راجوری میں ایل او سی پر ہند پاک افواج کے مابین گولہ باری

جموں//جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے سندربنی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر منگل کو ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔ ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ راجوری کے سندربنی سیکٹر میں ایل او سی پر منگل کی صبح قریب ساڑھے سات بجے پاکستانی فوج نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہندوستان کی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات فوجی اہلکار اس حملہ کا بھر پور جواب دے رہے ہیں۔  

سرینگر مسلح تصادم: مہلوک جنگجوﺅں میں حریت لیڈر اشرف صحرائی کا بیٹا بھی شامل

سرینگر//نوا کدل سرینگر میں جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین منگل کوجو مسلح تصادم ختم ہوا اُس میں جاں بحق ہوئے دو جنگجوﺅں میں جنید اشرف صحرائی بھی شامل ہے۔دوسرے جاں بحق جنگجو کی شناخت طارق احمد شیخ ساکن پلوامہ کے طور کی گئی ہے۔ کشمیر یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری رکھنے والے جنید صحرائی، تحریک حریت کے چیئر مین اور حریت کانفرنس (گ) کے لیڈر محمد اشرف صحرائی کا بیٹا تھا جس نے2018میں جنگجوﺅں کی صف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس سے قبل پولیس نے کہا تھا کہ شہر سرینگر کے نوا کدل علاقے میں جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین مسلح تصادم آرائی کے دوران حزب المجاہدین سے وابستہ دوجنگجو جاں بحق ہوگئے ہیں۔  جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین مسلح تصادم شروع ہوتے ہی شہر اور اس کے مضافات میں موبائیل انٹر نیٹ سروس اور بی ایس این ایل کو چھوڑ کر موبائیل فون سروس بھی معطل کردی گئی۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گی

سرینگر تصادم آرائی میں حزب کے2 جنگجو جاں بحق :پولیس

سرینگر//پولیس نے منگل کے روز کہا کہ شہر سرینگر کے نوا کدل علاقے میں جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین مسلح تصادم آرائی کے دوران حزب المجاہدین سے وابستہ دوجنگجو جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس نے ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے تاہم ہلاک شدہ جنگجو ﺅں کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے جاں بحق جنگجوﺅں کے دو ہتھیار بر آمد کر لئے ہیں۔  یاد رہے کہ شہر سرینگر کے پائین علاقے میں منگل کی صبح جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین مسلح تصادم شروع ہوگیا جس کے فوراً بعد شہر اور اس کے مضافات میں موبائیل انٹر نیٹ سروس اور بی ایس این ایل کو چھوڑ کر موبائیل فون سروس بھی معطل کردی گئی۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ تصادم آرائی کے دوران فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوگئے جن میں ایک پولیس اور دوسرا سی آر پی اہلکار شامل تھے ۔ یہ تصادم شہر کے گنجان علاقہ کنہ مزار، نوا کدل میں ا

سرینگر مسلح تصادم آرائی میں جنگجو جاں بحق، آپریشن جاری :پولیس

سرینگر//پولیس نے منگل کے روز کہا کہ شہر سرینگر کے نوا کدل علاقے میں جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین مسلح تصادم آرائی کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا ہے اور چھپے ہوئے جنگجوﺅں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ پولیس نے ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے تاہم ہلاک شدہ جنگجو کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔  یاد رہے کہ شہر سرینگر کے پائین علاقے میں منگل کی صبح جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین مسلح تصادم شروع ہوگیا جس کے فوراً بعد شہر اور اس کے مضافات میں موبائیل انٹر نیٹ سروس اور بی ایس این ایل کو چھوڑ کر موبائیل فون سروس بھی معطل کردی گئی۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ تصادم آرائی کے دوران فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوگئے جن میں ایک پولیس اور دوسرا سی آر پی اہلکار شامل تھے ۔ یہ تصادم شہر کے گنجان علاقہ کنہ مزار، نوا کدل میں اُس وقت شروع ہوگیا جب فورسز نے جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطل

ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے متجاوز

نئی دہلی// ملک میں گزشتہ دو دن میں کورونا وائرس کے 10 ہزار سے زائد کیس سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہو گئی ہے جن میں سے ایک تہائی سے زیادہ کیسز اکیلے مہاراشٹر کے ہیں۔ ہندوستان ایک لاکھ کا ہندسہ پار کرنے والا دنیا کا 11 واں ملک ہو گیا ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4،970 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 101139 تک پہنچ گئی ہے۔خیال رہے ملک میں ایک دن پہلے ہی 5،242 کیسز سامنے آئے تھے۔ ملک میں اس وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 134افراد کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 3163 ہو گئی۔اس درمیان ایک مثبت پہلو یہ بھی ہے کہ اس بیماری سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2350 افراد صحت مند ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی صحت مند ہوئے والوں کی کل تعداد 39174 ہو گئی ہے۔

سرینگر کے اسپتال میں ایک اور کورونا ہلاکت، تعداد17

سرینگر//سرینگر کے ایک اسپتال میں منگل کے روز کورونا وائرس میں مبتلاءایک55سالہ شہری جاں بحق ہوگیا جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد17ہوگئی۔ بارہمولہ ضلع کا رہنے والا مذکورہ شخص سکمز میں داخل تھا اور وہ وہیں فوت ہوگیا۔ اسپتالی ذرائع کے مطابق فوت شدہ شخص کینسر کے مرض میں مبتلاءتھا جس کے دوران اُس کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا جس کے بعد وہ فوت ہوگیا۔  

سرینگر میں جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین مسلح تصادم، 2اہلکار زخمی

سرینگر//شہر سرینگر کے پائین علاقے میں منگل کی صبح جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین مسلح تصادم شروع ہوگیا جس کے فوراً بعد شہر اور اس کے مضافات میں حکام نے موبائیل انٹر نیٹ سروس اور بی ایس این ایل کو چھوڑ کر موبائیل فون سروس بھی معطل کردی۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ تصادم آرائی کے دوران فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ تصادم شہر کے گنجان علاقہ نوا کدل میں اُس وقت شروع ہوگیا جب فورسز نے جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد یہاں محاصرہ کرکے تلاشی آپریشن کا آغاز کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس دوران طرفین میں گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف کا ایک اور پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہوگئے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ ابتدائی فائرنگ کے بعد علاقے میں کافی دیر تک مکمل خاموشی چھائی رہی تاہم دوپہر کے وقت علاقے سے فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔  حکام

تازہ ترین