تازہ ترین

کورونا وائرس کے3677نئے کیس،63ہلاکتیں

سرینگر//جموں کشمیر میں سنیچر کے روز کورونا وائرس سے متاثرہ مزید3677کیس سامنے آئے۔ان میں1949وادی کشمیر جبکہ جموں میں1728کیس ظاہر ہوگئے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران یہاں63افراد کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ ان میں37جموں میں جبکہ26وادی کشمیر میںہوئی اموات شامل ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج ضلع سرینگر میں404،بارہمولہ میں129،بڈگام میں262،پلوامہ میں390،کپوارہ میں110،اننت ناگ میں188،بانڈی پورہ میں147،گاندر بل میں80،کولگام میں160 اورشوپیان ضلع میں79کیس سامنے آئے۔  اسی طرح جموں ضلع میں آج621،ادھمپور میں163،راجوری میں250،ڈوڈہ میں46،کٹھوعہ میں173،سانبہ میں145،کشتواڑ میں34،پونچھ میں102،رام بن میں108اور ریاسی ضلع میں122کیس سامنے آگئے۔  

جموں و کشمیر میں ’کورونا کرفیو ‘کو 24 مئی تک توسیع

سرینگر//جموں وکشمیر حکومت نے ہفتہ کے روز کورونا کرفیو کو 24مئی تک بڑھا دیا۔جاری کورونا کرفیو کا اختتام پیر کو ہونا تھا تاہم اب اس کا سلسلہ ایک اور ہفتے تک جاری رہے گا۔’کورونا کرفیو‘ جموں و کشمیر کے تمام 20 اضلاع میں نافذ رہے گا ۔  اگلی پیر یعنی24مئی کی صبح 7 بجے تک لاک ڈاون میں توسیع کی تصدیق کرتے ہوئے سرکاری ذرائع نے کہا” کچھ ضروری خدمات کو چھوڑ کرفیو سخت ہوگا“۔ ایک سرکاری ٹویٹ میں بتایا گیا”جموں و کشمیر کے تمام 20 اضلاع میں کورونا کرفیو ، 24مئی صبح 7 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔ کچھ ضروری خدمات کو چھوڑ کرفیو سخت ہوگا “۔ قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو لیکر زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد میں تشویش پائی جارہی ہے۔  

سری نگر میں فلسطینی ہلاکتوں کے خلاف مظاہروں کے دوران 20 افراد گرفتار

سرینگر//موجودہ کورونا کرفیو کے درمیان اسرائیلی حملوں میں فلسطینی ہلاکتوں کے خلاف مظاہروں کے دوران سری نگر کے مختلف علاقوں سے کم از کم بیس افراد کو گرفتار کیا گیا۔ نیوز ایجنسی جی این ایس نے انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر ، وجے کمار کے حوالے سے لکھا کہ سری نگر میں 20 مظاہرین کی گرفتاری عمل میںلائی گئی ہے۔ اس سے پہلے ایک بیان میں آئی جی پی کشمیر نے کہا تھا کہ” پولیس ان عناصر پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے جو وادی کشمیر میں امن و امان کو خراب کرنے کے لئے فلسطین کی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔“ آئی جی پی کشمیر نے جی این ایس کو مزید بتایا ” سوشل میڈیا پر غیر ذمہ دارانہ پوسٹ کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی“۔  

جموں و کشمیر میں’کورونا کرفیو‘ جاری، معمولات زندگی ٹھپ

سری نگر// کورونا وائرس کی دوسری اور تباہ کن لہر کی روک تھام کو ممکن بنانے کے لئے جموں و کشمیر کے سبھی بیس اضلاع میں گذشتہ چھ دنوں سے جاری مکمل’کورونا کرفیو‘ کے باعث معمولات زندگی مسلسل معطل ہیں۔ جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع کے قصبوں اور تحصیل ہیڈکوارٹروں میں دکانیں اور دیگر تجارتی مراکز بند ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت بھی کلی طور پر معطل ہے۔ تاہم جہاں اشیائے ضروریہ جیسے دودھ اور سبزیاں فروخت کرنے والی کچھ دکانیں کھلی نظر آ رہی ہیں وہیں اکا دکا نجی گاڑیاں بھی سڑکوں پر دوڑتی ہوئی دیکھی جا سکتی ہیں۔  

دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 16.19کروڑ سے تجاوز

واشنگٹن /ریو ڈی جنیریو/نئی دہلی// پوری دنیا میں کورونا وائرس کے قہر میں مسلسل اضافہ کے درمیان متاثرین کی تعداد 16.19کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے اور اب تک اس وبا سے 33.57لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ مرکز (سی ایس ایس ای) کی طرف سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق دنیا کے 192ممالک اور علاقوں میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 16کروڑ 19لاکھ تین ہزار 230ہوگئی ہے جبکہ 33لاکھ 57ہزار 979لوگں کی موت ہوچکی ہے۔ عالمی طاقت سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار تھوڑی سست ہوئی ہے اور یہاں متاثرین کی تعداد تین کروڑ 28لاکھ 95ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ تقریباً 5.85لاکھ سے زیادہ لوگوں کی اس بیماری سے موت ہوچکی ہے۔ دنیا میں کورونامتاثرین کے معاملہ میں ہندستان دوسرے نمبر پر اور اموات کے معاملہ میں تیسرے نمبر پر ہے۔

آئی جی کشمیر نے فلسطینی ہلاکتوں پر تشدد بھڑکانے کی کوششوں پر متنبہ کیا

سرینگر// انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیررینج وجے کمار نے ہفتے کے روز کہا کہ وہ”ان عناصر پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیںجووادی کشمیر میں امن و امان کو خراب کرنے کے لئے فلسطین کی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں “۔ آج ٹویٹس کے ایک سلسلے میں انہوں نے کہا ”امن و امان کو یقینی بنانا پولیس کی قانونی ذمہ داری ہے“۔ انہوں نے کہا ” کشمیر کی سڑکوں پر تشدد ، لاقانونیت اور عدم استحکام پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی“۔ انہوں نے مزید کہا ”جموں و کشمیر پولیس وادی کشمیر میں امن و امان کو خراب کرنے کے لئے فلسطین کی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنے والے عناصر پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے“۔ یاد رہے کہ غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی فضائی حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت ایک سو سے زیادہ فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں جس کے نتیجے میں وسیع پ

کشمیر میں کئی مقامات پر بارشوں، تیز ہواوں اور ژالہ باری کی پیش گوئی

سری نگر// وادی کشمیر میں دگوگوں موسمی حالات کے بیچ محکمہ موسمیات نے بارشوں کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں چلنے اورژالہ باری ہونے کی بھی پیش گوئی کر دی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 19 اور20 مئی کو موسلا دھار بارشوں کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں اس دوران کہیں کہیں ژالہ باری ہونے کا بھی امکان ہے۔  

ملک میں 326098 نئے کورونا کیس، 3890 اموات

سرینگر//ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 26 ہزار 98 نئے کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ اس دوران مہلک وائرس کی وجہ سے 3890 مریض ہلاک بھی ہوئے ہیں۔  وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 326098 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ اس دوران مہلک وائرس کی وجہ سے 3890 مریض ہلاک بھی ہوئے، نئے کیسز کے اندراج کے ساتھ ہی ملک میں متاثرہ کورونا کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے، جب کہ ہلاک شدگان کی تعداد 2.62 لاکھ سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران نئے کیسز کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 353299 افراد وائرس کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں جس کے ساتھ ہی 20432898 مریض اب تک اس انفیکشن سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔

