تعلیمی ادارے 15جون2020تک بند رہیں گے: حکومت

سرینگر//حکومت نے جمعہ کے روز ایک آرڈڑ جاری کرتے ہوئے جموں کشمیر میں سبھی تعلیمی ادارے اور تربینی مراکز15جون 2020تک بند رکھنے کے احکامات جاری کئے۔ یاد رہے کہ سبھی تعلیمی ادارے کورونا وائرس کے عالمی وبا کے پیش نظر کم و بیش گذشتہ تین ماہ سے مسلسل بند پڑے ہیں۔  

‘نیشنل کانفرنس کی طرف سے حد بندی کمیشن ’مسترد

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے جمعہ کے روز حد بندی کمیشن کو ” مسترد“ کرتے ہوئے اعلان کیا اس کے تین ارکان پارلیمان اس کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ایک بیان میں پارٹی نے کہا”حد بندی کمیشن جموں کشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019کی پیداوار ہے جس کو جموں کشمیر نیشنل کانفرنس نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔حد بندی کمیشن میں شامل ہونے کا مطلب 5اگست کو پیش آئے واقعات کو تسلیم کرنے کے مترادف ہوگا جو نیشنل کانفرنس کو منظور نہیں ہے“۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے”جموں کشمیر کے آئین کے مطابق حلقہ انتخابات کی حد بندی پورے ملک کے ساتھ 2026میں ہونی ہے۔حلقہ انتخابات کی آخری حد بندی نوے کی دہائی کے دوران عمل میں لائی گئی، اس کے بعد جموں کشمیر کے آئین میں ایک ترمیم عمل میں لائی گئی جس کے مطابق اگلی حد بندی2026میں عمل میں لائی جائے گی، اس ترمیم کی حمایت کانگریس اور بی جے پی نے بھی کی ہے اس لئے حد

نیشنل کانفرنس حد بندی عمل میں شامل نہیں ہوگی: آغا روحُ اللہ

سرینگر//نیشنل کانفرنس لیڈر آغا سید روحُ اللہ مہدی نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ اُن کی پارٹی حد بندی عمل میں شامل نہیں ہوگی۔ آغا روح اللہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا”جموں کشمیر نیشنل کانفرنس حد بندی عمل میں شمولیت نہیں کرے گی۔ اس سلسلے میں جلدایک مفصل بیان جاری کیا جائے گا“۔  یاد رہے کہ لوک سبھا کے سپیکر اُوم برلا نے گذشتہ روز نیشنل کانفرنس کے ارکان پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد اللہ، محمداکبر لون اور حسنین مسعودی کو اُس حد بندی کمیشن کے ارکان کے طور نامزد کیا جس کو جموں کشمیر کی اسمبلی و پارلیمانی نشستوں کی نئی حد بندی عمل میں لانے کا کام سونپا گیا ہے۔ اس سے قبل مسعودی نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ حد بندی کمیشن میں کا حصہ نہیں بنیں گے۔

موت کے دوسرے دن شوپیان کے شہری کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت، مہلوکین کی تعداد28

سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان کے70سالہ شہری کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ اُس کی موت کے دوسرے دن مثبت آنے کے بعد جمعہ کے روزجموں کشمیر میں مہلک وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد28تک جاپہنچی ہے۔ جی ایم سی، سرینگر میں کورونا کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر سلیم خان نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ علیالپورہ، باگندھر شوپیان کے رہنے والے شہری، جو ذیابطیس ،ہائی بلڈ پریشر اور نمونیا میں مبتلاءتھے، کو27مئی کے روز اسپتال میںداخل کیا گیا تھا ۔مذکورہ شہری نے گذشتہ شام صدر اسپتال میں آخری سانس لی، اُس کے نمونے حاصل کئے گئے تھے جن کی رپورٹ آج مثبت آگئی۔ کورونا وائرس سے ابھی تک سرینگر ضلع میں7،اننت ناگ میں5، بارہمولہ میں5،کولگام میں4 اور بڈگام میں2اموات ہوئی ہیں۔حکام کے مطابق ضلع بانڈی پورہ اور شوپیان میں ایک ایک موت واقع ہوئی ہے جبکہ باقی ماندہ تین اموات جموں صوبے میں ہوئی ہیں۔    

حد بندی کمیشن کا حصہ نہیں بنوں گا:حسنین مسعودی

سرینگر//حد بندی کمیشن کے ممبر کے طور منتخب کئے جانے پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے ممبر پارلیمان حسنین مسعودی نے جمعہ کے روز کہا کہ وہ اُس عمل کا حصہ نہیں بنیں گے جس کو اُنہوں نے چیلنج کیاہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا کے سپیکر اُوم برلا نے گذشتہ روز نیشنل کانفرنس کے ارکان پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد اللہ، محمداکبر لون اور مسعودی کو اُس حد بندی کمیشن کے ارکان کے طور نامزد کیا تھا جس کو جموں کشمیر کی اسمبلی و پارلیمانی نشستوں کی نئی حد بندی عمل میں لانے کا کام سونپا گیا ہے۔ پارٹی صدر فاروق نے تاہم ابھی اس سلسلے میں کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ مسعودی نے بھی اس بات کی وضاحت کی ہے کہ اُن کی پارٹی نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے کہا کہ کمیشن کے ارکان کی نامزدگی سے پہلے اُنہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا

