تازہ ترین

کورونا متاثرین میں115کا اضافہ،تعداد2000سے متجاوز

سرینگر//جموں کشمیر میں جمعرات کے روز کورونا متاثرین کی تعداد میں115کا اضافہ ہوگیا۔ اس طرح مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں مہلک وائرس میں مبتلاءافراد کی تعداد2036 ہوگئی۔ حکام نے بتایا کہ آج ظاہر ہونے والے کورونا متاثرین میں101کا تعلق وادی کشمیر جبکہ14کا تعلق جموں سے ہے۔ حکام نے کہا کہ نوول کورونا وائرس کے2,036 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 1,150سرگرم معاملات ہیں ۔ اب تک 859اَفراد شفایاب ہوئے ہیںاور27اَفراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔ اِس دوران آج مزید05مزید مریض صحتیاب ہوئے ہیںجس میںجموں صوبے کے01 اور کشمیر صوبے کے 04 اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔ آج 74کیس آرمی کے کمانڈ اسپتال سے ظاہر ہوگئے جبکہ سکمز سے15، سی ڈی اسپتال سرینگر سے11اور سکمز بمنہ سے6کیس سامنے آگئے۔باقی ماندہ کیس صوبہ جموں میں سامنے آگئے۔

ہندوارہ میں جنگجوﺅں کے2اعانت کار گرفتار، ہتھیار بر آمد:پولیس

سرینگر//پولیس نے جمعرات کے روز دعویٰ کیا کہ انہوں نے شمالی ضلع کپوارہ میں حزب المجاہدین سے وابستہ جنگجوﺅں کے دو اعانت کاروں کی گرفتاری عمل میں لاکر اُن کے قبضے سے ہتھیار کرلئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ دو جنگجوﺅں کے اعانت کاروں کو ہندوارہ میں گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع کے بعد فورسز اور پولیس نے پنڈتپورہ، کرالہ گنڈ میں ناکہ لگایا جہاں گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کی تلاشی لی جارہی تھی۔اس دوران دو مشکوک افراد نے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی جنہیںتعاقب کرکے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار شدگان کی شناخت آصف احمد ڈار ولد عبد الاحد ڈار ساکن تلہ واری لنگیٹ اور مزمل احمد پیر ولد نذیر احمد پیر ساکن مقام شاہ ولی درگمولہ کپوارہ کے طور کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شدگان سے 2پستول،2پستول میگزین اور پستول کی20 گولیاں بر آمد کی گئی ہیں۔  

حراست کیخلاف میاں قیوم کی عرضی عدالت عالیہ میں مسترد

سرینگر//جموں کشمیر کی عدالت عالیہ نے جمعرات کو کشمیر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے محبوس صدر ایڈوکیٹ میاں قیوم کی وہ عرضی مسترد کردی جو اُنہوں نے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت اپنی قید و بند کیخلاف دائر کی تھی۔ قیوم کو گذشتہ برس ماہ اگست میں گرفتار کیا گیا تھا جب مرکزی سرکار نے جموں کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرکے خطے کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق عدالت عالیہ کے ایک ڈویژن بینچ نے سنگل بینچ کے فیصلے کو برقرار رکھا جو مذکورہ بینچ نے 2فروری2020کو دیا تھا۔قیوم نے اسی فیصلے کیخلاف ڈویژن بینچ میں اپیل کی تھی جو آج مسترد کردی گئی۔  تاہم ڈویژن بینچ نے محبوس قیوم کے وکیل کو تجویز دی کہ وہ اپنے موکل کی طرف سے ایک درخواست پیش کرےں جس میں یہ بتایا جائے کہ اُن کے موکل یعنی میاں قیوم نے اپنی ”سوچ تبدیل “ کی ہے اور وہ” اپنی رہائی کا

کنگن میں کمسن بچہ پھسل کر نالے میں جاگرا، تلاش شروع

سرینگر//وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں جمعرات کو ایک3سالہ کمسن بچہ پھسلتے ہوئے ایک نالے میں جاگرا۔ یہ حادثہ کنگن کے ناراناگ علاقے میں پیش ایا جہاں پولیس ذرائع کے مطابق عرفان احمد کھٹانہ ولد شوکت کھٹانہ، ساکن پہلینار وانگت پھسل کرنالہ سندھ میں جاگراگیا۔  پولیس ذرائع کے مطابق بچے کی تلاش کا کام فوری طور پر شروع کیا گیا ہے ۔  