سری نگر میں کورونا سے نمٹنے کے لئے کئی اقدام کئے جا رہے ہیں: ضلع مجسٹریٹ

سری نگر// ضلع مجسٹریٹ سری نگر اعجاز اسد نے کہا ہے کہ ضلع سری نگر میں کوورنا سے نمٹنے کے لئے کئی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ سینٹروں میں آکسیجن بستروں میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور ہسپتالوں میں بستروں میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ نئے آکسیجن پلانٹ نصب کئے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پانچ سو بستروں والے ایک نئے کووڈ ہسپتال پر کام شروع کیا گیا ہے جس کو جلدی پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔  

کوروناہلاکتوں کا سلسلہ جاری،مزید30اموات سے تعداد3057

سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ شام سے مزید 30 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔اس طرح اعداد و شمار کے مطابق یہاں کورونا کی جوہ سے مرنے والوں کی تعداد3057تک پہنچ گئی۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق تازہ ہلاکتوں میں 16افراد جی ایم سی جموں میں چل بسے جبکہ دیگر14نے وادی کشمیر میں دم توڑ لیا۔ وادی میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کا تعلق زیندار محلہ حبہ کدل سرینگر،نائد کدل سرینگر،ناگم اننت ناگ، ڈورو اننت ناگ،شنگر پورہ پلوامہ،ترچھ پلوامہ،ڈانگر پورہ پلوامہ،نوشہرہ سرینگر،مولپورہ رعنا واری سرینگر،خانیار سرینگر،احمد نگر سرینگر،چھانہ پورہ،فتح کدل سرینگر،سویہ بگ بڈگام،برزہامہ درگاہ سرینگر وغیرہ علاقوں سے تھا۔  

وسطی ضلع گاندربل میں زیڈ مور ٹنل پر کام کررہا مزدور دوران کام حادثے کا شکار

کنگن//زیڈ مور ٹنل میں کام کررہاایک مزدور ہفتے کو ایک سیمنٹ پلیٹ (پل کی تعمیر میں کام آنے والا سیمنٹ سے بنا ایک بھاری گولہ) کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گیا۔  کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق وسطی ضلع گاندربل کے گگن گیر علاقے میں 6.5کلو میٹر لمبی تعمیر کی جارہی زیڈ مور ٹنل کے لئے تعمیر کئے جارہے ایک پل پر کام کررہا ایک مقامی مزدور مشتاق احمد بانیا ولد حاجی سکھی بانیا ساکن گگن گیر گنڈ اس وقت شدید زخمی ہوگیا جب ایک سیمٹ کا بھاری پلیٹ مذکورہ مزدور پر گر آیا۔  ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان مزدور کو شدید زخمی حالت میں ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔

چین نے مریخ پر خلائی جہاز اتارا

بیجنگ// چین نے ہفتے کے روز مریخ پر اپنا خلائی جہاز اتار کر ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ سرکاری میڈیا نے چینی قومی خلائی انتظامیہ (سی این ایس اے) کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ رپورٹ کے مطابق خلائی جہاز تیانوین-1 مریخ کے شمالی نصف کرہ پر یوٹوپیا پَلیٹینیا کے جنوبی حصے میں اپنے پہلے سے متعین لینڈنگ ایریا میں مقامی وقت کے مطابق 07:18 بجے اترا۔ مریخ پر لینڈنگ کے لیے گراونڈ کنٹرولرس کو ایک گھنٹے سے زیادہ وقت لگا۔ لینڈنگ کے بعد سنگل بھیجنے کے لیے روور کو اپنے سولر پینلوں اور اینٹینا کو رابطہ قائم کرنے کے لیے انتظار کرنا پڑا۔ زمین اور مریخ کے درمیان 3200 لاکھ کلومیٹر کی دوری کے سبب اس میں 17 منٹ سے زیادہ کی تاخیر ہوئی۔ تِیانوین-1 23 جولائی، 2020 کو لانچ کیا گیا تھا جس میں ایک ا?ربیٹر، ایک لینڈر اور ایک روور ج±رونگ شامل تھا۔ تیانوین-1 نے تقریباً 10 فروری کو مریخ کے حدود

تازہ ترین