کنٹرول لائن پر بالا کوٹ کے جنگل میں آگ لگنے سے بارودی سرنگیں پھٹ پڑیں

سرینگر//ضلع پونچھ میں جمعہ کو کنٹرول لائن پر بالا کوٹ علاقے کے جنگلی علاقے میں آگ لگنے کے نتیجے میں زیر زمین بارودی سرنگیں پھٹ پڑی ہیں اور وہاں دھماکوں کی آوازیں سنی جارہی ہیں جن کی وجہ سے سبز سونا تباہ ہورہا ہے۔ حکام کے مطابق اصل میں جنگل میں آگ کنٹرول لائن کے دوسری طرف بھڑک اُٹھی ہے جو اب اس طرف تک پھیل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس آگ سے درجنوںزیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگیں زور دار دھماکوں سے پھٹ رہی ہیں۔ یاد رہے کہ کنٹرول لائن پر دفاعی ذرائع کے مطابق در اندازی سے نمٹنے کیلئے زیر زمین بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ جنگل میں آگ ابھی تک بھڑک رہی تھی۔  

مودی اور ٹرمپ کے درمیان دو ماہ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا: حکومت

نئی دہلی//ہندوستان نے واضح کیا ہے کہ ہندوستان ۔چین سرحد تنازعہ کے سلسلے میں وزیراعظم نریندرمودی اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے اور اس مسئلے پر ہندوستان براہ راست چین کے سفیر اور دیگر موجودہ نظام کے ذریعہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ مودی اور صدر ٹرمپ کے درمیان حال ہی میں کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔دونوں لیڈروں کے درمیان بات چیت گزشتہ چار اپریل کو ہائی ڈروکسیکلوروکوین کی سپلائی کے سلسلے میں ہوئی تھی۔ وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ حقیقی کنٹرول لائن کے سلسلے میں جاری تنازع کے حل کےلئے ہندوستان براہ راست چین کے سفیر اور دیگر موجودہ نظام کے ذریعہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ہندوستان اور چین کے درمیان ثالثی کرنے کی پیش کش کی ہے۔ ٹرمپ نے کل وائٹ ہاو¿س میں ایک پریس بریفنگ میں کہاکہ انہوں نے وزیراعظم مسٹر مودی سے با

پلوامہ میں بر آمد بارود سے بھری گاڑی حزب جنگجو کی تھی: رپورٹ

سرینگر//پولیس نے اُس گاڑی کے مالک کی شناخت کرلی ہے جس میں بارود بھر ا تھا ، جس کو ممکنہ طور فدائی حملے کیلئے استعمال کیا جانا تھا اور جس کو گذشتہ روز جنوبی ضلع پلوامہ کے راجپور علاقے میں بر آمد کرکے ناکارہ بنایا گیا۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے ” جس سینٹرو گاڑی میں بارودی مواد نصب کیا گیا تھا وہ ہدایت اللہ ملک نامی ایک سرگرم جنگجو کی ہے جس کا تعلق حزب المجاہدین سے ہے اور جو شرتپورہ شوپیان کا باشندہ ہے۔ہدایت اللہ گذشہ سال ماہ جولائی سے جنگجوﺅں کے ساتھ سرگرم ہے“۔  یاد رہے کہ گذشتہ روز آئی جی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ فورسز نے راجپورہ ،پلوامہ سے ایک گاڑی بر آمد کی جس میں45کلو گرام بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فورسز کی بروقت کارروائی سے ایک حملے کو ٹالا گیا ۔   

دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 58 لاکھ کے پار، 3.60 لاکھ افراد کی موت

بیجنگ / جینیوا / نئی دہلی// دنیا بھر میں کورونا وائرس (کوویڈ 19) سے متاثرہ افراد کی تعداد 58 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ، جبکہ اب تک 3.60 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے مرچکے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 58،08،672 افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ 3،60،289 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکہ دنیا میں پہلے اور برازیل دوسرے اور روس کورونا وائرس کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف ، اس وبائی امراض کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں بھی امریکہ پہلے نمبر پر ہے ، جبکہ برطانیہ دوسرے نمبر پر ہے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے۔ صرف امریکہ میں ہی دس لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے 7466 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور 175 افراد لقمہ

ملک میں کورونا کے سب سے زیادہ ساڑھے سات ہزار متاثرین کا اضافہ

نئی دہلی//ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ہرروز بڑھنے کی وجہ سے اس وبا کی خطرناک شکل بڑھتی جارہی ہے اورپچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے ریکارڈ 7466 نئے معاملے سامنے آنے سے مریضوں کی ک±ل تعداد 1,65,799 پر پہنچ گئی ہے اور اس مدت میں 175 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس سے متاثر 3414 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں جس سے ٹھیک ہوئے لوگوں کی کل تعداد 71,106 ہوگئی ہے۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جمعہ کو جاری کئےگئے اعدادو شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں اب تک اس سے 1,65,799 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4706 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ملک میں فی الحال کورونا کے کل 89987 فعال معاملے ہیں۔ملک میں بدھ کو اور منگل کو نئے معاملوں میں کمی دیکھی گئی تھی۔بدھ کو 6387 اور منگل کو 6535 نئے معاملے سامنے ا?ئے تھ

تازہ ترین