پلوامہ میں کار کے اندر 45کلو گرام بارود نصب کرنے میں حزب اور جیش ملوث: آئی جی

سرینگر//انسپکٹر جنرل آف پولیس، کشمیر رینج وجے کمار نے جمعرات کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے پلوامہ میں ایک کار کے اندر نصب40سے45کلو گرام بارودی سرنگ کا بروقت پتہ لگاکر ایک حادثے کو ٹال دیا۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران آئی جی کشمیر نے کہا کہ یہ کام حزب المجاہدین اور جیش محمد سے وابستہ جنگجوﺅں کا تھا تاکہ وہ سیکورٹی فورسز کو نشانہ بناسکیں۔ خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق آئی جی کشمیر نے کہا کہ فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کو مسلسل ممکنہ فدائی حملے کے بارے میں اطلاعات موصول ہورہی تھیں۔ انہوں نے کہا ” گذشتہ روز کئی مقامات پر خصوصی ناکے لگائے گئے تھے،ہمارے آدمیوں نے فدائی کو دو ناکوں پر روکنے کی کوشش کی اور وارنگ کے طور گولی بھی چلائی۔ حملہ آور نے دونوں ناکوں کو پھاند کر آخر کار راجپورہ کے آئن گنڈ نامی گاﺅں کے نزدیک گاڑی چھوڑ دی۔آج صبح بم ناکارہ بنانے والی ٹیم کو جائے مقام پ

کشمیر میں ایک اورکورونا موت،اموات کی مجموعی تعداد27

سرینگر//حکام نے جمعرات کو بتایا کہ کورونا وائرس میں مبتلاءایک اورشہری کی موت واقع ہونے سے مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد27ہوگئی ہے۔  جی ایم سی سرینگر کے ڈاکٹر سلیم خان نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ خانپورہ بارہمولہ کے55سالہ شہری کو27مئی یعنی بدھ کے روز بارہمولہ سے صدر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں کچھ گھنٹوں کے بعد ہی اُس کا انتقال ہوگیا اوراس سے حاصل نمونوں کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی ہے۔  اس ہلاکت کے بعد وادی کشمیر میں کورونا ہلاکتوں کی تعداد24جبکہ جموں کشمیر میں27ہوگئی ہے۔  

ملک میں کورواناانفیکشن کے نئے معاملوں مں پھر اضافہ، متاثرین کی تعداد 1.58 لاکھ

نئی دہلی// ملک میں دو دن تک کورواناوائرس سے انفیکشن کے نئے معاملوں میں جزوی کمی کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور 6566 نئے معاملات کے ساتھ متاثرین کی کل تعداد 158333 تک پہنچ گئی اور اس مدت میں 194 لوگوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 4531 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس سے متاثرہ 3266 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہوئے لوگوں کی کل تعداد 67692 ہو گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعرات کو جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے علاقے میں اب تک اس سے 158333 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4531 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں فی الحال کورواناکے کل 86110 فعال معاملے ہیں۔ ملک میں بدھ اور منگل کو نئے معاملات میں کمی دیکھی گئی تھی۔ بدھ کو 6387 اور منگل کو 6535 نئے کیس

پلوامہ میں کار سے بارودی سرنگ بر آمد، فورسز نے ناکارہ بنایا

سرینگر//سیکورٹی فورسز نے جمعرات کی صبح جنوبی ضلع پلوامہ کے راجپورہ علاقے میں ایک کار سے بارودی سرنگ بر آمد کرکے اُسے ناکارہ بنایا۔ خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق اس سرنگ کا پتہ فورسز اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے تلاشی آپریشن کے دوران مشترکہ طور لگایا۔  حکام کا حوالہ دیتے ہوئے ایجنسی نے لکھا کہ اُنہیں چار سے پانچ دن قبل ہی اس بات کی اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کوئی گاڑی بارودی سرنگ لیکر جانے والی ہے۔ اس موقع پر بم ناکارہ بنانے والی ٹیم کو طلب کیا گیا جس نے سرنگ کوکار کے اندر ہی دھماکہ کرکے اُڑادیا۔ ذرائع نے کہا کہ دھماکے سے زور دار اور خوفناک آواز پیدا ہوگئی تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ذرائع نے مزید کہا کہ یہ ایک انتہائی طاقتور  بارودی سرنگ تھی جو کافی نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتی تھی۔۔    

تازہ ترین