوہ منشیات بھی بر آمد کی۔ پولیس نے گرفتار شدگان کی شناخت مدثر فیاض ساکن کرالہ پورہ، شبیر گنائی ساکن واتھورہ،صغیر احمد پوسوال ساکن کپوارہ،اسحاق بٹ ساکن شوپیان اور ارشد ٹھوکر ساکن شوپیان کے طور کرتے ہوئے کہا کہ ان کا تعلق جیش محمد نامی جنگجو تنظیم سے ہے۔پولیس نے چھٹے گرفتار شدہ کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدگان سے پرانا چینی ساخت کا پستول،میگزین،4پستول کی گولیاں،1ہینڈ گرینیڈ،1کلو گرام ہیروئ

کورونا متاثرین کی تعداد 1.90 لاکھ سے متجاوز،ہندوستان ساتویں نمبر پر

نئی دہلی// ملک میں کوورونا وائرس کے نئے کیسوں میں دن بہ دن ہو رہے اضافہ سے متاثرین کی کل تعداد 1.90 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور ہندوستان سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں فرانس اور جرمنی کو پیچھے چھوڑ کر ساتویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8392 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1،90،535 ہو گئی۔اس دوران مزید 230 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5394 ہو گئی۔ صحت مند ہونے کے مقابلے میں نئے کیسزکی شرح زیادہ ہونے کی وجہ سے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 93،322 ہو گئی ہے۔ دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر ممالک کی فہرست میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وبا سے اب تک 17،90،172 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1،04،381 اموات ہو چکی ہے. اس کے بعد برازیل (5.14 لاکھ)، روس (4.5 لاک

راجوری میں دراندازی کی کوشش ناکام، 3جنگجو جاں بحق: فوج

سرینگر//فوج نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ ضلع راجوری کے نوشیرا سیکٹر میں کنٹرول لائن پر در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے تین جنگجوﺅں کو ہلاک کیا گیاہے۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق ایل او سی پرنوشیرا سیکٹر میں دراندازی مخالف آپریشن 28مئی سے جاری تھا جس کے دوران آج تین جنگجوﺅں کو ہلاک کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ آپریشن اب بھی جاری ہے۔  

بغیر سبسیڈی رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ

نئی دہلی//بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے ملک میں بغیر سبسڈی والا رسوئی گیس سلنڈر پیر سے مہنگا ہو گیا۔ ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن نے بتایا کہ قومی راجدھانی دہلی میں 14.2 کلو گرام کے بغیر سبسڈی والے گھریلو رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت جون ماہ کے لئے 593 روپے مقرر کی گئی ہے۔ مئی میں اس کی قیمت 581.50 روپے تھی۔ اس طرح اس میں 11.50 روپے کا اضافہ کیا گیاہے۔ اس سے پہلے مئی میں اسکی قیمت میں 162.50 روپے کا بڑ ا اضافہ کیا گیا تھا۔ انڈین آئل کے بیان میں کہا گیا ہے”بین الاقوامی مارکیٹ میں جون ماہ کے لئے رسوئی گیس کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت میں اضافہ کی وجہ سے دہلی میں رسوئی گیس کی مارکیٹ کی قیمت فی سلنڈر 11.50 روپے بڑھا دیا گیا ہے۔ حالانکہ اس سے وزیر اعظم اجولا اسکیم کے مستحقین متاثر نہیں ہوں گے

شمالی قصبہ سوپور میں نوجوان کی لاش بر آمد

 سرینگر//شمالی کشمیر کے سوپور میں پیر کی صبح پُر اسرار حالت میں ایک30سالہ نوجوان کی لاش بر آمد کی گئی۔ یہ واقعہ سوپور کے ہردہ شیوہ علاقے میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق پیشے سے ڈرائیور محمد اکبر شیخ ولد غلام محمد شیخ کو اپنے کمرے کے اندر مردہ حالت میں پایا گیا۔ پولیس کے مطابق اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔  

تازہ ترین